لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کپتان بابر اعظم اور چیرمین رمیز راجہ نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچے۔ ٹیم منیجر منصور رانا بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
آصف علی، لیگ سپنر عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹ بورڈ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جب کہ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
The post قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cZx3mb7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment