Thursday, February 28, 2019

لوگوں کی جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے سیالکوٹ میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ‘صوبائی وزیر محمد رضوان

کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجہ کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتالوںکو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے‘انصر مجید خان کارکنان کیلئے ہسپتالوں میں مزید سہولت پیدا کرنے کیلئے ... مزید

افواج پاکستان نے دفاع وطن کا حق ادا کر دیا‘طلبا و طالبات کی متفقہ قرارداد دنیا کی بڑی جمہوریت مذاکرات سے خوفزدہ کیوں صوبائی وزیر محسن لغاری فضائیہ نے دانت کھٹے کیے ... مزید

وزیراعظم کا خطاب متوازن اور امن کے پیغام پر مبنی تھا‘خرم نواز گنڈاپور دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان پاکستان کی اعلی ظرفی ہے بھارتی وزیراعظم پاکستان ... مزید

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 400خواتین پولیس ریکروٹ کی تربیت کا آغاز تربیتی پروگرام کے تحت تیسرے کیڈرے بیج کا اختتام،ایمرجنسی مینجمنٹ کے لیے تربیت یافتہ لوگ اثاثہ ہیں‘ڈاکٹر ... مزید

انسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا‘اعجاز عالم آگسٹین اقلیتوں کیلئے مینارٹی امپاورمنٹ پیکج 2018کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا ... مزید

پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا، بی جے پی رہنما کا اعتراف ایکسپریس اردو

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے اہم رہنما نے اپنے لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کرناٹک کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی پورپا نے جوش خطابت میں اپنے وزیراعظم کی مذموم سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت دراصل الیکشن جیتنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔

بی جے پی کرناٹک کے صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سے نوجوانوں کے جذبات بھڑک اُٹھے ہیں اور یہ جذبات لوک سبھا الیکشن میں ہمارے ووٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اس طرح کرناٹک کی 28 میں سے 22 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بی ایس یدی یورپا کا ’اعتراف جرم‘ سامنے آتے ہی مودی کابینہ کے وزراء اور دیگر مقامی قیادت خفگی مٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے اور بی جے پی کرناٹک کے صدر کے بیان کو غیر حقیقی اور ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں تاہم اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور پوری دنیا مودی کی سازش کے بارے میں خود ان کی اپنی جماعت کے رہنما کی منہ سے سن چکے ہیں۔

The post پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا، بی جے پی رہنما کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EmHjAI
via IFTTT

بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو عالمی میڈیا نے بے نقاب کردیا ایکسپریس اردو

دوحا: عالمی میڈیا نے پاکستان میں بھارت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور آپریشن کی ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے جھوٹا ثابت کردیا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے بھارت کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوکر مدرسے کو نشانہ بنانے اور جانی نقصان کے دعوے کی حقیقت سے پردہ اُٹھانے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ پایا۔

الجزیرہ کے نمائندے اسد ہاشم بالا کوٹ کے علاقے جابہ پہنچے اور اس جگہ کا جائزہ لیا جہاں بھارتی فضائیہ نے چار بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا، اس علاقے میں بڑے گڑھے پڑے تھے اور درجنوں درخت اکھڑ گئے تھے جب کہ مقامی رہائشیوں کے چند کھیتوں کی باقیات بھی دیکھی جا سکتی تھیں۔

علاوہ ازیں اس علاقے کے اسپتالوں میں نہ تو کوئی مریض داخل تھا اور نہ ہی مقامی رہائشیوں نے کسی کے ہلاک اور شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی، الجزیرہ کے نمائندے کو صرف ایک شخص ایسا ملا جو دھماکوں کی آواز سن کر صورت حال کا جائزہ لینے باہر نکلا اور ماتھے پر ایک پتھر لگنے کے باعث معمولی زخمی ہوگیا تھا۔

الجزیرہ کے مطابق علاقے کے دورے سے پاکستانی موقف کے درست ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے اور بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں تاہم حملے کے مقام سے ایک کلومیٹر دور ایک مدرسے کا بورڈ آویزاں تھا۔

دوسری جانب بھارتی شہریوں کی جانب سے انڈین ایئر فورس کے حملے کی مسلسل شیئر کی جانے والی ویڈیو کا غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اسے ترمیم شدہ قرار دیا۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ یہ جنگی ویڈیو گیم ہے جسے معمولی ایڈٹ  کے بعد بھارتی فضائیہ کے پاکستانی حدود میں حملے کی ویڈیو بنا کر پیش کیا گیا۔

The post بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو عالمی میڈیا نے بے نقاب کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EDCTXF
via IFTTT

پی سی بی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانیاں ایکسپریس اردو

 دبئی: پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں، پاکستان میں میچز نہ ہونے کی صورت میں لیگ کے تمام میچز یو اے ای میں ہونے کی آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی حکام حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد کریں گے، پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں حتمی فیصلہ جمعہ تک متوقع ہے۔

ادھر پی ایس ایل کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول میچز کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی، ٹیم منیجمنٹ اور فرنچائز مالکان بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لئے میدان میں ہیں۔

The post پی سی بی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tGYM1S
via IFTTT

پاک بھارت کشیدگی؛ شہباز شریف کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، آخر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں اور جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے اہم موڑ  پر ہے، اس نازک وقت میں سیاسی قیادت کو اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کو بھرپور تعاون کی پیش کش کرتے ہیں، دنیا کو متحدہ پاکستان اور متحدہ پارلیمنٹ کی ایک ہی آواز آئے گی، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کے جہاز ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی حدود میں آئے اور جلدی سے بم گرا کر واپس چلے گئے، اس کے بعد پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے 2 جہاز گرا کر 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کردی،اس کارروائی پر پاک فوج، فضائیہ کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اس سے ثابت ہوا کہ افواج پاکستان اس دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کریں گی اور پہلے کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے وہ قوم کے ہیرو اور آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پلوامہ واقعے کی پاکستان نے مذمت کی ، نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو اس نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور املاک کو آگ لگائی، دنیا بھر کے ممالک نے مودی کا داخلہ بند کیا اور اسے انسانیت کا قاتل قرار دیا، اب الیکشن میں ان کی پوزیشن کمزور ہورہی ہے  اور پلوامہ واقعے کی آڑ میں  مودی نے جنونی کیفیت پیدا کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پہلی بار نہیں ہوئی اور یہ لڑائی پہلی بار نہیں ہے، دونوں ممالک تین جنگیں لڑ چکے ہیں، بھوک و افلاس کے خاتمے کے لیے جو وسائل استعمال ہونے چاہیے تھے وہ جنگ کی نذر ہوگئے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، آخر کار مذاکرات کرنے پڑتے ہیں، جب تک کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا تو خطے میں امن قائم نہیں ہوسکےگا، بھارتی مظالم جاری رہے تو  کشمیر کی ہر وادی میں برہانی وانی اور عادل ڈار پیدا ہوں گے، بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا جب کہ  پاکستان کو کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھنی ہوگی۔

 

The post پاک بھارت کشیدگی؛ شہباز شریف کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SBshMQ
via IFTTT

ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ ایکسپریس اردو

 دبئی: پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔

 

The post ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Enr9qH
via IFTTT

کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہے، ایل او سی پر پاک فوج کے دستے چوکس ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ایل او سی پر کشیدہ صورتحال ہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی پر گولہ باری سے چار شہری شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں، تاہم پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزیاں کا موثر جواب دے رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے عوام پر زور دیا کہ افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

The post کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BYWSy6
via IFTTT

وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیر سگالی کے طور پر گزشتہ روز گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ایسا وقت جب بیرونی خطرات کا سامنا ہے پوری قوم متحدہ ہے، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کو امن کا پیغام بھیجا لیکن اچھا جواب نہیں آیا، میں نے کہا تھا کہ بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔

ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موقع ملا تو ہم نے کرتارپور راہداری کھولی تاکہ معاملات آگے بڑھیں، کرتار پور راہداری کھولنے کے باوجود بھی بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے، ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا تاہم  پاکستان کو پلوامہ حملے سے ملنا کیا تھا۔

ہم نے بھارت سے کہا ہمیں ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے 

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کہا ہمیں ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے تاہم بھارت انتخابات کی وجہ سے بہتر جواب نہیں  دے رہا تھا، پلوامہ حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی پاکستان پر الزام لگادیا گیا تاہم بھارت نے آج پلوامہ حملے پر ڈوزیئر بھیجا ہے۔

ہم نے صرف یہ دکھانے کیلیے کارروائی کی کہ ہم میں جواب دینے کی بھر پور صلاحیت ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے، میں نے کل شام کوشش کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کروں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو صبح 3 بجے پتا چلا تاہم ہم نے فوری طور پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ اگلے دن ہم نے صرف یہ دکھانے کیلیے کارروائی کی کہ ہم میں جواب دینے کی بھر پور صلاحیت ہے۔

کیا وجہ ہے کہ 19 سال کا کشمیری نوجوان خودکش بنتا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سارا مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہے، کشمیرمیں اپنی تحریک شروع ہو چکی ہے، 20 سال پہلے ہندوستان گیا تھا، اس وقت کوئی کشمیری لیڈر ہندوستان سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے، آج ایک بھی ایسا نہیں، آج سب ہندوستان سے علیحدگی چاہتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ 19 سال کا کشمیری نوجوان خودکش بنتا ہے، کیا وجہ ہے کہ کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے،جو ظلم ہندوستان کر رہا ہے یہ سب اس کی وجہ سے ہے۔

یہ کشیدگی نہ بھارت کے فائدے میں ہے نہ پاکستان کے

وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہندوستان میں ایک بحث کی ضرورت ہے، یہ کشیدگی نہ بھارت کے فائدے میں ہے نہ پاکستان کے، ہم دنیا سے بات کر رہے ہیں کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کرے تاہم ہماری ان کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جو ہتھیار دونوں کے پاس ہیں اس جانب سوچنا بھی نہیں چاہیے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کسی کو انتہا تک نہ لیکر جائیں، ہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا، جو ہتھیار دونوں کے پاس ہیں اس جانب سوچنا بھی نہیں چاہیے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے گی۔

بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان 

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو کل جذبہ امن کے تحت رہا کر رہے ہیں۔

The post وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U7xv4l
via IFTTT

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایکسپریس اردو

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی شریک ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے شرکت نہیں کی۔ ایوان میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان بڑی تعداد میں موجود ہیں اور بھارتی جارحیت کے بعد کشیدہ صورتحال پر بحث کی جارہی ہے۔

ایوان میں آج مختلف ماحول دیکھنے میں آیا، حکومتی و اپوزیشن ارکان گھل مل گئے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جس سے پارلیمنٹ میں اتحاد کی فضا دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر ارکان نے نعرے لگائے اور ایوان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس سے دشمن کو یہ پیغام گیا کہ کڑے وقت میں حکومت اور اپوزیشن اختلافات ختم کرکے متحد ہوجاتے ہیں۔

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات کے وقت قوم اکٹھی ہے، برصغیر کی ترقی کرنے کے لیے امن ضروری ہے اور تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، بھارت کو بارہا مذاکرات کی پیش کش کی اور امن کا پیغام بھیجا لیکن جواب اچھا نہیں آیا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے سے ڈر تھا کہ بھارت میں الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ نہیں کہتا کہ پلوامہ میں بھارت کا اپنا ہاتھ تھا لیکن حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگانا بھی صحیح نہیں، مودی کی مجبوری ہے کہ الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کہ پاکستان میں بھی جواب دینے کی صلاحیت ہے، میں نے کل شام کو مودی کو فون کرکے بات چیت کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوا، امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمیں کسی سے ڈر نہیں ہے، لیکن جنگ ہمارے مفاد میں نہیں ہے، کل رات بھی میزائل حملے کا خطرے تھا جو خوش قسمتی سے ٹل گیا۔

شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر 1965 کی یاد تازہ کردی، بہادر مسلح افواج نے انتہائی شاندار کامیابی حاصل کی، دونوں ممالک کے درمیان پہلے بھی جنگوں میں وسائل جھونکے گئے ہیں، جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، باالآخر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑتا ہے، بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیر کی ہر وادی میں برہان وانی اور عادل ڈار پیدا ہوں گے۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان بھارت کی جارحیت کے خلاف تحریک پیش کریں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ کو سفارتی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کل تک جاری رہے گا جس سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی اظہار خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ

گزشتہ روز بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی تھی۔

آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف کیے گئے اقدامات پر پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو ہم نے مؤثر جواب دیا ہے لیکن اس کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔ پارلیمانی رہنماؤں نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم متحد ہیں، جنگ کوئی آپشن نہیں ہے بلکہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

The post پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GPfRiL
via IFTTT

بھارت لڑے گا اور جیتے گا، کوئی بھی بھارت کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا بھارتی حکومت کسی کو بھی مسلح افواج کا مورال ڈاؤن کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی

ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کو الرٹ کر دیا گیا 48گھنٹوں میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 4 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ ڈی ... مزید

آصف زرداری پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے آصف زرداری چینی سفیر سمیت غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے، زرداری غیرملکی سفارتکاروں کوبھارتی جنگی ... مزید

بھارت کی پاکستان میں فضائی کارروائی کے دعوے کو پول کھُل گیا غیرملکی میڈیا نے بھی بھارتی دعووں کو بے نقاب کر دیا

دُبئی: اتِصالات ٹیلی کام کی جانب سے شاندار خوش خبری صرف ایک درہم کے عوض 1GB کی سہولت حاصل ہو گی

وفاقی کابینہ کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے فیصلوں کی توثیق وزیراعظم نے کابینہ کوامن وامان کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا،اجلاس میں بھارتی جارحیت کی مذمت جبکہ پاکستان ... مزید

پاکستان کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھینندن کی اہلیہ بھی پاک فضائیہ کی افسر رہ چکی ہیں ابھینندن نے اپنی ساتھی افسر سے شادی کی تھی، ابھینندن کے والد بھارت کے سابق ائیر مارشل ... مزید

ٹرمپ ،کم یونگ ملاقات بے نتیجہ ختم،دونوں رہنماء اپنے اپنے ملک چلتے بنے ملاقات کے پروگرام میں شامل ظہرانے اور سمجھوتے پر دستخط کی تقریب کو بھی آخری لمحات میں منسوخ کر دیا ... مزید

غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے،جانی نقصان کی اطلاع نہیں اسرائیلی طیاروںنے غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں حماس کے عسکری کمپائونڈ میں متعدد ٹھکانوں پر ... مزید

شامی صدربشار الاسد پروٹوکول سے ہٹ کر ایرانی وزیر خارجہ کو منانے میں مصروف ملاقات ہنگامی طور پر بنا کسی سفارتی پروٹوکول کے انجام پائی، ایرانی صدر کے دفتر میں شامی پرچم ... مزید

چین کا بیشتر عمارتوں کو پل سے آپس میں ملانے کا دنیا کا پہلا تعمیراتی منصوبہ منصوبہ اسرائیلی کینیڈین فن تعمیر کے ماہر 80سالہ موشی سافدے کا ڈیزائن کردہ،عالمی اعزازاپنے ... مزید

پاکستان صورتحال بہترکرنا چاہتاہے ،بھارت بھی تعاون کرے،بر طانوی وزیرخارجہ بھارتی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے دفاع ... مزید

بھارت نے اپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات شروع کردئیے جنیوا کنونشن کے تحت امید ہے ہمارا بہادر پائلٹ جلد وطن واپس لوٹ آئے گا،نائب وزیرخارجہ

پائلٹ کی گرفتاری سے مودی کی سیاسی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں،بھارتی ماہرین بی جے پی بالاکوٹ حملے کی کامیابی کا سہرا مودی کے سر باندھنے کی کوشش کررہی تھی اس کی اب ہوا نکلتی ... مزید

مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کی جائیں‘ برطانیہ، فرانس اور امریکاکا مطالبہ سلامتی کونسل کے پاس ان تینوں ممالک کی درخواست پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے دس دن ہیں،سفارتی ذرائع

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہفتے کے روز دوبارہ شروع ہوں گے فریقین آئندہ دو روز تک داخلی طور پر صلاح و مشورے کریں گے،زلمے خلیل زاد کا ٹوئیٹر پر پیغام

امریکی صدر نسل پرست، فریبی اور دغا باز شخص ہیں،سابق وکیل ٹرمپ ٹرمپ کو ہیلری کی ہیک ای میلز 2016کے صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس پر جاری کرنے کا پہلے سے علم تھا،گفتگو

ْخلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کا یوم وصال ملک بھرمیںمنایاجارہاہے مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ ... مزید

مرکزی سیرت کمیٹی کا آج جمعة المبارک کو’’ یوم دعاو یکجہتی افواج پاکستان ‘‘ کے طورپرمنانے کا اعلان آزادکشمیرکے خطباء و علماء کرام سے جمعة المبارک کے اجتماعات میں حب ... مزید

کوٹلی‘کشمیرویلفیئر سینٹر ---’’ون ٹو تھری‘‘کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس کا انعقاد لائن آف کنٹرول کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال‘زخمیوں کو فوری ریسکیو ... مزید

یونیورسٹی آف کوٹلی میں20مارچ کوہونے والے کانووکیشن کی تیاریاںجاری

بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کے حق میں ضلع کوٹلی میں ریلی نکالی گئی کوٹلی کی فضائیںپاک فوج زندہ باد،پاکستان ایئرفورس زندہ باد،پاک فوج قدم بڑھائوہم تمہارے ساتھ ہیں،کشمیربنے ... مزید

سپیکر اور وزیر مال کا آزادکشمیر کے نامور صحافی محمد بشیر قریشی کی وفات پر اظہار افسوس ریاستی صحافت کے بانی الحاج محمد منظور قریشی ،محمد بشیر قریشی اور محمد عرفان قریشی ... مزید

سپیکر وڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا شوکت جاوید میر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

مظفرآباد‘ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی

ڈپٹی کمشنر نیلم کی زیرصدارت اجلاس‘ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے پر اتفاق عوام الناس میںاحتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی لائی جائے‘راجہ محمود شاہد

محکمہ خوراک آزاد کشمیرنے موجودہ سرحدی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خصوصی اقدامات عمل میںلائے گئے ہیں‘سیکرٹری خوراک

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سٹی کے زیر اہتمام دارلحکومت مظفرآباد میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی دارلحکومت کی فضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ، فلک شگاف ... مزید

پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں‘سمیرا محبوب قریشی پاک فضائیہ کی کامیاب حکمت عملی اور دشمن کے طیارے مار گرانے سے ثابت ہو گیا کہ ملک ... مزید

ْ بھارت اپنی منافقانہ پالیسی اور جارحیت کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہو رہا ہے‘وزیر زراعت بھارتی حکمرانوں اور میڈیا نے جھوٹ گھڑنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ جنگی جہازوں ... مزید

جنگ اور سوشل میڈیائی جگت بازی ایکسپریس اردو

جنگ کی بدولت پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں بھارت اور پاکستان کے باسی کیکا جانتے ہیں؟ جنگ کی باتیں سوشل میڈیا پر ہی جچتی ہیں۔ کبھی تصور کیجیے گا کہ آپ کا بڑا بھائی چارپائی پر لیٹا ہوا ہے، ایک ٹانگ سے محروم ہے۔ کبھی تصور کیجیے، آپ کی عزیز ترین ہستی، آپ کے والد، بارود کے دھوئیں سے اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔ کبھی تصور کیجیے گا کہ آپ کا چھوٹا بھائی، آپ کا بیٹا، بھتیجا یا بھانجا خون میں لت پت آپ کی گود میں سسک رہا ہے۔ کبھی تصور کیجیے گا کہ آپ خود اپنے جسم سے نکلتے خون کے فواروں کو دیکھ کر بے ہوش ہورہے ہیں۔

جنگ جگتوں سے نہیں میرے دوست! میرے بھائی! اس دور میں بارود اور گولیوں سے لڑی جاتی ہے۔ ایک سیکنڈ کے تیسویں حصے میں بارہ گولیاں فائر کرنے والے چھوٹے سے نائن ایم ایم پستول کی تصویریں اور یوٹیوب پر ریویوز دیکھ کر خود کو بہادر سمجھنا جنگ ناآشنا ماحول میں تو درست ہے، مگر جب سامنے والے کے پاس اے کے سینتالیس ہو اور اس کے سامنے وہی ویڈیوز والا نائن ایم ایم بھی لے کر کھڑے ہوجایا جائے تو دونوں میں سے کسی ایک کے جسم پر پڑنے والے زخم کی شدت کے احساس سے ہی چہرے زرد ہوجائیں گے؛ اور دونوں ہتھیاروں سے نکلنے والی ہلاکت خیز گولیوں کا دو انسانی جسموں کو چیر ڈالنے کا تجربہ کسی کےلیے جگت کے معانی رکھتا ہوگا مگر ہوش مند اور عقلمند طبقہ، جس نے تاریخ کا مطالعہ بھی کر رکھا ہے اور مشاہدہ بھی، کبھی اس بھیانک منظرنامے میں سے گیدڑ بھبکیوں اور عجیب مراثیانہ دھمکیوں کو پسند نہیں کرسکتا۔

دراصل یہ وقت کسی جنگ کےلیے موزوں نہیں، بلکہ کوئی بھی وقت کسی جنگ کےلیے موزوں نہیں۔ مگر اس وقت پر غیر موزوں ہونے کی خصوصیت اس لیے ہے کہ مسلمان قوم کی حیثیت سے ہم مکمل ان فٹ ہیں۔ ہم میدان کے قابل ہی نہیں۔ میں وجوہ گنوائے دیتا ہوں، نتیجہ آپ خود اخذ کرتے رہیے گا۔

امریکا میں عام شہری کو قانونی اسلحہ حاصل کرنے میں اتنی آسانی ہے جتنی ہماری قوم کو ایک موٹرسائیکل یا کار حاصل کرنے میں۔ جبکہ انہی امریکیوں کےلیے غیر قانونی اسلحہ حاصل کرنا بالکل ایسے ہے جیسے ہماری قوم کےلیے بازار سے چینی، گھی یا گوشت حآصل کرنا۔ 2017 کے ایک سروے میں شمالی امریکا کی آبادی کی مناسبت سے چھوٹے آتشیں ہتھیاروں کی تعداد کا اندازہ لگایا گیا، جس کے مطابق ہر 100 لوگوں کے پاس 120 چھوٹے آتشیں آلات یعنی پستول یا شاٹ گن وغیرہ موجود ہیں۔

امریکا ایک ترقی یافتہ ملک ہے، جبکہ ہم ترقی پذیر بھی پوری طرح نہیں ہوئے۔ ہم دن رات یہ راگ تو الاپ لیتے ہیں کہ امریکا میں جنسی آزادی ہے، عورتیں مردوں کے برابر کام کرتی ہیں، بلکہ مردوں کے شانہ بشانہ؛ وہاں کے قوانین، وہاں کی تعمیرات، وہاں کے رہن سہن، وہاں کی سڑکیں، حتی کہ وہاں کے گٹر بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ بنے ہوئے ہیں تو ہم اسلحے کے مقابلے میں پیچھے کیوں ہیں؟ میرا نکتہ یہ ہے کہ وہ سامان حرب جو اپنی حفاظت کےلیے پاس رکھنا لازمی ہے، ہماری قوم پر حرام کر دیا گیا ہے۔ کبھی ایک بتیس بور کے پستول کا لائسنس بنوا کر دیکھیے، آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ اسلحہ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے۔ اس قوم کو عملی طور پر جنگ کے ماحول سے ایک صدی دور کردیا گیا ہے، اب اس قوم میں صرف بیانات اور بیانیوں کی جنگوں کا ادراک باقی رہ گیا ہے اور بس۔

اب انہیں شیخ رشید کے اینٹ سے اینٹ بجا دینے والے بیان ہی لگّا کھاتے ہیں، کسی عملی شخص کی زمینی حقائق پر مبنی بات نہ انہوں نے کبھی سنی نہ انہیں ریاست نے سننے دی۔ باتوں کی جنگوں کے بجائے عملی جنگ کی بات کرنے والوں کو ٹارچر سیلوں میں ڈال ڈال کر ظلم کی وہ داستانیں رقم کی گئیں کہ الامان۔ ایسے حالات سے گزر گزرا کر جو قوم باقی بچی ہے، وہ بچّی ہے۔ نازک اندام، ہنستی کھلکھلاتی، بہری بچّی، جو ریل کی پٹڑی پر چلتی جا رہی ہے، اس کے پیچھے سے ریل چیختی چنگھاڑی ہارن دیتی ہوئی آرہی ہے اور وہ اپنی اٹکھیلیوں میں مگن، خراماں خراماں چلے جا رہی ہے۔

ہم بحیثیت قوم جنگ کےلیے بالکل بھی تیار نہیں۔ نہ ہمارے پاس اسلحہ ہے نہ تربیت، نہ جنگی ماحول سے واقفیت۔ اور سب سے بڑھ کر مقصدیت کا نہ ہونا۔ میں بحیثیت ایک فرد، اپنی قوم کے بڑے چھوٹوں سمیت سب سے سوال کرتا ہوں کہ اگر انہیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کا مقصد معلوم ہے تو بتائیں؟ اگر میرے بزرگ جنگ کا مقصد دو قومی نظریہ بتائیں تو ایک عدد مسکراہٹ ان کےلیے۔ دو قومی نظریہ قائدِاعظمؒ کے ساتھ ہی زیارت میں فوت ہوچکا اور اس وقت مزارِ قائد میں دفن ہے۔

دوقومی نظریہ تو بہت دور کی بات ہے، کیا پاکستانی آبادی ایک ’’مکمل قوم‘‘ کہلائے جانے کی اہل ہے؟ نہیں! بالکل نہیں! اگر جنگ کا مقصد کشمیر کی آزادی بتاتے ہیں تو افسوس! یہ مکمل بناوٹی، سطحی اور افسانوی مقصد ہے۔ اپنے دو قومی نظریئے کے احیا و اطلاق میں بھی تھکاوٹ محسوس کرنے والا ملک کب کشمیر کی آزادی کی جہد کرسکے گا؟ اگر آپ مقصد معاشیات رکھیں تو اس جنگ سے قبل بھی انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کی معیشتیں اپنی اپنی ڈگر پر ترقی پذیر ہیں۔ معیشت اس جنگ کی وجہ بالکل نہیں۔

میرا خیال یہ ہے کہ جنگ بے مقصد ہے۔

اگر آپ یہ کہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور ہندوؤں سے جنگ کرنے لگے ہیں تو بھی یہ بات قابلِ قبول نہیں۔ انڈیا کے تو مسلمان بھی پاکستان کے مسلمانوں سے جنگ کرنے کے خواہاں ہیں، کبھی پوچھ کر دیکھ لیجیے گا۔

یہاں ایک جملہ دے دیا جاتا ہے کہ جنگ جذبوں سے لڑی جاتی ہے، اسلحے سے نہیں؛ اور پھر مزید حوالے دے دیئے جاتے ہیں کہ ہمارے پرکھوں نے دریاؤں میں گھوڑے دوڑائے ہیں۔ اللہ کے نیک بندو! انہوں نے دریاؤں میں گھوڑے بعد میں دوڑائے تھے، پہلے انہوں نے خشکی پر گھوڑے دوڑانے سیکھے تھے! کیا کوئی جانتا ہے کہ عقبہ بن نافع نے کتنی عمر میں گھڑ سواری سیکھی تھی؟ آپ جذبوں کی بات کرتے ہیں، کیا آپ میں عمدہ جذبے موجود ہیں؟ کیا آپ اپنے ’’جذبوں‘‘ کو اپنی پھرتی میں، اپنی جنگی صلاحیت میں ڈھال سکتے ہیں؟ کیا آج، اس دور میں آپ میں سے کوئی اپنے آپ کو اس لیول کا ڈرائیور سمجھتا ہے کہ نوے کی رفتار پر کھڈوں میں گاڑی دوڑاتے ہوئے، آنے والی گولیوں اور راکٹوں سے بچے بھی اور دریں اثناء دشمن پر تاک کر بڑی گن سے نشانہ بھی باندھے؟ اگر نہیں تو آپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی بات کریں۔

میرے محترم ’’بڑے بڑے‘‘ قائدین! چونکہ آپ حرب و ضرب سے آگاہ ہیں، سو اب کی بار آپ خود میدان میں اتریئے گا، لڑیئے گا۔ ہماری قوم لڑنے کے ہنر سے ناآشنا ہے۔ ہم چھوٹے لوگ آپ بڑے بڑوں کی بڑی بڑی تلواروں کے سائے میں کچھ دن کا آرام چاہتے ہیں۔ لڑیئے کہ آپ کے ووٹ پورے ہوں۔ اور ہو سکے تو شہید ہوجائیے گا تاکہ ہم فخر سے آپ کے بھی زندہ ہونے کے نعرے فضا میں بلند کرسکیں:

زندہ ہے فلاں فلاں زندہ ہے!

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post جنگ اور سوشل میڈیائی جگت بازی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T7ODdK
via IFTTT

عوامی دباؤ اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے پر مودی کی دہائی ایکسپریس اردو

نئی دلی: وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی رویتی انداز میں ناقدوں کو ہاتھ جوڑ کر کہا ہے کہ سب سے ضروری چیز سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے نہیں دینا ہے۔

کچھ ہی دنوں قبل بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والے وزیراعظم نریندرا مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، اپوزیشن الگ آڑے ہاتھوں لے رہی ہے تو بھارتی جنتا بڑے فوجی نقصان پر مودی سرکار سے سخت نالاں ہے، اِدھر سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بھی پست ہیں۔

پاک فضائیہ کے کرارے جواب پر 24 گھنٹے بعد چپ توڑتے ہوئے مودی منظر عام پر آہی گئے اور عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے کی دہائی دیتے ہوئے خود کو تنقید سے بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا کہ سرحد پار سے حملے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہیں، حملوں کا مقصد بھارت کی تعمیر و ترقی کو روکنا ہے، پوری قوم مذموم سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

فوجی محاذ پر عبرت ناک ناکامی پرعوامی حمایت کھودینے والے بھارتی وزیراعظم نے اتحاد اتحاد کی گردان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع سب کی ذمہ داری ہے، بھارت متحد ہوکر لڑے گا اور یہ ہم سب کی فتح ہوگی۔

اپوزیشن سے اکھڑے اکھڑے رہنے والے وزیراعظم مودی اب منت سماجت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں متحد ہو کر دشمن کو بتانا ہوگا کہ ہم کسی حملے سے خوف زدہ نہیں۔ تاہم اپوزیشن مودی کو موقع دینے پر رضامند دکھائی نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی 2 بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد وزیراعظم مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور اس دباؤ سے نکلنے کے لیے کبھی وہ سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے کی دہائی دیتے ہیں تو کبھی اپوزیشن کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔

The post عوامی دباؤ اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے پر مودی کی دہائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VpYusg
via IFTTT

ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم دعا ہے جنگ نہ ہو، خورشید شاہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم اللہ سے دعا ہے کہ جنگ نہ ہو جب کہ امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ اورعوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں فیصلے ہوتے ہیں، خوشی ہے آج سارے سیاستدان متحد ہیں، بھارتی جارحیت پر ہم نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جنگ نہیں امن کا پیغام جانا چاہیے، ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں، اللہ سے دعا ہے جنگ نہ ہو، امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں بہت غربت ہے،  جنگ سے غربت میں کمی نہیں بہت اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ جنگ سے ہٹ کر امن کے لیے کھڑے رہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن قیادت آئی، ایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کے نہ آنے پر دکھ ہے، وزیراعظم حکومتی جماعت کا پارلیمانی لیڈر بھی ہے، عمران خان کا اجلاس میں نہ آنا ایسا پیغام تھا جسے سب نے مایوس کیا، ایسے وقت میں وزیراعظم کا کسی سے بھی اختلاف ہو لیکن آگے بڑھنا چاہیے تھا، ریاست کا سربراہ بڑی مشکل میں گھر جاتا ہے جب ملکی سیاسی قیادت سے فاصلہ کرلے، آگے اس چیز کا احساس کرتے ہوئے مل کر چلنا چاہیے۔

The post ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم دعا ہے جنگ نہ ہو، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H3YTwi
via IFTTT

ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، عامر خان ایکسپریس اردو

پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  بھی میدان میں آگئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئرکیں جس میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک آرمی کے دیگر افسران کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان  نے کہا کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں، عامر خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T6dr65
via IFTTT

سعودی وزیرخارجہ کا ولی عہد کے خصوصی پیغام کے ساتھ پاکستان کا ہنگامی دورہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کرپاکستان تشریف لارہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے، کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پروزارت خارجہ کومبارکباد پیش کی، ہم توپہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن و امان کے داعی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ عادل الجبیر آج سعودی  علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، مجھے خوشی ہے کہ صدرٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے اورامریکا کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگارثابت ہو سکتی ہے۔

The post سعودی وزیرخارجہ کا ولی عہد کے خصوصی پیغام کے ساتھ پاکستان کا ہنگامی دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EoPgW2
via IFTTT

آزاد ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ آج آزاد ہوتے تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتے۔

اڈیالہ جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا خود جے ایف 17 تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔

نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔

ملاقات میں لیگی کارکن نے نواز شریف کو ان کی تعریف پر مشتمل شعر سناتے ہوئے کہا کہ جب زمیں بھر کے شراروں سے الجھتا ہے کوئی، بحر ظلمات کے دھاروں سے الجھتا ہے کوئی، ظلم کے راج دلاروں سے الجھتا ہے کوئی، ایسے جی دار کو نواز شریف کہتے ہیں۔

The post آزاد ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T7rV5o
via IFTTT

پی آئی اے کا ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور یو اے ای کے لیے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ فیصلہ پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھُل جانے پر کیا گیا۔ ترجمان پی آئی ... مزید

پاکستان اور بھارت کے حوالے سے جلد اچھی خبر آنے والی ہے. صدر ٹرمپ دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں. صحافیوں سے گفتگو

بلاول بھٹونے وزیراعظم کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی حمایت کر دی کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ,غیر داشمندانہ فیصلوں سے آئندہ نسلوں کو قیمت ... مزید

ہوائی حملے کی صورتحال میں عام عوام کے لیے ہدایات شہریوں کو دفاع پولیس اور دیگر محکموں کے ورکرز کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ہدایت جاری

پاکستان سپر لیگ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا:یاسر حمید مجھ سمیت عمرگل ، سمیع اسلم، ذیشان ملک اور دیگر کھلاڑیوں کو بڑے طریقے سے باہر کردیا گیا: ٹیسٹ کرکٹر

سعودیہ: سجل تجاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز متعد د غیر مُلکی اور سعودی افراد قانون کی گرفت میں آ گئے

پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کی والدہ نے بھارتی فضائیہ کی کاروائی کو ڈرامہ قرار دے دیا یہ پاکستان میں خالی گھروں پر بم گرا کر آگئے ہیں،اگر حملے میں اتنے لوگوں کے مارے جانے ... مزید

سپیکر کی درخواست ، اپوزیشن کی وزیر اعظم کی ایوان میں آمد پر احتجاج نہ کرنے کی اسپیکر کو یقین دہانی

بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

پاکستان اور بھارت میں ٹکراؤ خطے اور دنیا میں عدم استحکام پیداکریگا،چوہدری فوا د حسین دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی، وزیر اطلاعلاعات ... مزید

سعودی عرب میں مزید شعبوں میں سعودائزیشن ہونے جا رہی ہے سیاحتی اداروں، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز پر بھی مقامی افراد تعینات کیے جائیں گے

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی حسن کو بچپن سے ہی پاک فوج میں جانے کا شوق تھا ، ڈرائنگ کی کلاس میں لڑاکا طیاروں کی تصاویر بناتے تھے۔ ساتھی احمر ... مزید

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ہمیں جوخبریں مل رہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ کشیدگی جلد ختم ... مزید

پاکستان میں سب سے پسندیدہ کرکٹر وسیم اکرم ہیں:اے بی ڈی ویلیئرز شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی سے بھی بہت متاثر ہوں: کپتان لاہور قلندرز

سرگودھا ریجن کے علاقہ چھدرو میں بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبہ تلے دب کر جاں بحق خالہ اور بھانجے کو سپردخاک کر دیا گیا

ڈی آئی جی سرگودھا ریجن نے ایس ایچ او کوٹمومن کو ملازمت سے برطرف کردیا

سرگودھا ‘نوجوان نے مطلقہ بیوی کو ہمراہ جانے سے انکار پر ساتھی کی مدد سے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

امریکی قید میں ظلم و ستم کا شکارپاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی47ویں سالگرہ پرسوں 2مارچ ہفتہ کو منائی جائے گی

شاہد آفریدی کی 39ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن کل بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل جمعہ کو ٹھٹھہ صادق آباد میں ’’ پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی نکالی جائے گی

جدید تعلیمی و تکنیکی ترقی کے دور میں ہمارے معاشرے کے اندر لوگوں کے اندر اخلاقی تربیت کا شدید فقدان پایا جاتا ہے‘محمد صدیق اکبر میاں ․ اس کمی کو دور کرنے کیلئے ہمیں اپنی ... مزید

کبیر والا میں سکول کی چھت گر گئی‘ متعدد بچے زخمی ‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا

پاکستانی افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق نر یندر مودی سرکار جان لے اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے

بھار ت پاکستان کی امن پا لیسی کو کمزوری مت سمجھے ‘ ڈاکٹر زرقا تیمور ْپاکستان سے بھار ت جنگ کر نے کی ڈرامہ بازی سے باز رہے ورنہ اسے ناقا بل تلا فی نقصان ہو گا

جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں‘مریم نواز

بھارتی جنگی جنون ، سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس منسوخ ،دوستی بس 3مسافروں کو لیکر بھارت روانہ سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر معطل کی گئی ، صورتحال بہتر ہونے پر آپریشن بحال ... مزید

نکیال سیکٹر کے گاؤں لنجوٹ میں بھارتی فوج کی گولہ باری بھارتی فوج کی گولہ باری میں دو مکان تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

سعودی ایئر لائن نے پاکستان آنے جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں سعودی ولی عہد نے پاکستان کو جنگ کے دوران اپنی حمایت کا یقین دلا دیا

حاجی عبدالرزاق طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج اداکارہ عینی طاہرہ نے عیادت کی ،انکی جلدصحت یابی کیلئے دعا بھی کی

پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی ایکسپریس اردو

 کراچی: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔  

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب اور یواے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ترجیحی بنیادو ں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی کے 731 شام 6 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ اور پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیرملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روزپاکستان کی جانب سے بھارت کے جہاز مار گرائے جانے کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

The post پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NzArUI
via IFTTT

فہیم اشرف کی پاک آرمی سے اظہار یکجہتی ایکسپریس اردو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے پاک آرمی کی شرٹ زیب تن کرلی۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف نے پاکستان آرمی سے یکجہتی کے لئے اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ہوں، میں پاک آرمی ہوں، قصور میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فہیم اشرف اب تک 4 ٹیسٹ،18 ایک روزہ اور 25 ٹوئنٹی 20 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور ان دنوں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے یو اے ای میں موجود ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

واضح رہے بھارتی جارحیت کے بعد پوری قوم کی طرح پاکستانی کرکٹرز کے جذبے بھی جوان ہیں اور وہ پاک، فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔

The post فہیم اشرف کی پاک آرمی سے اظہار یکجہتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H7M1pg
via IFTTT

بھارت پورے خطے کی تباہی کے راستہ پر ہے، پاکستان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کی تباہی کے راستہ پر ہے۔

معمول کی بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزئیر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈوزئیر کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اس میں موجود قانونی شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، اگر ٹھوس اور قابل عمل ثبوت ہوئے تو پاکستان کارروائی کرے گا، وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے پہلے ہی واضح اعلان کرچکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم اس میں دہشتگردی کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات ہونی چاہیے، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، ہم پر جب جنگ مسلط کی گئی تو ہم نے جواب دیا، ہم نے پہلے بھی بھارت سے کہا ہے کہ آپ نہ صرف اپنے لیے بلکہ خطہ کے لیے بھی تباہی کے راستہ پر ہیں، موجودہ صورت حال پر اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اب بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ 22 سیٹوں کے لیے خطے کو جنگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی، ڈوزئیر پاکستان کے حوالے

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اگر ابھی نندن جیسا واقعہ بھارت میں ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، بھارت نے اپنے گرفتار پائلٹ کا معاملہ پاکستان سے اٹھایا ہے، اس کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ابھی نندن محفوظ اور صحت مند ہے، اسے عوام نے پکڑا تھا اور فورسز نے بچایا ہے، اسے جنگی قیدی کا درجہ دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا، جبکہ پائلٹ پر کون سا عالمی قانون یا کنونشن لگنا ہے اس کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔

او آئی سی میں بھارت کی شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج او آئی سی میں جائیں گی تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک نہیں ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک عالمی برادی سے رابطے میں ہیں، اس موقع پر کس ملک کا کیا کردار ہو سکتا ہے وہ واضح نہیں، جن ممالک نے دہشتگردی کی بات کی ان پر پاکستان نے پوزیشن واضح کر دی ہے کہ ہم پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی گرفتار پائلٹ کی رہائی کیلیے پاکستان سے درخواست

بھارت کی پاکستان میں دراندازی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے دعوے سے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل نے اگر دہشتگردی کا کوئی وجود تھا بھی تو بھارت کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں، اگر اس کا کوئی قانونی جواز گھڑا جائے تو پھر پاکستان بھی کل کسی پر حملہ کرسکتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لئے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہا، اپنے عوام اور افواج کی طرف دیکھ رہا ہے،  اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو بالا کوٹ لیکر جائیں گے، ہم معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کریں گے۔

The post بھارت پورے خطے کی تباہی کے راستہ پر ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H4WQIt
via IFTTT

پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔

The post پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2To8chh
via IFTTT

محمد عمران کا کھیل کے ذریعے بھارت کو امن کا پیغام   ایکسپریس اردو

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عمران نے کھیلوں کے ذریعے بھارت کو امن کا پیغام دے دیا ۔

سابق ہاکی کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور پورے خطے میں امن کا داعی ہے، آئیں اپنے اختلافات بھلا کر پیار محبت اور امن کی فضا کا دوبارہ آغاز کریں، یہ سلسلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہاکی سیریز سے کیا جا سکتا ہے، اگر بھارت پھر بھی جارحیت کرنے کا متمنی ہے تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

سابق قومی کپتان محمد عمران جن کا تعلق خود پاکستان آرمی کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک اپنے اختلافات بھلا کر اکٹھے چلتے ہیں تو اس نے نہ صرف پاک، بھارت کی عوام میں خوشحالی آئے گی بلکہ ایشیا بالخصوص اس خطے کا بھی فائدہ ہوگا۔

محمد عمران نے کہا کہ ہم اسپورٹس لوورز ہیں اور کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں،میری رائے میں کھیلوں کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے تاہم مودی سرکار گیمز میں بھی اپنی سیاست چمکا رہی ہے، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کا انعقاد ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف خطے کی ہاکی میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ملکوں پر چھائے نفرتوں کے سیاہ بادل بھی چھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں اپنی عزت نفس سب سے پیاری ہے، اگر بھارت ہمارے ساتھ کھیلنے کے لئے تیار ہے تو ہمیں ضرور کھیلنا چاہیے، انکار کی صورت میں ہمارے پاس کھیلنے کے لئے اور بھی کافی آپشنز موجود ہیں۔

The post محمد عمران کا کھیل کے ذریعے بھارت کو امن کا پیغام   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XsC9fq
via IFTTT

انٹرا افغان مذاکرات کیلیے قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے، زلمے خلیل زاد ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔

افغان مفاہمتی عمل کے لیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 روز مثبت مذاکرات ہوئے، دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے، دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں، انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔

The post انٹرا افغان مذاکرات کیلیے قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے، زلمے خلیل زاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Tlwd8x
via IFTTT

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے، کابینہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کے موثر جواب پر کابینہ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم امن اقدامات سےمتعلق حکمت عملی پرکابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں یاداشتوں کی توثیق بھی کرے گی جن میں وزارت خزانہ اور قازقستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت کی روک تھام کی یادداشت اور جنوبی کوریا سے 500 ملین ڈالر کے فریم ورک معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورنگی فش ہاربر اور فشری ڈپارٹمنٹ کو میری ٹائم وزارت سے وزارت خوراک کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی، توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

 

The post وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H5RM6I
via IFTTT

شہباز شریف نے ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتا رہے ہیں،دونوں کیسز میں عدالت نے ضمانت بھی منظور کرلی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، پوتی کی طبیعت خراب ہے لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔

The post شہباز شریف نے ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ei0FXW
via IFTTT

کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے ایکسپریس اردو

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کرس گیل بولرزکے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔ چوتھے ون ڈے میچ میں انہوں نے  ایک روزہ میچز میں 10 ہزار رنز بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے مکمل کرنے کا کارنامہ انجادیا۔ گیل برائن لارا کے بعد 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں۔

گیل نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 97 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔ اس طرح اب ان کی جانب سے مجموعی چھکوں کی تعداد 506 ہوگئی ہے۔ کرس گیل سے پہلے اسی میچ میں انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 12 چھکے رسید کیے تھے۔ گیل  کسی بھی سیریز یا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 26 چھکے لگانے کی تاریخ بھی رقم کرچکے ہیں۔ ان سے پہلے 26 بار بال کو باونڈری کے اوپر سے پار کوئی نہیں پھینک سکا۔

The post کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UbLhDd
via IFTTT

عبدالقادر کی پی ایس ایل پرفارمنس پر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم بنانے کی مخالفت ایکسپریس اردو

 لاہور: عبدالقادر نے پاکستان سپر لیگ کی پرفارمنس پر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم بنانے کی مخالفت کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پی ایس ایل کے پرفارمرز کو صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ تک محدود رکھنے کی تجویز دے دی، ان کا کہنا ہےکہ جو لڑکا جس فارمیٹ میں کارکردگی دکھائے اس کو اسی طرز کی کرکٹ میں موقع دینا چاہیے، ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس پر ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم  منتخب کرنا درست نہیں، اسی پالیسی کی وجہ سے ہماری ٹیسٹ ٹیم  خراب ہورہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پی سی بی حکام کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانی صاحب اینڈ کمپنی نے ابھی تک ایسا کچھ کیا ہی نہیں جس کو سراہا جاسکا۔ پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی سے نہیں چھینا جاسکتا، اس میں موجودہ انتظامیہ کا کوئی کمال نہیں، جادوگر لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز بورڈ کی طرح پی سی بی کو بھی چاہیے کہ وہ  مینٹورز کے لیے باہر سے ویوین رچرڈز کی طرح بڑے نام ٹیموں کے ساتھ رکھے لیکن کوچز کے لیے ملک کے لیے خدمات دینے والے بڑےناموں کا ٹیموں کے ساتھ تقرر کرے۔

جادوگر لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک ماہ میں کوچنگ نہیں ہوتی لیکن اس سے آپ اپنے عظیم کرکٹرز کوعزت دےسکتے ہیں جن کے ناموں کے  انکلوژر بنانے کے بعد انہیں ڈیکوریشن پیس بناکر رکھ دیاہے۔ قبروں پر پھول چڑھانے کے بجائے ہمیں زندوں کی قدر کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر، اظہر محمود پاکستان ٹیم کے ساتھ پی ایس ایل ٹیموں کی بھی  کوچنگ کررہے ہیں، اسی طرح کی پالیسی ہوگی تو کس طرح بورڈ کے لیے اچھے الفاظ استعمال ہوسکتےہیں۔ کسی کا مخالف نہیں ہوں، بورڈ اچھاکام کرے گا تو تعریف کروں گا، کسی کی چاپلوسی کے لیے سچی باتیں کرنا نہیں چھوڑسکتا۔

سابق چیف سلیکٹر کا موقف ہے کہ احسان مانی کی جگہ ماجد خان کو ہی پی سی بی کا سربراہ ہونا چاہیے، ان کے ساتھ سلیم الطاف کو چیف آپریٹنگ آفیسر یا ایم ڈی لگاتے تو ہماری کرکٹ زیادہ بہتر ہوپاتی۔

The post عبدالقادر کی پی ایس ایل پرفارمنس پر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم بنانے کی مخالفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Vt2l7V
via IFTTT

خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے، سندھ ہائیکورٹ ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں ریمارکس دیے کہ خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 60 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دو لاپتہ بیٹوں کی والدہ حسن بانو نے کمرہ عدالت میں آہ وبکا اور فریاد کرتے ہوئے کہا کہ حنیف اور سہیل کئی ماہ سے لاپتا ہیں، فریاد سنانے کی جگہ صرف عدالت ہے اس کے علاوہ کہاں جائیں، بہت تکلیف میں ہوں، ماں کے دل پر کیا گزرتی ہے کوئی نہیں جانتا، عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹے بازیاب کرائے جائیں۔

لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی اگر لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگا سکتی تو سیشن کیوں کرتی ہے؟۔

عدالت نے ریماکس دیئے خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نا اٹھ جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، پولیس اور دیگر اداروں کی غفلت اور لاپرواہی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

عدالت نے تمام اداروں کو مشترکہ کوششیں کرکے لاپتا افراد کو بازیاب کراکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

The post خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ICAVuy
via IFTTT

کراچی میں آئس نشہ فروخت کرنے کے الزام میں 3 لڑکیوں سمیت 6 گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: شارع فیصل پولیس نے آئس منشیات فروخت کرنے کے الزام میں 3 مفرور ملزمان سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی اور ایس ایچ او گلشن اقبال نصراللہ نے نوجوان نسل میں منشیات (آئس) فروخت کرنے والے منشیات کے 3 مبینہ ڈیلروں روحیل شکیل راجو، وقاص وکی اور عبدالرحیم ماما کے ساتھ ساتھ ان کی 3 مددگار لڑکیوں مسکان، لائبہ اشال اور حمیرا کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا گروہ مبینہ طور پر شہر میں پارٹیوں ، فارم ہاؤسز اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول ، 3 کلو 337 گرام چرس اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

ایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی بتایا کہ ملزمان کو شارع فیصل ڈرگ روڈ اور گلشن جمال کے علاقے میں چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

The post کراچی میں آئس نشہ فروخت کرنے کے الزام میں 3 لڑکیوں سمیت 6 گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H70L7E
via IFTTT

پاک بھارت تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں انتہاپسندی کو فتح جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا کو شکست ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی، لہذا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

The post پاک بھارت تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UaYGLx
via IFTTT

بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے، برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہذا نوجوانوں اور اپنی نسلوں کے لیے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کو پہلے ہی بتادیا تھا جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں اور ملکر مسائل کو حل کریں۔

The post بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GOUxdd
via IFTTT

جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، مریم نواز ایکسپریس اردو

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، ہمیں تم پر فخر ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی طیارے مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

The post جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAoe25
via IFTTT

جنگ کی باتیں کرنے والے بھارتی فنکار اپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے گڑگڑانے لگے ایکسپریس اردو

ممبئی: پاک فوج کی جانب سے بھارت کی پاکستان میں دراندازی کے موثر جواب نے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بالی ووڈ فنکاروں کے غرور کو بھی ملیامٹ کرکے رکھ دیاہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بالی ووڈ سے بھی اب جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان جنگ کا شور مچارہے تھے وہیں بالی ووڈ فنکار بھی بڑھ چڑھ کر اپنی حکومت کی تائید کرتے ہوئے جنگ کا پرچار کرنے میں مصروف تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین

گزشتہ روز پاک فوج نے بھارت کے دوطیارے مارگرائے تھے اور ایک بھارتی فوجی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیاتھا۔ ابھی نندن کے پکڑے جانے کے بعد بالی ووڈ فنکاروں کا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے اوران کی جانب سے جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

پاکستانی اداکار علی ظفرنے بالی ووڈ فنکاررنگاناتھن مادھون کا ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ پیغام دیتے نظر آرہے ہیں کہ یہ جنگ دوملکوں کے درمیان نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے میڈیا کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کریں، مہربانی کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور امن کے لیے کام کریں۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکرنے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی پراپنی فوج کی خوب تعریف کی تھی تاہم گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کے گرفتار کیے جانے کے بعد انہیں اچانک امن کی یاد ستانے لگی انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی اور جنگ نہیں ہونی چاہئیے کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔  اس کے ساتھ ہی انہو ں نے لکھا ہماری انگلیوں کا اس سے اچھا استعمال اور کوئی نہیں کہ ہم امن کے لیے کوششیں کریں اورابھی نندن کی واپسی کے لیے درخواست کریں۔

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں عزت دئیے جانے کے عمل کو سراہا۔

اداکارہ سشمیتا سین نے فاطمہ بھٹو کی امن اور انسانیت کی ٹوئٹ کو سراہتے ہوئےبھارتی پائلٹ کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکار ارجن رامپال نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا تعجب کی بات ہےکیا یہاں امن تک جانے کا راستہ جنگ ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پائلٹ کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کی ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستانی فوج نے نا صرف ہمارے طیارے مارگرائے بلکہ ہمارا ایک پائلٹ بھی ان کے قبضے میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر خوف کا اظہار کرتے ہوئےتاپسی پنوں نےکہا میں جشن منانے سے اسی لیے خوفزدہ تھی۔

The post جنگ کی باتیں کرنے والے بھارتی فنکار اپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے گڑگڑانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TgA3QB
via IFTTT

پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع ایکسپریس اردو

واشنگٹن: قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کا امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور

پیٹرک شناہان نے اس صورتحال کے بارے میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بھی بات کی ہے جب کہ پیٹرک شناہان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جان بولٹن، امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل فل ڈیوڈ سن اورسنیٹکام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل سے بھی رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب جنوبی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلیناوہائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت سے براہ راست رابطہ کرکے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

The post پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ed94LW
via IFTTT

بھارتی جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم وزیرخارجہ سے رابطہ کیا اورسلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے رابطہ کیا اور ہم منصب کو امن وامان اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پردفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارت کے جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی۔ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کا دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئرپرمبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طورپر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرکے بعد ڈوزیئرنئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

The post بھارتی جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EmsvSV
via IFTTT

پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپر بند رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیرملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی، ڈوزئیر پاکستان کے حوالے

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں، مسافر متعلقہ ائیرلائنز سے رابطے میں رہیں اورصورتِ حال کو دیکھتے ہوئے مزید معلومات شیئرکی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روزپاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارے جواب کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

 

The post پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T4oYTs
via IFTTT

Wednesday, February 27, 2019

بھارتی حملے کے بعد آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی صحافیوں نے دو گھنٹے تک متاثرہ جگہ کا مشاہدہ کیا،صرف چار گڑھے پڑے تھے ،کچھ ... مزید

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)طلب کرلیا،ملک کی معاشی اور سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا

پاک بھارت کشیدگی،آسٹریلیوی اور آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ادھورا چھوڑ کر واپس جانیکا امکان پاکستان نے آج صبح دو بھارتی مگ21طیارے مار گرائے ہیں

پاک بھارت کشیدگی ، غیرملکی سکھ کمیونٹی نے کھُل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاک فوج کا بھارت پر کامیاب وار،اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھونے لگی 100 انڈیکس پوائنٹس میں 665 پوائنٹس کی ریکوری،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرامن خطاب اور بھارت کو مذاکرات ... مزید

ہم اپنے وطن کی خاطر جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ، ہر حال میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہماری پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے ... مزید

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پر اہم میٹنگ آج ہوگی پی سی بی کی جانب سے صورتحال پر ٹیم مالکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

بھارتی طیارہ مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن علی قوم کی آنکھ کا تارا ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن علی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

پلوامہ حملے اور گزشتہ روز کی در اندازی کے بعد مودی سرکار کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہوگئی تھی، طاقت کے نشے میں چُور بھارتی فضائیہ نے آج پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی تو انہیں ایسا نقصان ہوا کہ اب بھارت میں جنگ جنگ کے بجائے امن کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔

بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کی سر بھی فخر سے بلند کردیا۔

بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن علی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

اسکواڈرن لیڈر حسن علی نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا کر راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی کوئی توڑ نہیں سکا۔

The post بھارتی طیارہ مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن علی قوم کی آنکھ کا تارا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TeJxM8
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھلے میدان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ پر بھارتی حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 5 افراد کی لاشوں کو نکالا گیا ہے جن میں صرف ایک شخص کی شناخت ہوسکی ہے، شناخت کفایت حسین گیلانی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈین ایئر فورس ہے۔

قبل ازیں بھارتی حکام نے اسی علاقے میں ایک ایئرکرافٹ کے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم جاری کردہ تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ دراصل مال بردار ہیلی کاپٹر تھا، تاہم ہلاک ہونے والے 4 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

بھارتی حکام نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کے مقام اور منزل سے متعلق بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ ہیلی کاپٹر اس وقت کس مہم پر تھا یا کس مقصد کے لیے استعمال ہورہا تھا، یہ تفصیلات بھی آنا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 2 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جب کہ دوسرا بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں گرا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IEtdAb
via IFTTT

پاک بھارت کشیدگی؛ خیبرپختونخوا میں سرکاری طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ ایکسپریس اردو

پشاور: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں سرکاری طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے احکامات پر ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جب کہ بڑے اسپتالوں میں اضافی 25 فیصد بستر اسٹینڈ بائی رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں تمام طبی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ ضروری ایمرجنسی ادویات اور ایمبولینسز کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔

The post پاک بھارت کشیدگی؛ خیبرپختونخوا میں سرکاری طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SxHT3C
via IFTTT

اے بی ڈی ویلیئرز نے وسیم اکرم کو فیورٹ پاکستان کرکٹر قرار دیدیا ایکسپریس اردو

 دبئی: جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو وسیم اکرم کی وجہ سے ایک سے بڑھ کر ایک لیفٹ آرم پیسر میسر آتا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں شریک جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے پسندیدہ کرکٹر وسیم اکرم ہیں، گرین شرٹس کو ہمیشہ ایک سے بڑھ کر ایک لیفٹ آرم پیسر میسر آتا رہا ہے، اس کی بڑی وجہ وسیم اکرم ہیں جن کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں بولرز سامنے آئے، پی ایس ایل میں بھی ان کی بڑی تعداد موجود ہے، میری ٹیم لاہور قلندرز میں شامل شاہین شاہ آفریدی بھی اس کی ایک مثال ہیں،  نوجوان پیسر کی کارکردگی سے بڑا متاثر ہوں، پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار شاندار ہے، مجموعی طور پر بھی بہترین انداز میں منعقد کیا جانے والا مسابقتی ٹورنامنٹ ہے۔

ایک سوال پر ڈی ویلیئرز  نے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کھیلنے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرنے پر خوش ہوں، وہاں بہترین کرکٹ کھیلتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ ہمیشہ متاثر کرتی ہے، کھلاڑی آسانی سے ہار ماننے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔

گرین شرٹس کے غیر متوقع کارکردگی کے لئے مشہور ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کی کرکٹ میں کسی ٹیم کے بارے میں بھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، کوئی بھی ہمیشہ جیت نہیں سکتا، کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

The post اے بی ڈی ویلیئرز نے وسیم اکرم کو فیورٹ پاکستان کرکٹر قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VoAEwG
via IFTTT

کیا پاک بھارت جنگ چھڑ جائے گی؟ ایکسپریس اردو

’’جب تک فریقین یہ جانتے ہیں کہ جتنا زیادہ اور ہلاکت خیز اسلحہ ہمارے پاس ہے، اتنا ہی زیادہ اور ہلاکت خیز اسلحہ ہمارے مخالف کے پاس بھی ہے، تب تک اگلی جنگ کا کوئی امکان نہیں۔‘‘ یہ الفاظ ہیں آنجہانی ایڈورڈ ٹیلر کے، جو انہوں سرد جنگ کے دوران امریکا اور سوویت یونین میں ممکنہ جنگ پر بات کرتے ہوئے کہے تھے۔ لیکن کیا یہ رائے آج بھی درست ہے؟ کیا پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوگی؟ اور اگر جنگ ہوئی تو اس سے خطّے اور ساری دنیا کا کیا نقصان ہوگا؟

پلوامہ حملہ، بھارت کی احمقانہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیکس، رات میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ پاکستانی آبادیوں پر ایک بار پھر گولہ باری، پاک فوج کی کارروائی اور دو بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی، بھارتی پائلٹ گرفتار، بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ طیارے گرانے کے بھارتی دعوے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی تردید، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، سوشل میڈیا پر (دونوں طرف سے) جنگی جذبات کو ہوا دینے والی پوسٹس… حالات بظاہر اسی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ شاید دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ جائے۔

لیکن واضح رہے کہ یہ صرف ایک امکان ہے؛ اور امید ہے کہ دونوں ممالک سمجھداری کا ثبوت دیں گے۔ کم از کم ڈی جی آئی ایس پی آر کی تازہ پریس کانفرنس کے بعد یہی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان، ایسی کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں، پہل نہیں کرے گا۔ البتہ، شاید بھارتی چینلوں پر جنگی جنونیوں کا قبضہ ہے جو بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے کےلیے مسلسل اکسا رہے ہیں۔

فرض کرتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ چھڑ جاتی ہے۔ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، بھارت سب سے پہلے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنائے گا۔ جنگ کے شدت اختیار کرجانے کی صورت میں دونوں ممالک اپنے آخری حربے، یعنی ایٹم بموں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ خدانخواستہ اگر ایسا ہوگیا تو (ایک اندازے کے مطابق) دونوں ممالک میں مجموعی طور پر کم از کم دو کروڑ سے ڈھائی کروڑ ہلاکتیں ہوں گی۔ اس میں ایٹمی تابکاری کے باعث بھیانک بیماریاں اور نسل در نسل پھیلنے والی تباہی شامل نہیں جو مذکورہ تعداد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تعداد میں لوگوں کو متاثر کریں گی۔ بھارت چاہے یہ جنگ جیتے یا ہارے، دونوں صورتوں میں اسے زیادہ نقصان ہی اٹھانا پڑے گا کیونکہ اوّل اس کی آبادی، پاکستان سے چھ گنا زیادہ ہے جبکہ وہاں کے شہر بھی کہیں زیادہ گنجان آباد ہیں۔

لیکن بات صرف یہیں پر نہیں رکے گی۔

اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ ہوگئی تو وہ صرف دو ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہوگی بلکہ، یقینی طور پر، تیسری عالمی جنگ کا نقطہ آغاز بھی ہوگی۔ اگر ہم براعظم ایشیا کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں تین ایسے ملکوں کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں جو ایٹم بموں سے بھی لیس ہیں: بھارت، چین اور پاکستان۔ موجودہ حالات کے تناظر میں چین کا درمیان میں نہ آنا بہت مشکل ہوگا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی امریکا، بھارت ہی کا ساتھ دے گا اور مختلف حربوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ اس مقصد کےلیے وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے حلیف ممالک سے بھی مدد لے گا۔ ایران اور افغانستان، دونوں ہی بھارت کے حمایتی بنیں گے اور تمام اطراف سے دباؤ ڈال کر پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں بھارت کا ساتھ دیں گے۔

ون بیلٹ ون روڈ (المعروف بیلٹ اینڈ روڈ) منصوبے پر چین کی بہت زیادہ سرمایہ کاری ہے اور تزویراتی اعتبار سے پاکستان اس کےلیے غیرمعمولی طور پر اہمیت رکھتا ہے۔ ناممکن ہوگا کہ وہ اس معاملے میں الجھنے سے خود کو روک پائے… وہ بھی اس جنگ میں شریک ہوجائے گا اور پھر شاید ہمارا سامنا ایک ایسی جنگ سے ہو جو ناقابلِ یقین عالمی تباہی پر منتج ہو۔ ضروری نہیں کہ ساری کی ساری دنیا ختم ہوجائے لیکن فی الحال اس تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہ ہو؛ اور موجودہ حالات کا سبب کچھ اور ہو۔

مودی سرکار کی ذہنی سطح اور مکارانہ سوچ سے سب واقف ہیں۔ مسلمانانِ گجرات کا یہ قاتلِ اعظم صرف اس وقت تک بہادر ہے جب تک اس کا سامنا کمزوروں سے ہے۔ اس کی سوچ وہی ہے جو بی جے پی اور شیوسینا کے دہشت گردوں کی ہے: کمزور اور اکیلا دیکھ کر ہجوم سے گھیرو اور پھر مارو۔ لیکن اگر کہیں پلٹ کر وار کردیا، اور کرارا سا جواب دے دیا تو چپ کرکے بیٹھ جاؤ… بلکہ بھاگ جاؤ۔

چانکیہ فلسفہ، جو بھارت کی سیاسی ڈاکٹرائن بھی ہے، دوسری بہت سی چالاکیوں اور مکاریوں کے ساتھ ساتھ، مضبوط مدِمقابل کی صورت میں ’’بھاگ جاؤ‘‘ کا درس بھی دیتا ہے۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ پاک فوج کی آج کی کارروائی کے بعد بھارت کا میدانِ جنگ میں اترنا تقریباً ناممکن ہے۔ اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، تو وزیراعظم سے لے کر پاک فوج کے سپہ سالار تک، سب بار بار ایک ہی بات کررہے ہیں: جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، آئیے مذاکرات کرکے باہمی تنازعات و مسائل حل کرتے ہیں۔

یادش بخیر، مئی 1998 میں بھارت نے دوسری بار ایٹمی دھماکے کیے (بھارت نے اپنے اوّلین ایٹمی دھماکے 1974 میں کیے تھے)۔ خطّے پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ بھارت کی عسکری اور سیاسی قیادت، دونوں ہی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگیں اور پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ یہاں تک بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے، سری نگر ایئرپورٹ پر تیار کھڑے ہیں جو کسی بھی وقت پرواز کرکے مظفر آباد (آزاد کشمیر) کو ہدف بنانے کے بعد، اسلام آباد کو تباہ کر ڈالیں گے۔

لیکن 28 مئی 1998 کے روز پاکستان نے جوابی ایٹمی دھماکے کردیئے۔ اس کے بعد بھارتی رویہ ایسے تبدیل ہوا جیسے اس سے زیادہ امن پسند اِس دنیا میں کوئی اور ہی نہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے جہاں سے آئے تھے، وہیں واپس چلے گئے۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو ’’میدانِ عمل‘‘ میں تنبیہ کرنا، اسے وارننگ دینا بھی پاکستان کی مجبوری ہے ورنہ وہ ذرا سی دیر میں آپے سے باہر ہونے لگتا ہے۔

ہاں! اتنا ضرور ہوا کہ مودی سرکار کو الیکشن جیتنے کےلیے نیا ’’مُدّا‘‘ (مدعا) مل گیا۔ اب اس کے امیدواران بڑی آسانی سے اپنے ووٹروں کی توجہ مقامی مسائل سے ہٹا کر سرحدی کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے، اور ایک بار پھر ’’سیکولر بھارت‘‘ پر بے جے پی اور اس جیسے انتہاء پسند ہندوؤں کی حکومت قائم ہوجائے گی… اور یہی تو وہ چاہتے ہیں!

تو اے میرے پیارے قارئین! گزارش ہے کہ زیادہ پریشان نہ ہوں۔ کچھ روز یہ دھما چوکڑی رہے گی؛ اور بھارت میں انتخابات کے بعد سناٹا چھا جائے گا۔ بہتر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونا چھوڑیئے اور کچھ سمجھداری کا، کچھ بردباری کا ثبوت دیجئے ورنہ، خاکم بدہن، ایک ایسی تباہی کےلیے تیار رہیے جس کے سامنے بے روزگاری اور بیماری تک کو بھول جائیں گے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post کیا پاک بھارت جنگ چھڑ جائے گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EzPb3b
via IFTTT

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ ایکسپریس اردو

 دبئی: پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 17ویں میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز میں سلمان بٹ کی جگہ حارث سہیل اور راحت علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XtrOj6
via IFTTT

بھارت کی اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق ایکسپریس اردو

نئی دلی: پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب اور پاک فوج کے ترجمان کے شواہد سے بھرپور پریس بریفنگ کے بعد بھارت اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرنے پر مجبور ہوگیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے شاہینوں کے بھرپور جواب سے پریشان بھارت نے اپنے مگ 21 طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔ پاک فضائیہ کی کارروائی سے بھارت ’سرپرائز‘ رہ گیا تھا اور واقعے کے کئی گھنٹوں بعد میڈیا کا سامنا کرنے کے قابل ہوا۔

کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے عوام کو گمراہ رکھنے کی روایت برقرار رکھی اور اس بار بھی جھوٹ سے کام لیتے ہوئے صرف ایک طیارے اور ایک پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کی جب کہ حقیقتاً پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا اور دو پائلٹ پاک فوج کی تحویل میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چیخ چیخ کر پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کو آج سانپ سونگھ گیا ہے جب کہ بھڑکے مارنے والے مودی اور کابینہ وزراء بھی اسکرین سے غائب ہیں۔ یہاں تک کے پاکستان کی حراست میں اپنے 2 پائلٹ کی رہائی کے لیے بھی تاحال کوئی سفارتی قدم نہیں اُٹھایا۔

The post بھارت کی اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T0YmCG
via IFTTT

بھارتی حربہ ناکام؛ چین نے پاکستان کی حمایت کردی ایکسپریس اردو

بیجنگ: چین نے سہہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھارت کی تمام کاوشوں پر پانی پھیرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب چین نے تمام تر بھارتی حربوں کے باوجود پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے پاک وطن کو امن پسند ملک قرار دے دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس، چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لُو کنگ نے پریس بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے اور مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔

ترجمان لُو کنگ نے  جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں اور آپس میں برادرانہ و دوستانہ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

The post بھارتی حربہ ناکام؛ چین نے پاکستان کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IFn4no
via IFTTT

پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پر میٹنگ آج ہوگی ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزر کی پی سی بی حکام سے آج  شام میٹنگ ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزر کی پی سی بی حکام سے آج  شام میٹنگ ہوگی جس میں موجودہ صورت حال پر ٹیم اونر کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف فورم پر سامنے آنے والی اطلاعات کے بجائے حقیقی صورت حال سے  ٹیم اونرز کو آگاہ رکھا جائے، کراچی میں 7 مارچ سے 17 مارچ تک پانچ میچز طے ہیں جبکہ لاہور میں تین میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جانے ہیں ابھی تک میچز شیڈول کے مطابق ہیں اس میں کسی تبدیلی کا ہرگز فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ایس ایل منتظمین تمام حالات کو باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں، اس حوالے سے تمام سکیورٹی اداروں اور ماہرین سے رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا لاہور اور کراچی میں نامزد سینٹرز پر میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، شائقین کرکٹ ٹکٹس کی خریداری میں بھرپور دل چسپی لے رہے ہیں۔

The post پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز پر میٹنگ آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T01rD3
via IFTTT

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قومی کرکٹرز کا پاک فوج کو سلام ایکسپریس اردو

کراچی: بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پرقومی کھلاڑیوں نے پاک فوج کے جرات مندانہ عمل کو سراہا ہے۔

پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیاہے پاک فوج کے اس جرات مندانہ اقدام کو کھلاڑیوں نے سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کو سلام پیش کیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین

سابق کرکٹر شعیب اخترنے کہا ہمارے بہادر سپاہیوں نے بھارتیوں کی جارحیت پر کرارا جواب دیاہے، اس بہادری پر پاک فضائیہ اورپاکستان آرمی کو ہمارا سلام، پاکستان زند ہ باد۔

شعیب اختر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاجیسا کہ ہمارے وزیر اعظم اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور کئی بار مذاکرات کی پیشکش بھی کی۔ لیکن اگر ہماری خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی گئی تو یہ اس کا بھرپور اور مناسب  ردعمل تھا۔

کرکٹروہاب ریاض نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہم کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں امن پھیلانے کے خواہاں ہیں، پاکستان زندہ باد۔

کرکٹر محمد عامر نے پاک فضائیہ کی ایک تصویر شیئر کی جس پر پیغام درج تھا میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے لیے عزت اورپاکستان پر فخر ہے کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

The post بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قومی کرکٹرز کا پاک فوج کو سلام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EzFFx6
via IFTTT

پی ایس ایل 4، لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف ٹاس جیت لیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے

پاک فوج کا بھارتی پائلٹ پکڑنے کے بعد زبردست اقدام مقامی افراد نے بھارتی پائلٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کی لیکن پاک فوج نے امن کا ظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ... مزید

ریلوے ٹریک سے کوئلے کی جلد اور بہتر ترسیل ممکن شمالی علاقوں میں درآمدی کوئلے کی کھپت 60فیصد ،ٹریک بچھانا ناگزیر، ماہرین

پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ،کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا ‘پیاف قوم کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر ملک میں امن و امان قائم کیا پاک فوج کی امن و امان ... مزید

گجرات نمائش سے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے وسیع مواقع میسر آئیں گے،افتخار علی ملک حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے،جلد ہی پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک کی صورت ... مزید

علم کی شمع روشن کرنے پرعبدالمجید ابدانی کو بابا تعلیم کا لقب دیتے ہیں،ایاز میمن آرٹس کونسل کراچی میں ابدانی فائونڈیشن کی جانب سے ایوارڈڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب

پاک فضائیہ کی جانب سے موٹر وے کا کنٹرول سنبھالنے کی افواہیں غلط قرار

شرقپور شریف ،پاکستان شہری سے آن لائن شادی کرکے آنیوالی بھارتی خاتون نے تین روز بعد خودکشی کرلی دونوں کی شادی نومبر 2018ء میں ہوئی ، وسیمہ بی بی نے عبدالوہات کی دوسری شادی ... مزید

سندھ پبلک سروس کمیشن میں غیر جانبدار اور تعصب سے بالاتر افراد کی تقرری اور دوبارہ امتحانات کے انعقاد کا کیا جائے،ا رکان سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان

پی ایس ایل کرکٹ سیزن4،میچز سیکورٹی /ٹریفک اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور ہائیکورٹ بار نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے ،بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی اقوام متحدہ جنگی عزائم کی وجہ سے فوری طور پر بھارت پر پابندیاں ... مزید

بھارت کے دو طیارے گرانے پر ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ،ملک پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ... مزید

حامد میر بھارت کی طرف سے کیے گئے حملے کی جگہ (بالاکوٹ) پہنچ گئے میں اس وقت بالاکوٹ سے تھوڑا دور موجود ہوں جہاں دو روز قبل بھارتی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی لیکن جہاں مجھے ... مزید

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر دی بھارت کو اب بھی کہتا ہوں کہ آئیں مذاکرات کرتے ہیں ۔ جنگ چھڑ گئی تو اسے ختم کرنا نہ میرے ہاتھ میں ہو گا ... مزید

کینیڈا کے ہائی وے پر 70 گا ڑیا ں آ پس میں ٹکر اگئیں،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی ایمرجنسی کے خلاف ڈیموکریٹ کی قراردادمنظور 245 اراکین نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف 182 ارکان نے میکسیکو دیوار تعمیر کرنے کے حق میں ووٹ دیا

بچوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب آسٹریلوی کارڈینل کو حراست میں لے لیا گیا

جرمنی کی برکینا فاسو کے لیے مزید46ملین یوروامداد کا اعلان رقم عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے سرحدی نگرانی کی حفاظت کے لیے استعمال ہوگی،جرمن وزیرخارجہ

نائجیریا میں صدارتی انتخابات، موجودہ صدر محمد بخاری کی کامیابی کا اعلان محمد بخاری نے 56 فیصد جبکہ ان کے حریف سابق نائب صدر عتیقو ابوبکر کو 41 فیصد ووٹ ملے،الیکشن کمیشن

پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے،بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے سشماسوراج کی روس، انڈیا،چین وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت،بھارتی جارحیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا

بھارت کو جواب، ٹوئٹر پر’’ پاک آرمی زندہ باد‘‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ْ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے

بھارت نے اپنے ونگ کمانڈرابھی نندن کی پاکستانی حراست میں ہونے کی تصدیق کر دی

پاک بھارت کشیدگی، عالمی اسٹاک منڈیوں میں یکدم کھلبلی مچ گئی،بری طرح متاثر تجارتی مراکز اس وقت بٴْری طرح لرز گئے جب پاکستان نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا،رپورٹ

مصر میں سربراہی اجلاس یورپی یونین کا دوہرا معیار ہے، ترک صدر کیا ہم یورپ سے جمہوریت کی بات کرسکتے ہیں جنہوں نے 42افرادکو پھانسی دینے والے مصری صدر کی دعوت قبول کی،خطاب

برازیل میں جنگل کے اندر وہیل مچھلی کی موجودگی نے سائنسدانوں کو چکرادیا ایک مچھلی سمندر سے اتنی دور اور وہ بھی جنگل کے اندر کیسے پہنچ گئی،سائنس دان سمجھنے سے قاصر

پاک بھارت کشیدگی،طالبان کی کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید ہم نے ایسا نہیں کہاکہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،ترجمان کا ... مزید

بھارت نے اندرون شہر پروازوں کے لیے زیر استعمال نو ائیرپورٹس بند کردیئے چندی گڑھ،پٹھان کوٹ اورحلوارہ ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ بھی جاری،تمام ائیرلائنزنے مسافروں کو آگاہ ... مزید

لندن میں چاقو زنی کی چار وارداتیں،ایک نوجوان ہلاک،تین زخمی

برطانوی نوآبادیاتی دور کی ناانصافی، لندن ماریشس کو جزیرے لوٹانے پر مجبور ماضی میں لندن نے ان جزائر کو اپنی سابقہ نوآبادی ماریشیس سے غیر قانونی طور پر علیحدہ کر دیا ... مزید

عراق میں داعش نے قیدی بنائی گئی 50 یزیدی خواتین قتل کرڈالیں داعشی قید میںموجود باقی یزیدی خواتین کی زندگی بھی خطرے میں،عراقی حکومت اقدامات کرے،انسانی حقوق تنظیمیں

پاک بھارت کشیدگی؛ امریکا کا پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر پینٹاگون نے پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی عہدے داروں نے رابطے کیے ہیں، پینٹاگون نے بھی پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ کیا ہے جب کہ امریکا سمیت دنیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، ترجمان پاک فوج

اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، بھارت میں ایک اور طیارہ گرنے کی بھی اطلاع ہے لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پاکستانی مسلح افواج کے پاس بھارتی دراندازی اور جارحیت کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، یہ بھارت کی گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا بدلہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

واضح رہے کہ بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

The post پاک بھارت کشیدگی؛ امریکا کا پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SuepUz
via IFTTT