Friday, December 31, 2021

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ حالات کا بنظر غور جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اپنی عادت کے مطابق اگر جلد بازی کا مظاہرہ آپ نے کر دیا تو پھر ایک بڑے نقصان کے لئے بھی خود کو تیار رکھ لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

گزشتہ آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا چند نئے دوست آپ کے قریبی آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بسلسلہ کاروبار دی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہیں اور آپ کا بنک بیلنس توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے، کوئی غیر ملکی سفر پیش آ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں، سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہمارے گزشتہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھئے تاکہ مستقبل میں آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے شریک حیات سے تعاون کیجئے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے محتاط رہنے کا وقت ہے سفر بہ شوق کریں کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی توقع ہے ۔ مزاج کی گرمی کو بھی کم کر دیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی کا امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہو سکتے ہیں۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

زنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ ابھر کر سامنے آ سکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی آج کے دن کسی قسم کا کاروباری معاہدہ ہرگز نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے، جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہو سکتی ہے اس کامیابی کے نشہ میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں ۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EQx5pW
via IFTTT

ای سی سی اجلاس؛ نیا پاکستان ہاؤسنگ میں عوام کو مزید سہولت دینے کی منظوری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کے لیے حکومت کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے ٹئیرون کے تحت صارفین کے لیے قیمتوں کے تعین اور مارک اپ سبسڈی کی مدت پر نظر ثانی کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل، نیویارک کے مالیاتی مسائل اور پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی اصل رقم یعنی 142 ملین امریکی ڈالر کی ری رولنگ کے ساتھ ساتھ نیشنل بینک کی جانب سے 31 دسمبر 2024ء کوختم ہونے والے مزید دو برس کے لیے مارک اپ ادائیگی کے حوالے سے سمری پیش کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کی وجہ سے قرض کی اصل رقم اور مارک اپ ادائیگیوں سے قاصر ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہری ہوا بازی ڈویژن کو مسئلے کے مستقل حل کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمری کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے کم لاگت والے مکانات (نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں) اور ہاوٴسنگ فنانس کمپنیوں کی شمولیت کے لیے حکومت کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے ٹئیرون کے تحت صارفین کیلئے قیمتوں کے تعین اور مارک اپ سبسڈی کی مدت پر نظر ثانی سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے ہدایت دی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں کمرشل بینکوں کی براہ راست مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس میں این ایچ اے کو تجارتی طور پر قابل عمل بزنس پلان کی تیاری کے لیے جون 2022ء تک کے نظام الاوقات میں توسیع کے ضمن مین وزارت مواصلات کی طرف سے جمع کرائی گئی سمری کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائے اور مقررہ تاریخ سے پہلے بزنس پلان تیار کرے۔

اجلاس میں وزارت مواصلات کی تجویز پر سیالکوٹ سمبڑیال کھاریاں موٹروے پراجیکٹ کیلئے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی تجویز پر انٹربینک مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کے لیے مراعات سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

تجویز کیا گیا کہ ایکسچینج کمپنیوں کو اندرون ملک ترسیلات زر سے متحرک ہر امریکی ڈالر کے سرنڈر کرنے پر ایک روپیہ کی نقد مراعات فراہم کی جائے، ایکسچینج کمپنیوں کو انٹربینک مارکیٹ میں 100 اندرون ملک ترسیلات زر سرینڈرکرنا ہوگی۔ ای سی سی نے مزید بہتری کے حصول کے لیے ماڈل کا جائزہ لینے کی ہدایت کے ساتھ تجویز کی منظوری دی۔

اجلاس میں اکتوبر 2021ء سے جنوری 2022ء کی مدت کے لیے ایس این جی پی ایل سے چلنے والے فاطمہ فرٹیلائزر (شیخوپورہ پلانٹ) اور ایگری ٹیک کے آپریشنز کے لیے گیس کی شرح سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے پیش کردہ سمری پر بحث کی اور اس کی منظوری دی۔

اجلاس میں نیشنل انجنئیرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کی جانب سے سی ای ٹی سی بیجنگ چائنا کیلئے نیکوپ پراجیکٹ کے بیچ فور کے لیے 58 لاکھ 22 ہزار 25 امریکی ڈالر اور بیچ فائیو کے لیے دو کروڑ 61 لاکھ 54 ہزار 58 امریکی ڈالر مالیت کی ساورن گارنٹی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

یہ قرضہ 7 سال کی مدت میں واپس کیا جائے گا جس میں دوسال کی رعایتی مدت شامل ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سمری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزارت توانائی پیٹرو لیم ڈویژن کی جانب سے پائپ لائن انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ایل این جی ٹو کے قرضہ کے بقایا مدت اور لیٹر آف کمفرٹ کے لیے میسرز حبیب میٹرو پولیٹن بینک اور میسرز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پر مشتمل سینڈیکیٹ کے حق میں 24 ارب 18 کروڑِ 80 لاکھ روپے کی ساورن گارنٹی کا اجرا سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی 19 ذیلی کمپنیوں کو پبلک سیکٹر کمپنیوں (کارپوریٹ گورننس رولز) کے قابل اطلاق قواعد میں نرمی دینے سے متعلق وزارت میری ٹائم افئیرزکی طرف سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے 31 دسمبر 2021ء کے بعد غیر سبسڈی والے اشیا کی قیمتوں پر نظرثانی اور غیر ٹارگٹڈ سبسڈی کو جاری رکھنے کے لیے پیش کردہ سمری پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ صرف ایک ماہ جنوری 2022ء کے لیے 5 ضروری اشیاء پرسبسڈی دینے کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں گوادر (چینی گرانٹ) میں 1.2 ایم جی ڈی ریورس اوسموس ڈی سیلی نیشن (آر او ڈی) پلانٹ کے لیے 90 ملین روپے، پاکستان رینجرز سندھ کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 14.621 ملین روپے، ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور (جنوبی) کے پی، ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے 43 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار روپے اور وزارت توانائی، پاور ڈویژن کیلئے 75 کروڑ 14 لاکھ 86 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منطوری دیدی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن کی طرف سے افغان عوام کو جان بچانے والی ادویات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی سمری پر کمیٹی نے وزارت کو بجٹ پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیمانڈ بجٹ کی دوبارہ تخصیص پر پورا کیا جائے۔

The post ای سی سی اجلاس؛ نیا پاکستان ہاؤسنگ میں عوام کو مزید سہولت دینے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mOa6p4
via IFTTT

سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا، ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس سیزن 15 میں حصہ لینے والے شرکا نے شو کے دوران غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں  کر کے  سلمان خان کے صبر کو آزمانے کی کوشش کی۔

پہلی بار شو کا حصہ بننے والے ابھیجیت بیچو کلے اور شمیتا شیٹھی نے پروگرام کے دوران کرسیاں تبدیل کیں تو سلمان خان نے دونوں کو متنبہ کیا، اُس کے باوجود ابھیجیت نے جمائی لی تو میزبان ناراض ہوئے اور اونچی آواز میں غصے سے ابھیجیت کو کہا کہ ’جاؤ ، جاکر سوجاؤ‘۔

سلمان خان کا غصہ دیکھ کرابھیجیت نے معافی مانگی جس پر انہوں نے کہا کہ ’یہ سب میرے ساتھ نہیں چلے گا‘۔ ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ سلمان خان شیمتا شیٹھی پر غصہ ہوئے اور انہیں اپنا رویہ درست کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بگ باس سیزن 15 کی یہ قسط آنے والے ہفتے میں ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔

The post سلمان خان سیٹ پر غصے سے آگ بگولا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eV2U6h
via IFTTT

کے پی ٹی ملازمین کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر سرگرمیاں معطل ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی پورٹ کے ملازمین نے بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے سالانہ تنخواہ نہ بڑھانے، واجبات کی عدم ادائیگی اور میڈیکل کی سہولت ختم کرنے کے خلاف احتجاجاً کام بند کردیا جس کے باعث پورٹ پر تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کراچی پورٹ ٹرسٹ  کے ملازمین نے جمعہ کی دوپہر سے جہازوں کو لنگر انداز کرنے سمیت لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام بھی بند کردیا جس کے باعث بندرگاہ پر 6 جہازوں کی آمد و رفت بھی ممکن نہ ہوسکی۔

مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ، ایسٹ وہارف اور ویسٹ وہارف کے تمام دروازے بند کرکے آمدورفت بھی معطل کی۔

مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل

مظاہرین نے کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ کے احاطے میں نعرے بازی کی اور مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالت میں مزدوروں اور ورکرز کا موقف درست قرار پانے کے باوجود 2012 سے روکے جانے والے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے جبکہ اب سالانہ انکریمنٹ بھی روک دیا گیا۔ملازمین کے مطابق  بورڈ آف ٹرسٹیز نے عدالت کے فیصلے ماننے سے انکار کیا جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم قرار

دریں اثنا ملازمین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں بورڈ آف ٹرسٹیز اور سی بی اے نے تحریری معاہدہ کے ذریعے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی، جس پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹیز نے منگل تک مسئلے کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی بی اے کے نمائندوں کے مطابق پیٹرول اور دیگر خام مال کی درآمد اور برآمدات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کی گئی ہے۔

The post کے پی ٹی ملازمین کی ہڑتال کے باعث پورٹ پر سرگرمیاں معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32PdQQ3
via IFTTT

حکیم بلوچ اور ڈاکٹر کہور خان کے ذکر کے بغیر بلوچی ادب اور سیاست ادھوری ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ... ہمیں اپنے ادیبوں اور سیاستدانوں کی تعریف کرنے سے زیادہ ان کے تخلیقات ... مزید

انوشکا شرما کا فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے 3 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما 2018 میں آخری بار شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں تھیں، جس کے بعد سے انہوں نے انڈسٹری سے خود ساختہ دوری اختیار کرلی تھی۔

اب خبر آئی ہے کہ وہ سال 2022 میں ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی مگر وہ بالی ووڈ کی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں او ٹی ٹی (اور دی ٹاپ) پلیٹ فارم کے لیے 2 فلموں میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔

anushka

فوٹو انوشکا انسٹاگرام

انوشکا شرما کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے انٹرٹینمنٹ کے حوالے 2 بڑے پروجیکٹس سائن کیے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان وہ جلد کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے اپنے بالوں کا اسٹائل بھی ان دو پرجیکٹس کی وجہ سے ہی تبدیل کیا ہے تاکہ وہ نئے انداز کے ساتھ سامنے آسکیں۔ واضح رہے کہ انوشکا نے 2018 کے بعد مختلف مصنوعات کے اشتہارات میں کام کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

The post انوشکا شرما کا فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pKwlOB
via IFTTT

ریڈیو پاکستان ژوب سٹیشن کو بجائے مزید فعال کرنے مستقل بنیادوں پر بند کیا جانے پر شدید تحفظات موجود ہیں ،جمال شاہ کاکڑ ... کم تنخواہ دار ملازمین کی دوسرے دور دراز اضلاع ... مزید

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 (ہفتہ) سے ہوگا اور  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے لاگو ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 4.15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

Petrol notification

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 137.62 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر 141.62 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 109.53 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 111.06 روپے فی لیٹر کردیا گیا

The post پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32wEuNT
via IFTTT

بلو چستان کے پانچ اضلا ع سے کورونا وائر س سے 5نئے کیسز رپورٹ

سعودی اتحادی فوج کے ’غلطی‘ سے ہونے والے فضائی حملے میں 12 یمنی فوجی ہلاک ایکسپریس اردو

صنعا: سعودی اتحادی فوج کی جانب سے ایک فضائی حملے میں غلطی سے اتحادی یمنی حکومت نواز فورسز کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی عسکری حکام کے مطابق فضائی حملے میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حملہ شبوا صوبے میں ہوا جس میں کم از کم 8 یمنی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی اتحادی سعودی عرب نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدپڑھیں: یمن میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر 38 فضائی حملے، 150 ہلاک

علاوہ ازیں اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کو متعدد کالز کی گئی اور متعدد پیغامات بھی ارسال کیے گئے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دو مقامی باشندوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے مقام پر کئی لاشیں جل گئیں اور 3 فوجی گاڑیاں، جن میں سے کچھ میں خودکار رائفلیں تھیں، تباہ ہو گئیں۔

گزشتہ مہینوں میں وسطی شہر ماریب اور ساحلی شہر حدیدہ کے ارد گرد حوثیوں اور یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اتحاد نے حالیہ ہفتوں میں صنعا اور یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ دیگر علاقوں پر اپنے فضائی حملوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

The post سعودی اتحادی فوج کے ’غلطی‘ سے ہونے والے فضائی حملے میں 12 یمنی فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3HnkJXG
via IFTTT

Thursday, December 30, 2021

"عامر لیاقت حسین تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل" ... رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ کے بعد شہریوں کا تشویش کا اظہار

سندھ میں 7 ہزار سے زائد بچے نمونیہ کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے ... جان کی بازی ہارنے والے تقریباً تمام بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہونے، زیادہ تر بچوں کو نمونیہ کی ویکسین نہ ... مزید

سعودی عرب میں جعل سازی کے الزام میں 8 پاکستانی گرفتار ... گرفتار ملزمان پر جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنے کے الزام ہے، ملزمان کے قبضے سے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ... مزید

عوامی نیشنل پارٹی کی سلیم کمپلیکس جناح روڈ سائنس کالج گیٹ کے قریب دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ بم دھماکے میں بے گناہ افرادکی شہادت قابل مذمت ہے ،سردار صالح بھوتانی ... شرپسندعناصراپنے مذموم عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے معصوم اوربے گناہ افراد کو دہشت گردی کا ... مزید

بیلجئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے 12 ویں ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

احساس سکول وظائف اندراج مہم میں فیلڈ ٹیموں ،احساس کے علاقائی عہدیداروں کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد ... وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹرڈاکٹر ثانیہ ... مزید

بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں امتحانی، انتظامی ،ما لی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا با قاعدہ آغا چیئر مین بورڈ کوڈیپوٹیشن کی مدتک مکمل ہونے کے ... مزید

مجھے بلوچستان میں تبدیلی ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے ،، سردار یار محمد رند ... بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران ... مزید

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے۔ ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنایئے ورنہ یہ غلط انداز آپ کو لے ڈوبے گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو گا۔بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے اور آج اس عادت کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے ۔ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دوستوں کے ساتھ تعلقات محدود رہیں گے۔ لامحدود تعلقات کسی بھی وقت انتشار کا باعث بن سکتے ہیں بسلسلہ تعلیم نمایاں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

محبت کے معاملات قدرے بہترثابت ہو سکتے ہیں۔ کسی نئے کاروبار کا آغاز ہرگز نہ کریں۔ کسی بھی شخص پر اندھا دھند اعتبار ہرگز نہ کریں نقصان ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

 

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو زمانے میں رسوا نہ ہونا پڑے تو پھر اپنے دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں۔ انہیں اپنے معالات سے دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو بہتر ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ کوئی مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے لہٰذا محتاط رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تاکہ حالات بہتر رہ سکیں۔ اپنے خیالات پر بھی کنٹرول رکھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے۔ آج آپ اپنے ذاتی منصوبوں پر عمل درآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EQx5pW
via IFTTT

پاکستان کوسٹ گارڈ نے تین ٹرالروں اور عملے کے 40افراد کوگرفتار کرلیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار ... معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت ... مزید

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ،4افراد شہید ، 15زخمی

Wednesday, December 29, 2021

سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی اور دیگر شہری محتاط ہو جائیں ... مملکت میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ، کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ 700 سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ

وفاقی حکومت کا ریکوڈک اور اس کے استحصال و ترقی پر اٹھنے والے تمام اخراجات کا بوجھ اٹھانے کا اعلان ... حکومتِ بلوچستان کی ایماء پر ریکوڈک اور اس کے استحصال و ترقی پر اٹھنے ... مزید

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنے مزاج پر ضرورت سے زیادہ کنٹرول کیجئے اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت کو نہ بدل سکے تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑک اٹھنا گھر کے سکون کو غارت کرکے رکھ سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ آپ اپنا گھریلو ماحول درست رکھیں آپ کے اخراجات کی رفتار بھی خاصی تیز ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کریں بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا آپ کا الجھا ہوا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا۔ مقدمہ بازی سے گریز کریں لانگ ڈرائیور پر جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے مشترکہ کاروبار فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

گھریلو حالات پرسکون رہیں گے اپنے اس دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور آپ کو درپردہ غلط راستے پر چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں اس سے بہتر موقع آپکو نہیں مل سکے گا آپکی صلاحیتیں ہمہ وقت جاگتی رہیں گی اور ہر معاملے میں آپکی مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔

 

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ اپنے اخلاق کو کبھی نہ بگڑنے دیں کیونکہ عام طور پر یہ ہی دیکھا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصروفیت کا اظہار ہو نے لگتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو آج کا دن آپ کیلئے بہت اہم ہے اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں کسی سے بھی نہ الجھیں ورنہ ملازمت خطرے میں پڑسکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو اس طرح زیادہ نقصان ہو سکتا ہے اور پریشانیاں بھی بڑھ سکتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ حالات و واقعات کی رفتار دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اخراجات کی رفتار قدرے تیز رہے گی کوشش کریں کہ اخراجات قدرے گھٹ جائیں ورنہ گزارہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے دوست عجیب و غریب طرز عمل اختیار کر سکتے ہیں کوئی دوست آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے آپ اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EQx5pW
via IFTTT

لاہور میں موبائل فونز کی دکان میں چوری کی بڑی واردات ... ملزمان 1 کروڑ مالیت کے 40 سے زائد فونز اور لاکھوں روپے نقدی لے اڑے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

فیصل آباد میں معمولی تنازعے پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما کو قتل کر دیا گیا ... مقتول رانا عثمان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا جس پر اس نے فائرنگ کر کے قتل کر ... مزید