کیلیفورنیا: سماجی رابطے اور مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بلیو ٹک (ویریفیکیشن) کے حامل اکاؤنٹس صارفین کے لیے 8 ڈالرز فی مہینہ فیس کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ٹویٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔
Twitter’s current lords & peasants system for who has or doesn’t have a blue checkmark is bullshit.
Power to the people! Blue for $8/month.
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022
ایلون مسک نے واضح ہے کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1800 روپے کے قریب بندی ہے)۔
ٹویٹر کے مالک نے فیس لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ سارے پبلشرز جو شراکت داری کے خواہش مند ہیں اُن کے لیے ٹویٹر پے وال بائی پاس ہوگا۔ پے وال بائی پاس ایک ایسا انتباہ ہوتا ہے جو صارف کو بتاتا ہے کونٹینٹ تک بغیر ادائیگی کے رسائی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
This will also give Twitter a revenue stream to reward content creators
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ بنے گا جس سے منفرد تخلیق کاروں کو اشتہارات کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔
The post ٹویٹر کا بلیو ٹک والے صارفین سے ماہانہ 1800 روپے فیس لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rqbv4AE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment