اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیژل آئل کی قیمت244.95 روپے سے کم کر کے244.44روپے فی لیٹر ہوگئی۔
مزیدپڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت201.07 روپے سے کم ر199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔
The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fzKDHqA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment