ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کی عدالت نے یوکرین کی فضائی حدود میں ملائیشین ائیر لائنز کو مار گرانے کے مقدمے میں دو روسی اور ایک یوکرینی شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
خیال رہے کہ 17 جولائی 2014 کو مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں ملائیشین ائیر لائن ایم ایچ 17 کو مار گرایا تھا جس میں تمام 298 مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے ججز نے ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز کو مار گرانے میں ان کے کردار کے لیے قتل کا مجرم قرار دیا اور انہیں غیر حاضری میں عمر قید کی سزا سنائی جبکہ چوتھے آدمی کو بری کر دیا گیا۔
متاثرین کے اہل خانہ کمرہ عدالت میں کھڑے کھڑے روتے اور آنسو پونچھ رہے تھے جب سٹین ہوئس نے فیصلہ پڑھا۔ سزا پانے والے تینوں افراد میں سابق روسی انٹیلی جنس ایجنٹ ایگور گرکن اور سرگئی ڈوبنسکی اور یوکرین کے علیحدگی پسند رہنما لیونیڈ کھرچینکو شامل ہیں۔
ان تینوں نے روسی فوجی بی یو کے میزائل سسٹم کی یوکرین میں نقل و حمل کا بندوبست کرنے میں مدد کی تھی جو طیارے کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ تمام مجرمان مفرور ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ روس میں ہیں جبکہ ان کی حوالگی کا امکان نہیں ہے۔
The post یوکرین کی فضائی حدود میں ملائیشین ائیرلائن مار گرانے پر3 مجرموں کو عمر قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Sz0iPq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment