Sunday, August 21, 2022

طوفانی بارشیں اورسیلاب؛ سندھ کے 22 اضلاع مکمل طور پر آفت زدہ قرار ایکسپریس اردو

 کراچی: محکمہ ریلیف سندھ نے کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر سمیت 4 ڈویژنز کے 22 اضلاع کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلیف سندھ کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن کے حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، سجاول کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، اس ضمن میں محکمہ سندھ ریلیف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلیف کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹنڈو الہیار، جامشورو اور مٹیاری بھی آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں شامل ہیں، سکھر ڈویژن کے سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع کو بارشوں کو مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا لاڑکانہ ڈویژن کے لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور اور جیکب آباد بھی مکمل طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، میرپور خاص ، عمرکوٹ، شہید بینظیر آباد ڈویژن، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن کے ملیر ضلع کے دیہہ یوسی کنڈ جھنگ اور دیہہ یوسی گڈاپ کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔

محکمہ ریلیف سندھ کا نوٹیفکیشن میں کہا گیا سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حادثات و واقعات میں 2 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ہزاروں گھر منہدم ہونے کے باعث لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لاکھوں بارش متاثرین عورتوں اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔

The post طوفانی بارشیں اورسیلاب؛ سندھ کے 22 اضلاع مکمل طور پر آفت زدہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TwVpzn0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment