کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے۔ جائے وقوعہ سے حکام کو 13 کے قریب خول ملے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
The post بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DIioWKZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment