حمل:
21مارچ تا21اپریل
اگر آپ کے دوستوں کا گھر پر آنا جانا کافی زیادہ ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے ان کا گھر پر آنا ہی کم کر دیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کاروبار آپ کا کوئی بھی ہے ان دنوں آپ کو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہو گا اور آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
آپ اپنے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنا چکے۔ سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے۔ عوام میں مقبولیت زیادہ ہو گی۔صحت جسمانی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے ۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا ، آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے، شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے۔نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو گی۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی نہ کریں ۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بنک بیلنس میں اضافہ ہو گا اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہو گی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آج خود کو فریش محسوس کریں گے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GplDVaK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment