کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے رابعہ اظفر نظامی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری تعینات کردیا۔
پی ٹی آئی کے صدر علی زیدی کی جانب سے رابعہ اظفر نظامی کی فوری تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت تمام بلدیاتی اداروں اور عہدیداروں کی کارکردگی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لے گی۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے نوٹی فکیشن میں عہدیداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے بغیر منظوری یا اطلاع کے تین مٹینگز میں شرکت نہیں کی تو اُسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
The post رابعہ اظفر نظامی پی ٹی آئی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/A6d8XQz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment