اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شہباز گل پر دوران حراست پولیس تشدد کی تصدیق کردی۔
پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر ہونے والے جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کسی بھی شخص کی عزت نفس کو اختلاف کے باوجود بھی اس طرح پامال نہیں کرنا چاہیے، شہباز اور پی ڈی ایم حکومت بربریت کو روکنے میں ناکام ہے۔
Include the so called Pakistan Democratic Movement in it too. Serving democracy by torturing political opponents. What a farce!
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 18, 2022
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا کہ شہباز گل پر دورانِ حراست ہونے والا تشدد پی ڈی ایم حکومت اور ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل سے مرضی کا بیان لینے کے لیے اُسے دوران حراست برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
The post شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oE60rnh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment