ممبئی: بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار پہلے پوسٹر میں ایک عورت کے لباس میں جلوہ گر ہیں۔
’ہڈی‘ اکشت اجے شرما کی ہدایتکاری میں بننے والا ایک ڈرامہ ہے جسے اکشت اجے شرما اور آدمیہ بھلا نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔
نواز الدین صدیقی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ’ہڈی‘ کے پہلے موشن پوسٹر میں انہیں کبھی نہ دیکھے گئے کردار میں دکھایا گیا ہے۔
نواز الدین صدیقی کی ایک عورت کے لباس میں پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اوروہ توقع کررہے ہیں کہ فلم میں بھرپور انٹرٹینمنٹ ہوگی۔
مصنف اور ہدایت کار اکشت اجے شرما نے کہا ہے کہ ’ہڈی‘ مجھے نواز الدین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہماری ٹیم امید کر رہی ہے کہ فلم کا پوسٹر شائقین کی دلچسپی کو بڑھائے گا، ہم انٹرٹینمنٹ کی ایک نئی دنیا کی گہرائی میں غوطہ لگانے کے لئے پرجوش ہیں۔
اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے مختلف دلچسپ کردار کیے ہیں لیکن ’ہڈی‘ ایک منفرد اور خاص کردار بننے جا رہا ہے کیونکہ ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔
فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔
The post نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ کا دھماکے دار پوسٹر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9OBfKzj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment