کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے بازو پر گولی لگی۔
پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی ریاض بھٹو نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 25 سالہ زین الحسن کے نام سے کی گئی جو کہ پاک فوج کا جوان ہے، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا سپر ہائی وے جلالی بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 22 سالہ تنویر احمد اور 28 سالہ سہیل قاسم کے نام سے کی گئی جنھیں کندھے اور بازو پر گولیاں لگیں، گڈاپ سٹی پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پاک فوج کا اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/N2SAW0r
via IFTTT
No comments:
Post a Comment