ننکانہ صاحب: پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں مالک نے بہن کے ساتھ مل کر 10 سالہ ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں 10 سالہ ملازمہ پر مالک نے بہن کے ہمراہ بدترین تشددد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی پر تشدد کا الزام لگا کر مالک اور اس کی بہن نے دس سالہ بچی کے بال کاٹے، تشدد کے بعد لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق تشدد سے 10 سالہ زینب کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ ملازمہ زینب بی بی والدین کے سائے سے محروم ہے، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔
The post ننکانہ صاحب میں دس سالہ ملازمہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Lv2fwyO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment