حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے، اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کر لیں مقدمہ بازی سے گریز کریں، شریک حیات کیخلاف سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں ۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
کاروباری حالات قدرے الجھ سکتے ہیں اسکا سب سے بڑا سبب آپ کے مزاج کی بے اعتدالی ہے اگر آپ آج زندگی کی الجھی ہوئی ڈور سلجھانا چاہتے ہیں تو صبر و حوصلہ سے کام لیجئے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
ہوش و حواس کو بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں، حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں اگر آپ نے ہمارے مشورے کو قبول نہ کیا تو جذباتیت آپ کو لے ڈوبے گی۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آج کے دن اپنوں سے بھی محتاط رہیں کیونکہ آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے ۔ والدین سے وابستہ کوئی توقع پوری ہو گی۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ مقدمات میں جزوی کامیابی ہو گی۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے ۔ مہمانوں کی آمدورفت بھی کچھ زیادہ ہی رہے گی۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
سیاسی اور سماجی شخصیات فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ آپ کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کر بیٹھیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
نئی ملازمت کے خواہشمند حضرات اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں بروئے کار لائے تو کاروبار ترقی کر سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gRaSNQ2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment