Wednesday, August 24, 2022

ادارے عمران خان کی باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، فضل الرحمان ایکسپریس اردو

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے عمران خان کی کرپشن، ممنوعہ فنڈنگ اور باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر گامزن ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں نے دباؤ میں قانون کے مطابق کارروائی سے گریز کیا تو آئین کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کے کردار سے گریز نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے شدید عالمی دباؤ میں ہیں، اصل مقصد عمران نیازی کے باغیانہ روئیوں کو جمہوری کور دینا، دھاندلی سے دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی مذمت کے دن سے صیہونی لابی نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا کے زریعے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا،  ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کے بعد صیہونی لابی اور عالمی میڈیا کھلم کھلا عمران نیازی کی پشت پناہی کر رہے ہے۔

 

 

The post ادارے عمران خان کی باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6UZS1Fp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment