حمل:
21مارچ تا21اپریل
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل آج آپ پر درست ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ آج آپ کے اپنے ہی آپ کے خلاف ہو سکتے ہیں لہٰذا ان پر کڑی نظر رکھیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے مگر ان سے فائدہ نہ ہو سکے گا۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
ابھی کچھ دن آپ کے لئے مشکل ضرور ہے مگر عنقریب اچھے دن آنے والے ہیں۔ کسی بھی معاملے میں صبر کا دامن ہاتھ سے ہرگز نہ چھوڑیں۔ اچھا وقت جلد ہی آپکا منتظر ہو گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور کچھ بھی کرنا آپ کیلئے مشکل نہیں ہے لیکن کبھی کبھار دوسروں کی مدد بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
تعلیمی معاملات حسب منشا طے نہ ہو سکیں گے۔ بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں مقصد کا نتیجہ خلاف منشا نکل سکتا ہے ۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے ہو سکتا ہے کوئی انعامی بانڈ ہی لگ جائے البتہ عشق و محبت کے معاملات میں کامیابی کی امید ہرگز نہیں ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلدبازی میں نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ آپ کے قریبی دوست مطلب کی خاطر پاس آ سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kugd8KQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment