لاہور: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پنجاب حکومت نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم 1 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے پر غور شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی کی رقم میں اضافے کی سفارش کی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے ایک کروڑ خاندانوں کو راشن کی خریداری پر 100 ارب روپے کی سبسڈی ملے گی اور اگر سبسڈی کی رقم استعمال نہیں ہوئی تو وہ اگلے ماہ کی سبسڈی میں شامل ہوجائے گی۔
چیئرپرسن پروگرام نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد قریبی کریانہ اسٹور سے آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں خرید سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کی جا سکتی ہے، رعایت پروگرام کےلیے دکاندار بھی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروائیں گے جب کہ پروگرام میں شفاف طریقہ کار کے ذریعے خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان اور عام فہم بنایا جا رہا ہے جب کہ رجسٹرڈ شخص کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اسکے خاندان کے دیگر افراد کی تصدیق نادرا سے کی جائے گی۔
چیئرمین پنجاب احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ وفاق کی سطح پر احساس پروگرام کو دنیا نے سراہا، اسی لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سہیل انور، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی توصیف احمد کھٹانہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
The post احساس راشن پروگرام کی فی کس سبسڈی ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JnW8VXx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment