چنائے: ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی نئی فلم ’جوان‘ میں کامیو جھلک کے لئے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ ڈپیکا پڈوکون انڈیا کے شہر چنائے پہنچ گئیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ ڈپیکا نے اپنے شیڈول میں سے پانچ دن فلم کی شوٹنگ کے لئے مختص کیے ہیں۔
ڈپیکا پڈوکون فلم کے فلیش بیک سیکوینس کا حصہ بنیں گی۔ ان کا کردار کم دورانیے کا لیکن نہایت اہم ہوگا۔
Megastar #ShahRukhKhan clicked in Chennai at the sets of #Jawan.
Ready CHIEF @iamsrk.pic.twitter.com/U5xhXexqDm
— A R I J I T (@ISRKzBeliever) August 21, 2022
تامل اداکارہ نایانترا فلم میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ان کا بالی وڈ ڈیبیوٹ ہوگا۔
وہ خان کے مدمقابل ایک تفتیشی افسر کا کردار ادا کریں گی جبکہ سپراسٹارخان فلم میں دہرے کردار میں نظر آئیں گے۔
کولی وڈ کے مزاحیہ اداکار یوگی بابو سمیت سانیہ ملہوترا اور سنیل گروور بھی فلم میں شامل ہیں۔
فلم کو جون 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔
The post شاہ رخ خان اور ڈپیکا پڈوکون کی فلم ’جوان‘ کے لئے کامیو شوٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kUlvbXi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment