کراچی: دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیو نے دبئی میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی.
شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔
فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا۔
دوسری جانب بھارتی فائٹر محمد صہیب کو پروفیشنل سرکٹ میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنے 17 میں سے 14 مقابلے جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ کے 10 مقابلوں میں خواتین سمیت دنیا بھر سے 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپئن شپ جیتنے والے کک باکسرز نے شرکت کی۔
The post انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ixmp0UV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment