Tuesday, November 15, 2022

نورڈ اسٹریم سے لیک ہونیوالی میتھین گیس گلوبل وارمنگ میں اضافہ نہیں کریگی، تحقیق ایکسپریس اردو

بیجنگ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں ٹوٹنے والی نورڈ اسٹریم پائپ لائن سے لیک ہونے والی میتھین گیس گلوبل وارمنگ میں اضافہ نہیں کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں میتھین کے اخراج کی مقدار 2 لاکھ 20 ہزار ٹن ہونے کے باوجود گیس کا لیک ہونا وارمنگ پر انتہائی معمولی اثر ڈالے گا۔ انسانوں پر اس گیس کے اثرات کوئلے اور گیس کی صنعتوں کی نسبت انتہائی محدود ہوں گے۔

گزشتہ ستمبر کی 26 تاریخ کو نورڈ اسٹریم 1 اور 2، زیرِ سمندر پائپ لائن جو روس سے جرمنی قدرتی گیس منتقل کرتی ہیں، پھٹ گئیں تھیں۔

تاحال پائپ لائن کے پھٹنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ مغربی ممالک کا شک ہے کہ یہ پائپ لائن روس نے جان بوجھ کر اڑائی ہے جبکہ روس کا یہ ماننا ہے کہ اس تخریب کاری کے پیچھے مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔

میتھین گیس کے ماحول میں اخراج کے حوالے سے یہ تحقیق بیجنگ کے انسٹیٹیوٹ آف ایٹماسفیئرک فزکس کے ماہرین کی رہنمائی میں کی گئی۔

ایڈوانسز اِن ایٹماسفیئرک سائنسز نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے کہا کہ عالمی سطح پر ہوا کے درجہ حرارت میں انتہائی معمولی اضافہ اخذ کیا گیا ہے۔

The post نورڈ اسٹریم سے لیک ہونیوالی میتھین گیس گلوبل وارمنگ میں اضافہ نہیں کریگی، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l4HIkdR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment