اوول: سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں دوسرا ٹریننگ سیشن کیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا.
قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا. ہیگلے اوول میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم اب تک کھیلے گئے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں فاتح رہی ہے۔
The post قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے لئے بھرپور پریکٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zECVI1l
via IFTTT
No comments:
Post a Comment