کراچی پریس کلب کی جانب سے ممبران کیلیے ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ فیملی فن گالا کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی فن گالا میں صحافیوں سمیت بچے اور خواتین نے شرکت کی جبکہ ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر مرتضی وہاب بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر مرتضی وہاب بچوں اور بڑوں میں گُھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب فیملی فن گالا میں کھانوں سے لطف اندوز ہوئے جہاں پر انہوں ںے حلیم اور بریانی کھائی۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے صحت اور ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ممبران کے لیے موسیقی کی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انتظام بھی گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ممبران کو تحائف بھی دیے گئے۔
The post کراچی پریس کلب میں سالانہ فیملی فن گالا کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qLijx8y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment