خان پور: سیاحتی مقام خان پور ڈیم کنارے پیراسیلنگ پوائنٹ پر سیاح فیملی کا بوٹ ڈرائیوروں سے جھگڑا گن مین کی فائرنگ سے بوٹ ڈرائیور زخمی پولیس نے گن مین کو گرفتارکرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خان پور ڈیم پر پیراسیلنگ پوائنٹ پر پیش آیا، تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں پیراسیلنگ عملے کو سیاح پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پیراسیلنگ عملے اور گن مین کو تھانے منتقل کیا بعدازاں گن مین کو فاِئرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خان پورڈیم پر اسلام آباد سے آئے سیاح فیملی کی پیراسیلنگ بوٹ ڈرائیوروں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر سیاح فیملی کے گن مین نے فائرنگ کی جس سے مقامی بوٹ ڈرائیور زخمی ہوا جس کی وجہ سے پیرا سیلنگ عملے اور عوام نے گن مین پر تشدد کیا۔
The post خان پور میں پیراسیلنگ عملے کا سیاح پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ys6Ruvr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment