Sunday, November 20, 2022

لانڈھی میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، زیورات اور نقدی غائب ایکسپریس اردو

 کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کی لاش برآمد ہونے کا واقعہ شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 1 پر پیش آیا جہاں گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لانڈھی نمبر ایک سیکٹر سینتیس بی میں گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت چالیس سالہ دل ناز کے نام سے کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا جبکہ گھر میں الماریوں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھےاور زیورات و نقدی غائب تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دل ناز کا شوہر تقریباً چار سال قبل انتقال کرچکا ہے ، وہ دو بچوں کی ماں تھی ، وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی تھی ، بچے جب واپس آئے تو ماں کی لاش کمرے میں پائی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ، ممکنہ طور پر کوئی قریبی شخص ہی واردات میں ملوث ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

The post لانڈھی میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، زیورات اور نقدی غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Vbtg6Y4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment