Thursday, November 30, 2017

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

پشاور: کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس حکام اور مقامی حکام کے ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کی مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔

The post پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AgyiJ1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment