Thursday, November 10, 2022

کراچی؛ پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ وومن پولیس کی حراست میں ملزمہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ متوفیہ کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نشے کی عادی تھی اس لیے موت کے بعد شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق الفلاح تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 593 سال 2022 کی ملزمہ صدف زوجہ وجاہت کو وومن پولیس اسٹیشن ساؤتھ کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا جس کی حالت خراب ہونے پر اسے جمعرات کی صبح جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ملزمہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر وجاہت انصار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی ہیروئن کی عادی تھی اور نشہ نہ ملنے پر اس کی حالت خراب ہوجاتی تھی اور اسے گیس کی بھی پرابلم تھی جس پر اسے کولڈ ڈرنک میں نمک ڈال کر پلاتے تو طبیعت بہتر ہوجاتی تھی۔

پولیس کے مطاب متوفیہ صدف کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کرانے انکار کر دیا اور اس کا کہنا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی ۔

The post کراچی؛ پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CF9gu5e
via IFTTT

No comments:

Post a Comment