کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کرکٹر کو مزار قائد کے سامنے پاکستانی ترنگا تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
کھلاڑی نے شلوار قمیض اور سبز رنگ کا کوٹ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
Happy 75th Independence Day Pakistan.. pic.twitter.com/NruL3wfvVv
— Daren Sammy (@darensammy88) August 14, 2022
The post ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1Mz7hdN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment