Thursday, August 25, 2022

عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، دو عمانی شہری جاں بحق ایکسپریس اردو

ریاض: عمرے کیلئے مکہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

ریاض میں عمانی سفارتخانے نے اپنے دو شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو عمان منتقل کرنے کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، دو عمانی شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BwvtybH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment