Friday, August 26, 2022

ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار ایکسپریس اردو

رائیونڈ: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم علی رضا نے 15پرکال کی اور کہا کہ اس کے ساتھ 3مسلح ڈاکوؤں نے واردات کی ہے، ڈاکو اس سے موٹر سائیکل اور 5ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

رائیونڈ پولیس فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی، تحقیق پر یہ بات سامنے آئی کہ ملزم موٹر سائیکل لین دین کے معاملے میں خود دوست کو دے آیا تھا، موٹر سائیکل چھیننے کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا تھا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کا کہنا ہے کہ  شہری قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 15پر جھوٹی کال سے اجتناب کریں،ایس ایچ او رائیونڈ کے مطابق  ملزم علی رضا کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

The post ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/89B4UFP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment