Monday, November 14, 2022

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے مختار کار جاں بحق، 2 افراد زخمی ایکسپریس اردو

 کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے واگزار کے لیے جانے والی اینٹی انکروچمنٹ فورس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مختار کار منگھو پیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سائرہ بی بی گوٹھ  میں ایک فلاحی ادارے کی زمین پر قبضے کو عدالت کے حکم پر واگزار کرنے کے دوران پیش آیا۔ علاقہ پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث لینڈ مافیا کے کارندوں نے اینٹی انکروچمنٹ فورس پر حملہ کیا۔

مسلح ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے محکمہ ریونیو کے افسران سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نجی اور سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے مختار کار منگھوپیر اعجاز احمد چانڈیو کو اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

اعجاز احمد کو سینے اور بازو پر گولیاں لگی تھیں جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریونیو کے دیگر افسران و عملے کی بڑی تعداد نجی اسپتال پہنچ گئی جہاں انہوں ںے واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فورس ویسٹ فیضان شبیر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ایک فلاحی ادارے کی زمین پر کیے جانے والے قبضے کو چھڑانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے افسران و اہلکار آپریشن کے لیے سرجانی ٹاؤن کے علاقے سائرہ بی بی گوٹھ گئے تھے جس میں 2 پولیس موبائلیں اور 20 کے قریب فورس کی اہلکار شامل تھے۔

ایس ایچ او فیضان شبیر نے بتایا کہ ڈی سی ویسٹ کی جانب سے ایس ایس پی ویسٹ کو اس آپریشن کے حوالے پولیس کی نفری فراہم کرنے کے لیے مراسلہ بھی لکھا گیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران سرجانی ٹاؤن تھانے کی صرف ایک پولیس موبائل جس میں 4 پولیس اہلکار سوار تھے وہ آئے اور کچھ دیر بعد وہ بھی وہاں سے چلے گئے جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ پولیس فورس پر حملہ کیا گیا۔

The post تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے مختار کار جاں بحق، 2 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nQMsGog
via IFTTT

No comments:

Post a Comment