Sunday, August 14, 2022

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک کمال الدین میں خواتین سمیت 3 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 14 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق دو خواتین اور ایک مرد پسٹل اور چاقوں سے لیس ہوکرگھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ اور حملہ کرکے سجاول حسین، اسکی اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کو قتل کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ سجاول حسین سرکاری ادارے میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا جبکہ ابراہیم میڑک میں زیر تعلیم تھا۔

بعدازاں پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں واقعہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور آر پی او راولپنڈی عمران سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو خود موقع پر جاکر تحقیقات کرنے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس سے قبل تہرے قتل کی پہلی واردات تھانہ چونترہ کے علاقے ڈھلیال میں ہوئی جہاں داماد نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھریلو ناچاقی پر ساس، اسکے خاوند و سوتیلی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

The post راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wFd9W2N
via IFTTT

No comments:

Post a Comment