کرائسٹ چرچ: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت میں بہتری آگئی جبکہ محمد حسنین کو فی الحال مزید آرام کی ضرورت ہے۔
فاسٹ بولرز وائرل انفیکشن کا شکار ہیں جس کے باعث دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
رپورٹس کے مطابق طبعیت بہتر ہونے پر نسیم شاہ نے اتوار اور گزشتہ روز کورونا پروٹول کے تحت نیٹ سیشن میں شرکت کی تھی۔ وہ حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی ٹیم کے دوسرے فاسٹ بولر محمد حسنین ڈاکٹرز کی ہدیات کے مطابق اس وقت مکمل آرام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان منگل 11 اکتوبر کو دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گا۔
The post نسیم شاہ کی طبعیت میں بہتری، محمد حسنین کو مزید آرام کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VCcRL3m
via IFTTT
No comments:
Post a Comment