لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک ہفتے بعد ہی پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کی وزرات واپس لے کر قلمدان بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) محمد مصدق عباسی کو سونپ دیا گیاہے، راجہ بشارت کو اب پارلیمانی افئیرز اور محکمہ ماحولیات کی وزارت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سے وزارت صحت کا قلمدان واپس لے کر انہوں اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی وزارت دے دی گئی ہے،وزیر اعلٰی نے اختر ملک کو وزیر صحت پنجاب مقرر کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطاق ارسلان خالد کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا محکمہ دیا گیا ہے جو اس سے پہلے راجہ یاسر ہمایوں کے پاس تھا۔
وزیر اعلیٰ نے خرم ورک سے وزارت پارلیمانی امورکا قلمدان واپس لے لیا ہے، واضح رہے کہ تبدیل یا ہٹائے جانے والے وزراء کو ایک ہفتے قبل ہی یہ قلمدان سونپے گئے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے 664 مخصوص خالی نشستوں پر فوری تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پنجاب اسپیشل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کو سمری ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسمانی معذور کا شکار افراد کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ مسلم لیگ نواز نے اسپشل پرسننز کو یکسر نظر انداز کیا اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی، معذوری کا شکار افراد قوم کے فرزند ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں موجود معذور افراد کو آمد و رفت کی مد میں دیئے جانے والے الاؤنس میں اضافہ کا اعلان کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد کو ان کے عہدوں میں ترقی بھی دی جائے گی۔
The post پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے محکمے تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WhZYOrV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment