اسلام آباد: جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف اور پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی.
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز کے نام ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر حکومت مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی اور ان میں سے کسی ایک نام کا بطور آرمی چیف انتخاب کرے گی اور پھر سمری کو منظوری کیلیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات، اہم تعیناتی پر مشاورت
دوسری جانب حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 23 نومبر کی شام طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
The post مسلح افواج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/veW62Kx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment