کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیازکی مناسبت سے سی ویو کراچی پر ایئرشو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ،زولونائنراورایلوٹ ہیلی کاپٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیت ،سی 130طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے تسلسل میں نشان پاکستان سی ویو نشان پاکستان پر جمعرات کی شام ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، پاکستان نیوی میرینز کی جانب سے اسپیشل گن ڈرل کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران پیشہ ورانہ مظٓاہرہ پیش کرنے والے میرینز نے بھاری بھرکم ہتھیاروں کومختلف زاویوں کے دوران انتہائی برق رفتاری سے ساتھ موجود دیگرمیرینز کو منتقل کیا جبکہ ایک موقع پربیک وقت دوگنزکو دائرے کی شکل میں مہارت سے گھمانے کا مظاہرہ بھی کیا،جس کو حاضرین کی جانب بڑی پذیرائی ملی۔
پا ک بحریہ کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خصوصی مظاہرے کے دوران پیشہ ورانہ تربیت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈیمو ،فلائی پاسٹ ،ٹرائی سروسز اسٹیٹک اور فری فال پیر اجمپ ،بیچ اسالٹ سمیت دیگر مظاہرے بھی دکھائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تھے جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی ائیرشو میں شرکت کی۔
تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں بری ،بحری اور فضائی اثاثوں سی کنگ ،زولو بوٹس ،اسپیڈ بوٹس اور ہورکرافٹ نے حصہ لیا ،مظاہرے کے دوران کمانڈوز سی کنگ ہیلی کاپٹرز سے رسوں کی مدد سے ساحل پر اترے۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مختلف منوورز (پیشہ ورانہ تربیت ) کے مظاہرے پیش کیے،اور فضاﺅں میں( فلیئرز) روشنی کے گولے چھوڑے۔ پائلٹس کی مہارت کو دیکھ کر حاضرین نے تالیاں بجاکر انہیں داددی۔ شہریوں ان یادگار لمحات کو اپنے موبائل کیمروں کے ذریعے محفوظ کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: آئیڈیاز 2022: نجی کمپنی کی بم پروف گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
ائیر شو کے دوران پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائنر ہیلی کاپٹر ز کی پیشہ ورانہ تربیت کے مظاہرے کو بھی شائقین کی جانب سے سراہا گیا، سی ویو پر ائیر شو کو شہریوں کی جانب سے انتہائی یادگار قراردیا گیا۔
پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ نے ٹرائی سروسز فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ،جس کے دوران سولہ پیراٹروپرز سی 130طیارے سے 12ہزارفٹ کی بلندی سے ساحل پر سبز ہلال پرچم سمیت دیگر جھنڈوں کے ہمراہ اترے، فری فال جمپرز نے سبزہلالی پرچم مہمان خصوصی سید مراد علی شاہ کو پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستان کے دفاع کیلئے پر عزم ہے، اس طرح نمائش اور تیاری امن کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’امن کا ہتھیار‘‘ کے تھیم کے تحت آئیڈیاز 2022 میں پیش کیا جا رہا ہے، ہتھیاروں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاع کیلے ذمہ داری نبھانا اہم ہے، میں پاک نیوی کو نشان پاکستان سے متعلق تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پاکستان کیلئے بھی اعزاز ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2022 دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد پر میں دنیا بھر میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تصادم کے بجائے ہر ممکن اقدامات کرنا چاہتے ہیں، ہمارے امن کیے پیغام کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آئیڈیاز جیسا پلیٹ فارم دنیا بھر میں دفاعی شعبے میں تکنیکی ترقی کے موقع فراہم کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس نمائنش کے ذریعے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی بلکہ فوجی سازوسامان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کیلئے ترقی پسند خیالات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع دیا گیا، پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی جیسے تمام چیلنجز کا خاتمہ کیا،نائن الیون کے بعد دنیا بدل چکی ہے،پاکستان نے دہشت گری کی بدترین لہردیکھی۔
Pakistan Navy paratrooper landing at Sea View Beach Clifton Karachi Pakistan during the airshow pic.twitter.com/j7f48Gl4P8
— Zayan Hasan (@ZayanHasan1) November 17, 2022
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہنا چاہتا ہوں، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کا مشکور ہوں جنھوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا، امید ہے کہ آئیڈیاز پاکستان کی مثبت اور ترقی پسند تصویر پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
The post دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی مناسبت سے سی ویو پر ایئرشو کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Y9n4Xva
via IFTTT
No comments:
Post a Comment