حمل:
21مارچ تا21اپریل
خرید و فروخت کا ارادہ رکھنے والے حضرات آج کوئی بھی ڈیل پکی نہ کریں بلکہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ انسان جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو نہیں پاتا اس کے باوجود آپ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کوشش کرتے رہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہتر ہے خود کو ان چکروں سے دور رکھیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
صدقہ خیرات کرتے رہیں کیونکہ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کا کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں ورنہ آپ کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اگر آپ کے دوستوں کا آپ کے گھر میں آنا جانا ہے تو ان پر اندھا دھند اعتبار ہرگز نہ کریں۔ ہو سکتا ہے ان کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان روشن ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں۔ خود کو ان اندھیروں سے نکالیں ورنہ آپ اندرونی کرب کا شکار ہو سکتے ہیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں لہٰذا موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور اس کی ایک وجہ موسم کی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہیں گی۔ شریک حیات کو جہاں تک ممکن ہو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں بس ہر کام ہمت سے کریں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rL8MnOZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment