پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم قدیم علاقے تہکال میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں واقع پھلوان پل کے قریب واچ ٹاور کے خالی احاطے میں نامعلوم ملزمان میں دو دستی بم پھینکے گئے، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔
دستی بموں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا ہے جبکہ مواد کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو کو طلب کرلیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
The post پشاور میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے واچ ٹاور پر دستی بموں سے حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eIGdy9k
via IFTTT
No comments:
Post a Comment