Friday, July 31, 2020

کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی،،شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی۔

ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ہے، حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے، اس موقع پر ہم نے غفلت کی تو ساری محنت رائیگاں چلی جائے گی، اس سال حج بھی ماضی کے حج سے مختلف تھا، حاجیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے کہ فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی، 5 اگست کو انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سام مکمل ہوگا۔ اس دن کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں آباد کشمیری یوم استحصال منائیں گے۔ یوم استحصال پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے، یوم استحصال پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدرمملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں ریلی کی قیادت کریں گے، مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےسیمینار ہوں گے، جن میں اراکین اسمبلی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر میں پیش رفت ہوئی ہے، ملک کے بڑے بلڈرز اس شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے سرمایہ کاری سے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

The post کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی،،شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39S46DV
via IFTTT

یہ مولی نہیں، بلکہ ’’سورج مکھی کھیرا‘‘ ہے! ایکسپریس اردو

پورٹ لینڈ: تصویر میں دکھائی دینے والی سفید سبزی بظاہر مُولی لگ رہی ہے لیکن درحقیقت یہ ایک خاص طرح کا کھیرا ہے جسے انگریزی میں ’’البینو کمکبر‘‘ اور اُردو میں ’’سورج مکھی کھیرا‘‘ کہا جاتا ہے۔

یہ اس لیے ہے کیونکہ ’’سورج مکھی‘‘ کہلانے والے انسانوں کی بالکل سفید جلد کی طرح یہ کھیرے بھی اندر اور باہر سے بالکل سفید ہوتے ہیں۔ تاہم کسی بیماری کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہی اس کھیرے کی سب سے خاص بات ہے۔

سفید کھیرے یا البینو ککمبرز سب سے پہلے 1893 میں ایک امریکی کمپنی نے تجارتی پیمانے پر فروخت کرنا شروع کیے تھے، لیکن عام کھیروں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگے ہونے کی وجہ سے ان کی مقبولیت کچھ خاص نہ ہوسکی۔

اکیسویں صدی میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بدولت ان کی مقبولیت میں اضافہ ہونا شروع ہوا جبکہ مختلف اداروں نے سفید کھیرے اور ان کے بیج آن لائن بھی فروخت کرنا شروع کردیئے۔ آج یہ وائٹ ونڈر، آئیووری کنگ، جیک فروسٹ، لینڈریتھس وائٹ سلائسنگ اور وائٹ البینو جیسے ناموں سے دستیاب ہے۔

سفید کھیرے کے بیج فروخت کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ دیکھنے میں سفید ہوتے ہیں مگر ان میں ذرا بھی کڑواہٹ نہیں ہوتی اور ان کا سفید چھلکا اتنا باریک ہوتا ہے کہ اسے اتارے بغیر بھی یہ کھیرے کھائے جاسکتے ہیں۔ انہیں کسی بھی قسم کی سلاد اور اچار میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

The post یہ مولی نہیں، بلکہ ’’سورج مکھی کھیرا‘‘ ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XdoPNd
via IFTTT

اس ٹچ اسکرین کو ’ٹچ‘ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ایکسپریس اردو

لندن: کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک بالکل نئی قسم کی ٹچ اسکرین ایجاد کرلی ہے جسے استعمال کرنے کےلیے ’ٹچ‘ کرنے یعنی چھونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انگلی کو اسکرین کے قریب لانا ہی کافی رہتا ہے۔

موبائل ایپس میں ’پریڈکٹیو ٹائپنگ‘ کی طرز پر اس جدید ترین ٹچ اسکرین کو ’پریڈکٹیو ٹچ‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس کا نظام مصنوعی ذہانت سے لیس ہے جو انگلی کی اسکرین سے قربت کو محسوس کرتے ہوئے خود ہی فوری طور پر یہ اندازہ لگا لیتا ہے کہ صارف (استعمال کرنے والا) کس جگہ چھو کر کیا ہدایت دینا چاہتا ہے۔

اس کا ایک اور نام ’’نو ٹچ، ٹچ اسکرین‘‘ (ایسی ٹچ اسکرین جسے چھونے کی ضرورت نہ پڑے) بھی رکھا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں اس طرح کے ٹچ اسکرینز بیماری کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

The post اس ٹچ اسکرین کو ’ٹچ‘ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3k2cRQD
via IFTTT

کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعاہے کہ وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

The post کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EwW7jY
via IFTTT

جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی ایکسپریس اردو

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی۔

ملتان میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، سیکرٹریٹ کے معاملے میں بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اتنی جلدی کسی حکومت کو غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا، تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی،عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی،آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل لے کر آئیں گے۔

The post جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fjbqJN
via IFTTT

ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا میں عید منارہے ہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے، آج بھارت اور چین کے کیا حالات ہیں، ساری معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن اگست اور ستمبر میں شور شرابا ضرور کرے گی، ان کا جمہوری حق ہے، مولانا فضل الرحمان بات کو سمجھیں، اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو اب حالات ویسے نہیں ہیں، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام ہے، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے، بھارت رافیل طیارے منگوا رہا ہے، مودی کو بتانا چاہتا ہوں پاکستانی سائنسدانوں نے ایسا کام کیا ہے کہ بھارت نیست و نابوت ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا اور پیٹرول کے تین سکینڈل آچکے ہیں، چوتھا سکینڈل یوٹیلیٹی اسٹور کا ہے، عمران خان اسکینڈل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑے گا۔ مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، عمران خان آٹا اور چینی سبسڈی میں دے کر یہ اشیا سستا فراہم کریں گے۔

 

The post ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3k3gKob
via IFTTT

کورونا آزمائش، رحمت کا درکھلا ہے ایکسپریس اردو

آج اہل وطن عید الضحیٰ منا رہے ہیں، مسلمانوں کے لیے یہ عید سعید بابرکت ہونے کے ساتھ سنت ابراہیمی کی پیروی کرنے کا عملی موقعہ فراہم کرتی ہے۔

نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ نے خطبہ الحجۃ الوداع کے موقعے پر پورے عالم کے لیے جو منشور انسانیت پیش کیا تھا ، اسی پر عمل پیرا ہونے میں  عالم انسانیت کی فلاح وبھلائی پوشیدہ ہے۔ اس بار یہ عید ایک عالمی وبا کی موجودگی میں آئی ہے اور اسی تناظرکی روشنی میں امام خانہ کعبہ شیخ عبداللہ بن سلیمان نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کورونا اگر آزمائش ہے تواللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اورہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔

نبی کریمﷺ ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقویٰ کی نصیحت کی جاتی ہے،آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظرآتے ہیں۔حج کا اجتماع آج بھی امت مسلمہ کیلیے اتحاد واتفاق کا اہم ذریعہ ہے، ہم نے فلسفہ حج وقربانی کومحض ایک رسمی عبادت تک محدودکر دیاہے، ہمیں چاہیے کہ حج وقربانی کے روحانی برکات واجتماع سے اپناجائزہ لیں قربانی کرتے وقت ہمیں غریبوں کاخاص خیال رکھنا چاہیے۔

درحقیقت عیدالاضحی ہمیں احکامات الہی کی پیروی کے لیے اپنی عزیز سے عزیزچیز بھی اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ مملکت خدا داد پاکستان کی بنیادوں میں لاتعداد شہیدوں کا لہو ہے اور اسلام دشمن قوتیں آئے دن اس کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں ان اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے معاشرے میں باہمی اتحاد، اتفاق، بھائی چارہ اور یگانگت کے کلچرکو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عید الاضحی ہمیں سنت ابراہیمی پر کاربند رہنے کے لیے اس بات کا سبق دیتی ہے کہ دور حاضر میں ہر قسم کی ترغیب، مادیت پرستی اور دنیا کی محبت پر اس عظیم پیغام کو دل میں بسا لینا چاہیے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے انسانیت اور ملت ابراھیمی کو دیا ہے۔ علامہ اقبال کا یہ شعر نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہونا چاہیے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ

براہیمی نظر پیدا بڑی مشکل سے ہوتی ہے

ہوس چھپ چھپ کے سینوںمیں بنا لیتی ہیں تصویریں

عید الاضحی کے موقع پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ سادگی سے منائی جائے، احتیاط میں ہی حیات ہے اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اس عید پر ذمے داری کا مظاہرہ انتہائی ضروری ہے، ہمارا ملک خوش قسمت ہے کہ اللہ پاک نے دیگر ممالک کی نسبت ہمیں ابھی تک کورونا وباء کی شدت سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔

جب کہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق باتوں میں حقیقت نہیں کیوں کہ ابھی کورونا ہمارے درمیان موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو متاثرکر رہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جرمنی میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے۔

مارگریٹ ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں تقسیم کرنا یا بیان کرنا گمراہ کن عمل ہے کیونکہ کورونا وائرس توکہیں گیا ہی نہیں کہ کسی لہر میں واپس آجائے، یہ وائرس ہر وقت ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں اس کے ساتھ جینا ہے۔ عالمی سطح پر دیکھا جائے تو امریکا، برازیل، میکسیکو اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں کورونا وبا کے متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہونے کے بعد دوبارہ سے نئے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اگر پاکستان کی بات کرتے ہیں تو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار ہوگئی ہے اور فعال کیسزکی تعداد 25 ہزار رہ گئی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

سینیٹ نے بھی حکومت کی طرف سے پیش کردہ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل اور اقوام متحدہ (سیکیورٹی کونسل) ترمیمی بل 2020کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، بلزمیں اپوزیشن کی ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں۔درحقیقت سینیٹ اور قومی اسمبلی نے فنانشل  ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے یہ بل کثرت رائے سے منظور کیے ہیں۔اب اس قانون سازی کو ایشیا پیسفک گروپ کو بھجوایا جائے گا امکان ہے کہ وہ جائزہ لے کر اکتوبر کے ’’پلانری‘‘ اجلاس میں پیش کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ہم مالی مشکلات کا شکار رہیں ۔پاکستان نے تمام مراحل  طے کرلیے ، اب جواز نہیں بنتا کہ گرے لسٹ میں بدستور رکھا جائے ۔ ہم ان سطور کے ذریعے دعا گو ہیں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آجائے تاکہ ملک کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے اور قوم کو اس ضمن میں خوشخبری سننے کو ملے۔

ایک جانب تو ان دونوں بلز کی منظوری حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ اور احسن اقدام ہے البتہ جے یو آئی (ف) نے دونوں بلزکی مخالفت کی ہے ، تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بل کی حمایت کی‘اس موقعے پر مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطاء الرحمن اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں سے سخت ناراض نظرآئے۔

اگلے روز اپوزیشن رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ،شیری رحمن ،خواجہ آصف اورشاہد اختر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی این آر او نہیں مانگا،اپوزیشن ارکان نیب کو بھگت رہے ہیں‘حکومت اپنے آرڈیننس کا این آر او واپس لے آئے‘حکومت نے پارلیمان کا غلط استعمال کیا، ہم کوئی قانون بلڈوز نہیں کرنے دیں گے۔

نیب قوانین کے سلسلے میں حکومت اوراپوزیشن کی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلاف رائے کی صورتحال کو کسی طور پر حوصلہ افزا نہیں کہا جاسکتا۔ اپوزیشن اور حکومت کو اس سلسلے میں گفت وشنید کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ مسئلے کا پائیدار اور مثبت حل نکل سکے۔ارباب اختیارکو اپنی سیاسی روش میں متانت اور سنجیدگی کو جگہ دینا ہوگی، ملک کو مسائل کا سامنا ہے اور قوم کو ایک لیڈرشپ چاہیے جو سرنگ کی تاریکی سے اسے عہد حاضر کی سائنسی روشنی میں لے آ سکے۔

اس حقیقت کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ قانون کی حکمرانی آپشنل نہیں بلکہ اسے سیاسی اسٹیک ہولڈرز must سمجھیں۔ عوام کے سامنے سیاست دان اسٹریٹیجسٹ کی شکل میں ابھریں، قوم کو راستہ دکھائیں، نئی نسل کو ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر رہتے ہوئے علم اور انسانیت سے محبت کا درس دیں۔ دینی اقدارکے فروغ کی سائنسی اور علمی روایت اورآدرش کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے، معاشرے میں رحمدلی، مروت، ہمدردی اور صبروتحمل کی اشد ضرورت ہے، نئی نسل کو ایسی سیاست درکار ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ہنر بھی رکھتی ہو اور قوم کو نیا وژن بھی دے ۔

دوسری جانب کراچی کے ڈرینیج سسٹم (نکاسی آب کے نظام) کو ٹھیک کرنے کے لیے وزیراعظم نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔کراچی میں کچرے اور نالوں کی صفائی کا کام نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو سونپ دیا گیا ہے،کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچایا جائے گا، بند نالوں کو کھولا جائے گا اور لانگ ٹرم پلان مرتب دیا جائے گا۔ درحقیقت کراچی کو بلیم گیم نے شدید نقصان پہنچایا ہے، اس میں تمام صوبائی اورشہری اداروں کی غفلت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اختلافات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کراچی کی حالیہ بارشوں میں بلدیاتی ادارے ناکامی کھل کر سامنے آئی ہے۔

اسی ضمن میں ایک بڑا مسئلہ ہے کہ نالوں پرغیرقانونی تعمیرات نے مسئلہ کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ نالوں پر قائم انکروچمنٹ اور قابضین کو ہٹانے کے لیے سندھ حکومت کو فعال کردارادا کرنا ہوگا۔کراچی کے جتنے بھی مسائل ہیں، ان کا حل مثبت انداز میں نکالنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ البتہ عوام میں اس تاثرکو فوری طور پر رد کردینا چاہیے کہ سندھ میں کوئی متوازی حکومت قائم کی جارہی ہے۔

عید قربان پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عید پر جو خودساختہ مہنگائی ہوئی ہے اسے بھی کسی نے نہیں روکا ہے۔ آلو، پیاز، ٹماٹر اور مصالحہ جات کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔اس وقت ملک میں چینی سو روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، شوگر مافیا طاقتور ہے ،حکومت کمزور ہے اور قوم مشکلات سے دوچار ہے، لیکن اس کو ریلیف فراہم کرنے والا کوئی نظر نہیں آرہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیراعظم کو کسی کو معاون رکھنے کا بھی اختیار نہ دیں تو نظام کیسے چلے گا۔عدالت نے دہری شہریت والے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیے ہیں۔ اس عدالتی فیصلے کی روشنی میں حکومت پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ معاونین سے بھرپورکام لے ، تاکہ عوام کی مشکلات میں کچھ نہ کچھ کمی آسکے۔

حرف آخر عیدالاضحی ایثار اور احساس کا پیغام بھی دیتی ہے جس پر تمام مسلمانوں کو عمل پیرا ہونے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ عید کی خوشیوں میں اپنے مستحق بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں۔

The post کورونا آزمائش، رحمت کا درکھلا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PfILuI
via IFTTT

دورہ انگلینڈ؛ شاہد آفریدی کوٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں ایکسپریس اردو

شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل انگلش کنڈیشنز میں ڈرا سیریز بھی جیت کے برابر ہے،2016 میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں انگلینڈ کے ماحول کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کو اچھی ٹیم مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے،کس سیشن میں کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہے اس کیلیے پلیئرز کی بھرپور رہنمائی کرنے والے کوچز موجود ہیں،امید ہے کہ ٹیم  بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

بابر اعظم سے بلند توقعات وابستہ کیے جانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوجوان بیٹسمین نے کوئی اضافی دباؤ لیا بلکہ کپتانی بھی ان کے کھیل پر اثر انداز نہیں ہوئی،بابر کی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے، انھیں بجا طور پر پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا سکتا ہے، آنے والے وقتوں میں وہ تن تنہا پاکستان کو میچز جتوائیں گے۔

ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے حوالے سے پاکستان کی مٹی بڑی زرخیز ہے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کے بعد اب نیا ٹیلنٹ بھی نظر آرہا ہے،یہ پیسرز طویل عرصے کرکٹ کھیل سکتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں، محمد عباس، وہاب ریاض اور محمد عامر کا تجربہ بھی کارآمد ثابت ہوگا، پی ایس ایل سے مزید بولرز سامنے آئیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان ایک اچھے آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، وہاب ریاض عمدہ پاور ہٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عمادوسیم بھی بیٹ اور بال سے پرفارم کرنے کے اہل ہیں، آل راؤنڈر سے ٹیم کو 25 یا 30رنز اور بطور بولر اچھی کارکردگی درکار ہوتی ہے، کپتان کو اعتماد ہونا چاہیے کہ اسے کسی بھی بیٹنگ نمبر پر آزما سکے۔ انھوں نے کہا کہ شعیب ملک نے قومی ٹیم سے باہر ہونے کے دور میں بھی خود کو سپر فٹ رکھا، پاکستان آئندہ سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

فلاحی کاموں سے صرف خدمت کی سیاست کرنا چاہتا ہوں

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں صرف خدمت کی سیاست کرنا چاہتا ہوں،کورونا وائرس کی وجہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع ملا، ملک بھر میں براہ راست لوگوں سے رابطہ کیا، خوش آئند بات یہ ہے کہ خود وائرس کا شکار ہونے سے قبل لوگوں تک خوراک وغیرہ پہنچانے کا موقع ملا، اس دوران کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہا، ٹریننگ کا سلسلہ تو چلتا رہا، بیٹ اور بال کو ہاتھ نہیں لگایا، سیاست میں تو ہوں لیکن صرف خدمت کی سیاست کرنا چاہتا ہوں۔

انسانیت پر جہاں بھی ظلم ہو اس کے خلاف بولنا چاہیے

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانیت پر جہاں بھی ظلم ہو اس کے خلاف بولنا چاہیے، سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی شدید مخالفت کے باوجود کڑوے حقائق بیان کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے،بطور مسلمان بھی جہاں ظلم ہو اس کے خلاف بولنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ گوتم گھمبیر کے خلاف جنگ میدان میں تھی اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، بہر حال اس طرح کی باتوں کا اثر عام زندگی پر نہیں ہونا چاہیے،میدان سے باہر سب دوست ہیں۔

عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا

شاہد آفریدی نے محمد عامرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا، آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ جس کام سے لطف اندوز نہ ہوں اسے چھوڑ دینا چاہیے،ٹیسٹ  کرکٹ میں بولر کو نئی اور پرانی گیند سے سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، عامر کی نئی گیند سے تو اسپیڈ اچھی رہتی، پرانی سے مشکل پیش آتی،طویل فارمیٹ میں اس کے بغیر گزارا نہیں، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد عامر نے درست فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم سیکھنے کا نہیں پرفارم کرنے کا پلیٹ فارم ہے

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سیکھنے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا پلیٹ فارم ہے، کوچنگ کے لیے تو انڈر14 اور 16 کرکٹرز پر اکیڈمیز میں توجہ دینا مناسب ہے، جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنا لے تو اسے پرفارمنس کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے، سپورٹ اسٹاف میں موجود لوگ پلیئرز کو دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھانے میں رہنمائی کر سکتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ مشکل حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے کس طرح توجہ مرکوز رکھنا ہے،اسکلز کے بارے میں سکھانے کا کام جونیئر سطح پر ممکن ہے۔

پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ مارچ میں ہی کر دینا چاہیے تھا

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ مارچ میں ہی کر دینا چاہیے تھا،ایونٹ ختم کرنے کا اعلان کرکے لیگ مرحلے میں سرفہرست ٹیم کو ٹرافی دینا مناسب ہوتا لیکن پی سی بی کا خیال تھا کہ شاید حالات بہتر ہو جائیں گے،افسوس ایسا نہیں ہوا۔یاد رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کے پلے آف میچز ملتوی کردیے گئے تھے جن کے انعقاد کا امکان بھی نظر نہیں آتا۔

آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کو کامیاب تجربہ قرار دے دیا،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں فرنچائز نے اچھی کوچنگ اور بہتر پلاننگ کی بدولت لیگ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، اینڈی فلاور، مشتاق احمد اور اظہر محمود نے ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی، شان مسعود بطور کپتان گروم ہوئے، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، اونر علی ترین نے معاملات بہتر انداز میں چلائے، ملتان سلطانز پر منحصر ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے وہ میرے  ساتھ آگے بھی چلنا چاہتے ہیں یا پھر کوئی اور ٹیم میری خدمات حاصل کرتی ہے۔

کچھ کہنے سے پہلے کنیریا کو اپنے کردار پر نظر ڈالنا چاہیے

شاہد آفریدی نے دانش کنیریا کو اپنے کردار پر نظر ڈالنے کا مشورہ دے دیا، آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں نے بطور کپتان اور ایک عام کھلاڑی کے بھی ہمیشہ جونیئرز کو سپورٹ کیا، کئی کرکٹرز کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا،انھیں بھائیوں کی طرح ساتھ لے کر چلا، دانش کنیریا بھی اچھے بچے تھے، اب 11،12 سال بعد انھوں نے بیان بازی شروع کر دی توبڑا عجیب سا لگ رہا ہے،کنیریا کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ اپنا کردار دیکھو،تم نے پاکستان کا نام بدنام کیا،میں اسی لیے ان کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

ریٹائرمنٹ کا دل چاہتا ہے فینز اور فیملی کے لوگ روک دیتے ہیں

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک جوش اور جذبہ برقرار ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا، دل تو چاہتا ہے کہ ریٹائرمنٹ لے لوں لیکن پرستاروں اور فیملی کا مطالبہ ہے کہ لیگز میں شرکت جاری رکھوں،خود بھی ابھی کھیل کیلیے جوش اور جذبہ محسوس کرتا ہوں، جب لگا کہ فٹنس ساتھ نہیں دے رہی، ٹیموں پر بوجھ بن رہا ہوں،جوش اور جذبہ برقرار نہیں رہا تو کرکٹ چھوڑ جاؤں گا۔

 

The post دورہ انگلینڈ؛ شاہد آفریدی کوٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fkrgnF
via IFTTT

ٹیسٹ سیریز؛ فتح کی 24 سالہ پیاس پاکستانی بے تابی برھانے لگی ایکسپریس اردو

کراچی: انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز فتح کی 24 سالہ پیاس پاکستانی بے تابی بڑھانے لگی جب کہ 1996 کے بعد سے اب تک5 ٹورز میں ٹرافی پر تنہا قبضے کی خواہش ادھوری رہی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں کئی ہفتوں سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہے، وہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے وارم اپ میچز بھی کھیل چکی، اس کی اصل آزمائش5اگست سے انگلش ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ہوگی۔ گرین کیپس کیلیے سب سے بڑا چیلنج انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز فتح کی 24 برس پرانی پیاس بجھانا ہے۔

آخری مرتبہ پاکستان نے انگلش ٹیم کو اس کے میدانوں پر 1996 میں 3 ٹیسٹ کی سیریز میں 0-2 سے شکست دی تھی،2001 میں جب پاکستان ٹیم دوبارہ انگلینڈ گئی تو 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، 2006 کے تنازعات سے بھرپور ٹور میں پاکستان ٹیم کو 4 میچز کی سیریز میں 0-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، گرین کیپس نے اگلا ٹور 2010 میں کیا جومیچ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے آلودہ رہا، اس میں پاکستان ٹیم کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 3-1 سے شکست ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرین شرٹس کے اگلے دونوں ٹیسٹ دورے ڈرا ہوئے، 2016 میں 4 میچز کی سیریز 2-2 اور 2018 میں 3 ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ اس بار سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف صورتحال میں ہورہی ہے، گرین کیپس بائیو ببل میں ٹریننگ کررہے جبکہ یہ سیریز بھی بائیوسیکیور ماحول میں ہی کھیلی جائے گی، پاکستان کا انحصارایک بار پھر اپنے پیس اٹیک پر ہوگا جس میں اسے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے نوجوان اور پْرجوش فاسٹ بولرز کا ساتھ حاصل ہے۔

انٹراسکواڈ میچز میں پاکستانی بیٹسمین خاطر خواہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے تاہم ان سے اصل آزمائش میں زیادہ ذمہ داری کی توقع ہو رہی ہے، توقعات کا بہت زیادہ بوجھ بابر اعظم کے کندھوں پر ہوگا جنھوں نے سفیدکے بعد ریڈ بال کی کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، پیس اٹیک کو تباہی کا لائسنس فراہم کرنے کیلیے بیٹنگ لائن کو بہرحال 300 پلس کی اننگز کھیلنا ہوں گی۔

پہلے ٹیسٹ کے دوران بارش کا بھی خدشہ موجود ہوگا جس کی وجہ سے کھیل کا زیادہ تر حصہ متاثر ہوسکتا ہے، پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو ٹاس کے حوالے سے موزوں حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔

دریں اثنا گذشتہ روز قومی کرکٹرز نے  ٹریننگ نہیں کی، چونکہ باہر مسجد نہیں جا سکتے تھے اس لیے ہوٹل میں ہی سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید ادا کی، کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف نے ایک دوسرے کوگلے لگ کر مبارکباد دی، گرین کیپس اب ہفتے کی دوپہر12 بجے مانچسٹر روانہ ہوں گے جہاں 5اگست سے انگلینڈکیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔

 

The post ٹیسٹ سیریز؛ فتح کی 24 سالہ پیاس پاکستانی بے تابی برھانے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39KwfNb
via IFTTT

فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے ایکسپریس اردو

لاہور: میدان میں فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے جب کہ پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل میچ آفیشلزکی آئی سائیٹ اور کان چیک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کے لیے خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جہاں سی ایم ایچ نہیں وہاں کے میچ آفیشلز مقامی ڈی ایچ کیو سے ٹیسٹ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی ایم ایچ نے انتظامی معاملات اور چھٹیوں کے باعث ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی ہے،اس کے بعد تمام میچ آفیشلز ٹیسٹ کرانے کے لیے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، بورڈ کا میڈیکل پینل متبادل آپشنز پرغور کررہا ہے، ماضی میں ریفریشرکورسز کے دوران میچ آفیشلز کے ٹیسٹ پی سی بی کی نگرانی میں ہوتے تھے۔

ذرائع کے مطابق میچ آفیشلز سے کرکٹ میں اہلیت سمیت  کوائف بھی طلب کئے گئے ہیں جس کے بعد اہم امپائرز کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا،3 انٹرنیشنل امپائرز آصف یعقوب، ضمیر حیدر اور شوذب رضا کا کیرئیر خطرے میں ہے۔

یاد رہے کہ بورڈ کے پینل آف امپائرز میں صرف15 فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹرز شامل ہیں، اہلیت کی تفصیلات طلب کرنے پر میچ آفیشلز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، سی ایم ایچ کی معذرت کے بعد میڈیکل پینل متبادل آپشنز پر غور کررہا ہے،میچ آفیشلزکے کوائف طلب کرنا معمول کی بات ہے۔

 

The post فیصلے دینے والے امپائرز خود آزمائش میں پڑ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PffRuQ
via IFTTT

آن لائن جوئے کو فروغ دینے کاالزام،کوہلی کی گرفتاری کیلیے درخواست ایکسپریس اردو

لاہور: آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویرات کوہلی کیخلاف مدراس ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

چنئی کے ایک وکیل نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن جوئے کی ایپس نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں،دونوں کو گرفتار کیا جائے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ جوا کھیلنے والے نوجوان داؤ پر لگانے کیلیے بھاری سود پر قرض لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر چند نے خودکشی بھی کرلی، دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں، لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور سخت ایکشن لے۔

 

The post آن لائن جوئے کو فروغ دینے کاالزام،کوہلی کی گرفتاری کیلیے درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XgwI4R
via IFTTT

فلسفۂ قربانی ایکسپریس اردو

انسان کی فطری و بنیادی خوبیوں میں سے ایک اہم ترین خصلت ایثار و قربانی ہے اور یہ وہ عظیم وصف ہے، جو انسان کو حیوان سے ممتاز بناتا ہے، ورنہ تو خود غرض اور مفاد پرست انسان اور ایک حیوان کے درمیان کوئی جوہری فرق کیا باقی رہ جاتا ہے ۔۔۔ ؟

ازروئے قرآن حکیم تو ایسے انسان حیوانات اور درندوں سے بھی بدتر ہیں، جنہیں خدا نے فطری طور پر اجتماعی شعور ودیعت فرمایا مگر وہ محض اپنی ذات اور خاندان کے مفاد تک ہی محدود اور محصور رہے۔ اب خیر سے قربانی کا دن آن پہنچا ہے۔ لیکن بنیادی مسئلہ حسب معمول ابھی تک مبہم اور غیر واضح ہے کہ یہ تمام تر مشقّت آخر کس مقصد کے لیے ہے ۔۔۔ ؟

کہنے اور سننے کی حد تک تو سبھی کا ماننا ہے کہ یہ عمل خدا کی خوش نُودی کے لیے سرانجام دیا جاتا ہے لیکن سماج اور معاشرے میں مطلوبہ نتائج پیدا نہ ہونے کے باعث لگتا یوں ہے کہ یہ عظیم الشان سنتِ ابراہیمیؑ اب محض ایک رسم اور دکھاوا بن چکی ہے۔

امام انسانیت سیّدنا ابراہیمؑ نے خدا کی خوش نُودی اور خلقِ خدا کی بہبود کے لیے آتشِ نمرود میں چھلانگ لگانے سے بھی اعراض نہ فرمایا اور پھر اپنے لاڈلے صاحب زادے سیّدنا اسمٰعیلؑ اور سیّدہ ہاجرہؓ کو خدا کے حکم سے بے آب و گیاہ صحرا میں چھوڑ دیا۔ بعدازاں ایک اور سخت ترین امتحان اپنے لاڈلے بیٹے کو قربان کر دینے کے حکمِ خداوندی سے شروع ہوا تو آپؑ کی ثابت قدمی و استقلال سے دُنبے کو ذبح کردینے پر منتج ہوگیا۔ اپنے چنیدہ بندے کی اطاعت شعاری و وفا کیشی کی یہ عظیم ادا خالق ارض و سماء کو اس قدر محبوب ٹھہری کہ تب سے ابد تک قربانی کی یہ سنّت ملّتِ ابراہیمی کا شعار، سنگھار اور حسنِ اظہار قرار پائی۔

بعض لوگ جب سطحی نظر سے قربانی کے لیے جانوروں کے ذبح کرنے کا مشاہدہ کرتے ہیں تو انہیں یہ عمل خدا نہ خواستہ خلافِ انسانیت اور ظلم دکھائی دیتا ہے، حالاں کہ عام حالات میں دورانِ سال اس سے کہیں زیادہ جانور اور پرندے انسانی خوراک بنتے ہیں تو اس کا کوئی نوٹس تک نہیں لیا جاتا، دوسرا یہ کہ کائنات کے اندر دیگر مخلوقات کے مقابلے میں انسانی شرف اور مقام کا صحیح ادراک نہ ہونے سے اس طرح کے جدید توّہمات کا پیدا ہونا کوئی اچنبھے کی بات بھی نہیں۔ اسی طرح ہم میں سے بعض مسلمانوں کا اخلاقی زوال اور ہمارے دُہرے معیارات بھی اِس طرز کی غلط فہمیوں اور فکری مغالطوں کی وجہ بنتے ہیں۔ نماز سے لے کر روزہ و قربانی تک تمام عبادات کا اساسی مقصد تقوٰی کا حصول ہے۔ قرآن حکیم سے ہمیں یہ راہ نمائی ملتی ہے کہ خدا تک ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون بل کہ اس تک تمہارا تقوٰی پہنچتا ہے۔ آیت کریمہ کا یہ جزو قربانی کے فلسفے اور بنیادی مقصد کو واضح کرنے کے لیے خدائے بزرگ و برتر کا دوٹوک اور حتمی اعلان ہے۔

اب غور فرمائیے کہ بُخل اور حرص و طمع پر مبنی فکر و عمل سے ہماری تمام کوشش رائیگاں چلی جائے تو کس قدر بدنصیبی ہوگی ؟ ’’اپنے رب کے لیے نماز ادا کیجیے اور قربانی کیجیے۔‘‘ اور جب اپنے رب کی خاطر نماز اور قربانی کا اہتمام ہوگا تو یہ اعمال بندوں کے ظاہر و باطن میں وہ انقلاب پیدا کریں گے کہ اگلی آیت کریمہ کے مطابق: تمہارا دشمن ہی ابتر اور ذلیل و رُسوا ہوگا۔‘‘ جب نماز اور قربانی کا عمل بھی موجود ہو لیکن انسانی قلوب اور معاشرتی اسلوب میں تقوٰی و طہارت اور عدل و ایثار ناپید ہو تو پھر یک لمحہ سکوت و سکون سے سوچنا ہوگا کہ قربانی کی عظیم ترین سنّت ابراہیمی کہیں رسمِ محض تو بن کر نہیں رہ گئی ۔۔۔ ؟

خدا کو تو روح بلالی کے بغیر رسمِ اذان اور روح ابراہیمی کے سوا رسم قربانی کی کوئی حاجت اور ضرورت نہیں، وہ تو غنی اور بے نیاز ہے اور اُسے تو ان اعمال سے فقط ہماری اصلاح و فلاح اور ارتقاء مطلوب ہے تاکہ ہم اس کے مقرب و محبوب بن سکیں۔ ہمارے خالق و مالک کو بہ خوبی علم تھا کہ انسان نفع عاجل اور ظاہری مفاد کے حصول میں بے قرار مگر خفیہ و پائیدار فائدے سے بے زار رہتا ہے، سو قربانی کی غایتِ اصل یعنی تقوٰی کو بُھلا کر گوشت اور خون کے بہانے اور بڑھانے سے آگے نہ بڑھ پائے گا۔ یہی تو ایک انسان اور مسلمان کا امتحان ہے کہ وہ پائیدار و ناپائیدار میں سے کس کا انتخاب کرتا ہے ۔۔۔ ؟

سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ جو ’’بندۂ مومن‘‘ اپنی قربانی کے گوشت سے کسی مجبور اور ضرورت مند کو کچھ دینے سے معذور ہے بھلا وہ اپنی جان سے گوشت اور خون کب راہِ خدا میں قربان کرنے کی ہمّت کر سکے گا ۔۔۔ ؟

یاد رہے کہ ہر سال راہ خدا میں جانوروں کا خون بہانا دراصل ایک اعلی ترین نصب العین کی خاطر اپنے جان و مال کی قربانی کے لازوال انسانی جذبے کا اظہار کرنا ہے۔

قرآن حکیم کی ایک آیت کے مفہوم کے مطابق اﷲ تعالٰی نے مومنوں سے ان کی جان و مال کے عوض جنّت کا سودا کر چھوڑا ہے۔ ہماری تمام تر صلاحیتیں اور نعمتیں ہمارے پاس خدا کی امانت ہیں جب کہ دوسری طرف کرۂ ارضی پر آتش نمرودی بھی برابر بھڑکتی ہوئی دامن انسانیت کو خاکستر کیے جا رہی ہے۔

بہ قول ڈاکٹر محمد اقبالؒ

آگ ہے، اولاد ابراہیمؑ ہے، نمرود ہے

کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے

اگر ہماری قربانی ہمارے اندر موجودہ عالمی نمرودی نظام کے خلاف جدوجہد کا داعیہ پیدا نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ ہم روح سے خالی رسمِ قربانی پر تو کاربند ہیں مگر تاحال ظلم و استحصال سے نفرت اور عدل و ایثار سے محبّت ہمارے اندر جاگزیں نہیں ہو سکی۔ المیہ یہ ہے کہ سرمایہ داری نظام سے انسانوں کی اصل فطرت اس قدر مسخ اور تباہ ہوچکی ہے کہ افراد کی اکثریت اپنی ناک سے آگے دیکھنا تک گوارا نہیں کرتی اور حکم رانوں سے لے کر عوام الناس تک سبھی انفرادیت پسندی اور مفاد پرستی کے مرض کا بُری طرح شکار ہو چکے ہیں۔

قربانی کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ ہم اپنی انانیت کو اجتماعیت کے اندر فنا کر ڈالیں اور دوسرے انسانوں کی بقاء و ارتقاء کے لیے اپنا تن، من اور دھن وار دیں۔ ابھی ماضی قریب کی معاشرتی و مذہبی روایت یہی تھی کہ قربانی کے گوشت کو تین برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا یعنی ایک محتاج اور غریب طبقے کے لیے، دوسرا عزیز و اقارب اور تیسرا حصہ گھر کے لیے رکھ لیا جاتا جس میں سے عید کے مہمانوں کی تواضع بھی کی جاتی۔ لیکن اب گزشتہ چند سالوں سے بعض افراد نے سارے گوشت کو گھر میں منجمد کرنے کی گنجائش تک نکال لی ہے جس سے عمومی حالات میں انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ جب لوگوں کی اکثریت کھاتی پیتی اور خوش حال ہو۔

مگر وطن عزیز میں تو اسّی فی صد آبادی غذائیت کی کمی کا شکار ہے اور گوشت، پھلوں کے بغیر سادہ و یک ساں خوراک پر گزر بسر کرتی ہے۔ نصف آبادی صرف گوشت چکھنے کے لیے سال بھر عیدِ قربان کی منتظر رہتی ہے، ایسے میں دوسروں کو مرعوب کرنے کے لیے منہگے ترین بکروں، گائے اور بیلوں کی نمائش اور قربانی کرکے ذخیرہ کر ڈالنا سنّت ابراہیمیؑ اور شریعت محمدیؐ کی اصل روح سے متصادم ہی ٹھہرے گا۔ جب معاشرے اور سماج میں اکثریت ضرورت مند اور محروم المعیشت طبقے کی ہوگی تو قربانی کے گوشت کو تقسیم کرکے حق داروں تک پہنچانا لازم ٹھہرے گا البتہ اگر معاشرہ خوش حال و ترقی یافتہ ہے تو گوشت کو ذخیرہ کر لینے میں بھی کوئی حرج نہ ہوگا۔

اسی لیے تو قرآن حکیم ہمیں تعلیم دیتا ہے ہم اس کا عملی مظاہرہ کریں کہ میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اُس اﷲ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ گویا بندۂ خدا تو خدا کی منشاء و رضا میں مکمل فدا و فنا ہوتا ہے اور یہی قربانی کی عظیم الشان سنّت ابراہیمی کا مقصد و مدّعا بھی ہے ورنہ تو سبھی کچھ نمود و دکھاوا ہے۔

عید قرباں پر اپنے ڈیپ فریزر بھرنے سے احتراز کیجیے اور نادار و بے کس خلق خدا کا حصہ کشادہ دلی اور خندہ پیشانی سے ان تک پہنچائیے کہ یہی ایثار و قربانی کا درس اور قربانی کا مقصد و منشاء ہے۔

 

The post فلسفۂ قربانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XeDSq2
via IFTTT

تسلیم و رضا کا عظیم مظاہرہ ایکسپریس اردو

تقابل ادیان کے تجزیہ نگار اور محقق اس حقیقت کا واضح ادراک رکھتے ہیں کہ دین خدائے لم یزل ہر اعتبار سے دیگر ادیان پر فوقیت اور برتری رکھتا ہے۔

اس بات کی اہمیت سے انکار کرنا گویا طلوعِ آفتاب سے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام کی حقانیت اور صداقت کو دل و جان سے قبول کرنے والے اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ اسلام جہاں اپنے ماننے والوں پر اس کارگہہ حیات میں فانی زندگی کے ایام گزارنے کے لیے مذہبی، سماجی، معاشرتی اور سیاسی اعتبار سے شب و روز کے معمولات میں آسانیاں پیدا فرماتا ہے وہاں بعض غیرمعمولی حالات میں اپنے فداکاروں سے ایسی صبرآزما قربانیاں طلب کرتا ہے جن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے اثرات بڑے دور رس ہوتے ہیں۔

ایسی جاں گداز آزمائشوں سے آتشِ نمرود کے بپھرے ہوئے شعلوں میں بے خطر کود جانے والے امام انسانیت کے ارفع منصب پر فائز ہو جاتے ہیں۔ ایسے خوش بخت لوگوں کا فردوسِ بریں کی جاں بخش بہاریں استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہوتی ہیں۔

معرکہ ہائے تسلیم و رضا میں صدقِ خلیلؑ اور تسلیم و رضائے اسمٰعیلؑ ہر سال ایک نیا روپ لے کر دین خدا و مصطفٰے ﷺ کے علم برداروں کو زندگی بخش حقیقت کی نوید دینے کے لیے جلوہ گر ہوتا ہے۔ تذکرہِ قربانی اسمٰعیل ؑ سے پہلے اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ اگرچہ اسلام مالی قربانیاں پیش کرنے والوں کو بھی نہ صرف نجاتِ اُخروی کی نویدِ جاں فزا سے مالامال کرتا ہے بل کہ جنت کی کیف آفرین فضاؤں میں اُن کے مقامات کا تعین بھی کرتا ہے۔

مگر اپنے لختِ جگر کے گلے پر خود اپنے ہاتھوں سے چُھری چلا دینا اور پھر یہ بھی خیال رکھنا کہ کہیں اس لامثال اور عظیم الشان اور ارفع و اعلیٰ کام کو انجام دیتے وقت شفقتِ پِدری کروٹیں نہ لینے لگے اور اس نرالے اور جداگانہ حکمِ الٰہی کی انجام دہی میں یک سرِمو انحراف نہ ہوجائے۔ یہ نُدرت آفریں کارنامہ انجام دینا حضرت ابراہیم خلیل اﷲ اور حضرت اسمٰعیل ذبیح اﷲ کا ہی کام ہے۔ صدقِ خلیل اﷲ وہ جاودانہ ترکیب و اضافت ہے جو اہل ایمان کے حوصلوں کو نیا ولولہ اور تازگی عطا کرتی ہے۔

ہم سنتِ ابراہیمی کو یوں تو ہر برس اپنے روایتی انداز میں تازہ رکھنے کے لیے قربانی کرتے ہیں لیکن اس کا ایمان افروز پس منظر یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔ نام لینا بہت آسان ہوتا ہے مگر شیطانی قوتوں کی بھرپُور اور گُم راہ کُن ترغیبات کو پائے استحقار سے ٹھکراتے ہوئے اپنے جگر گوشے کو بے نیازانہ مقتل کی طرف لے چلنا اور بے مثال استقامت و عزیمت اور بے نظیر استقلال کے ساتھ اس انداز سے زمین پر لٹا دینا کہ چھُری کا چلنا یقینی امر بن جائے۔

اور پھر ذرا اُس رفعت ِ تخیّل کو ذہن میں لائیے جب سعادت مند بیٹا اپنے عظیم باپ سے خود عرض کر رہا ہے کہ ابا جان آنکھوں پر پٹی ضرور باندھ لیں کہ کہیں وہ فطری محبت کی غایت میرے گلے اور آپ کے ہاتھوں میں لرزش نہ پیدا کر دے اور حکم ِ خداوندی میں کوئی ناقابلِ معافی تساہل نہ واقع ہو جائے۔ چشم ِ فلک نے بہ ظاہر دل ربا مگر دل کو درد سے سرشار کر دینے والا ایسا منظر کبھی نہ دیکھا ہوگا۔ دستِ خلیل اﷲ نہ کپکپاتا ہے، نہ لرزتا ہے، نہ ڈگمگاتا ہے اور بیٹا موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چھری کو دیکھ کر مُسکراتا ہے۔ اس ظرفِ ابراہیمؑ و اسمٰعیلؑ کو دیکھ کر آسمان سے نِدا آتی ہے اے خلیل! تم نے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا اب ہم اسے ذبحِ عظیم کے نام سے قیامت تک کے لیے باقی رکھیں گے۔

اے ابراہیم خلیل اﷲ! آپ کی شانِ فیاضی پر لاکھوں دُرہائے تاب دار نثار ہوتے رہیں گے کہ آپؑ نے اپنی متاعِ گراں بہا کو راہِ خداوندی میں نثار کرنے میں ذرا تامل سے کام نہیں لیا۔ اے سیّدنا ابراہیمؑ زمین کے اُتنے حصے پر جبین تقدیسِ محبت خم ہوتی رہے گی جہاں اسمٰعیلؑ کو لٹا کر آپؑ نے تسلیم و رضا کا اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ اے اسمٰعیل ذبیح اﷲ! تیرے آدابِ فرزندی کو نسیم ِ بہار، رحمتِ پروردگار کی صورت میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

ستاروں کی رعنائی خورشیدِ جہاں تاب کی زرفشانی آپؑ کے جذبہ ِ اطاعت پر تاقیامت نثار ہوتی رہے گی۔ اہل ِ فراست کے فکر و نظر کی چاندنی تا ابد آپؑ پر نچھاور ہوتی رہے گی۔ ہر آنے والی صبحِ بہاراں اپنے حریم ِ گُلستاں کو اسمٰعیلؑ کی معصوم ادائے نیازمندی کی خوش بُو سے سجاتی رہے گی۔ سلام ہو ابراہیمؑ کے جذبۂ ایثار کو جو ہر سال فدایانِ اسلام کے دلوں میں نقشِ جمالِ عید کو مرتسم کرتا چلا جاتا ہے۔ سلام ہو اُس ذبح ِ عظیم کی اوج و رفعت کو جو اہل دل کی نگاہوں میں دلیل ِ عشقِ حقیقی بن کر راسخ تر ہوتی چلی جارہی ہے۔

عندلیبانِ گلستانِ جہاں اسمٰعیلؑ کی اُس معصومانہ مُسکراہٹ پر ہزار زمزمے نثار کرتے رہیں گے جو قربان گاہ کی جانب جاتے وقت ذوقِ شہادت سے معمور اُن لب ہائے نزاکت پر طاری تھے۔ اے فرزندِ ابراہیمؑ! آپ نے اہل دنیا کو بتا دیا کہ وہ زندگی ستاروں سے بھی زیادہ جھلملاتی اور پھولوں سے بھی زیادہ مُسکراتی ہے جو رضائے خالقِ کائنات پر نثار ہوتی ہے۔

قربانیِ اسمٰعیلؑ نے دنیا والوں کو یہ بھی بتا دیا کہ اُس ارتقا کو کبھی زوال کا شائبہ تک بھی نہیں ہوسکتا جس میں خلوص کی بُوئے حلاوت آتی ہو۔ اور یہ وہ اوج و کمال ہوتا ہے جو تا ابد عروسِ صبح کے رُخ سے نقاب اُلٹ کر دینِ ابراہیمی کے پیروکاروں کو اپنے دور کے ابراہیم کی تلاش کا درس دیتا ہے اور دنیا کے صنم کدوں میں لات و عزیٰ کو فنا کر دینے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

 

The post تسلیم و رضا کا عظیم مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30fIkqt
via IFTTT

خلیل و ذبیح اﷲ علیہ السلام کی فدائیت ایکسپریس اردو

تصور کیجیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کا! کیسی آزمائش کی گھڑی رہی ہوگی حضرت ابراہیمؑ کے لیے جب نمرود نے دہکتی ہوئی آگ تیار کرائی تھی، ایک طرف نارِ نمرود اور اس کے وہ چیلے چپاٹے ہیں جو حضرت ابراہیمؑ کے آگ میں جلنے کا تماشا دیکھنے کے لیے بے تاب تھے، اور دوسری طرف حضرت ابراہیمؑ کا عشقِ حقیقی تھا جو بار بار آگ میں کودنے کے لیے بے تاب تھا، بالآخر حضرت ابراہیمؑ بے دھڑک آگ میں کود پڑے، اور خدائی فرمان: ’’اے آگ! تُو ٹھنڈی اور سلامتی بن جا حضرت ابراہیمؑ پر۔‘‘ کے حکم پر آگ اُن کا کچھ نہ بگاڑ سکی، اور دنیا نے دیکھا کہ آتشِ نمرود میں عشقِ حقیقی کس طرح پنپتا اور پروان چڑھتا ہے۔

پھر تصور میں لائیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فدائیت کا کہ حکم ہوتا ہے اپنی بیوی اور بچے کو اُس سنسان وادی میں چھوڑ کر آئیے جہاں آدم نہ آدم زاد، ایسا ویرانہ جہاں صرف چلچلاتی دھوپ ہے، کھانا ہے نہ پانی، نہ کوئی قریب اور عزیز، کوئی خبر گیری کرنے والا اور نہ کوئی راہ گیر، جہاں نہ اپنوں کا معلوم اور نہ بیگانوں کی خیر خبر۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا کا حکم پاتے ہی بیوی اور بچے کو اُس جھلسی ہوئی پہاڑیوں اور کھانے پانی سے خالی وادی میں چھوڑ کر آگئے، یہ بالکل نہ سوچا کہ اُس تپتی ہوئی وادی میں ممتا کی ماری ایک ماں اور شیرخوار بچے کا کیا ہوگا۔ بس اﷲ تعالی کا حکم ملتے ہی تعمیل کے لیے فوراً تیار ہوگئے اور حکم کو تجسیمی شکل دینے میں ذرّہ برابر بھی تاخیر نہ کی۔ حضرت ہاجرہؓ اور ان کے ننھے منے بچے پر اس وحشت ناک وادی میں کیا گذری؟ یہ بھی تاریخ کا ایک باب ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی کی فدائیت کا مظہر ہے۔

اُس تپتی ہوئی وادی میں وہ شیرخوار بچہ جب دیوارِ کعبہ سے ایڑیاں رگڑتا تو ماں تڑپ تڑپ کر کبھی صفا کی طرف دیکھتی کہ شاید کوئی قافلہ نظر آجائے اور پانی مل جائے، اور کبھی دوڑتی ہوئی مروہ پر چڑھتی کہ شاید ادھر کوئی قافلہ گذرتا ہوا دکھائی دے، پھر بھاگی بھاگی بچے کو دیکھنے آتی کہ کس حال میں ہے، اس معصوم کو دیکھ کر پھر پانی کی تلاش میں صفا و مروہ کا چکر لگاتی، اور جب امید کی کوئی کرن نظر نہ آتی تو بے قرار ہوجاتی، کلیجہ منہ کو آنے لگتا، تاآں کہ اﷲ رب العزت نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لاڈلے کی ایڑیوں کی رگڑ سے پانی کا چشمہ جاری فرما دیا جو ’’زم زم‘‘ کے نام سے مشہور ہے، اور اُس وقت سے اب تک اسی طرح جاری ہے۔

اﷲ اکبر! فدائیت کا یہ نمونہ اب کون پیش کرسکتا ہے کہ ابھی ایک امتحان ختم نہیں ہوا کہ دوسرا شروع ہوگیا، جب بچہ بڑا ہوگیا اور بوڑھے باپ کو کچھ سہارا دینے کے لائق ہوا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ اپنے لاڈلے کو اﷲ کی راہ میں قربان کررہے ہیں، چوں کہ انبیائے کرام علیہم السلام کا خواب بھی وحی کے درجے میں ہوتا ہے اِس لیے صبح اٹھتے ہی اس خواب کا تذکرہ اپنے بیٹے سے کیا، اِس موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کوئی ہچکچاہٹ اور سراسیمگی نہیں ہوئی، اور نہ ہی کوئی قلق ہوا، کیوں کہ ان کا قلب حُبّ الہی سے سرشار تھا اور بہ طورِ امتحان بیٹے سے سوال کیا: تمہاری رائے اِس کے بارے میں کیا ہے؟

یہاں کسی شخص کے دل میں یہ خلجان پیدا ہوسکتا ہے کہ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خدائی حکم کی تعمیل کرنا بیٹے کے اتباعی جواب پر منحصر تھا؟ ایسی کوئی بات نہیں، بل کہ ان سے صلاح و مشورے میں بہت سارے اسرار و حکمتیں پنہاں ہیں۔ پہلی حکمت یہ تھی کہ ان میں اطاعتِ خداوندی کا جذبہ اور ولولہ کس حد تک ہے، یہ بات کھل کر سامنے آجائے، نیز ان کے حوصلے کو بھی پرکھنا اور جانچنا مقصود تھا۔ دوسری حکمت یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ اسے قبول کریں گے تو مستحق اجر ہوں گے۔ تیسری حکمت یہ تھی کہ عین ذبح کے وقت ممکن تھا کہ محبتِ پدری، محبت طبعی اور تقاضائے انسانی فعل مامور میں آڑے نہ آجائے، اِس وجہ سے جناب ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سے مشورہ لیا تھا۔

قرآنِ کریم نے اِس واقعے کو اِس انداز سے بیان فرمایا ہے، مفہوم : ’’سو! جب وہ لڑکا ایسی عمر کو پہنچا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ چلنے پھرنے لگا تو ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا: برخوردار! میں دیکھتا ہوں کہ تم کو (بہ امرالٰہی) ذبح کررہا ہوں، سو تم بھی سوچ لو تمہاری کیا رائے ہے؟ وہ بولے: ابا جان! آپ کو جو حکم ہوا ہے آپ کیجیے ان شاء اﷲ آپ مجھ کو صبر کرنے والوں میں سے دیکھیں گے۔‘‘

یہ امتحان کس قدر سخت تھا اِس کی طرف خود اﷲ رب العزت نے اشارہ فرما دیا کہ ارمانوں سے مانگے ہوئے اس بیٹے کو قربان کرنے کا حکم اس وقت دیا گیا جب یہ بیٹا اپنے باپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تھا، اور پرورش کی مشقتیں برداشت کرنے کے بعد اب وقت آیا تھا کہ وہ قوتِ بازو بن کر باپ کا سہارا ثابت ہو۔ مفسّرین نے لکھا ہے کہ اس وقت حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عمر تیرہ سال تھی، اور بعض مفسّرین نے فرمایا ہے کہ بالغ ہوچکے تھے۔

یوں تو ذبح کرنے کا یہ حکم بہ راہِ راست کسی فرشتے کے ذریعے بھی نازل کیا جاسکتا تھا، لیکن خواب میں دکھانے کی بہ ظاہر حکمت یہ تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت شعاری اپنے کمال کے ساتھ ظاہر ہو، خواب کے ذریعے دیے ہوئے حکم میں انسانی نفس کے لیے تاویلات کی بڑی گنجائش تھی، لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تاویلات کا راستہ اختیار کرنے کے بہ جائے اﷲ رب العزت کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کردیا اور اِس امتحان میں سو فی صد کام یاب ہوئے۔

قربانی کا یہ واقعہ جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فدائیت کا عظیم مظہر ہے وہیں اِس واقعے سے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے بھی بے مثال جذبۂ جاں نثاری کی شہادت ملتی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کم سنی ہی میں اﷲ رب العزت نے انھیں کیسی ذہانت اور کیسا علم عطا فرمایا تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کے سامنے اﷲ کے کسی حکم کا حوالہ نہیں دیا تھا، بل کہ محض ایک خواب کا تذکرہ فرمایا تھا، لیکن حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سمجھ گئے کہ انبیائے علیہم السلام کا خواب وحی ہوتا ہے، اور یہ خواب بھی درحقیقت حکمِ الٰہی کی ہی ایک شکل ہے، چناں چہ انہوں نے جواب میں خواب کے بہ جائے حکمِ الٰہی کا ذکر کیا اور والد بزرگوار کو یہ کہہ کر یقین دلایا: ’’ابّا جان! جس بات کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کر گزریے، ان شاء اﷲ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔‘‘

مفتی محمد شفیعؒ اپنی تفسیر ’’معارف القرآن‘‘ میں اِس آیت کے ذیل میں تحریر فرماتے ہیں: ’’اِس جملے میں حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی غایتِ ادب اور غایتِ تواضع کو دیکھیے، ایک تو ان شاء اﷲ کہہ کر معاملہ اﷲ کے حوالے کردیا، اور اِس وعدے میں دعوے کی جو ظاہری صورت پیدا ہوسکتی تھی اسے بالکل ختم فرما دیا، دوسرے آپ یہ بھی فرما سکتے تھے کہ ’’آپ ان شاء اﷲ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے۔‘‘ لیکن اس کے بہ جائے آپ نے فرمایا ’’ ان شاء اﷲ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔‘‘ جس سے اِس بات کی طرف اشارہ کردیا کہ یہ صبر و ضبط تنہا میرا کمال نہیں ہے، بل کہ دنیا میں اور بھی بہت سے صبر کرنے والے ہوئے ہیں، ان شاء اﷲ میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں گا، اِس طرح آپ نے اِس جملے میں فخر و تکبر، خود پسندی اور پندار کے ادنیٰ شائبے کو ختم کرکے اس میں انتہا درجے کی تواضع اور انکسار کا اظہار فرما دیا۔‘‘

(روح المعانی، بہ حوالہ معارف القرآن)

سبحان اﷲ! یہ جذبۂ قربانی اور یہ فدائیت، کہ بیٹے کے گلے پر چُھری چلادی، اور آفرین صد آفرین یہ اِقدامِ فداکاری کہ چُھری تلے گردن رکھ دی اور خلیلؑ و ذبیحؑ دونوں نے اپنا اپنا حق ادا کریا۔ قرآن نے بھی اعلان کردیا، مفہوم: ’’تم نے خواب سچ کر دکھایا ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔‘‘ یعنی اﷲ کے حکم کی تعمیل میں جو کام تمہارے کرنے کا تھا اس میں تم نے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور آزمائش میں پورے کام یاب رہے، اور یہ ادائے قربانی اﷲ کو اتنی پسند آئی کہ رہتی دنیا تک کے لیے یادگار اور قربِ خداوندی کا ذریعہ بنادیا جسے امت مسلمہ ہر سال مناتی ہے اور اِس قربانی میں درحقیقت مسلمانوں کے اِس عقیدے کا اعلان ہوتا ہے کہ انسان کو اﷲ رب العزت کے حکم کے آگے اپنی عزیز سے عزیز ترین چیز کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

اﷲ رب العزت پوری امت مسلمہ میں جذبۂ ایثار و قربانی پیدا فرمائے۔ آمین

 

The post خلیل و ذبیح اﷲ علیہ السلام کی فدائیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39Lq8rP
via IFTTT

کورونا وبا کے دوران اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا ایکسپریس اردو

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب رواں سال عیدالاضحی پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

مقامی مسجد کے منتظم آصف اقبال اور  مقامی فلاحی تنظیم کے رضا کار عمران الحق نے بتایا کہ عید الاضحی پر مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی حیثیت کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں  کورونا وائرس،مہنگائی اور معاشی مسائل کے سبب شہریوں کی قوت خرید کم ہونے سے کراچی میں اجتماعی قربانی کے رحجان میں گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصداضافہ ہوا ہے قربانی کے جانور مہنگے ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد انفرادی قربانی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہی ہے۔

اجتماعی قربانی کے لیے مختلف فلاحی اداروں، مدارس، مساجد اور محلوں کی سطح پر مختلف پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں، شہری اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہے ہیں، اجتماعی قربانی کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف مقامات، شاہراہوں اور محلوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ محلوں کی سطح پر پڑوسی آپس میں مل کر اجتماعی قربانی کرتے ہیں، رواں سال چھوٹے جانوروں کی قیمت 50 فیصد بڑھ گئی ہے۔

بڑی جانوروں کی قیمت میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے بڑے جانوروں کی قیمت50  ہزار سے 2 لاکھ روپے اور بکرے اور دنبہ کی قیمت 16ہزار سے 50 ہزار روپے تک ہے  شہریوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر فلاحی اداروں، مدارس اور مساجد کی سطح پر یا پھر محلے میں آپس میں مل کر اجتماعی قربانی میں حصہ لیں، اجتماعی قربانی کے مختلف پیکیج ہیں اور رواں عیدالاضحی پر گائے میں ایک حصہ 9 ہزار روپے سے شروع ہو کر 15 ہزار روپے تک ہے۔

اداروں اورمدارس میں2لاکھ جانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی

اجتماعی قربانی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں ہیں اور مدارس اور مساجد کے ذریعے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ہیں جن پر ٹیلی فون نمبرز پر اندراج کراکے شہری اجتماعی قربانی کے لیے بکنگ کراچکے ہیں اجتماعی قربانی کی رقم یکمشت ادا کی جاتی ہے اجتماعی قربانی کے لیے رقم میں جانوروں کی خوراک، خدمت اور قصاب کی رقم بھی شامل ہوتی ہے مدارس اور فلاحی تنظیموں کے تحت اجتماعی قربانی کا گوشت غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔

فلاحی اداروں، مدارس اور  مساجد کے تحت کم و بیش 2 لاکھ تک جانوروں کی اجتماعی قربانی کی جائے گی ، فلاحی تنظیموں اور مدارس کے تحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعہ آن لائن اجتماعی قربانی کی بکنگ بھی کی جا رہی ہے، فلاحی تنظیموں اور مدارس کے تحت اجتماعی قربانی کی کھالیں خود رکھی جاتی ہے جنھیں فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی سرگرمیوں اور مستحقین کی مدد میں خرچ کیا جاتا ہے، بیرون ممالک میں موجود پاکستانی مختلف فلاحی اداروں میں آن لائن بکنگ کے ذریعے آن لائن قربانی میں شریک ہورہے ہیں۔

الخدمت کے تحت 40ہزارجانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی

کراچی میں فلاحی اداروں نے اجتماعی قربانی کی تیاریاں مکمل کرلیں الخدمت کے تحت 40ہزار جانور وں کی اجتماعی قربانی کی جائے گی،الخدمت کے قاضی صدر الدین کے بتایا کہ اجتماعی قربانی کا فی حصہ 9 سے14ہزار روپے تک ہے، ایدھی کے ٹرسٹی فیصل ایدھی نے بتایاکہ ہم 4 ہزار جانوروں کی اجتماعی قربانی کریں گے، اجتماعی قربانی کا فی حصہ9000 روپی اور بکرا 14000 کا ہے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے  ترجمان  رئیس کے مطابق ٹرسٹ کے تحت 3 ہزار سے زائد جانور قربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 10000 روپے جبکہ بکرا16000 روپے کا ہے، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ٹرسٹی احمد رضا کے مطابق ٹرسٹ کے تحت ایک ہزار جانور قربان کے جائیں گے، گائے کا فی حصہ9800 روپے جبکہ بکرا16500روپے کا ہے۔

چھیپافاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپاکے مطابق ہماری جانب سے1500تک جانورقربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 8000 روپے جبکہ بکرا12000 روپے کا ہے، جے ڈی سی کے سیکریٹری ظفر عباس کے مطابق ٹرسٹ کے تحت کئی ہزار جانورقربان کے جائیں گے،گائے کا فی حصہ 9000 روپے جبکہ بکرا18000روپے کا ہے۔

عالمگیر ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری شکیل دہلوی کے مطابق ہماری جانب سے 3ہزار جانور قربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 13550 روپے جبکہ بکرا16550روپے کا ہے  ان فلاحی اداروں کے علاوہ بڑے مدارس،مساجداور دیگر فلاحی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بھی اجتماعی قربانی کی جائے گی۔

اجتماعی قربان گاہوں میں جانور قربان کیے جائیں،ڈاکٹررؤف عثمانی

طبی ماہر ڈاکٹر عبدالرؤف عثمانی نے بتایا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا ، گھروں پر قربانی کے بجائے اجتماعی قربان گاہ میں جانوروں کی قربانی دی جائے تو بہتر ہے۔

فلاحی ادارے اور مدارس شہریوں سے ایس او پیز پر عمل کرانے لگے

مذہبی جماعتیں ، مدارس اور دیگر فلاحی ادارے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے خواہشمند شہریوں سے کیش ادائیگی وصول کرنے کے بعد دیگر تمام انتظامات ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پورے کررہے ہیں ان کے کارکنان  نہ صرف مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور خریدرہے ہیں بلکہ انھیں مخصوص علیحدہ مقامات پر رکھا جارہا ہے۔

فلاحی ادارے ذبح سے لے کر گوشت کی تقسیم کے بھی ذمے دار ہوں گے

رواں سال عید الاضحی کے موقع پر وبائی مرض کووڈ 19 سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہی ہے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کو صرف نقد رقم ادائیگی کرنی ہے بقیہ تمام کام مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے کررہے ہیں ، جانوروں کی خریداری سے لیکر ان کے ذبیحہ تک سارے انتظامات یہ ادارے کریں گے اور شہریوں کو گھر بیٹھے گوشت فراہم کیا جائے گا۔

کوروناپھیلاؤروکنے کیلیے عیدالاضحی پرسختی بڑھ گئی

کورونا وائرس کووڈ 19نے 6 ماہ سے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے، پاکستان میں بھی اس مرض سے بچنے کے لیے 4 ماہ سے مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے، عیدالفطر کے موقع پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی اور شاپنگ سینٹرز کھول دیے تھے شہریوں نے بھی سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا جس کی وجہ سے ملک بھر میں کووڈ 19تیزی سے پھیلا ، ہزاروں لاکھوں افراد اس مرض سے متاثر اور سیکڑوں ہلاک ہوئے، اب تک ملک بھر میں 275288 شہری کووڈ 19سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات 5892 ہیں ، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 244883 ہے۔

اگرچہ کہ پاکستان میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کا تناسب دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور ا ب اس مرض کی شدت میں کمی واقع ہوچکی ہے تاہم عیدالفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مذہبی و فلاحی تنظیموں کی معاونت سے اجتماعی قربانی میں حصہ لیں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔

The post کورونا وبا کے دوران اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30hSSp6
via IFTTT

پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ ایکسپریس اردو

لاہور: پنجاب کے مالی حالات کے پیش نظر رواں مالی سال بھی حکومت نے کفایت شعاری مہم اپنانے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی جس کی منظوری عید کی چھٹیوں کے بعد دیدی جائیگی۔

بزدار حکومت کی جانب سے اس بات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے کہ پنجاب میں کوئی اضافی اخراجات نہ کئے جائیں تاکہ پنجاب کو ضمنی بجٹ کی طرف نہ جانا پڑے ، پنجاب کے مالی ماہرین کے مطابق صوبوں کو اپنے رواں مالی سال کے بجٹ کو سرپلس رکھنا ہوگا اور اس کیلئے پنجاب کی جانب سے دوسرے صوبوں کی طرح اضافی اخراجات نہیں کئے جارہے اس وجہ سے سمری مالی سال 2020-21 منظوری کیلئے بھیجوائی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری محکموں کی جانب سے کوئی سمپلمنٹری گرانٹس جاری نہیں کی جائیں انہیں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اخراجات کرنا ہوں گے ، اگر کسی کو فنڈز کی ضرورت ہوگی تو اس کیلئے کابینہ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ مالی امور سے منظوری لینا ہوگی ۔

نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق کوئی بھی وزیر اور رکن اسمبلی سرکاری خرچوں پر بیرون ممالک نہیں جائے گا لیکن اگر انہوں نے جانا ہے تو اس کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائیگا اور اس کیلئے وزیراعلی کی باقائدہ منظوری لینا پڑیگی، اسی طرح بیرون ممالک میں علاج پر مکمل پابندی ہوگی اور اس کیلئے وزیراعلی منظوری دیں گے۔

سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل طورپر درآمدی اور مقامی بننے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی اور اگر کسی نے گاڑی کی خریداری ضروری کرنا ہے تو اس کیلئے بھی وزیراعلی سے منظوری لینا ہوگی۔

The post پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XiIWtz
via IFTTT

Thursday, July 30, 2020

پاکستانی ’’ینگ بریگیڈ‘‘ انگلش بیٹنگ کو نشانہ بنائے گی ایکسپریس اردو

لاہور: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔

ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی، میزبان ٹیم بھرپور فارم میں آچکی ہے، دوسری طرف پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ کے ساتھ انٹر اسکواڈ میچز ہی کھیلے ہیں، ان میں سے آخری بارش سے متاثر ہوا،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پْرعزم ہیں کہ نوجوان پیسرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کا اعتماد متزلزل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انھوں نے  کہا کہ گذشتہ ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں نوجوان پیسرز ہمارے اہم  ہتھیار ہوں گے، محمد عباس اور سہیل خان کا تجربہ بھی ان کے لیے معاون ثابت ہوگا، باصلاحیت بولرز کا ٹیم میں ہونا بطور کپتان میرے لیے بہت خوش آئند ہے، فاسٹ بولرز کے ساتھ ہمارے اسکواڈ میں بہترین ریکارڈ رکھنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی ہیں،ان کے تجربے اور رہنمائی سے نوجوان پیسرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

بیٹنگ لائن کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ پریکٹس میچز سے سب کو بہت اچھی تیاری کا موقع ملا، بیٹسمینوں میں اچھی اننگزکھیلنے کی  صلاحیت ہے،سب  اچھی فارم میں ہیں، ماضی میں انگلینڈ میں انگلش کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی بیٹنگ لائن کے لیے حوصلے کا ذریعہ ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل وقفے بعد دوبارہ سرگرمیوں کی ابتدا میں کچھ مشکلات ہوئیں جن پر اب غلبہ پا لیا ہے، نیٹ پر بھی بیٹسمینوں نے  کافی وقت گزارا، پریکٹس میچز میں سب کو برابر موقع ملا، فاسٹ بولرز پر کام کا دباؤآہستہ آہستہ بڑھایا،سب کے  ردھم اور مہارت میں بہتری آگئی ہے، ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب جمعرات کو ڈربی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آخری روز تھا،کھلاڑیوں کو نیٹ کے بجائے میدان کے وسط میں بنائی گئی پچز پر میچ پریکٹس کے انداز میں آزمایا گیا،وقار یونس نے پیسرز کو مختلف اینڈز سے ایکشن میں آنے کا موقع دیتے ہوئے چھوٹے بڑے اسپیلز کرائے، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ خاص توجہ کا مرکز بنے، عمران خان سینئر اور سہیل خان نے بھی اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا، بیٹسمینوں کی ہر جوڑی نے مقررہ اوورز میں وکٹیں بچاتے ہوئے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی، اس جنگ میں کبھی بولرز تو کبھی بیٹسمین سرخرو ہوتے رہے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز رہی، سابق کپتان نے آف اسٹمپ سے باہر جاتی اور باؤنسی گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کے لیے مفید مشورے دیے، انھوں نے وکٹوں کے درمیان رننگ بہتر  بنانے کے لیے بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی،مشتاق احمد نے میدان کے وسط میں ہونے والی پریکٹس میں یاسر شاہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد نیٹ میں ان کے ساتھ ایک الگ سیشن  بھی کیا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ میدان کے ایک طرف لگائے  گئے نیٹس میں بھرپور مشقیں کرتے رہے،فیلڈنگ اور جسمانی استعداد بہتر بنانے کے لیے سخت ٹریننگ بھی کی گئی۔مہمان کرکٹر جمعے کوآرام کریں گے،ہفتے کو مانچسٹر روانگی طے ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ5اگست کو شروع ہوگا۔

 

The post پاکستانی ’’ینگ بریگیڈ‘‘ انگلش بیٹنگ کو نشانہ بنائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30WYmoc
via IFTTT

دو گھنٹے تک فالتو بیٹھے رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

جکارتا: یوٹیوب پر لوگ مقبول ہونے کے نت نئے جتن کرتے ہیں۔ اس سے پہلے ہم ایک شخص کی امتحان کی تیاری کی خبر دے چکے ہیں جو لگاتار 8 گھنٹے اتک ویڈیو میں پڑھتا نظر آرہا تھا۔ تھا ۔اب انڈونیشیا کے ایک نوجوان نے دو گھنٹے تک کچھ نہ کرنے کی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جو بہت دیکھی جارہی ہے۔

انڈونیشیا کے یوٹیوبر محمد دیدیت نے اپنی دو گھنٹے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی ہے۔ وہ ایک جگہ بیٹھے ہیں اور کیمرے کو تک رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور انڈونیشیا میں اس کے لاتعداد میمز بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اسے 16 لاکھ 99 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو 10 جولائی کو جاری کی گئی ہے۔

اس کے بعد یوٹیوب پر کئی لوگوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں جن میں وہ تین ، پانچ یا آٹھ گھنٹے تک کچھ نہیں کرتے نظر آتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی محمد دیدت کی طرح مشہور ہوجائیں لیکن ہر جگہ ذکر اسی کا ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ خود انڈونیشیا کے مشہور افراد اور فنکار محمد دیدت کی نقل اتارتے نظر آتے ہیں۔

محمد دیدت نے اپنی وڈیو کی تفصیل میں انڈونیشیا کی مقامی زبان میں لکھا ہے کہ ’ دو گھنٹے تک کچھ نہیں کرنا، جی ہاں یہی میری ویڈیو کا عنوان ہے۔‘ ویڈیو بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدیت نے کہا کہ سماجی حلقوں نے مجھے کہا کہ میں کوئی ایسی ویڈیو بناؤں جونوجوانوں کے لیے کوئی تحریک اور مفید ثابت ہو۔ اسی لیے بہت بھاری دل کے ساتھ میں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس سے کیا سبق لیتے ہیں۔ مجھے امید ہیں کہ آپ اس ویڈیو سے فائدہ اٹھائیں گے۔

محمد نے بتایا کہ انہیں ویڈیو مقبول ہونے کی اتنی توقع نہ تھی۔ تاہم ان کی ویڈیو پر لوگوں نے تبصرہ کیا ہے کہ کچھ نہ کرنے کا مطلب ان کی سمجھ نہیں آیا کیونکہ محمد دیدت کیمرے کے سامنے ویڈیو تو ضرور بنارہے ہیں۔

The post دو گھنٹے تک فالتو بیٹھے رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EEOvfD
via IFTTT

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طالبہ نے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ... الجبیل میں واقع پاکستان انٹرنیشنل سکول کی طالبہ ثمن عاصم نے نے سیکنڈ ایئر کے ... مزید

آئندہ صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو ان کی اپنی جماعت کے سینئر رہنمائوں نے مسترد کر دیا

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ (آج) کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مکمل صحت یاب ہو گئے ... شاہ سلمان کو گزشتہ روز کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے رخصت کر دیا گیا، ویڈیو وائرل

گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ایکسپریس اردو

کراچی: گلشن معمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر یار محمد شہید ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول پولیس افسر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر سادہ لباس میں گھر جا رہا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

شہید افسر 6 ماہ قبل ماڈل کالونی تھانے سے گلشن معمار تھانے میں تعینات ہوا تھا جبکہ وہ 7 بچوں کے باپ اور آبائی تعلق پنجاب سے تھا، سی ٹی ڈی پولیس تاحال پے در پے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہید پولیس افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 

The post گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33d4V8T
via IFTTT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 22 ڈالر کی کمی ایکسپریس اردو

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی زخائر میں 13 کروڑ51 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت ایک ہفتہ میں 13 کروڑ51 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔مجموعی زخائر کی مالیت 18 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی 24 جون کو ہفتہ کے اختتام پر سرکاری زخائر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 ارب 97 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے زخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ ڈالر بڑھ گئی۔کمرشل بینکوں کے زخائر کی مالیت 6 ارب 93 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 22 ڈالر کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39Gm9Nr
via IFTTT

ایف بی آر نے رواں ماہ 3.80 ارب کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں ایکسپریس اردو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ جولائی میں ملک بھر میں اسمگل شدہ اشیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3ارب اسی کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔

ایف بی آر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضبط کی گئی اشیا میں گٹکا ، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ، منشیات، کپڑا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔ ماہ جولائی میں ضبط ہونے والی اسمگل شدہ اشیا کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔ پچھلے سال 1ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹمزنے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں اور نئے چیئر مین کی لیڈرشپ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں پولیس، فرنٹیر فورس، پاکستان رینجرز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے پورے ملک باالخصوص کوئٹہ ، پشاور، کراچی، لاہور اور ملتان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشنز تیز کر دئیے ہیں۔

ان آپریشنز میں اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت و آمدورفت کو روکنا اور ذخیرہ کرنے والے گوداموں میں چھاپے شامل ہیں۔

 

The post ایف بی آر نے رواں ماہ 3.80 ارب کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39IiKgR
via IFTTT

مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی ایکسپریس اردو

مانانوالہ: خاتون دو روز قبل فوت ہونے والے والد کی خود ہی قبر کشائی کر کے اس کی میت فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پولیس نے اسے روک لیا۔

تھانہ صدر فاروق آباد کے گاؤں اعوان بھٹیاں میں 70 سالہ کاشتکار مختار احمد دو روز قبل فوت ہوگیا تھا، اسے اسی گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا، گذشتہ روز اس کی بیٹی فرزانہ بی بی اپنے بیٹے شہزاد کے ہمراہ فیصل آباد سے آئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر خود ہی قبر کشائی کروا کر باپ کی میت کفن سمیت نکال لی اور اسے گاڑی میں رکھ کر فیصل آباد لے جا رہی تھی کہ ایک نوجوان نوید احمد نے خود کو مرنے والے کا بیٹا ظاہر کر کے اس کی اطلاع دے دی جس پر تھانہ صدر فاروق آباد پولیس  نے گاڑی کا تعاقب کر کے روک لیا اور میت تحویل میں لے کر تھانہ پہنچا دی۔

پولیس نے خاتون سے بیان حلفی لینے کے بعد میت فیصل آباد لے جانے کی اجازت دے دی ،فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مرنے والے کی اکلوتی بیٹی ہے۔

 

The post مانانوالہ؛ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31afyae
via IFTTT

کووڈ 19 کے بعد معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے گی، اسٹیٹ بینک ایکسپریس اردو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ پر مالی سال 2019-20کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق استحکام کے لیے کیے گئے کامیاب اقدامات نے، جن سے جولائی تا فروری مالی سال 20ء میں معاشی بہتری کو فروغ ملا تھا، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مارچ 2020ء کے اواخر اور اس کے بعد آنے والی کساد بازاری کے خلاف کافی تحفظ فراہم کیا۔

خاص طور پر جولائی تا فروری مالی سال 20ء کی مدت کے دوران مالیاتی اور جاری کھاتے کے خساروں پر قابو پانے میں خاصی پیش رفت ہوئی جس کا سبب محاصل کی مضبوط نمو، مارکیٹ کا تعین کردہ ایکسچینج ریٹ اپنانے کی پالیسی اور زر ِمبادلہ کے بفرز میں اضافہ تھا۔

ضروری استحکام کی اس مدت کے بعد برآمدات سمیت حقیقی معیشت میں بحالی کی حوصلہ افزا علامات پائی گئیں۔ اس کے باعث معیشت کسی بیرونی دھچکے سے نمٹنے کے لیے اْس سے بہتر طور پر لیس ہوگئی جتنی بصورت دیگر ہوتی۔

پاکستان کی مبادیات میں کووڈ 19 سے قبل کے عرصے میں آنے والی اِس مضبوطی اور وبا کے پھیلاؤ کے بعد دور اندیشی پر مبنی پالیسی اقدام کی بنا پر پاکستان اس قابل ہوگیا ہے کہ وبا کا زور کم ہونے کے بعد بحالی کے اس راستے پر پھر گامزن ہوسکے گا جس پر چل رہا تھا۔

عالمی معیشت پر کورونا وائرس کے حملے کے بعد دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی حقیقی، مالیاتی اور بیرونی شعبے نمایاں طور پر دباؤ میں آگئے جبکہ کمزور ملکی طلب اور تیل کی پست قیمتوں کے باعث مہنگائی کا منظر نامہ بہتر ہوگیا۔

کووڈ 19 کے دھچکے کی شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عبوری تخمینوں کے مطابق 68 سال میں پہلی بار پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو مالی سال 20ء میں سکڑ جائے گی۔ تاہم 0.4 فیصد کا سکڑاؤ اتنا شدید نہیں جتنا کووڈ 19 کے باعث دنیا کے بیشتر دیگر علاقوں میں متوقع ہے۔

رپورٹ میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ جی ڈی پی میں تخمین شدہ سکڑاؤ کی بڑی وجہ صنعتوں اور خدمات کے شعبے کی سرگرمیوں میں کمی ہے۔ بڑے پیمانے کی اشیا سازی (ایل ایس ایم) میں جنوری تا فروری مالی سال 20ء کے دوران بہتری درج کی گئی جس کا بنیادی سبب برآمدی شعبے ہیں جبکہ بہتری میں کچھ حصہ غذائی اشیا اور کھاد کے شعبوں کا تھا۔ تاہم یہ ابتدائی بحالی کووڈ 19 کی بنا پر آنے والے تعطل سے متاثر ہوئی اور ایل ایس ایم کی نمو مارچ میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 22 فیصد گر گئی۔

زراعت کا شعبہ کووڈ 19 سے متاثر نہیں ہوا اور اہم فصلیں پچھلے سال کی نسبت بہت اچھی ہوئیں۔ بہرکیف، ناسازگار موسمی حالات اور کیڑوں اور ٹڈی دَل کے حملوں کے باعث کچھ سالانہ اہداف پورے نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبے میں بھی اسی طرح کا رجحان ہے، جہاں جولائی تا مارچ مالی سال 20 ء کے دوران ابتدائی بجٹ میں مجموعی لحاظ سے فاضل  رقم درج کی گئی جو 2016ء کے بعد سے پہلا موقع ہے۔ تاہم  کورونا وائرس کی وجہ سے تیسری سہ ماہی کے دوران یہ فاضل رقم خسارے میں بدل گئی۔ ایک طرف، لاک ڈاؤن نے محاصل کو بری طرح متاثر کیا اور مارچ 2020 ء میں ایف بی آر کے تمام زمروں کی محاصل کی نمو منفی ہوگئی۔

دوسری طرف معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے زیادہ اخراجات کی ضرورت پیدا ہوگئی۔ حکومت نے  مالی سال 20ء کی تیسری سہ ماہی  کے اختتام پر 1.24 ٹریلین روپے کے تحرکاتی پیکیج کا اعلان کیا  جس میں براہ ِراست امداد اور زراعت، تعمیرات، اور برآمدات جیسے شعبوں کے لیے مختص اخراجات شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ ملکی اور عالمی سطح پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے بعد مہنگائی کی صورتِ حال میں بہتری آئی۔ ملکی طلب میں نمایاں کمی، غذائی مہنگائی میں استحکام اور تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی نے وسط مدت میں مہنگائی کے امکانات کو اعتدال بخشا۔ زری پالیسی کمیٹی نے اس کے جواب میں سرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسط مارچ تا آخر جون 2020ء تک اپنے پانچ اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو مجموعی طور پر 625 بیسس پوائنٹس کم کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں  شدید غیریقینی سامنے آئی۔ مئی 2020 کے صارف اعتماد سروے میں صارف کے اعتماد اور  متوقع معاشی حالات کے بارے میں غیریقینی  کی سطح مارچ کی نسبت زیادہ تھی۔ اسی طرح  اپریل 2020ء  کے  کاروباری اعتماد سروے  میں بزنس کانفیڈنس سے متعلق  غیریقینی عروج پر تھی۔

 

The post کووڈ 19 کے بعد معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے گی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jVU8pJ
via IFTTT

یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار ایکسپریس اردو

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز میں بے ضابطگیوں پرچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے ان سے استعفی دینے کیلئے کہا ہے لیکن میں بطور چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز استعفی نہیں دوں گا، اگراستعفیٰ دینا بھی پڑا تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں دوں گا، میرے ساتھ پورا بورڈ بھی جائے گا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہاکہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزعمر لودھی کام نہیں کرتے،ایم ڈی نے پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا،جہانگیر ترین سے67 روپے کلو 20 ہزار ٹن چینی خریدنی تھی تاہم 12ہزار ٹن اُٹھوائی ج س کے بعد مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدی گئی۔ انھوں نے کہا مجھ پر استعفی دینے کا پریشر ہے۔

 

The post یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بے ضابطگیاں، چیئرمین کا استعفے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XbhjT8
via IFTTT

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل ایکسپریس اردو

اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔

ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے  ٹیم  افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

The post شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33aZXJX
via IFTTT

حجاج کرام آج رمی اور قربانی کریں گے ... جمرات میں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی اگلے تین روز تک قربانی کریں گے اور سر منڈوائیں گے

متحدہ عرب امارات میں عید اور حج کی مبارک باد دینے کے لیے منفرد انداز ... بُرج خلیفہ عید مبارک اور تکبیرات کے پیغامات سے روشن ہو گیا

امریکہ میں 1200 سے زائد یومیہ ہلاکتوں کا مسلسل تیسرا روز ... گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث 1379 افراد ہلاک ہوئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی

جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مقرر ... نئے چیف فنانشل آفیسر کی تقرری سے ادارے کے معاشی معاملات میں بہتری آئے گی‘احسان مانی

صوبائی وزیر مذہبی امورکی زیرصدارت گوجرانوالہ میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس ... ملک میں اتحاد ،امن و مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے علماء اکرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں ... مزید

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا کیمپ جیل کا دورہ،لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے آفیسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

پوری قوم کو ملکی مفاد میں قانون سازی کی جیت اور اپوزیشن کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کی شکست پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، عمران خان نے کسی قانونی تقاضے کے بغیر اپنے معاونین خصوصی ... مزید

موجودہ حکومت ملک کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور امید ہے کہ قوم کو خوشخبری ملے گی، اپوزیشن چاہتی ہے کہ انہیں بدعنوانی کیسز ... مزید

کرٹس کیمفر اور ہیری ٹیکٹر کا آئرلینڈ کی طرف سے ون ڈے کیریئر کا آغاز

انگلینڈ کا آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہراکر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 2020ء کا جاندار آغاز ... آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آئوٹ، میزبان ٹیم ... مزید

Wednesday, July 29, 2020

یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اساتذہ اور ایڈمن اسٹاف تعیناتی کیس،سپریم کورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کو تین ماہ میں اسامیاں مشتہر کر کے بھرتیاں کرنے کا حکم

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے کارکن ملک تاج وزیر کی ملاقات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے کی قانون سازی کے خلاف صرف اس وجہ سے ووٹ دیا کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان ان کو کرپشن مقدمات میں این ... مزید

سردار مسعود خان کی بھارتی قابض فوج کی طرف سے وادی نیلم میں شہری آبادی اور شاردہ کی آثار قدیمہ کے مقام کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت ... بھارتی حکومت کے بزدلانہ اقدامات اور ... مزید

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد مستحق افراد میں 161 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے

سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر اور نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ 69 لاکھ غریب خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی جائے گی، اب تک 1 کروڑ 35 لاکھ مستحق خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے ہیں، اگست تک تمام ... مزید

مودی حکومت مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت اور دہشت گردی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ... آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق ... مزید

پاکستان کے انمول ورثہ گلگت بلتستان کے قدیم چٹانوں کی حفاظت کے تحفظ کے لئے مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔ یونیسکو ڈائریکٹر

اکادمی ادبیات پاکستان پہلی مرتبہ سات روزہ جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کرے گی

5 اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام اقوام متحدہ اوراقوام عالم کے منہ پر بھارت کی طرف سے طمانچہ ہے، یہ اقدام کشمیر کے حوالے سے ... مزید

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، ... کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

یونان اور قبرص سے بچوں سمیت 100 پناہ گزین جرمنی اور فن لینڈ منتقل

اردن، زہریلا شوارما کھانے سے 5 سالہ بچے کی موت، 700 افراد بیمار

براعظم ایشاء میں واقع چھوٹے ملک برونائی میں 83 روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے، طویل ترین فوجی محاصرہ اور ظلم و بربریت کا ایک سال مکمل ہونے پر 5 اگست کویوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا،5 اگست ... مزید

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اے پی پی ٹی وی کی طرف سے خصوصی پروگرام

عیدالاضحی کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے راولپنڈی کے ہر گلی محلے شہروں اور بازاروں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی، راجہ راشد حفیظ

اپوزیشن کا این آر او لینے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں، حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب ... مزید

ایم ڈی‘ ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ‘آبی نکاس وصفائی آپریشن کا جائزہ لیا

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے‘حکومت نے ماحولیاتی تحفظ و سرسبزپاکستان کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے ‘ میاواکی جنگلات سے قدرتی ماحول کا تحفظ ممکن ... مزید

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں آنے کی دعوت ... ہمارا مشن اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کی تیاری کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی مہارتوں میں ... مزید

Tuesday, July 28, 2020

باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

 

The post باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3faLzDZ
via IFTTT

’’ہیپا ٹائٹس فری پاکستان‘‘ کیلے تمام طبقات ملکر جدوجہد کریں، ماہرین صحت ایکسپریس اردو

 لاہور:  وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے جس سے ’’ہیپاٹائٹس فری پاکستان‘‘ کا خواب پورا ہوجائے گا۔

پاکستان نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلیے عالمی ادارہ صحت سے کمٹمنٹ کر رکھی ہے لہٰذا ملک کو ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، ہمارے 1کروڑ افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں ۔ سکریننگ سے لیکر علاج تک، سب مفت ہے لہٰذا شہری علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروائیں، خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے ’’ہیپاٹائٹس کے عالمی دن‘‘ پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت احسن کامرے نیکی۔

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب کے پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ نوازئیدہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں انہیں محفوظ رکھنا ہے اور اس کے ساتھ حاملہ ماں کی سکریننگ بھی کرنی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ’سی‘ کا شکار ہیں جو بہت بڑی تعداد ہے، حکومت نے 2030ء تک ملک سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت سے کمٹمنٹ کی ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر ہیپاٹائٹس فری پاکستان بنانا ہوگا۔ڈاکٹر بلال ناصر نے کہا کہ جسم میں درد، جوڑوں میں درد، ہلکا بخار، تھکاوٹ ہیپاٹائٹس کی علامات میں شامل ہیں۔

 

The post ’’ہیپا ٹائٹس فری پاکستان‘‘ کیلے تمام طبقات ملکر جدوجہد کریں، ماہرین صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BDoNqu
via IFTTT

انوکھا قانون، آئی بی اے سکھراپنے وی سی کا انتخاب خود کریگا ایکسپریس اردو

کراچی:  متنازع اور انوکھے قانون کے سبب آئی بی اے سکھر سندھ کی وہ واحد یونیورسٹی بن کر سامنے آئی ہے جو صوبے کی دیگر سرکاری جامعات کے برعکس اپنے وائس چانسلر کا انتخاب خود ہی کرے گی اورسندھ میں سرکاری جامعات کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے قائم “تلاش کمیٹی” (سرچ کمیٹی) کو آئی بی اے سکھر کے نئے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے عمل سے لاتعلق رکھا جائے گا۔

اس سرچ کمیٹی کے بجائے آئی بی اے سکھر کی سینیٹ خود اپنی تلاش کمیٹی تشکیل دے گی جس کے 50 فیصد سے زائد اراکین کا تعلق کسی نہ کسی طور پر خود آئی بی اے سے ہوگا ،آئی بی اے سکھر کی سینیٹ کو اس بات کا استحقاق خود یونیورسٹی کے 2017 میں منظور کیے گئے ایکٹ میں دیا گیا ہے اور حیرت انگیز طور پر جب 2018 میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام جامعات کے ایکٹ کو یکساں حیثیت دی گئی تو اس ترمیمی ایکٹ 2018 میں بھی آئی بی اے سکھر میں وائس چانسلر کے انتخاب اور تقرر کے طریقہ کار کو سندھ کی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز کے طریقہ انتخاب سے جدا رکھا گیا۔

آئی بی اے سکھر کے موجودہ رجسٹرار زاہد حسین کھنڈ نے وائس چانسلر کے انتخاب کے سلسلے میں یونیورسٹی سینیٹ کی جانب سے کمیٹی بنانے کا اختیار ایکٹ کے ذریعے سے حاصل ہونے کی تصدیق کردی ہے “ایکسپریس” نے جب اس حوالے سے ان سے رابطہ کیا تو رجسٹرار آئی بی اے سکھر نے بتایا کہ “ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 15 کی شق 2اور 3 کے تحت یہ اختیار تاحال یونیورسٹی سینیٹ کے پاس ہے۔

تاہم ترمیمی ایکٹ کے بعد اب یونیورسٹی سینیٹ کا چیئرمین حاضر سروس جج کے بجائے وزیر اعلی سندھ ہیں ” “ایکسپریس” کو معلوم ہوا ہے کہ منگل آئی بی اے کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر محمد شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو اس کے ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی سندھ نے آئی بی اے سکھر کے نئے مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے اشتہار جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی تاہم حکومت سندھ کا محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اس مشکل سے نہیں نکل پارہا کہ ایکٹ میں موجود طریقہ کار کے مطابق اشتہار کس طرح جاری کیا جائے۔

ڈاکٹر میر محمد شاہ کی بحیثیت قائم مقام وائس چانسلر تقرری کا جو نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے جاری کیا ہے ” ایکسپریس” کو آئی بی اے سکھر کے ترمیمی ایکٹ 2018 کے حوالے سے ملنے والی معمولات کے مطابق سیکشن 15 کی شق 2 میں وائس چانسلر کے انتخاب اور تقرر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے سینیٹ تلاش کمیٹی قائم کرے گی اور سینیٹ کے چیئرمین اس کمیٹی کی رکنیت کے لیے دو ممتاز شخصیت کو نامزد کرے گا۔

مزید براں مزید اراکین کے لیے ایکٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کے مزید دو اراکین سینیٹ ہی سے لیے جائیں گے جبکہ دو ممتاز اساتذہ آئی بی اے سکھر ہی سے لیے جائیں گے تاہم یہ دونوں ہی اساتذہ سینیٹ کے رکن نہیں ہونگے تلاش کمیٹی کے لیے 7واں اور آخری رکن کوئی ماہر تعلیم ہوگا جو آئی بی اے سکھر کا ملازم نہ ہو اس طرح 7 رکنی اس تلاش کمیٹی کے آدھے سے زیادہ یعنی 4 اراکین کا تعلق آئی بی اے سکھر سے ہی ہوگاعلاوہ ازیں سیکشن 15 کی شق 3 کے مطابق سینیٹ جن دو یونیورسٹی اساتذہ کا انتخاب تلاش کمیٹی کے لیے کرے گی ان اساتذہ کے نام یونیورسٹی کے اساتذہ ہی تجویز کریں گے۔

The post انوکھا قانون، آئی بی اے سکھراپنے وی سی کا انتخاب خود کریگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gmo3p3
via IFTTT

تلف کرنے کیلیے رکھے گئے چھالیہ کے 4 کنٹینر غائب ایکسپریس اردو

کراچی: جعلسازی کے ذریعے کراچی بندرگاہ کے ٹرمینل سے تلف کرنے کیلیے رکھے گئے10کروڑ 38لاکھ کی چھالیہ کے 4 کنٹینر غائب کردیے گئے ہیں، جس میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی انتظامیہ ،اسٹاف سمیت درآمدکنندگان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں میسرز عبدالرحمن سودش کے مالک محمدندیم، میسرز امپیکس انٹرنیشنل کے مالک فراست علی شامل ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے جعلسازی کے ذریعے ٹرمینل سے چھالیہ کے کنٹینر غائب کرنے پر پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ فیسیلیٹیشن کلکٹریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی انتظامیہ ،اسٹاف سمیت درآمدکنندگان میں شامل میسرزعبدالرحمن سودش کے مالک محمدندیم، میسرزامپیکس انٹرنیشل کے مالک فراست علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرمینل انتظامیہ اور اسکے عملے نے درآمدکنندگان کے ساتھ مل کرٹرمینل پر تلف کی جانے والی اشیاکے ساتھ رکھے ہوئے چھالیہ کے چارکنٹینروں کو غائب کرنے کے لیے 2018 تا 2019میں کلیئر ہونے والے میسرزامپیکس انٹرنیشنل کے گرینائٹ ماربل کے کنٹینروں کے نمبروں سے تبدیل کیاگیا، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے ٹرمینل انتظامیہ سے غائب ہونے والے کنٹینروں کا ریکارڈ طلب کیا تو ٹرمینل انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جو کنٹینرز غائب ہوئے ہیں۔

ان کے نمبرتبدیل کیے گئے تھے جبکہ مذکورہ کنٹینرز پہلے ہی میسرزامپیکس انٹرنیشنل کی جانب سے گذشتہ سال گرینائٹ ماربل کے کنٹینرز کلیئرکیے جاچکے تھے،ذرائع نے بتایاکہ غائب ہونے والے کنٹینروں میں 79ہزارکلوگرام چھالیہ موجود تھی جس کی مالیت 10کروڑ48لاکھ بتائی گئی ہے۔

 

The post تلف کرنے کیلیے رکھے گئے چھالیہ کے 4 کنٹینر غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30PrFcg
via IFTTT

مضاربہ اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید ایکسپریس اردو

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید اور 17کروڑ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم ثاقب کو بری اور اشتہاری ملزم عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا، دوران سماعت مرکزی ملزم گلوبل کنسرن نامی کمپنی کے مطیع الرحمن کو اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک پر عدالت حاضر کیاگیا جبکہ ملزم ثاقب عدالت پیش ہوا، دوسری جانب احتساب عدالت نمبر 2 میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ کی بریت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ 4 اگست تک موخر کردیاگیا۔

 

The post مضاربہ اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f6BsA4
via IFTTT

لرزتے کیریبیئنز ہاتھوں سے ٹرافی چھوٹ گئی ، انگلینڈ سرخرو ایکسپریس اردو

مانچسٹر: لرزتے کیریبیئن ہاتھوں سے وزڈن ٹرافی چھوٹ گئی، انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں 269 رنز کی شاندار فتح سے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، 399 رنزکے تعاقب میں مہمان ٹیم 129پر ڈھیر ہوگئی، شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے، کرس ووئکس نے 5 جبکہ اسٹورٹ براڈ نے اننگز میں 4  اور میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی سے وزڈن ٹرافی کی دفاعی مہم کا عمدگی سے آغاز کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہمت ہار گئی، دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد وہ تیسرے میچ میں بھی نہ سنبھل پائی اور 269 رنز سے ہارکر سیریز 2-1 سے گنوا دی۔ میچ کا چوتھا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے آخری روز کے کھیل کا آغاز دوسری اننگز کے اسکور 10 رنز 2  وکٹ سے کیا، اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے شائی ہوپ کے ساتھ مل کر کچھ دیر تو مزاحمت کی مگر اسٹورٹ براڈ نے انھیں 19 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا 500 واں شکار بنایا، اس طرح مہمان ٹیم کی 45 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں۔

شائی ہوپ کچھ دیر تو ڈٹے رہے مگر کرس ووئکس نے 31 رنز پر انھیں بھی واپسی کا پروانہ تھما دیا، کیچ مڈ آن سے بھاگ کر آنے والے اسٹورٹ براڈ نے تھاما، بروکس نے ووئکس کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہونے سے قبل 22 رنز اسکور کیے، روسٹن چیس (7) رن آؤٹ ہوئے، کپتان ہولڈر (12) نے ووئکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پاتے ہی فوری طور پر ریویو لیا مگر فیصلہ اپنے حق میں تبدیل نہ کرا سکے، شین ڈوریچ (8) اور راہکیم کورنویل (2) کو بھی ووئکس نے ایل بی ڈبلیو کیا، جرمین بلیک ووڈ 23 رنز بناکر براڈ کی اننگز میں چوتھی اور میچ میں دسویں وکٹ بنے، اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا 129 رنز پر اختتام ہوگیا، پہلی اننگز میں صرف ایک وکٹ لینے والے ووئکس نے اس بار5 شکار کیے۔

The post لرزتے کیریبیئنز ہاتھوں سے ٹرافی چھوٹ گئی ، انگلینڈ سرخرو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P1IgV1
via IFTTT

پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ایکسپریس اردو

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا بھی امکان ہے۔

دریں اثنا عالمی بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے سے ملک میں ڈالر کی رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 42 پیسے کی کمی سے 166 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔

The post پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DjVOID
via IFTTT

وبا اورپابندیوں سے عید الاضحی کی تیاریاں ماند پڑگئیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد:  کورونا وبا اور لاک ڈاؤن پابندیوں نے عید الاضحیٰ کی تیاریوں کو بھی ماند کردیا ہے۔

ایک طرف مویشی منڈیوں میں جہاں خریداروں کا رش معمول سے کم ہے ۔ وہیں انگیٹھیوں کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پرتکوں کی تیاری نہ تو مہمان نوازی اور میزبانی کا مزہ ہی نہیں آتا۔یہی وجہ ہے کہ عید قریب آنے پراسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں انگیٹھیوں اورکوئلے کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔

دو فٹ کی انگیٹھی کی قمیت پانچ سو روپے جبکہ تین سے پانچ فٹ کی بڑی انگیھٹی کی قمیت تین سے پانچ ہزار روپے تک ہوتی ہے۔

 

The post وبا اورپابندیوں سے عید الاضحی کی تیاریاں ماند پڑگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33407CT
via IFTTT

پنجاب میں 4 ہزارمقامات پر ڈiنگی لاروا کی افزائش کا خدشہ ایکسپریس اردو

 لاہور: کورونا کیساتھ رواں مون سون ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بن گیا۔

صرف لاہور کے 800 مقامات سے ڈنگی لاروا کی افزائش کی تصدیق ہوئی جس سے محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے ہنگامی صورت سے نمٹنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس حوالے سے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تمام تر مشینری اور افرادی قوت کورونا کے تدارک میں مصروف ہے اس لئے ڈینگی لاروا کی افزائش پر توجہ نہیں دی گئی اور خدشہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب بھر میں کم از کم چار ہزار مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش ہوئی۔

چار ماہ میں ڈینگی سپرے ایک مرتبہ بھی نہیں کرایا گیا نہ ہی سرکاری مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کیا گیا جس کے پیش نظر کہا جا رہا ہے کہ اس بار پنجاب کی سطح پر ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

The post پنجاب میں 4 ہزارمقامات پر ڈiنگی لاروا کی افزائش کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P4CAtk
via IFTTT

ٹیسٹ سیریز، پاکستان کو لڑکھڑاتی بیٹنگ کے سنبھلنے کی اُمید ایکسپریس اردو

 لاہور:  پاکستان کو انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں لڑکھڑاتی بیٹنگ کے سنبھلنے کی امید ہے،کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچز میں بیٹسمینوں کی کارکردگی پریشانی کی بات نہیں، کاؤنٹیز کا معاملہ الگ ہوتا، کمزوریوں سے واقف اپنے بولرز نے زیادہ وکٹیں اڑائیں، انٹر اسکواڈ مقابلے ہونے کی وجہ سے شاید سنجیدگی بھی کم تھی،میزبان سے سیریز شروع ہوگی تو یہی بیٹسمین اچھے مجموعے تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے۔

کوچزکسی کی تکنیک میں تبدیلی نہیں بس شاٹ سلیکشن وغیرہ پر رہنمائی کرسکتے ہیں، اچھی کارکردگی کیلیے کھیل پر توجہ اہمیت کی حامل ہوگی، بیٹنگ میں محمد عباس کو ٹیل اینڈرز کا لیڈر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، گیم پلان پر چلیں گے، فائٹ کرنے نہیں جیتنے کیلیے آئے ہیں،میں کھلاڑیوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، بابر اعظم کو لیجنڈری کرکٹر بنتا دیکھنا چاہتا ہوں، ویرات کوہلی سے موازنہ ان پر اضافی دباؤکا سبب بنے گا، بطور کھلاڑی جارح مزاج تھا،وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی سے ویڈیو کانفرنس میں بیٹنگ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا میرا پہلا تجربہ بہترین رہا، ووسٹر کی بانسبت ڈربی میں قدرے آزادی تھی، ٹریننگ کیلیے اچھا ماحول بھی ملا، بیٹسمین یہاں کی سیمنگ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے کوشاں رہے، پریکٹس میچز میں بیٹنگ لائن کی کارکردگی اچھی نہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ پریشانی کی بات نہیں، کاؤنٹیز کے ساتھ وارم اپ مقابلوں میں بولرز مختلف اور ان کیلیے مہمان بیٹنگ لائن نئی ہوتی ہے، اپنے ہی بولرز مقابل ہوں تو وہ بیٹسمینوں کی کمزوریوں سے واقف ہوتے ہیں، اسی وجہ سے وکٹیں زیادہ گریں، شاید باہمی پریکٹس میچ ہونے کی وجہ سے زیادہ سنجیدگی کی کمی تھی۔

انھوں نے کہاکہ ووسٹر میں بیٹنگ کیلیے بہتر کنڈیشنز تھیں، ڈربی کے دوسرے میچ میں مشکل ہوئی، بہرحال بیٹسمینوں کو ہر طرح کے حالات میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، بیٹنگ لائن میں اچھا اسکور کرنے کی صلاحیت اورپوری امید ہے کہ سیریز میں یہی بیٹسمین اچھے مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے۔ یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ میں بیٹسمینوں کی کمزوریاں کھل کر سامنے آتی ہیں، یہاں کسی کی تکنیک تبدیل نہیں کرسکتے، شاٹ سلیکشن وغیرہ پر رہنمائی ممکن ہوتی ہے، میں خود بھی یہاں کھیلتے ہوئے کریز میں جمپ کرتا تھا، غلطیوں سے سبق سیکھا اور پرفارم کیا،انھوں نے کہا کہ باب وولمر ہر کھلاڑی کو الگ انداز سے ڈیل کرتے تھے۔

میں بھی اظہر علی اور اسد شفیق سمیت سب کے مسائل پر نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، آف دی فیلڈ چیزوں کو بھی دیکھتا ہوں، کھیل پر توجہ بہت اہم ہے، اس کیلیے رہنمائی کرنے کی کوشش ہوتی ہے، اظہر،اسد، بابر ، شان مسعود اور فواد وہی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ماضی میں مصباح الحق اور میں نے کیا، فواد ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ پرفارمر رہے، اسی وجہ سے یہاں آئے ہیں، امید ہے کہ انھیں سیریز میں جہاں بھی موقع ملا پرفارم کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں محمد عباس کو ٹیل اینڈرز کا لیڈر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ٹیسٹ میچ میں آخر تک فائٹ کی ضرورت ہوتی، گیم پلان پر چلیں گے،ہم فائٹ کرنے نہیں جیتنے کیلیے آئے ہیں۔

اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، اس کیلیے مثبت سوچ اہم ہوگی، میں اسی پر کام کررہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کو اسکلز کے ساتھ ٹیم مین بننا سکھانے کی کوشش کررہا ہوں، ابھی حالیہ سیریز میں سنچریوں سے زیادہ بیٹسمینوں کے مستقبل کیلیے کام کروں گا، ہوسکتا ہے کہ ابھی نتائج سامنے نہ آئیں لیکن ایک سوچ ہے کہ آنے والے وقت میں یہی کرکٹرز پرفارم کریں تو یاد آئے کہ یونس خان نے اس کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں بابر اعظم سمیت سب کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، یہ سب ہمارا مستقبل ہیں۔

بابر کی صلاحیتوں میں شک نہیں، وہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آئندہ اس سے بہتر پرفارم کریں، 100کے بعد 150 اور 200 بنائیں، لیجنڈری کرکٹر بنیں، ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، اس سے نوجوان بیٹسمین پر اضافی دباؤ پڑتا ہے،بابر اعظم کی اپنی کلاس ہے، بہتر ہوگا کہ انھیں نیچرل کھیل کا مظاہرہ کرنے دیں۔ ایک سوال پر یونس نے کہا کہ اسکواڈ بڑا لیکن میں سب کیلیے ہمہ وقت دستیاب ہوں، کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے بچوں کی طرح سلوک کررہے ہیں، کسی کو کوئی مسئلہ کیوں ہوگا، بطور کھلاڑی میں جارح مزاج تھا کیونکہ ملک کیلیے کھیلتے ہوئے جذباتی کیفیت ہوتی ہے،وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا، اب عاجزی آگئی، سب کو جوڑ کر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

The post ٹیسٹ سیریز، پاکستان کو لڑکھڑاتی بیٹنگ کے سنبھلنے کی اُمید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3357V7i
via IFTTT

بیٹسمینوں کوسکھانے کیلیے وقارسے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا، یونس ایکسپریس اردو

 لاہور:  سہیل خان کی بولنگ میں اچانک نکھار لانے والی ’’جادو کی چھڑی‘‘ موضوع بحث بن گئی۔

چند روز قبل پیسر نے پریکٹس میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز میں سہیل خان کا بیان سامنے آیا کہ بولنگ کوچ وقار یونس نے لیٹ سوئنگ سکھائی جس سے کارکردگی میں بہتری آئی، اس پر بحث چلتی رہی کہ جادو کی اس چھڑی کا استعمال دیگر بولرز کیلیے کیوں نہیں کیا گیا؟ گذشتہ روز بیٹنگ کوچ یونس خان کی ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ وقار یونس نے 2منٹ میں سہیل خان کو لیٹ سوئنگ سکھا دی،آپ کے پاس ایسی کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ 2منٹ میں نہیں تو 2دن میں ہی ٹاپ آرڈربیٹنگ کے مسائل حل کردیں۔

ویسٹ انڈیز پر حاوی رہنے والے انگلش بولرز کیخلاف پاکستانی بیٹسمین سنچریاں اور ڈبل سنچریاں بنانے لگ جائیں، یونس خان نے مسکراتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمینوں کو جلد سکھا سکوں، فی الحال سابق پیسر سے گالف کی کلاسز لے رہا ہوں، اسی کی چھڑی میرے پاس ہوتی ہے۔ اس کے بعد یونس خان نے کہا کہ سنجیدہ بات کروں تو کوچز اور کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کو سراہنا اچھی بات ہے،کوچز باپ اور بڑے بھائی کی طرح ہوتے ہیں، میں خود بھی اپنے کوچز کی خدمات کا اعتراف کرتا رہا ہوں۔

The post بیٹسمینوں کوسکھانے کیلیے وقارسے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا، یونس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39IhnPl
via IFTTT

اسٹورٹ براڈ نے 500 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرلیا ایکسپریس اردو

مانچسٹر: اسٹورٹ براڈ نے صف اول کے ٹیسٹ بولرز میں جگہ بنالی، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انھوں نے 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔

پہلے میچ سے ڈراپ ہونے والے انگلش فاسٹ بولر نے باتوں کے بجائے ’بال‘ کو اپنا ہتھیار بنایا، میچ کے ساتھ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

The post اسٹورٹ براڈ نے 500 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30TLLCk
via IFTTT

اظہر کو بابرمیں مستقبل کے عظیم بیٹسمین کی جھلک نظرآنے لگی ایکسپریس اردو

اظہرالدین کو بابراعظم میں مستقبل کے عظیم بیٹسمین کی جھلک نظر آنے لگی۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں، ہر کھلاڑی کا اپنا دور اور مزاج ہے،میں ویرات کوہلی سمیت کسی سے بھی بابر کا موازنہ درست نہیں سمجھتا،ان کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی، حکومتوں میں بات چیت شروع ہونے پر پڑوسی ملکوں کی باہمی کرکٹ بحال ہوگی، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرنا چاہتا تھا، موجودہ صورتحال میں انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بہترین انتظامات کیے، دیگر ملکوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے کرکٹر ہیں۔

ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کے عظیم بیٹسمینوں میں جگہ بنا سکیں، وہ ابھی نوجوان اور ان کی بہت کرکٹ باقی ہے، مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں۔ ایک سوال پر سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، ہر کوئی اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے، میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ملک میں یہ مقابلے دیکھ کر نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔ مستقبل میں پاک بھارت مقابلوں کے امکانات پر انھوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، دونوں پڑوسی ملکوں میں بات چیت شروع ہو تب ہی سیریز بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ ایک سوال پر اظہر الدین نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نہیں چاہ رہی تھی کہ کورونا کی صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے، اسی وجہ سے آئی سی سی نے میگا ایونٹ ملتوی کیا، مشکل وقت میں انگلینڈ نے کرکٹ کی بحالی کا اچھا فیصلہ کیا، اسٹیڈیم میں شائقین نہیں لیکن انھیں ٹی وی پر کرکٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، نشریاتی حقوق کے معاہدے بھی بچ گئے، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دیگر ملک بھی انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

The post اظہر کو بابرمیں مستقبل کے عظیم بیٹسمین کی جھلک نظرآنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2D9PK5z
via IFTTT

میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا ایکسپریس اردو

کراچی:  آخری لمحات میں گورننگ کونسل میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا، مالکان نے  بورڈ کو مشترکہ خط بھیج کر احتجاج ریکارڈ کرا دیا،لیگ کے موجودہ ماڈل اور اسٹرکچر پر ایک بار پھر شدید تحفظات ظاہر کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا ویڈیو لنک پر اجلاس منگل کو شیڈول تھا، مگر  حیران کن طور پر آخری لمحات میں پی سی بی نے اسے ملتوی کر دیا، وجہ فرنچائزز کی جانب سے اسپانسر شپ معاہدوں کی کاپیز نہ ملنے کو قرار دیا گیا، البتہ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں ’’چھٹیاں‘‘ منانے والے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی نجی مصروفیات  سبب بنیں۔ بورڈ کے اس غیر پیشہ ورانہ  رویے نے فرنچائزز کو آگ بگولہ کر دیا۔

انھوں نے پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیوشعیب نوید کو خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،اس میں کہا گیا کہ میٹنگ سے ایک روز قبل ای میل پر التوا کی اطلاع نے ہمیں حیران کر دیا،2 جولائی کے اجلاس میں ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اگلی بار28 تاریخ کو پھر میٹنگ ہوگی جس کا منٹس میں بھی ذکر ہے،آخری لمحات میں بغیر مشاورت کے التوا کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ٹیم اونرز نے کہا کہ اسپانسر شپ معاہدے جمع کرانے میں تاخیر اور بعض فرنچائزز کی مالی ذمہ داریاں مکمل نہ ہونے کے باوجود مشرکہ طور پریہ  فیصلہ ہوا تھا کہ اسے پی ایس ایل کے معاملات آگے بڑھانے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے بورڈ کے ساتھ کافی معلومات کا تبادلہ کر لیا لہذا سمجھتے تھے کہ میٹنگ کا شیڈول پر انعقاد ہوگا،ہمیں اپنے تحفظات پر بورڈ کے رویے پر بڑی مایوسی ہوئی،آخری لمحات میں میٹنگ کا التوا ہمارے معاملات میں بورڈ کی غیر سنجیدگی کا واضح اشارہ ہے، ٹیم مالکان نے کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کے موجودہ ماڈل اور اسٹرکچر پر شدید تحفظات ہیں، اس سے ہمیں بھاری نقصان ہو رہا ہے، مالی اور اونرشپ ماڈل ہمارے لیے قابل برداشت نہیں ہیں، اگلی گورننگ کونسل میٹنگ میں ہم اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

The post میٹنگ کے التوا نے پی ایس ایل فرنچائزز کوبھڑکا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P6QueC
via IFTTT

روس دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کورونا کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بننے کے قریب ... کورونا کی ویکسین ماسکو سے متعلقہ گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے بنائی ہے، ویکسین عام استعمال ... مزید

امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد اڑھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ... گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں: ... مزید

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ایران نے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ... ان قیدیوں کو دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے 2014 کے معاہدے کے تحت رہا کیا ... مزید

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی214 نئے کیسز،6 اموات رپورٹ،مزید 586 افراد صحت یاب، متاثرین کی کل تعداد33724 ہو گئی

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کا کورونا وائرس سے شہادت پانیوالے ڈی ایس پی عبدالستار کشمیری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

براڈ 500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر ساتویں بائولر بن گئے

انگلینڈ نے کالی آندھی کو فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 269 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام، ... ویسٹ انڈین ٹیم 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ... مزید

ایف اے ٹی ایف بل بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے، قانون پاس نہ ہوا تو پاکستان بلیک لسٹ ہو سکتا ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کے وسیع مفاد میں اس ... مزید

وزیراعظم عمران خان کی 5 اگست کو ’’یوم استحصال‘‘ کے پیش مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت

Monday, July 27, 2020

کراچی پانی میں ڈوب چکا ہے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، سندھ میں تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، این ایف سی ایوارڈز کے ذریعے سندھ کو جو پیسہ دیا گیا کراچی کے اوپر کتنا لگایا ... مزید

اسلامک سینٹر کی عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے رقم مختص کردی گئی ہے، میئر کراچی

محکمہ سٹی وارڈن نے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے میں شہریوں کا ساتھ دیا

تمام پارکس اور تفریحی مقامات 4 اگست تک بند رہیں گے، کمشنر کراچی

حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ، لوگ پاکستان تحریک انصاف کے عوام دوست ایجنڈے کی تعریف کر رہے ہیں،رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس‘صوبے میں امن وامان، لاک ڈاؤن ‘ عیدالاضحی‘ سکیورٹی امور زیر بحث آئے

لاہور ہائیکورٹ کے 21 ڈپٹی رجسٹرارز اور 51 اسسٹنٹ رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے

نیو کلیئر ہتھیاروں کا شکریہ! اب کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ کم جونگ ان ... اب مزید کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ بیرونی دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے خلاف ملک کے جوہری ہتھیار اس کی حفاظت ... مزید

پالتو جانور بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہ رہے ... برطانیہ میں پالتو بلی کورونا میں مبتلا ہونے والا پہلا جانور بن گئی

معروف سعودی ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اسپتال منتقل ... ڈاکٹر نیزار بہابری ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا چینلز پر طب سے متعلق صلاح مشورے دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں

پولیس فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے مزید 63 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

ْدورہ انگلینڈ‘پی سی بی گرینز اور پی سی بی وائٹس کے مابین چار روزہ پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم

پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کا ثابت قدمی اورکامیابی سے مقابلہ کیا ہے، ملک میں صحت کے موجودہ نظام کومضبوط بنانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں،پاکستان کی سمارٹ ... مزید

کراچی پانی میں ڈوب چکا ہے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، سندھ میں تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، این ایف سی ایوارڈز کے ذریعے سندھ کو جو پیسہ دیا گیا کراچی کے اوپر کتنا لگایا ... مزید

اسلامک سینٹر کی عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے رقم مختص کردی گئی ہے، میئر کراچی

محکمہ سٹی وارڈن نے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے میں شہریوں کا ساتھ دیا

تمام پارکس اور تفریحی مقامات 4 اگست تک بند رہیں گے، کمشنر کراچی

حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ، لوگ پاکستان تحریک انصاف کے عوام دوست ایجنڈے کی تعریف کر رہے ہیں،رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس‘صوبے میں امن وامان، لاک ڈاؤن ‘ عیدالاضحی‘ سکیورٹی امور زیر بحث آئے

لاہور ہائیکورٹ کے 21 ڈپٹی رجسٹرارز اور 51 اسسٹنٹ رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

احسن خان کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں سے ملاقات

عیدالاضحی کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی شعبہ آپریشن کا اہم اجلاس

Sunday, July 26, 2020

سمندر میں پلاسٹک کا کچرا 2040 تک تقریباً تین گنا ہونے کا اندیشہ ہے، امریکی غیر سرکاری تنظیم

دائی اِچی جوہری بجلی گھر کی تلفی کیلئے ماہرین کی جانب سے دو طریقے تجویز

خفیہ خبر رسانی سے محروم حکومت اور ملت کا وجود صفحہ ہستی سے مِٹ جاتا ہے، ترک صدر

جاپان، ٹوکیو سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش

انڈونیشیا میں 5 شدت کا زلزلہ

چینی حکام نے چینگڈو شہر میں بند کئے جانے والے امریکی قونصلیٹ کی عمارت تحویل میں لے لی

روس، مشرق بعید میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکسوں و انشورنس فیسوں میں کمی کی سفارش

روس، سماجی کاروباری اداروں کی تعداد50 ہزار تک پہنچ گئی

موٹروے پولیس نے ڈکیت گینگ گروہ کے دو ممبر گرفتار کرلیے

گوپی رائی کے رہائشی مستحق افراد میں ہائی جین کٹس اور راشن پیک کی تقسیم

جن کے بقول جمہوریت بہترین انتقام ہے وہ تیسری بار اقتدار میں لانے والی عوام سے انتقام لے ر ہی ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

ایک طرف سندھ میں لاشیں گر رہی ہیں تو دوسری جانب کرپشن کنگ کی 65 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،شہباز گل کی ٹویٹ

کراچی کے شہری بارش میں ڈوبی ہوئی لاش کو نکال رہے ہیں، یہ افسوسناک ہے،دل بہت بہت غمگین ہوا،شہباز گل

بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ میرے خلاف ہے، اے آر رحمان ایکسپریس اردو

 ممبئی: آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اورآسکرایوارڈ یافتہ اے آررحمان کے کمپوزکردہ گانے شہرت کی بلندیوں پرپہنچتے ہیں اور فلم ہدایتکار و پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ اے آررحمان ان کی فلموں کے گانے کمپوز کریں۔

اے آررحمان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کم کام اس لیے کررہے ہیں کیونکہ کچھ افواہوں اورغلط فہمیوں کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں کم اور تامل فلموں میں وہ زیادہ کام کررہے ہیں۔

اے آررحمان نے کہا کہ ایک فلم کے ہدایتکاران کے پاس آئے جنہیں انہوں نے 2 دن میں 4 گانے بنا کردیے، لیکن انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اے آررحمان کے پاس جانے سے ہدایتکارکومنع کیا تھا جس کے بعد مجھے سمجھ آیا میرے خلاف بالی ووڈ میں ایک گینگ کام کررہا ہے۔ اے آررحمان نے کہا کہ پرمیں اس متعلق زیادہ سوچتا نہیں کیونکہ میں قسمت پربھروسہ رکھتا ہوں، ہر چیز خدا کی طرف سے ہے اور میں اچھی فلموں کو کبھی بھی نہ نہیں کرتا ہوں۔

اے آررحمان کو جتنے ایوارڈز ملے وہ شاید کسی بھی بھارتی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ انہیں بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈزمل چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تامل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اوراس انڈسٹری نے  12 ایوارڈزسے نوازا ہے۔  2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پرآسکرسے نوازا گیا تھا۔

The post بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ میرے خلاف ہے، اے آر رحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39sNlPA
via IFTTT