Wednesday, December 22, 2021

قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے باہر نکال دیا ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارنامہ انجام دے دیا۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو فائیو اسٹار ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل سے نکال دیا۔

خیبر پختون خوا اور ناردرن پنجاب کے کھلاڑی اور آفیشلز کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔ ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں کی 22 دسمبر تک بکنگ تھی، بکنگ کا وقت مکمل ہونے پر ٹیموں کو باہر نکل جانے کا حکم دیا گیا، ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیمیں سامان لے کر روڈ پر آگئیں۔

بعدازاں پی سی بی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ٹیموں کے  مقامی ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا۔ اس عمل کے سبب دونوں ٹیموں کا بائیو سیکور ببل ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہا بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں، فائنل کا آغاز ہفتہ سے ہونا ہے۔

The post قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے باہر نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3H2KDjl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment