Monday, November 21, 2022

چین کی فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

بیجنگ: چین کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے صوبے خنان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 36 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے تاہم ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

The post چین کی فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oB4p1fL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment