Wednesday, November 2, 2022

پنجاب میں گیس بحران، سوئی ناردرن نے ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی شروع کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سوئی ناردرن انتظامیہ نے گیس بحران سے نمٹنے کیلئے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر سپلائی کرنا شروع کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیس بحران سے پریشان صارفین کیلئے سوئی ناردرن انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی گیس سلنڈر گھریلو اور کمرشل صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سپلائی کیے جا رہے ہیں جب کہ ایس این جی پی ایل اسلام اباد افس کے دس کلومیٹر ایریا میں فری ڈیلیوری سہولت بھی دی جائے گی۔

 

اسلام آباد میں سوئی گیس آفس اور سیکٹر جی سکس میں ایل پی جی سلنڈرز کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، جس کا آغاز چیف انجینیئر اسلام آباد سوئی گیس آفس نے کیا۔

The post پنجاب میں گیس بحران، سوئی ناردرن نے ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bvIZOkQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment