Tuesday, August 30, 2022

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ملک چین سے 2 طیارے 3ہزار خیموں، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منگل کو دوست ملک چین کی فضائیہ کے طیاروں نے امدادی سامان کے ہمراہ جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا،دونوں پروازوں میں 3ہزار خیموں کے علاوہ مختلف ادویات اور راشن شامل تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،صوبائی وزیر سعید غنی،سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے علاوہ عسکری و سول حکام موجود تھے،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

The post سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4Rn0NUJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment