اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی طرف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رقم موصول ہونے کے بعد 9 ارب تیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کرنے کے بعد قسط موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور کثیر فریقی اور باہمی زرائع سے پلان شدہ دیگر فنڈز کا حصول بھی اب آسان ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کوآئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دینے اور قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پا کستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا، کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہوگا بہتر بنانا ہوگا۔
The post پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7aiAHO0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment