Thursday, December 23, 2021

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ ذہنی طور پر الجھ سکتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ اپنوں کے رویے بھی ہو سکتے ہیں وہ دوست احباب جن پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتبار تھا آپ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ اپنے فرائض کی تکمیل ہوشمندی کے ساتھ کریں افسران کو ہر ممکن کوشش سے راضی ہی رکھیں تاکہ مخالف کو منہ کی کھانی پڑ جائے، حتیٰ الامکان اپنے سسرال والوں کو خوش رکھئے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں۔ اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں ۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے گھر میں غیر ضروری افراد کی آمدورفت پر پابندی لگا دیں۔ اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑکنا نقصان دہ ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائیگا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہیں چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ آج آپ نے اگر ایسا کیا تو آپ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

سیاسی اور سماجی شخصیات فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ آپ کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کر بیٹھیں۔

 

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

چند نام نہاد دوست آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں ۔ بہر حال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں۔ کاروبار میں کسی قسم کی کوئی بھی تبدیلی ہر گز نہ کریں ۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج کے دن مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں گے سفر سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے محبوب سے وابستہ توقع پوری ہو سکے گی۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنی صحت جسمانی کا خصوصی خیال رکھیں۔ کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی لیکن مگر آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے ۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EQx5pW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment