اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا جہاں سے شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس شہباز گل کو بھی ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے دوسرے کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود ہے۔
The post اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QXydR8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment