Monday, August 22, 2022

بھارت میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کا شوق جان لیوا ثابت ہوگیا ایکسپریس اردو

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے والے شخص کی گلے میں لپٹے سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویندر مشرا نامی شہری گلے میں لپٹے سانپ کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا، اس دوران سانپ کے ڈسنے سے ایک گھنٹے بعد ہی چل بسا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دیویندر مشرا 200 کے قریب سانپ پکڑ چکا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلے میں لپٹا سانپ دیوند نے پڑوس سے پکڑا تھا اور گلے میں لپیٹ کر پبلک ویڈیو شوٹ کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  پہلے 5سالہ بچی کے گلے میں سانپ لپٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک اور ویڈیو میں دیوند مشرا نے ‘کامن کریٹ” نامی  سانپ کو اپنے گلے میں لپیٹا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیوند نے اب تک 200 کے قریب سانپ پکڑے ہیں، سانپ کے ڈسنے کے بعد دیویندر نے جڑی بوٹیوں کی مدد سے خود اپنا علاج کیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں چند قبل بھی سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے دو بھائی ہلاک

ڈاکٹرز کا کہنا کہ اس نوعیت کے زہریلے سانپ کے کاٹے سے بچاؤ کیلئے اینٹی وینمن کو مقررہ وقت کے اندر لگانا ضروری ہے،تحقیق کے مطابق برصغیر میں پائے جانے والے سانپوں میں ‘کامن کریٹ’ ایک انتہائی زہریلا سانپ ہے.

 

The post بھارت میں سانپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کا شوق جان لیوا ثابت ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/J3CBSAu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment