Sunday, December 31, 2017

ریجنل بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہفتہ آگہی مہم اختتام پذیر ہو گئی

ملکی سیاست نواز شریف کے گرد ہی گھوم رہی ہے، مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں،پرویز ملک جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا عمران کا رونا تیز ہو گا ،عمران نذیر

پنجاب حکومت نے 10 ماہ میں 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد چھوٹے کاشتکاروںکو بلاسود قرضہ فراہم کیا،ترجمان محکمہ زراعت

واسا،لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری پر سخت نو ٹس، متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کی ہدایت

حکومت پنجاب سپورٹس کلچر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیی8ارب 50کروڑ روپے خرچ کررہی ہے،ملک محمد اقبال چنڑ

ترکش و فد کی گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ سے ملاقات لاہور میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو انٹر نیشنل معیار کے مطا ق اپ گریڈ کیا جائے گا ،ْ حکومت پنجاب کی طرف سے تربیت کے لئے ... مزید

چلتن پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے 8سالہ بچی جاںبحق

کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، مستقبل میں اپنی سیاست آزاد امیدوار کی حیثیت کروں گا،نوابزادہ یادگار رئیسانی

حاجی عرفان یوسف سال 2018ء کیلئے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین پنجاب مقرر

مغرب اپنی کھوکھلی تہذیب کو مسلمانوں پر مسلط کرنے کیلئے پورے زور و شور سے حملہ آوار ہے ‘ ذکراللہ مجاہد دہشتگردی ، اقتصادی ، سماجی اور تعلیمی اعتبار سے مسائل میں گھرے ... مزید

لاہور میں واسا کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیاجائے گا ‘ خواجہ احمد حسان پنجاب کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ترکی بلامعاوضہ ... مزید

بلاول بھٹو ،آصف زرداری نے انتخابی محاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ،طاہر القادری کی اے پی سی کے فیصلوں کی بھی تائید آصف زرداری کی داتا دربار اور بی بی پاکدامنؒ کے مزار ... مزید

آصف علی زرداری کی لاہور میںسرگرمیوں سے پیپلز پارٹی کی قیادت ،کارکنان میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے‘عزیز الرحمن چن پاکستان کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے ، پیپلز پارٹی ... مزید

سال 2017ء کے دوران ایل ڈی اے کو پونے تین ارب روپے کمرشلائز یشن فیس کی وصولی لاہور ڈویژن میں572رہائشی سکیمیں غیرقانونی قرار ‘93رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن،160 غیر قانونی ... مزید

ایک سال کے دوران50ہزارپاورلومزفیکٹریوں کابندہوناحکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘میاں مقصود احمد موجودہ حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت ٹیکسٹائل سیکٹر ... مزید

پاکستان میں 2017 کا سورج غروب، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ایکسپریس اردو

پاکستان میں 2017 کا سورج غروب ہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا زبردست آتشبازی کے ساتھ استقبال کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں 2017 کا سورج اپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا اور نئے سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناکر نئے سال کا استقبال کیا۔

آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور پر نئے سال کا آغاز الٹی گنتی سے کیا گیا اور رات کے 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2018 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا ۔ سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے سالِ نو پر امن اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ پاکستان میں بھی 2017 کا سورج غروب ہوگیا ہے اور 2018 کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حکومت نے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کی ہے جبکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے نئے سال کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post پاکستان میں 2017 کا سورج غروب، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2q7Puxc
via IFTTT

’پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھاؤں گی‘ ایکسپریس اردو

پاکستان میں لڑکیوں کے پہلے کیڈٹ کالج کی ہونہار طالبہ دورخانے بنوری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھائیں گی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی  نے مردان میں قائم ملک کے پہلے’گرلز کیڈٹ کالج‘ کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے جہاں انہوں نے زیرِ تعلیم مستقبل کے معماروں سے ان کے خوابوں اور  عسکری تعلیم و تربیت کے حوالے سے خیالات قلمبند کیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 70میل کی دوری پر صوبہ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان میں قائم مذکورہ کیڈٹ کالج میں 70طالبات آنکھوں میں روشن مستقبل کے خواب سجائے ملکی تعمیر وترقی اور اس کی حفاظت کا عزم لیے تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

ان ہی میں سے ایک  دورخانے بنوری بھی ہیں جنہوں نے پرجوش اور پراعتماد انداز میں بتایا کہ وہ ملک کی پہلی خاتون آرمی چیف بننا چاہتی ہیں،جب پاکستان میں خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں،خاتون وزیرخارجہ،گورنراسٹیٹ بینک،وفاقی وزرا بن سکتی ہیں تو خاتون آرمی چیف کیوں نہیں بن سکتی،’میں پاک فوج کی سربراہ بنوں گی  اور دنیا دیکھے گی‘۔

پاکستان بھر میں کیڈٹ کالجز حکومتی سرپرستی میں اعلیٰ عسکری افسران کے تعاون سے چلائے  جارہے ہیں جہاں نوجوان طالب علم بہترین تعلیمی سہولیات کے ساتھ تعلیم و تربیت پاکر مسلح افواج اور سول اداروں میں  اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ عمومی طور پر کیڈٹ کالجز کے گریجویٹس کا مسلح افواج میں سلیکشن ہوتا ہے جہاں وہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں لڑکوں کے کیڈٹ کالجز موجود ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم مردان  کا’گرلز کیڈٹ کالج‘ اپنی حیثیت میں ایک امتیاز رکھتا ہے۔

The post ’پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بن کردکھاؤں گی‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CimYhO
via IFTTT

فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان میں تعینات اپنے سفیر ولید ابوعلی کو واپس بلالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کے حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اور فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے بھی شرکت کی جس پر بھارت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے احتجاج کیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے بھارتی دباؤ پر اپنے سفیر ولید ابو علی کو پاکستان سے  واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبوضہ بیت المقدس کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں وہ لوگ بھی موجود تھے جن پر دہشت گردی کا الزام ہے اور ہم اس ریلی میں فلسطینی سفیر کی شرکت کو ایک نادانستہ غلطی تصور کرتے ہیں اور اسی غلطی کے باعث صدر محمود عباس نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر کو فورطور پر وطن واپس بلالیا جائے۔

پاکستان میں نکالی گئی بیت المقدس حمایت میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی کی شرکت کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی موجودگی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی سفیر کی شرکت ناقابل قبول ہے ہم نے اس کی شکایت بھارت میں تعینات فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجا سے کردی ہے۔

بھارت میں تعینات فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجا کا کہنا ہے کہ ولید ابو علی نے جو کچھ  کیا وہ ہماری حکومت کو بالکل قبول نہیں ہے، ہمارے بھارت  کے ساتھ  بہت قریبی تعلقات ہیں اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بھارت کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے خلاف پاکستان میں درجنوں ریلیاں نکالی گئیں جن میں سے کئی میں فلسطینی سفیر نے شرکت کی ہے اور جس ریلی کو متنازعہ بنایا جارہا ہے وہ بھی بیت المقدس کے حق میں نکالی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حافظ سعید سمیت 50 سے زیادہ مقررین نے خطاب کیا، جو تاثر بھارت کی جانب سے پیدا کیا جارہا ہے وہ سراسر غلط ہے کیوں کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں میں شامل ہے کہ کسی شخص کی اظہار رائے کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان اپنی عوام اور فلسطینی سفیر کی بیت المقدس حمایت ریلی میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

The post فلسطین نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DCnT95
via IFTTT

ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ایکسپریس اردو

کوئٹہ: ژوب میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب گل کچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ گل کچ میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

The post ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EmxbYb
via IFTTT

(ن) لیگ کی قیادت کی آج سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ن لیگ کی قیادت نے سعودی عرب میں ڈیرے ڈال لئے جب کہ قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق (ن) لیگ کی قیادت کی سعودی عرب میں موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، اپوزیشن کونئے این آراوکی بوآنے لگی۔ سابق وزیراعظم  نوازشریف اورشہبازشریف ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ادھر اپوزیشن کونئے این آراو کا شک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے حواری نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر خاموشی اختیار کریں، ان کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے پاکستان کے لئے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف  کے دورہ سعودی عرب کوذاتی یا جماعتی مقاصد کے لئے قراردینا دو برادر ریاستوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت سے ناواقف اور بین الاقوامی رشتوں کی اہمیت سے بے خبر کھلاڑی ہی کا کام ہے، وہی ایسا کرسکتے ہیں جو اپنی ہر ملاقات کو جیبیں کاٹنے کے لئے استعمال کرتا ہو وہ قومی مفاد کے لئے کی جانے والی ملاقاتوں کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

The post (ن) لیگ کی قیادت کی آج سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lpf1Nt
via IFTTT

رجنی کانت کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، امیتابھ کی مبارکباد ایکسپریس اردو

 ممبئی: تامل اور بالی ووڈ فلموں کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت اب سیاست میں بھی انٹری دینے کو تیارہیں اوراس حوالے سے بہت پرجوش بھی ہیں جب کہ امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد بھی دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اوربالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اداکارکا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ وہ آنے والے 2021 کے انتخابات میں بھارتی ریاست تامل ناڈومیں اسمبلی کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوارمیدان میں لائیں گے۔ معروف اداکار امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارکا سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ عہدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ اداکارنے کہا کہ 1996 میں بھی سیاست میں آکرعہدہ حاصل کرسکتا تھا پر اس وقت میری عمر 45 برس تھی تاہم اب میری سیاست کسی مذہب، نسل، ذات پرنہیں بلکہ روحانیت پرمبنی ہوگی۔

اداکارکا کہنا تھا کہ پورے سسٹم کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایک وقت تھا جب حکمران دوسرے ممالک کو لوٹا کرتے تھے پر اب ایسا وقت آگیا ہے کہ حکمران اب اپنے ہی ملک کو لوٹتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ سیاست فلم نہیں یہاں ہمیں خود کی آواز کو کونے کونے تک پہچانی ہوتی ہے۔

The post رجنی کانت کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، امیتابھ کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cg2TsG
via IFTTT

ملک میں سیاسی عدم استحکام جاری رہنے پر مظاہرین سے ’سختی سے نمٹا‘ جائے گا ،ْ ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی عوام گھٹیا دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے ،ْایران امریکی صدر کا بیان غیر متعلقہ اور موقع پرستانہ ہے ،ْ ایرانی وزارت خزانہ کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

امریکہ میں شدید سردی ،کینیڈا کی نیاگرا آبشاربھی جم گئی کینیڈا میں نیاگرا آبشار جم گئی ،ْدرجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مقامی حکام کی سرد موسم کے پیش ... مزید

2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی ،ْ بدقسمتی سے امن عمل الٹا ہوگیا ،ْ سیکرٹری اقوام متحدہ عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیز رفتاری سے ہورہی ہی،ْ ایتنو نیو ... مزید

روسی صدر کی امریکی ہم منصب کو سال نوکے موقع پر مبارکباد دنیا میں تزویراتی استحکام کی مضبوطی کیلئے روس اور امریکا کے مابین مثبت مکالمے کی اشد ضرورت ہے ،ْولادیمرپیوٹن شام ... مزید

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت میں یاسرعرفات کے قریبی ساتھی کے ٹرائل کی تیاریاں شروع ر دیں بریگیڈیئر محمد الدایہ پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دو الگ الگ اکائونٹس بنانے ... مزید

القدس کیخلاف جارحیت امریکہ اور اسرائیل کو مہنگی پڑے گی ،ْ ترک صدر کا انتباہ القدس کے دفاع کیلئے پوری مسلم دنیا کو متحرک اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ... مزید

ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی ،ْ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ... مزید

حضرت صاحب ؒ کا نواں سالانہ ختم شریف خانقہ فتیحہ گلہارشریف کوٹلی میں حسب سابق و روایت باحسن و کمال تقریب تکمیل پذیر ہو گیا قبلہ حضرت صاحب ؒ کی دین کی اشاعت کے لیے لازوال ... مزید

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں‘کرنل (ر)وقار نور اپنے پہلے جائزہ اجلاس میں اداروں کی کارکردگی سے بالکل مطمئن ... مزید

ساہیوال فٹ بال کے میچ کے دوران چھریاں اور خنجر چل گئے گرائونڈ میدان جنگ بن گیا دونوں ٹیموں کے کپتانو ں سمیت 3کھلا ڑی چھریاں اور خنجر لگنے سے شدید زخمی تینوں ہسپتال دا خل ... مزید

پریمیر سپر لیگ ،ساتویں رائونڈ میں جاز اور ہنڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ریجنل بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہفتہ آگاہی مہم اختتام پذیر

ساہیوال گیسٹرو سے 3جاں بحق 14ہسپتال دا خل 3کی حالت نازک

ساہیوال عارفوالہ روڈ پر ڈاکوئوں نے ایک بیو پاری سے 2لاکھ 79ہزار رو پے کی نقدی اور دو موبائل چھین لئے ڈاکو فائرنگ کر تے ہوئے فرار

ساہیوال ٹریفک حادثات3کمسن بچے جاں بحق 6شدید زخمی‘ 2کی حالت نازک

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ( ن) واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی ‘چوہدری رضوان گل

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماچھیوال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تمام بینک اور مالیاتی ادارے (آج )عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

وزیر خوراک کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے جھنگ میں چھاپے ،مصری کے 2کارخانے سیل معیار بہتر بنانے تک دونوں کارخانے سیل رہیں گے،بلال یاسین کا مضر صحت اجزأ کے ... مزید

وہاڑی ،ْپیپلز کالونی کے 70 سالہ عبد الشکور نے 35 سالہ بیوہ خاتون سے شادی کر لی

نا اہل شخص پارٹی کا صدر رہے گا یا نہیں ،ْ سپریم کورٹ میں (آج ) ایکٹ 2017کو چیلنج کر نے والی 13درخواستوں کی سماعت ہوگی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل ... مزید

مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کا عمل جاری ہے ،ْالیکشن کمیشن

ملک کے منتخب نمائندے کہیں نہیں جا رہے‘ مریم نواز جلاوطنیاں اب آمروں ،جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی

ویمنز بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز اور سڈنی سکسرز کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا

سپر سمیش ٹی 20، کینٹربری اور آکلینڈ کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائے گا

مارٹن گپٹل ٹی 20 میں تلکرتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

آسٹریلوی مینز بگ بیش لیگ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں (آج) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی

پیر حمید سیالوی کا طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار ایکسپریس اردو

تونسہ شریف: آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے احتجاج اور دھرنے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف میں کُل پاکستان علما مشائخ کانفرنس ہوئی جس کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ کانفرنس میں پنجاب ، سندھ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشائخ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہمارا موقف ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں ہلاسکتی اورکوئی دولت مجھے نہیں خرید سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پیر حمید سیالوی کی پنجاب حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت

پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ پیر حمید سیالوی نے طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گا، میری تحریک محض ختم نبوت ہے، سیاسی ایجنڈا نہیں، طاہرالقادری نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہم ان کے دھرنے میں جائیں گے، میں نے رانا ثنااللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، مہلت ہم نے نہیں دی انہوں نے مانگی ہے۔

حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ رانا ثنااللہ کا استعفی ہے اور تحریک جو چلائی ہے وہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی سیاست کرنے نکلے ہیں، 9 جنوری کو سیال شریف میں فیصلہ کن کنونشن ہوگا جس میں لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

The post پیر حمید سیالوی کا طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lwZQ3T
via IFTTT

مردان میں انتظامیہ کی غفلت، اسپتال کے باہر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق ایکسپریس اردو

پشاور: خیبرپختون خوا کے شہر مردان میں مریضہ نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا تاہم شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بعد اب خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں بھی خاتون نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور پیدا ہوتے ہی موت کی آغوش میں چلاگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیالکوٹ میں مرکز صحت کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے دروازے پر ہی بچے کی پیدائش

لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مریضہ 27 سالہ ریحانہ کو مردان میڈیکل اسپتال لایا گیا لیکن لیڈی ڈاکٹر نے وارڈ میں جگہ نہ ہونے اور بچے کی پیدائش میں ایک ہفتے کا وقت بتاکر واپس بھیج دیا، مریضہ کی حالت چند ہی لمحوں میں غیر ہوگئی اور اس نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ شدید سردی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث بچے نے میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حیدرآباد میں خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دے دیا

دوسری جانب وزراتِ صحت خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر میڈیکل کمپلیکس کی 5 لیڈی ڈاکٹرز اور 3 اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے، معطل ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹرصائمہ، ڈاکٹرنزہت اشتیاق، ڈاکٹرنازیہ، ڈاکٹرمضہدہ اور ڈاکٹرماریہ شامل ہے۔

The post مردان میں انتظامیہ کی غفلت، اسپتال کے باہر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DC8Koc
via IFTTT

ایران میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

تہران: ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل ہوگئے جبکہ مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے اب پرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دگنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ تاہم مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹرگنز کا استعمال کرنے اور 52 افراد کو حراست میں لینے کے بعد یہ مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

حکومت کی جانب سے غیرقانونی اجتماعات کے خلاف وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم ملک بھر سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کالز شائع ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مظاہروں کا سلسلہ ملک 8 شہروں تک پھیل گیا ہے، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے واقعات بھی سامنے آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے علاقے لورستان میں دورود شہر میں احتجاج کے دوران مظاہرین قابو نہ آئے تو پولیس کو فائرنگ کرنا پڑگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد چوباک، محسن، یراشی، حسین رشنو اور حمزہ لشنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہر الاھواز میں واقع عبدالحمید الخزعلی بازار میں ہونے والے ایک مظاہرے پر بھی پولیس کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

مظاہرین کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے ایک مقامی حکومتی دفتر کو آگ لگا دی جب کہ مختلف شہروں میں اب مظاہرین نے ملک کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کو ہٹانے کا مطالبہ بھی شروع کردیا ہے اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایران کی بااثر فورس پاسداران انقلاب کے جنرل اسماعیل کوہساری کا کہنا ہے کہ اگر عوام قیمتوں میں اضافے کے لئے سڑکوں پر نکلیں ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن اس دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نذرِآتش کرنا اور کسی کے خلاف نعرے بازی کرنا کسی طور ٹھیک نہیں، اگر سیاسی عدم استحکام جاری رہا توپھر ہمیں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

The post ایران میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zSCNFV
via IFTTT

آصف زرداری کی اے پی سی فیصلوں کی توثیق، پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری نے طاہر القادری کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے  انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق  آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں انتخابی امیدواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کے لئے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔

اس حوالے سے قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ساہیوال ، اوکاڑہ ، پاکپتن کے اضلاع کا اجلاس آج ساہیوال میں ہوگا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو ، سابق وزیر مملکت غلام فرید کاٹھیا، عثمان ملک اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اگلے اجلاس گوجرانوالہ ڈویژن اور لاہورڈویژن کے ہوں گے۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

The post آصف زرداری کی اے پی سی فیصلوں کی توثیق، پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lvNjxG
via IFTTT

پیر حمید الدین سیالوی اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) محسن شاہ رانجھا کے ساتھ ناراض

خاتون نےویٹنگ روم میں بچی کوجنم دیا،اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث نومولود انتقال کر گئی

کوہاٹ، نواحی علاقے توغ بالا میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا،3 افراد زخمی

ایف آئی اے میں سٹاف کی کمی پورا کرنے کیلئے 3800سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ حکام نے سمری تیار کرلی،منظوری کے لئے جلد وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی ،ذرائع

معیار ی تعلیم کے حصول اور کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے، ممنون حسین گوادر پورٹ اور سی پیک ، صوبے سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوں گے،صدر مملکت کا یوم ... مزید

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیر کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ میں آج کھیلا جائے گا

سپورٹس ڈیسک ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

چین میں مختیارانہ اداروں میں شراب کے استعمال کی مکمل پابندی

ایران کا ٹرمپ کے بیان پر شدید رد عمل ایرانی عوام گھٹیا دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے،ایران

نیا سال ملک میں شدید سردی کی لہر بھی لائیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہ دو روز بعد کوئٹہ سمیت صوبے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا،ڈاکٹر محمد حنیف

غیر ملکی کوہ پیماؤں پر ماؤنٹ ایورسٹ اکیلے سر کرنے پر پابندی قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے ،اہلکار محکمہ سیاحت

نندی پورپاور پراجیکٹ: چینی کمپنی تاحال کام شروع نہ کرسکی نندی پوری پاورپلانٹ پر بعض امور حل طلب ہیں جس کی وجہ سے پلانٹ کیلئے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں،عہدیدار وزارت ... مزید

مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی پولیس فورس کی2اہلکار ہلاک ، تین خمی

یکم جنوری2018:شہداء،سیاستدانوں ،ادیبوں ،سماجی شخصیات اور فنکاروں کا یوم پیدائش کا دن

یکم جنوری2018 : ملک بھر میں بینک بند رہیں گے

مظفرآباد: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ٹماٹر 100،آلو50روپے ، پیاز 150روپے ، لیمو300روپے ، مٹر 150روپے فی کلو اضافہ

مظفر آباد :صوابی سے تعلق رکھنے والے پسند کی شاندی کرنے والے جوڑے کا قتل پولیس کیلئے معمہ بن گیا

چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سی فور کی 340 میگاواٹ نیشنل گرڈ سسٹم میں آگئی پانی کی شدید کمی کے باعث پاور پلانٹ سی فورسے بجلی کی فراہمی چند روز کیلئے بند کر دی گئی تھی

17:انسداد دہشت گردی کی4 عدالتوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

2017 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہتر رہی بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی جیتی، مصباح الحق ، یونس خان،شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے بین الاقوامی کیریئر اپنے اختتام ... مزید

نیاسال پاکستانی ہاکی کیلئے کامیابیوں کاسال ہوگا ، سابق اولمپئنئز

سال2017 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی 6ٹیسٹ میچوں میں 2 جیتے اور4ہارے ،کامیابی کاتناسب33.33،ہارنے کاتناسب66.66فیصدرہا

17 :ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنزبنانے کااعزازاظہرعلی نے حاصل کیا اظہر علی نی6میچوں کی12اننگزمیں42کی اوسط سی504رنزبنائے ،2سنچریاں ،3نصف سنچریاں شامل

سپورٹس ڈیسک* 7: پاکستانی کرکٹ کو کئی تنازعات کاسامنا رہا،اسپاٹ فکسنگ نے پاکستان سپر لیگ کوداغ دارکردیا، رپورٹ

سال 2017بھی مسلما نو ں کے لیے تبا ہ کن ثا بت ہوا روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام،کاتالونیا کا اسپین سے علیحدگی کا فیصلہ،سعودی شہزادوں کی گرفتاری،داعش کے خاتمے کا اعلان،صومالیہ ... مزید

سال 2017کی تلخ و شیریں یادوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا نواز شریف کی نا اہلی، شاہد خاقان عباسی کی وزیراعظم نامزد گی ،بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ،سندھ کی سیاست میں بھونچال،مذہبی ... مزید

ٹیلی وژن اور فلم کے مزاحیہ اداکار جمشیدانصاری کایوم پیدائش اتوار کومنایاگیا

مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کا عمل جاری ہے ، الیکشن کمیشن

ایف پی سی سی آئی کی نئی انتظامی کمیٹی کا پہلا اجلاس ملک سہیل چوتھی بارایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن مقرر افتخار علی ملک ، ایس ایم منیر اور دیگر قائدین کی جانب ... مزید

ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضاف

نوازشریف معاہدہ کرکے جلاوطنی اختیارکرسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی ایکسپریس اردو

برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جلا وطن ہو سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت جلا وطن ہوسکتے ہیں۔ اخبارکے مطابق سابق وزیراعظم پردباؤ ڈال کرشہبازشریف کوسیاسی جانشین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وہ عملی سیاست سے بھی دستبرداری کی حامی بھرچکے ہیں۔

برطانوی اخبارنے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت نوازشریف کو باہررہنے کی اجازت  دی جا سکتی ہے، اس   طرح سے انہیں کرپشن کیسزسے  بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نوازشریف کوباہرجانے کیلئے اجازت چاہئے اوراس   کیلئے سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔

دوسری طرف مریم نواز نے برطانوی اخبارکی خبر پرردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدرنہیں بنیں گی، جلاوطنیاں آمروں اور جمہوریت پرشب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی۔

The post نوازشریف معاہدہ کرکے جلاوطنی اختیارکرسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CpBm7k
via IFTTT

لاہور میں 164 شادی ہالز غیرقانونی قرار، مسمار کرنے کا انتباہ ایکسپریس اردو

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر میں قائم 164 شادی ہالز کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 164 شادی ہالز کو غیرقانونی دے کر کاروبار ختم کرنے کے لئے 30 دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں میں قائم شادی ہالز، اور مارکیٹوں کو بلڈنگ ریگولیشنز اور لینڈ یوز رولز کی خلاف ورزی پر غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور اس حوالےسے ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں غیرقانونی قرار دیئے گئے شادی ہالز اور مارکیز کے نام شامل ہیں۔

ایل ڈی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ غیرقانونی قرار دیئے جانے والے شادی ہالز اور مارکیز کو کاربار ختم کرنے کے لئے 30 دن کی مہلت دے دی گئی ہے قانون اور قاعدے پر عمل نہ کرنے والے ہالز کو مسمار کردیا جائے گا جب کہ عوام کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے فہرست میں شامل شادی ہالز اور مارکیز میں تقریبات کی بکنگ نہ کرائیں۔

ایل ڈی کے مطابق رولز اینڈ ریگولیشنز قواعد کے تحت شادی ہالز اور مارکیز کی تعمیر کے لئے نقشے کی منظوری اور جگہ کا کمرشلائز ہونا ضروری ہے جب کہ ان ہالز کی تعمیر کےدوران پارکنگ ایریا بھی مختص کرنا لازم ہے۔

The post لاہور میں 164 شادی ہالز غیرقانونی قرار، مسمار کرنے کا انتباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CtOBS8
via IFTTT

اقوام متحدہ نے سالِ نو پر امن اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا ایکسپریس اردو

نیویارک: اقوام متحدہ نے نئے سال پر امن کی اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا، لہذا 2018 کے آغاز میں امن اپیل کی بجائے دنیا بھر کیلیے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں، دنیا بھر میں قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، تنازعات بڑھ گئے ہیں اور نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے، عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیزی سے ہورہی ہے، ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے، عالمی رہنما مشترکہ مقاصد کیلیے عوام کو قریب لا کر ان کا اعتماد بحال کریں اور نئے سال پر اختلافات کو دور کرنے کا عزم کریں، مجھے یقین ہے کہ ہم مل جل کر دنیا کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔

The post اقوام متحدہ نے سالِ نو پر امن اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DCrwf7
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایکسپریس اردو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے چند مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جو اب بند ہوچکا ہے تاہم حملہ آور اب بھی کیمپ میں ہی موجود ہیں۔ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

 

 

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BYqLMZ
via IFTTT

30 کلوسے زیادہ وزن کم کرنے والے اداکار ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ میں انٹری کے خواہشمند اور کردار کو بہترین انداز میں ڈھالنے کے لیے اداکار خوب محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے وزن میں کمی کی تو یہ بالی ووڈ میں ترقی کے لیے اہم جزسمجھا جاتا ہے اس لیے ایسے بھی اداکارہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے وزن میں حیرت انگیز طور پر 30 کلوتک کمی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوناکشی سنہا

بالی ووڈ فلم دبنگ سے کیریرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن 94 تھا، کیونکہ وہ باہر کا کھانا بہت شوق سے کھاتی تھیں اور ورزش سے بہت دورتھیں، تاہم جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے اپنا وزن 30 کلو کم کیا۔

سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل خاصی موٹی تھیں اور ان کا وزن 86 کلو تھا، انہوں نے بھی حیرت انگیز طور پر 35 کلو وزن میں کمی کر کے بالی ووڈ میں انٹری دی، اداکارہ اب اپنی ڈائٹ کو بہت اچھی طرح فالو کرتی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا

اداکارہ کا وزن بھی 86 کلو تھا تاہم سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کی۔

ارجن کپور

بالی ووڈ میں اداکاری سے محظوظ کرنے والے اداکارارجن کپورکا وزن اداکاروں میں سب سے زیادہ 170 کلوتھا لیکن جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی ٹھانی تو انہوں نے حیران کن طورپر68 کلووزن کم کیا۔ اداکار اپنی ڈائٹ میں پروٹین، انڈے اورابلی ہوئی یا گرلڈ چکن اورمچھلی کھاتے ہیں۔

 زرین خان

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بچپن سے ہی موٹی تھیں اورفلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 100 کلو تھا، جس کے بعد ایک سال کے دوران انہوں نے اپنا 43 کلو وزن کم کیا۔ اداکارہ پروٹین ڈائٹ فالوکرتی ہیں اور پانی بہت زیادہ پیتی ہیں۔

The post 30 کلوسے زیادہ وزن کم کرنے والے اداکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2C0TSiH
via IFTTT

پاکستان بھارت قومی سلامتی مشیروں کی بنکاک میں ملاقات ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بنکاک میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے ایک روز بعد 26 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں خفیہ ملاقات ہوئی۔ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی۔ ناصر جنجوعہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر آزاد کشمیر میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج کو بھی اس ملاقات سے باخبر اور تفصیلات کا علم تھا جبکہ خصوصی طور پر اس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔

بعدازاں ناصر جنجوعہ نے جمعرات کو جاتی امرا میں نواز شریف سے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے بھارت سے دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

The post پاکستان بھارت قومی سلامتی مشیروں کی بنکاک میں ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2q1esOH
via IFTTT

کراچی میں نیوایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی ختم ایکسپریس اردو

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیدی۔

مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

ادھر وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے بھی ‏پولیس کو دفعہ 144 کی پابندی پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ‏نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔ سہیل انورسیال نے ڈیفنس، کلفٹن کی شاہراہوں سے فوری طور پر کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

The post کراچی میں نیوایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DEjClz
via IFTTT

بچے سنبھالنے کے لیے ابھی وقت نہیں، ودیا بالن ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ میں بے باک سمجھی جانے والی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ان کے باس بچے سنبھالنے کا ابھی وقت نہیں ہے۔

بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی اداکارہ ودیا بالن نئے سال کے پہلے روزیعنی یکم جنوری کو 40 برس کی ہوجائیں گی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب میں 39 برس کی ہوئی تھی تب سے کچھ نیا اورمنفرد کرنے کے لیے پر جوش تھی کیونکہ مجھے 40 برس کا ہونے میں بس ایک سال ہی رہ گیا تھا، اور اب میں 40 سال کی ہونے جارہی ہوں تو اب دیکھتے ہیں کہ کیا کچھ نیا کرنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلموں کی ناکامی پرودیا بالن کیا کرتی ہیں؟

انٹریوکے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کو 5 برس بیت گئے ہیں اور ان کے بچے نہیں ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بچے سنبھالنے کا ان کے پاس ابھی وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہرنئی فلم میرا نیا بچہ ہوتا ہے اوراس سے حساب سے میرے 20 بچے ہیں، میں اپنی توجہ نئے اورمنفرد کام پرمرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ودیا بالن صبا قمر کی دیوانی

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں نئی بات یہ سیکھی ہے کہ محض اسکرپٹ کا اچھا ہونا کافی نہیں ہوتا اور نہ ہی بڑے اداکار کا فلم میں شامل ہونا کافی ہوتا ہے، بلکہ جب یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ہوں تو فلم اچھی ہی بنتی ہے، محض بڑے اداکاروں کو شامل کرکے ان فلموں کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا۔

The post بچے سنبھالنے کے لیے ابھی وقت نہیں، ودیا بالن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DDPTcz
via IFTTT

سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اورپنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ ایکسپریس اردو

 کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چھٹی کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے، پنجاب سے سو روپے من گنا سندھ کی شوگر ملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو شوگر ملیں سندھ کے کاشتکاروں کا مہنگا گنا کیوں خریدیں گی؟، ہم نے پنجاب سے گنے کا ریٹ دو روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ مقامی کاشتکاروں کو فائدہ ہو، پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیگی۔

وزیراعلی سندھ کینٹ اسٹیشن پہنچے اورسڑک کی تعمیرکے کام کا جائزہ لیا، صدرکے علاقے میں الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس کے اطراف گندگی کا ڈھیردیکھ کربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر شہرسے کچرا اٹھایا جائے اورسڑکوں کو صاف رکھا جائے۔ وزیراعلی نے شاہراہ قائدین پرشوروم مالکان کی جانب سے فٹ پاتھ پرتجاوزات اوراضافی فٹ پاتھ بنانے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کمشنرکراچی کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پرگاڑیاں کھڑی کرنے سے ٹریفک جام ہوتا ہے، شوروم مالکان سے بات کرکے اضافی فٹ پاتھ فوری ختم کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے کراچی کے شہریوں کوبغیر فلٹرپانی فراہم کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے منصوبے ’کے تھری‘ میں فلٹریشن سسٹم ہی نصب نہیں کیا گیا، کے تھری منصوبہ 2007 میں مکمل ہوا تھا، 2007 میں جن کی حکومت تھی وہی اب سب سے زیادہ شور کررہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے نارتھ ایسٹ کراچی فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی عملے سمیت کئی ملازمین ڈیوٹی سے غائب تھے، جس کے بعد وزیراعلی نے پلانٹ سے اضافی اورغیرحاضرعملے کوفوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے واٹر بورڈ میں ہزاروں ملازمین کو بھرتی کیا مگر وہ ڈیوٹیوں سے غائب ہیں۔

مراد علی شاہ نے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

The post سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اورپنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ct5ITX
via IFTTT

زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے والے دماغی خلل میں مبتلا ہوتے ہیں ایکسپریس اردو

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے جنون کی حد تک ویڈیو گیم کھیلنے کو 11 بڑی دماغی بیماریوں میں سے ایک قرار دے دیا اور کہا ہے کہ زیادہ ویڈیو گیم کھیلنا ’’ گیمنگ ڈس آرڈر‘‘ کی نشانی ہے۔

سی این این کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 بڑے مینٹل ڈس آرڈر ( دماغی خلل) میں اب حد سے زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے کا رویہ بھی شامل کرلیا ہے جسے ’’ گیمنگ ڈس آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈس آرڈر سے مراد وہ ذہنی بیماری یا وہ مختلف انسانی رویہ ہے جن کا اثر انسان کی ذاتی، سماجی، تعلیمی، پیشہ ورانہ زندگی کو متاثر کرتا ہے ۔ اگلے برس کے لیے ’’گیمنگ ڈس آرڈر‘‘ کو بھی دماغی خلل کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں: کام کے دوران ویڈیو گیم کھیلنا دماغی صحت کےلیے مفید ہے، تحقیق

رپورٹ کے مطابق گیمنگ ڈس آرڈر وہ دماغی بیماری یا خلل ہے جس میں انسان بے اختیار ہوجاتا ہے اور منفی نتائج کو جانتے بوجھتے ہوئے متاثرہ انسان گیم کھیلنے کو حد سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔

یہ پڑھیں: ویڈیو گیم کے عادی بچوں کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، رپورٹ

ویڈیو گیم چاہے آن لائن کھیلے جائیں یا آف لائن اس مرض کی تشخیص کے لیے ضروری ہے کہ ایسے انسان کو گیمنگ ڈس آرڈر میں مبتلا کہا جائے جس نے کم از کم ایک سال کا عرصہ جنون کی حد تک گیم کھیلتے ہوئے گزارا ہو اس کے بعد ہی اسے گیمنگ ڈس آرڈر کا مریض کہا جائے۔

لیکن رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو ایک برس کے دوران کم وقت کے لیے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں لیکن ان میں گیمنگ ڈس آرڈر کی تمام علامات موجود ہوں اور وہ شدت بھی رکھتی ہوں تو طبی ماہرین ایسے افراد کو بھی ڈس آرڈر کے مریضوں میں شمار کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: بچوں کے کمروں میں ٹی وی اور ویڈیو گیم نہ رکھیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ترجمان گریگوری ہارٹل نے گیمنگ ڈس آرڈر کو 11 بڑی دماغی بیماریوں میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم  عالمی ادارہ صحت کی مرتب کردہ رپورٹ ابھی باقاعدہ طور پر جاری نہیں ہوئی، مئی 2018ء میں یہ رپورٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیوگیم کھیلنے سے روکنے پرشوہرنے بیوی کوطلاق دے دی

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی خبر سامنے آئی ہے کہ  ملائیشیا کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس بات پر طلاق دے دی کہ وہ اسے ویڈیو گیم کھیلنے سے روکتی تھی۔

The post زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے والے دماغی خلل میں مبتلا ہوتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DDd72o
via IFTTT

جیب میں سما جانے والا ایئرکنڈیشنر ایجاد ایکسپریس اردو

سان فرانسسكو: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے انجینئروں نے ایک چھوٹا سا کولر بنایا ہے جسے آپ جیبی ایئرکنڈیشنر بھی کہہ سکتے ہیں۔

ہفت روزہ جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی تحقیقات کے مطابق اسے تھرمو الیکٹرک کولر کا نام دیا گیا ہے جو بہت کم توانائی استعمال کرتا ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔ اس کے برخلاف بڑے بڑے ایئرکنڈیشنر ٹھنڈک کو ممکن بنانے والی گیسیں استعمال کرتے ہیں جنہیں چلانے کےلیے ایک جانب بہت بجلی درکار ہوتی ہے تو دوسری جانب وہ فضا میں خطرناک گیسیں خارج کرکے ماحول کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ تاہم یہ نیا آلہ بالکل مختلف اصولوں پر کام کرتا ہے۔

جیبی ایئرکنڈیشنر ’الیکٹروکیلورک اثر‘ کے تحت کام کرتا ہے یعنی جب اس میں بجلی گزاری جاتی ہے تو الیکٹرک فیلڈ خاص مٹیریل سے گرمی کو نکال باہر کرتی ہے۔ اس کےلیے سائنس دانوں نے ایک خاص قسم کا پولیمر استعمال کیا اوراسے گرمی خارج کرنے (ہیٹ سورس) اور گرمی جذب کرنے والے (ہیٹ سِنک) مٹیریل کے درمیان موجود کھلی جگہ رکھا گیا۔ جب پولیمر ہیٹ سنک کو چھوتا ہے تو اس دوران ایک الیکٹرک فیلڈ بھی دوڑائی جاتی ہے۔ اس فیلڈ سے پولیمر کے مالیکیول ایک قطار میں آجاتے ہیں اور گرمی کو ہیٹ سنک کے جانب دھکیلتے ہیں۔

اگلے مرحلے میں پولیمر دوبارہ حرارت جذب کرتا ہے اور اسے ہیٹ سنک تک پہنچاتا ہے، یوں یہ چکر بار بار چلتا رہتا ہے۔

ایک جانب تو یہ کولر بہت سستا ہے تو دوسری جانب یہ ماحول دوست بھی ہے۔ اس طرح بڑے بڑے ایئرکنڈیشنگ سسٹمز کی ضرورت نہیں رہے گی اور ان کی جگہ انفرادی کولنگ سسٹم رائج ہوسکیں گے۔ دوسری جانب اس سے بجلی کی حیرت انگیز بچت ممکن ہوسکے گی۔

ابتدائی تجربے کے بعد ماہرین نے اسے ایک درجے آگے تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے لچک دار مادے سے یہ کولر بنایا ہے اور اسے سام سنگ گیلیکسی ایس فور پر استعمال کیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کی بیٹری 8 درجے سینٹی گریڈ تک ٹھنڈی ہوگئی۔

یہ روایتی ایئرکنڈیشنر کی جگہ تو نہیں لے سکے گا لیکن مستقبل میں پہنے جانے والے آلات (ویئرایبلز) کو ٹھنڈا رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرسکے گا۔ اس کے علاوہ اس کے استعمال سے ٹھنڈا رکھنے والے کپڑے اور ملبوسات بھی بنائے جاسکیں گے۔

The post جیب میں سما جانے والا ایئرکنڈیشنر ایجاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DCJ8aW
via IFTTT

بے وفا محبوبہ کا تحفہ 47 برس سے کھلنے کا منتظر ایکسپریس اردو

ٹورنٹو: کینیڈا میں محبت کے مارے ایک شخص نے اپنی بے وفا دوست کا تحفہ گزشتہ 47 سال سے سنبھال کر رکھا ہے لیکن اسے آج تک نہیں کھولا۔

ایڈمنٹن کے ایڈریان پیئرس کو یہ تحفہ 1970ء میں اس وقت ملا جب ان کی عمر صرف 17 برس تھی۔ وہ ٹورنٹو کے جارج ایس ہنری سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھے کہ انہیں ایک لڑکی وکی سے محبت ہوگئی۔ وکی نے ایڈریان کو ایک تحفہ دیا لیکن اس کے فوراً بعد ان سے تعلق ختم کرلیا۔

ایڈریان نے اپنی پہلی محبت کی جانب سے یہ برتاؤ دیکھا تو وہ بہت حیران، دکھی اور غمگین ہوئے۔ اس غصے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس تحفے کو زندگی کی سب سے آخری شے سمجھیں گے اور اسے کبھی اہمیت نہ دیں گے۔ انہوں نے اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے پھینک دیا اور اپنے گھر والوں سے بھی کہا کہ وہ اسے کبھی نہیں کھولیں گے اور اس بات پر سختی سے عمل بھی کیا۔

کئی برس بعد وکی کی بہن نے ان سے رابطہ کیا اور ایڈریان کو وکی کا نمبر دیا لیکن ایڈریان نے بتایا کہ وہ راستے الگ ہونے کے بعد بھی وکی سے ملتے رہے اور اب فیصلہ کرچکے کہ دوبارہ نہیں ملیں گے۔ اس کے بعد آخرکار ایڈریان نے بھی شادی کرلی اور اب سکون سے رہ رہے ہیں۔

ایڈریان کی بیگم بھی انہیں کچھ نہیں کہتیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تحفے کو وہ 50 برس مکمل ہونے پر ہی کھولیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ اس میں آخر تھا کیا۔

The post بے وفا محبوبہ کا تحفہ 47 برس سے کھلنے کا منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pZVQyt
via IFTTT

سال نو ایکسپریس اردو

آفتاب نے اپنی احمریں چادر صحراؤں، پانیوں، پہاڑوں اور سبزہ زاروں پر پھیلا دی ہے۔ وقت رخصت اس کی آنکھوں سے خون کے آنسو رواں ہیں۔ چند ہی لمحوں میں یہ سنہری چادر لپیٹ لی جانے والی ہے۔ بوڑھا وقت سال نو سے ہم آغوش ہونے کو آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک اور سال شب یلدہ کی تیرگی میں تبدیل ہو جائے گا۔ پھر یہ بھی ماضی کا ایک بھولا ہوا افسانہ بن جائے گا۔

ہر آنے والا سال عمر فانی کا ایک سال گھٹا دیتا ہے۔ جیسے خزاں کے زرد پتے ٹہنیوں سے ٹوٹ ٹوٹ کر گر جاتے ہیں۔ یہ سارے پتے غیر مرئی وادیوں میں منتشر ہو جاتے ہیں اور پھر کبھی نظر نہیں آتے۔ یا کسی دیوانے کی بے معنی چیخ کی طرح! جو فضا میں کھو کر رہ جاتی ہے۔

لیکن اس سے وابستہ توقعات! کیا حساس دل انہیں بھی اس قدر جلدی فراموش کر دیتے ہیں۔ اور کیا وہ صفحہ دل سے بھی اس طرح محو ہو جاتے ہیں۔ وقت غروب سے طلوع آفتاب تک کتنی تبدیلیاں ہو جاتی ہیں۔ شاخ حیات سے سینکڑوں گل ٹوٹ جاتے ہیں اور بے اندازہ پھول پھوٹتے بھی رہتے ہیں۔ مذاہب مادیت میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور بہار پر خزاں غلبہ پا لیتی ہے۔ کتنے ہی ارادے ایسے ہیں جو ساحل مراد تک نہیں پہنچ سکتے اور کتنے ہی ارمان زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔ کئی منصور دار پر چڑھ جاتے ہیں اور بہت سے سرمد درجۂ شہادت کو پا لیتے ہیں۔

حسین معصومیت کا سکہ دہر پر بٹھا دیتے ہیں اور یزید شکار معصیت ہوتے جاتے ہیں۔ نہ معلوم کس قدر خلیل نذر آتش ہوتے ہیں۔ کئی کلیم ساحل تک جا پہنچتے ہیں اور فرعون غرق نیل۔ مالک! نہ معلوم کتنی روحیں ایک سال میں جنگ کے دیوتا کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔ سسکتے تلملاتے دم توڑتی ہیں اور میدان کارزار کا مدفن ارمان بن جاتا ہے۔

لیکن اس وقت کو کیا، وہ تو اب بھی سبک رفتار فاختہ کی طرح محو پرواز ہے۔ اپنی جانستانیوں سے کائنات کو زیرو زبر کر رہا ہے اور بڑھتے ہوئے مظالم کا شکار۔

کیلنڈر کا آخری ورق بھی اب نوچ کر پھینک دیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ سال بھی ایک بھولا بسرا خواب بن جائے گا۔ ان سالہائے رفتہ کی طرح، جو کفن آفتاب میں لپٹ کر کھو گئے۔ اور اس کے بعد سال نو کا ورق! لیکن مالک اس وقت دنیا کس حال میں ہو گی، تقدیر کی اندھی اونٹنی کہاں قیام کرے گی اور وقت! ظالم و بےقرار وقت! کون سی کروٹ لے گا۔

میں بے قراری سے منتظر ہوں کہ دنیا کن معنوں میں سال نو کا استقبال کرے گی۔ اس وقت کائنات سکوں پذیر ہوگی یا شاعر کے دھڑکتے دل کی طرح مضطرب۔

پاکستان میں ہم نے سال گزشتہ کیسے گزارا۔ بے شمار اچھے کام ہوئے جس کےلیے ہم سب خدائے بزرگ و برتر کے شکر گزار ہیں اور اس کی توفیق و حمایت سے یہ سب کام سرانجام دینے والوں کی تحسین و حوصلہ افزائی ہم سب دل و جان سے کرتے ہیں۔ اللہ ان کو مزید اچھا کرنے کی ہمت و استقامت عطا فرمائے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ دل فِگار حادثات و واقعات بھی ہوئے، جن کی ناگوار یادیں غلیل کا پتھر بن کر ہمارے ماتھوں سے ٹکراتی رہیں گی۔ یہ کہاں نہیں ہوتے، لیکن ان کی روک تھام کےلیے احتیاطی تدابیر کی سوچ بچار کہاں نہیں ہوتی۔ وہ ہمیں بھی کرنی ہے اور تہیہ کرنا ہے کہ آئندہ دل توڑ کام کم سے کم اور دل جوڑ کام زیادہ سے زیادہ ہوں۔

آئیے ہم ان سب دل فِگار واقعات کو کاتب تقدیر کا منشا سمجھتے ہوئے ایک طرف رکھتے ہیں اور ذرہ ٹھنڈے دل و دماغ سے تفکر کرتے ہیں کہ سب سے برتر و اعلیٰ، سب سے عظیم، عزیز از دل و جان ہستی کی محبت کے بھیس میں ہم نے سال گزشتہ جو کچھ کیا، کیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں یا کچھ مختلف۔ ہم کسی کے ہاتھوں میں تو نہیں کھیل رہے کہ یہ کوئی وقتی یا مقامی چیز نہیں لگتی۔۔

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

کیا اس خوشنما صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کبھی چلتی راہ بند کی، کسی کو برا بھلا کہا، کسی پہ ہاتھ اٹھایا، کسی کو زخمی کیا، کھڑکیاں دروازے توڑے، گاڑیاں نظر آتش کیں۔ مجھے یقین کامل ہے آپ سب کا جواب نہیں میں ہے۔

ہمیں یہ یقین و اطمینان رکھنا ہے کہ مالک عرش کے حضور عزت والے کے نقش کف پا کے ایک ذرے کی عزت میں کمی لانا بھی اہل زمین کے بس کی بات نہیں ہے۔ فلاح کی راہ پہ چلنے والے غم سے نبٹنے کےلیے صبر کی ڈھال استعمال کرتے ہیں اور اپنی تکلیفوں کو راز رکھتے ہیں، احتجاج و دھرنے نہیں۔ یہ کسی کا پروقار طرز عمل اور رویہ ہی ہوتا ہے جس کے باعث اس کا احترام کیا جاتا ہے۔

تو پھر ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے نام پہ سال گزشتہ یہ سب کچھ کیوں کیا جس کی نبی صلی علیہ وسلم کی زندگی سے ہمیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ بدقسمتی سے لوگوں نے اپنی خواہشات کا نام شریعت، حب جاہ کا نام عزت، تکبر کا نام علم اور ریا کاری کا نام تقویٰ رکھ لیا ہے۔ اور دل کے کینہ کو چھپانے کا نام حلم، مجادلہ کا نام مناظرہ، محاربہ و بے وقوفی کا نام عظمت، نفاق کا نام ذوق، آرزو و تمنا کا نام زہد، نفسانیت کا نام محبت، الحاد کا نام فقر، انکار وجود کا نام صفوت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو ترک کرنے کا نام طریقت رکھ لیا ہے، جبکہ اہل دنیا کی آفتوں کو معاملہ کہنے لگے ہیں۔

اسی بنا پر ارباب معانی اور عارفان حقیقت نے ان لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور گوشہ خلوت میں رہنا پسند کرلیا ہے۔ اس حقیقت کا انکشاف شہنشاہ اہل حقائق، برہان تحقیق و دقائق حضرت ابوبکر واسطی رحمتہ اللہ علیہ نے کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ:

“ہم ایسے دور میں پھنس چکے ہیں جس میں نہ تو اسلام کے آداب ہیں، نہ جاہلیت کے اخلاق ہیں اور نہ ہی انسانی شرافت کے طور طریق۔”

ہماری روح پرندوں کو سونپ دی جائے
بدن ہمارے گناہ گار ہو گئے صاحب

تو کیوں نہ اختتام سال ہم عہد کریں کہ سال آئندہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے عملی محبت کا سال ہوگا۔ ہم سب کم از کم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان چالیس عظیم اصولوں پر عمل کر کے دکھائیں گے، اور دنیا کو حیران کر دیں گے۔ اللہ ہمارا حامی و مددگار ہو۔ آمین

 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چالیس اصول

1۔ فرمایا: فجر اور اشراق ۔ عصر اور مغرب ۔ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے سے اجتناب کیا کرو۔

2۔  بدبودار اور گندے لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو۔

3۔ ان لوگوں کے درمیان نہ سوئیں جو سونے سے قبل بری باتیں کرتے ہیں۔

4۔ ہاتھ کے کڑاکے نہ نکالا کرو۔

5۔ جوتا پہننے سے پہلے جھاڑ لیا کرو۔

6۔ نماز کے دوران آسمان کی طرف نہ دیکھو۔

7۔ رفع حاجت کی جگہ (ٹوائلٹ میں) مت تھوکو۔

8۔ لکڑی کے کوئلے سے دانت صاف نہ کرو۔

9۔ ہمیشہ بیٹھ کر کپڑے تبدیل کرو۔

10۔ اپنے دانتوں سے سخت چیز مت توڑا کرو۔

11۔ بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ۔

12۔ منہ سے کھانا نکال کر واپس نہ کھاؤ۔

13۔ گرم کھانے کو پھونک سے ٹھنڈا نہ کرو، پنکھا استعمال کر لیا کرو۔

14۔ کھاتے ہوئے کھانے کو سونگھا نہ کرو۔

15۔ اپنے کھانے پر اداس نہ ہوا کرو۔ یہ عادت ناشکری پیدا کرتی ہے۔

16۔ منہ بھر کر نہ کھاؤ۔ ہمارا منہ خوراک کے ہاضمے کا آدھا کام کرتا ہے، باقی آدھی ذمہ داری معدے کی ہے۔

17۔ اندھیرے میں مت کھاؤ۔ روشنی میں کھایا کھانا زیادہ توانائی دیتا ہے۔

18۔ دوسروں کے عیب تلاش نہ کرو۔ ایسا کرنے والا چغلی، غیبت اور منافقت جیسی روحانی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

19۔ اذان اور اقامت کے درمیان گفتگو نہ کیا کرو۔

20۔ بیت الخلاء میں باتیں نہ کیا کرو۔

21۔ دوستوں کے بارے میں جھوٹے قصے بیان نہ کیا کرو۔

22۔ دوست کو دشمن نہ بناؤ۔

23۔ دوستوں کے بارے میں شکوک نہ پالو۔ شک دوستی کےلیے زہر ہے۔

24۔ چلتے ہوئے بار بار پیچھے مڑ کر نہ دیکھو۔ یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے۔

25۔ ایڑیاں مار کر نہ چلو۔ یہ تکبر کی نشانی ہے۔

26۔ کسی کے بارے میں جھوٹ نہ بولو۔ یہ ایک بڑی معاشرتی بیماری اور گناہوں کی ماں ہے۔

27۔ ٹھہر کر، صاف بولا کرو تاکہ دوسرے اچھی طرح سمجھ جائیں۔

28۔ اکیلے سفر نہ کیا کرو۔ بالخصوص عورت کو کبھی اکیلے سفر نہ کرنے دو۔

29۔ فیصلے سے قبل مشورہ کیا کرو۔ مشورہ ہمیشہ سمجھدار کی بجائے تجربہ کار سے کرنا چاہئے۔

30۔ کبھی غرور نہ کرو۔

31۔ شیخی نہ بگھارا کرو۔

32۔ گدا گردوں کا پیچھا نہ کیا کرو۔ مطلب یہ کہ حقدار تھا یا نہیں۔

33۔ مہمان کی کھلے دل سے خدمت کرو۔

34۔ غربت میں صبر کیا کرو۔

35۔ اچھے کاموں میں دوسروں کی مدد کیا کرو۔

36۔ خامیوں پر غور کیا کرو اور توبہ کیا کرو۔

37۔ برا کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرو۔

38۔ اللہ نے جو دیا ہے اس پر خوش رہو۔

39۔ زیادہ نہ سویا کرو۔ زیادہ نیند یادداشت کو کمزور کر دیتی ہے۔

40۔ روزانہ کم از کم سو بار استغفار کیا کرو۔

بشرط زندگی اگلے اختتام سال پھر ملیں گے، اور اس وقت دیکھیں گے کہ کون سر اونچا کیے، چہرے پہ بشاشت لیے لوٹتا ہے اور کس کا سر سینے پہ جھکا ہوتا ہے۔ کون خوش، کون مضطرب، کون پاک دامن اور کون ایک مرتبہ پھر آلودہ دامنی کا گلہ لیے ملتا ہے۔ پھر ایک دوسرے سے پوچھیں گے بالکل ایسے ہی جیسے ظفر اقبال صاحب نے ایک قہقہے بکھیرنے والے سے استفسار کیا:

اے قہقہے بکھیرنے والے! تو خوش بھی ہے؟
ہنسنے کو چھوڑ، کہ ہنستا تو میں بھی ہوں!

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھblog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سال نو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zRW8XR
via IFTTT

Saturday, December 30, 2017

جائیداد کا تنازعہ،بھانجے نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ماموں سمیت 5 افرادکوموت کے گھاٹ اتار دیا،3 افراد زخمی

ریاض، الشرقیہ اور القصیم میں برڈ فلو کے نئے کیسز سامنے آ گئے

عوام تک حکومتی اقدامات کے ثمرات پہچانے ،انہیں مزید موثر بنانے کیلئے سول سا ئٹی بالخصوص اہل علم و دانش کا بنیادی کردار ہے، راجہ محمد فاروق حیدر آزادکشمیر کو گورننس ،تعمیر ... مزید

پاکستان لوکیشن کی بدولت خطے میں معاشی مرکز بننے جا رہا ہے ،ْ صدر آزاد کشمیر کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اور ان کے ذریعے خطے میں تجارتی سرگرمیاں ... مزید

یو بی جی کی کامیابی بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور ملکی ترقی کے لیے نیا سنگ میل ثابت ہوگی ، طارق ملک یونائیٹڈ بزنس گروپ کی ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں یکجہتی ... مزید

کراچی پولیس مقابلے میں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ملزمان میں سے ایک کا والد پولیس میں سب انسپکٹر ،دوسرے کا بھائی اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہے

مومن آباد تھانے کی چاردیواری میں نوتعمیر شدہ پیرآباد تھانے کی چھت کا ایک حصہ گرجانے کا معاملہ دبانے کی کوشش سندھ حکومت کے محکمہ ورکس نے لیا مگر اس معاملے پر اچانک خاموشی ... مزید

کراچی،پولیس کی جمشیدٹائون میں کارروائی 8ملزمان گرفتار

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے،ملزم ... مزید

کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک رائو انوار اب تک سپر ہائی وے سے ملحقہ علاقے میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرچکے ہیں

ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، ناصرحسین شاہ کراچی میں ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست ہوئی ہے، وزیراطلاعات سندھ

نواز شریف کے مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں، مریم نواز ایکسپریس اردو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین  کبھی امپائر کی انگلی، کبھی نیب تو کبھی دھرنوں کے پیچھے چھپتے ہیں لیکن ان کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت نوازشریف کے خلاف بار بار کیس چلتا ہے اور ہمارے کیس میں بادی النظر کی بات کی جا تی ہے، نیب کے مقدمے میں گواہوں کی بات سن کے انہیں ہنسی آتی ہے، نوازشریف کے خلاف جن گواہوں کو پیش کیا گیا انہیں یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز کی گواہی دینے آئے ہیں، گواہ کہتے ہیں انھیں یہ کاغذ پکڑائے گئے ہیں اور جب ان سے سوال کیے جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ کاغذات میں کیا لکھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے والد جدی پشتی کاروباری شخص تھے، کیا وہ فلیٹ نہیں خرید سکتے تھے، سب جانتے ہیں اقامہ صرف ویزا لینے کے لیے ہوتا ہے، کیا کبھی کسی باپ نے اپنے بیٹے سے تنخواہ لی، لیکن ایک اقامے کے باعث وزیراعظم کو نااہل کردیا جاتا ہے۔ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ایک دوسرے کا  چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا بیٹھنا پڑ رہا ہے،  سابق وزیراعظم کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، رائے ونڈ میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں، نواز شریف کے مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں، کبھی امپائر کی انگلی، کبھی نیب تو کبھی دھرنوں کے پیچھے چھپتے ہیں۔  مخالفین بے چاروں کی بے چینی دیکھیں انہیں بات کرنے کو کوئی موضوع نہیں ملتا، عمران خان گزشتہ 4 سال سے رو رہے ہیں اور وہ آئندہ بھی روتے رہیں گے، جیسےجیسے (ن) لیگ اورنوازشریف آگے بڑھیں گے ان کا رونا تیز ہوتاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کچھ لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں بار بار اپنا مؤقف بدلتے ہیں، عدالتی کمیشن نے سوال پوچھےتو کہتے ہیں سر پرچوٹ لگی تھی میں بھول گیا، لندن کا فلیٹ نیازی کمپنی نے ہی خریدا اور اسے بیچا بھی، لیکن ان سے کہا جاتا ہے نہیں نہیں یہ اثاثے تمہارے نہیں، عمران خان کا ہیلی کاپٹر تو  کے پی حکومت کے خرچے پرچلتا ہے جب کہ نواز شریف کی تین نسلوں کی چیزیں کھنگال لی گئیں۔

The post نواز شریف کے مخالفین کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BVfE7v
via IFTTT

سائنسی دریافتوں، ایجادات اور اختراعات کا ایک اور سال (آخری حصہ) ایکسپریس اردو

سال 2017 کی اہم اور قابلِ ذکر خبروں کا انتخاب و خلاصہ ابھی جاری ہے۔ اس سلسلے کا پہلا بلاگ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیے تاکہ بہتر طور پر مستفید ہوسکیں۔

 

توانائی

اگرچہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کا مسئلہ اب بھی مکمل طور پر حل نہیں ہوا اور ہم اب تک صرف لنگڑی لُولی حکمتِ عملی ہی سے کام چلا رہے ہیں، البتہ دنیا میں اس حوالے سے کچھ اہم پیش رفت ضرور ہوئی۔ مثلاً سال کی ابتداء میں امریکا سے خبر آئی کہ وہاں کی ’’نیواسکیل پاور‘‘ نامی ایک کمپنی نے ایٹمی بجلی گھر کا ایسا ڈیزائن تیار کرلیا ہے جو 50 میگاواٹ بجلی بناسکے گا لیکن اتنا چھوٹا ہوگا کہ ایک ٹرالر میں آسانی سے سما جائے گا۔ تاہم اس کی اونچائی کسی 9 منزلہ مینار جتنی ہوگی۔ یہ تو معلوم نہیں کہ یہ ’’چھوٹُو‘‘ ایٹمی بجلی گھر غریب ممالک کے کسی کام آئے گا یا نہیں اور یہ کہ اس کا منصوبہ کب تک مکمل ہوگا، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اب دنیا بھر میں مختصر جسامت والے ایٹمی بجلی گھروں کی جانب رجحان نمایاں طور پر بڑھ رہا ہے۔ مکمل خبر کےلیے یہاں کلک کیجیے۔

روایتی ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذیل میں امریکا ہی سے ایک اہم خبر یہ آئی کہ وہاں کے فوجی سائنسدانوں اور انجینئروں نے ایلومینم نینو پاؤڈر استعمال کرتے ہوئے بجلی بنانے کا ایک کم خرچ طریقہ وضع کرلیا جو بہت تیز رفتار بھی ہے۔ اس طریقے کی خاص بات یہ ہے کہ صرف ایک کلوگرام ایلومینم نینو پاؤڈر سے 220 کلو واٹ بجلی صرف تین منٹ میں بنائی جاسکتی ہے۔ تفصیلی خبر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیے۔

ایک اور خبر سے پتا چلا کہ آئرلینڈ کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ آنسوؤں، پسینے اور تھوک میں قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک مادّہ ’’لائسوزائیم‘‘ بجلی بھی بنا سکتا ہے۔ یہ پہلا نامیاتی مادّہ بھی ہے جو ’’پیزو الیکٹرک ایفیکٹ‘‘ کے تحت بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تجربات کے دوران اس سے بجلی کی تقریباً اتنی ہی مقدار پیدا ہوئی جتنی کوارٹز قلموں سے ہوتی ہے۔ مکمل خبر اس لنک پر موجود ہے۔

 

آثارِ قدیمہ

تاریخ کی کتابوں میں عام طور پر بتایا جاتا ہے کہ علمِ مثلث یعنی ’’ٹرگنومیٹری‘‘ کی ایجاد قدیم یونانیوں نے کی تھی لیکن یونیورسٹی آف ساؤتھ فیلڈ، آسٹریلیا کے ایک تحقیق کار نے دریافت کیا ہے کہ یونانیوں سے بھی 1200 سال پہلے قدیم عراق کی تہذیب ’’بابل‘‘ کے رہنے والے نہ صرف اس علم سے واقف تھے بلکہ وہ باقاعدہ طور پر ٹرگنومیٹری کا استعمال بھی کیا کرتے تھے۔ البتہ ان کے یہاں 60 کی اساس پر قائم عددی نظام رائج تھا اور مثلث کے ذریعے تمام حساب کتاب اسی عددی نظام کے تحت کیا گیا۔ یہ انکشاف ’’پلمپٹن 322‘‘ نامی ایک چھوٹی سی لوح کے تفصیلی مطالعے کے بعد کیا گیا۔ مزید تفصیل اس لنک میں ملاحظہ کیجیے۔

آثارِ قدیمہ کی ایک اور دلچسپ خبر یہ ملی کہ مصری ماہرین نے ’’اسکین پیرامڈ‘‘ نامی منصوبے کے تحت خوفو کے ہرم میں ایک ایسا خفیہ مقام دریافت کیا ہے جس سے اب تک کوئی واقف نہیں تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دریافت میں کائناتی شعاعوں (کوسمک ریز) میں موجود ’’میوآن‘‘ نامی ذرّات سے مدد لی گئی، جو اپنے آپ میں ایک نئی تکنیک ہے۔

فرعونِ خوفو کے ہرم میں، جسے ’’عظیم ہرم‘‘ (گریٹ پیرامڈ) بھی کہا جاتا ہے، یہ خالی مقام خاصی بلندی پر ہے جس کی چوڑائی 30 میٹر کے لگ بھگ ہے۔ پوری خبر کےلیے اس لنک پر کلک کیجیے۔

 

ارضیات (جیولوجی) اور رکازیات (Paleontology)

اس سال ارضیات (جیولوجی) کے شعبے میں علمی نقطہ نگاہ سے دو خبریں زیادہ اہم رہیں۔ پہلی یہ کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ماہرین نے سمندر کی تہہ میں پوشیدہ ایک نیا براعظم دریافت کیا ہے جسے ’’زی لینڈیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ زیرِ آب براعظم اتنا بڑا ہے کہ تقریباً 50 لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اسی مناسبت سے ماہرین اصرار ہے کہ ’’زی لینڈیا‘‘ کو دنیا کے آٹھویں براعظم کا درجہ دیا جائے۔ دوسری خبر یہ ہے کہ امریکی ماہرینِ نے ایکواڈور کے ساحل سے کچھ دوری پر ایک نئی ارضیاتی پلیٹ دریافت کرنے کا اعلان کیا جو خاصی چھوٹی ہے یعنی یہ ایک مائیکروپلیٹ ہے۔ اس دریافت کے ساتھ ہی ہمارے سیارے زمین پر موجود ارضیاتی پلیٹوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 57 ہوگئی ہے جبکہ توقع ہے کہ ایسی مزید پلیٹیں بھی دریافت ہوسکتی ہیں۔

البتہ عملی طور پر یہ خبر اہم تھی کہ فرانسیسی ماہرین نے ایک ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کے ذریعے زمین کی کشش ثقل کے اثرات میں آنے والی تبدیلیوں کی مدد سے کسی زلزلے کی پیش گوئی دو سے تین منٹ پہلے کی جاسکتی ہے۔

بظاہر یہ وقت بہت کم ہے لیکن جب زلزلے کی بات ہو تو ایک ایک سیکنڈ اہمیت رکھتا ہے۔ مطلب یہ کہ اگر ہم کسی زلزلے کی آمد کا صرف تین منٹ پہلے پتا چلا لیں تو فوری طور پر لوگوں کو عمارتوں سے کھلے مقامات پر پہنچایا جاسکے گا اور زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان خاصا کم کیا جاسکے گا۔

اطالوی ماہرین نے چند سال پہلے مڈغاسکر سے دریافت شدہ، مگرمچھ جیسے ایک معدوم جانور کی کھوپڑی اور دانتوں کے رکازات (فوسلز) کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ 17 کروڑ سال پہلے پائے جانے والے اس نما جانور کا جبڑا اور دانت غیرمعمولی طور پر طاقتور تھے اور ممکنہ طور پر یہ ڈائنوسار تک کا شکار کیا کرتا تھا۔ اس معدوم جانور کا سائنسی نام Razanandrongobe sakalavae ہے جسے مختصراً ’’رازانا‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ مگرمچھ ڈائنوسار سے بھی زیادہ خطرناک تھا!

اسی طرح ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایسے دودھ پلانے والے جانوروں (ممالیہ) کی باقیات دریافت کرلی ہیں جن کے بازوؤں کے ساتھ لچک دار جھلیاں تھیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ اُڑنے جیسے انداز میں طویل چھلانگ لگاسکتے تھے۔ یہ جدید دور کی ’’اڑن گلہریوں‘‘ سے مشابہت رکھتے تھے اور آج سے 16 کروڑ سال پہلے پائے جاتے تھے۔ اس ’’اُڑن ممالیہ‘‘ کی تفصیلی خبر اس لنک میں ملاحظہ کیجیے۔

رکازیات ہی کے شعبے میں یہ خبر بھی ملی کہ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے ایک بہت بڑے ڈائنوسار کے ادھورے رکازات (فوسلز) کو مختلف تکنیکوں کی مدد سے مکمل کرنے کے بعد دعوی کیا کہ یہ 122 فٹ لمبا اور 63 ٹن وزنی ڈائنوسار تھا؛ اور اسے اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار بھی قرار دیا جائے۔

اس ڈائنوسار کو ’’پیٹاگوٹائٹن مایورم‘‘ (Patagotitan mayorum) کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دس ہاتھیوں سے بھی زیادہ وزنی ہوا کرتا تھا۔ البتہ اس اعلان پر دوسرے کئی ماہرین کو شدید اعتراضات ہیں۔

 

زراعت اور ماحولیات

اس سال کی ابتداء ہی میں زراعت کے حوالے سے پاکستان کےلیے اچھی خبر یہ ملی یہاں پپیتے کی فصل پر حملہ کرنے والے ایک کیڑے ’’پپایا مِیلی بگ‘‘ کو ختم کرنے کےلیے پاکستانی اور برطانوی ماہرین نے ’’حیاتی انضباط‘‘ (بایولاجیکل کنٹرول) کے ذریعے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اس حکمتِ عملی کے تحت ’’ایسروفیگس پپیائی‘‘ نامی ایک اور کیڑا آزمایا گیا جو پپیتے کے درخت کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اس مضر کیڑے کا بدترین دشمن ہے۔ مکمل خبر اس لنک میں ہے۔

آسٹریلیا سے خبر آئی کہ وہاں کے سائنسدانوں نے ’’بایوکلے‘‘ (BioClay) کے نام سے ایک اچھوتا محلول ایجاد کیا ہے جس کا صرف ایک چھڑکاؤ کسی بھی فصل کو نہایت مختصر وقت میں بہتر اور سخت جان بناسکتا ہے۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اس پورے عمل کےلیے پودوں میں جینیاتی طور پر کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ پوری خبر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیے۔

ایک اور تحقیق میں آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز دفتر برائے ماحولیات کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) سے مٹی میں موجود نامیاتی کاربن کی مقدار کم ہورہی ہے جس کے نتیجے میں مٹی کی قدرتی زرخیزی بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ یہ خبر ایک طرف تو تشویشناک ہے تو دوسری جانب اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہماری روزمرہ زندگی کے علاوہ مٹی کی زرخیزی پر بھی شدید منفی انداز میں مرتب ہورہے ہیں۔ اس خبر کو ایک طرح کی تنبیہ سمجھتے ہوئے اب ہمیں ہوشیار ہوجانا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے تجرباتی طور پر ایک قسم کی سلاد یعنی ’’واٹر کریس‘‘ میں خاص طرح کا نینو مادّہ داخل کیا جس کی بدولت اس کے پتوں سے چار گھنٹوں تک روشنی خارج ہوتی رہی۔ پودے سے خارج ہونے والی روشنی اتنی تھی کہ اس میں کتاب بھی پڑھی جاسکتی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسی نوعیت کے پودے اور درخت تیار کرکے سڑکوں کو حیاتیاتی روشنی (بایو لیومنیسنس) خارج کرنے والے پودوں سے آراستہ کیا جاسکے گا اور اسٹریٹ لائٹس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ مکمل خبر پڑھنے اور متعلقہ ویڈیو دیکھنے کےلیے اس لنک پر کلک کیجیے۔

لیجیے جناب! ایک اور دلچسپ لیکن مفید خبر ملاحظہ فرمائیے۔ خبر یہ ہے کہ امریکی کمپنی ’’ورل پول لیب‘‘ نے ’’زیرہ فوڈ ری سائیکلر‘‘ کے نام سے ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو دیکھنے میں بڑے کچن ڈسٹ بن جیسا لگتا ہے جبکہ صرف ایک بٹن دبانے پر یہ غذائی فضلے کو صرف ایک دن میں کھاد میں تبدیل کرسکتا ہے۔

البتہ اس سال تشویشناک واقعہ یہ ہوا کہ برفانی براعظم انٹارکٹیکا کے علاقے ’’لارسن آئس شیلف‘‘ سے ہزاروں مربع کلومیٹر چوڑا برفانی تودہ ٹوٹ گیا۔ اس برفانی تودے کا رقبہ کراچی سے بھی دوگنا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیے۔

دوسری طرف بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں، کھارے پانی کو سیکنڈوں میں میٹھا بنانے والی ’سالماتی چھلنی‘ ایجاد کی گئی، ایک ایسی مشین سامنے آئی جو ہوا میں موجود نمی سے براہِ راست پانی بنا سکتی ہے۔

 

دریافتیں اور ایجادات ’’ذرا ہٹ کے‘‘

اب کچھ خبریں انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کررہا ہوں جو کسی مخصوص زمرے کے تحت تو نہیں آرہیں لیکن دلچسپی سے بھرپور ہیں۔ جیسے کہ سائنسدانوں نے پکانے کا تیل فولاد سے 200 گنا مضبوط مادے میں تبدیل کرلیا، پالک کے پتوں میں دل کی بافتیں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا، ماہرین نے شکر کے کیپسول میں بند دودھ تیار کرلیا، ایک ایسا لباس بنایا گیا جو ایک جانب سے ٹھنڈا اور دوسری جانب سے گرم رہتا ہے، مینڈکوں کی سات نئی اورانتہائی چھوٹی اقسام دریافت کرلی گئیں، تحقیق سے انکشاف ہوا کہ جو لوگ اپنی مادری زبان کو چھوڑ کر کسی دوسری زبان کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں وہ بے رحم ہوجاتے ہیں، جبکہ ’’تاریک ڈی این اے‘‘ کی دریافت نے زندگی کا معما مزید الجھا دیا۔

… اور اس طرح سال بھر کی خبروں کا انتخاب اور خلاصہ اختتام پذیر ہوا۔ میں نے اپنے طور پر پوری محنت اور احتیاط سے کام لیا ہے لیکن اس معاملے میں اصل رائے آپ ہی کی ہوگی، جس کا مجھے شدت سے انتظار رہے گا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سائنسی دریافتوں، ایجادات اور اختراعات کا ایک اور سال (آخری حصہ) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pYNebs
via IFTTT

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا ایکسپریس اردو

قاہرہ: مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت 18 افراد کوعدلیہ کی توہین کرنے پر 3،3 سال قید کی سزاسنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں 2013 میں ہونے والے پہلے آزاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد مرسی سمیت دیگر 18 افراد پرعدلیہ کی توہین کے جرم میں مقامی عدالت نے تین سال قید سنادی، عدالت نےعبدالفتح اور امرحمزاوی پر 30 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ محمد مرسی 2013 کے انتخابات میں مصری صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کی متنازع  پالیسیوں پر التحریر اسکوائر پر احتجاج ہوا اور مصری فوج نے محمد مرسی کو صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔

The post مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zQnHAJ
via IFTTT

راولپنڈی کے قریب حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں سمیت 2 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر خوفناک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں جنرل وائیں کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شامل ہے۔

جنرل خالد شمیم وائیں اپنی لینڈ کروزر میں سوار راول پنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنرل وائیں اور ان کا دوست زبیر جاں بحق ہوگیا جب کہ ان کے زخمی بیٹے اور ڈرائیور کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2013 کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی عمر 64 سال تھی۔

The post راولپنڈی کے قریب حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں سمیت 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cn1mQM
via IFTTT

کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک ایکسپریس اردو

 کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع ایوب گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی پولیس اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، علاقے میں پولیس بدستور سرچ آپریشن کررہی ہے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار اب تک سپر ہائی وے اور اس سے ملحقہ علاقے میں کارروائی کے دوران درجنوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

The post کراچی سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BXrZZ0
via IFTTT

سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات جاوید اقبال کا اعزاز‘بھاری اکثریت سے پاکستان فیڈریشن کے نائب صدر منتخب اہل میرپور کا سر فخر سے بلند ہو گئے‘ شہر بھر میں خوشی کا سماں‘ ... مزید

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومتی کارکردگی مثالی ہے، صحت، تعلیم، صحت، سیاحت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا مسلم ... مزید

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کا نیو لاری اڈہ کا دورہ ، آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں کا معائنہ کیا

جامعہ کشمیر میں کشمیر بوٹینیکل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان طلبہ میں مقامی اور ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے متفقہ پلیٹ فارم بنایا ہے ،ْانیس عباسی ودیگر کا خطاب

مسلم کانفرنس مظفرآباد کے صدر غلام مرتضیٰ گیلانی دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ (آج)یونین کونسل پنجکوٹ کا دورہ کرینگے

چیئرمین ایف بی آرسے آزاد کشمیر کے تاجروں کی ملاقات مثبت رہی ‘ملاقات میںچیئرمین ایف بی آر سے آزا د کشمیر کے ٹیکس دھند گان کی پا کستان ایف بی آر میں شنا خت کے معاملات ... مزید

سانحہ ماڈل ٹاؤن ; وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ صفائی دینے کے لیے تیار

ْبھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل تھا جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ہے ‘ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے‘آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ ... مزید

حریت کانفرنس آزادکشمیر چپٹرکے نمائندہ وفدنے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سے ملاقات مریم اورنگزیب کی کشمیریوں سے ہرممکن تعان کی یقین دہانی

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی نژاد امریکی مسیحی افراد کی کرسمس منانے کے سلسلے میں تقریب

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے 10کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی ،رانا ثناء اللہ

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کے پانچ اہلکارسڑک حادثے میں شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر،سالویشن موومنٹ کی پارٹی رہنمائوں، کارکنوں کی مار پیٹ اور گرفتاری کی مذمت

جامعہ کشمیر میں کشمیر بوٹینیکل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان طلبہ میں مقامی اور ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے متفقہ پلیٹ فارم بنایا ہے ،ْانیس عباسی

ضلعی افسران بلا تخصیص عوام کی خدمت اورلوگوں کے مسائل حل کریں ،ْ پیر علی رضا بخاری راجہ فاروق حیدر کی اولین ترجیح مساوی سماجی ڈھانچے کی تشکیل ہے ،ْغلطیوں کی نشاندھی کریں ... مزید

مسئلہ کشمیر کو امریکہ ، برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک میں بھی بھرپور انداز میں اٹھانے کی ضرورت ہے ،ْ بیرسٹر سلطان محمود ۔ کشمیری ستر سال سے رائے شماری سے محروم ہیں ... مزید

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ چوہدری محمد اکرم کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کے زیر صدارت فیملی ویلفیئر سنٹرز کی انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ اجلاس عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات ... مزید

رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر سے معروف سماجی شخصیت میاں حسیب امجد کی ملاقات

حکمران ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ‘ یاسمین راشد نواز شریف کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ،اب انکا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے

نواز شریف اور شہباز شریف کا کرپشن کرنا پیشہ بن چکا ہے‘اعجاز احمد چوہدری عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ،اپنے بہتر مستقبل کیلئے نوجوان بھرپور ساتھ دیں

ینگ ڈاکٹر کیساتھ نارواسلوک کیخلاف ،فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں 2قرار دادیں جمع

تاجر برادری کی ایف پی سی سی آئی کی تمام نشستوں پر کامیابی پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کو مبارکباد بھاری اکثریت سے کامیابی گروپ کی دانشمندانہ پالیسیوں پر تاجروں کے اعتماد کا ... مزید

اوکاڑہ دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکے دینے کا انکشاف

ایمرٹس ایئر لائن نے شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچوں کو جنوبی افریقہ کے فضائی سفر سے رو کنے کی وجہ بتادی

بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

چیئرمین نیب نے گوادر میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا جیڈا نے بلوچستان کی معاشی ترقی دائو پر لگا دی، گوادر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بجائے ... مزید

فیصل آباد ریجن میں ہا ئیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے ریجن بھر کے وکلاء کی ہٹر تال وکلاء عدالتوں پیش نہ ہو ئے سا ئلین کو پر یشا نی کا سا منا

17ٹیکسٹا ئل سیکٹر کیلئے بھاری رہا ‘حکو مت کی ٹیکسٹا ئل پا لیسی انڈسٹری کیلئے زہر قا تل ثا بت ہو ئی‘50 سے زا ئد ہزار پاور لومز فیکٹر یاں مستقل طور پر بند ہو گئی ٹیکسوں کی بھر ... مزید

ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ایکسپریس اردو

تہران: ایران میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دو گنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے جب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور واٹرگنز کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران 52 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

شہریوں کی گرفتاریوں کے بعد مظاہروں کا دائرہ کار بڑھ کر حکومت مخالف احتجاج تک پھیل گیا ہے، مظاہرین  سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پولیس کی جانب سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے غیرقانونی اجتماع کے خلاف وارننگ جاری ہونے کے باوجود ملک بھر سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کالز دی جا رہی ہیں اور اب مظاہروں کا سلسلہ 8شہروں تک پھیل گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی احتجاج کی ویڈیوز میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین ہونے والی جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں ۔

The post ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ehpv9h
via IFTTT

بھارتی سنسر بورڈ نے قینچی چلادی، ’پدماوتی‘ کا نام ہی بدل ڈالا ایکسپریس اردو

ممبئی: 2017 میں بالی ووڈ کی سب سے متنازع ثابت ہونے والی فلم ’پدماوتی‘کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے مشروط اجازت کے ساتھ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔ فلم پر سب سے زیادہ اعتراض بھارتی ریاست راجستھان میں کیا گیا کیونکہ وہاں آباد راجپوت برادری کا کہنا تھا کہ فلم میں رانی پدماوتی کا کردار حقائق کے منافی ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے دھمکیوں پر فلم کو ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’پدماوتی‘کیلیے بھارتی سنسر بورڈ میدان میں آگیا

فلم پر سے اعتراض ہٹانے کے لیے دو روز  قبل  سنسر بورڈ کی جانب  سے دو مستند مورخین کے پینل کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ فلم دیکھ کر متنازع مناظر کو کاٹنے کا فیصلہ کریں جس کے بعد فلم نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی اور اب سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو  سرٹیفیکیٹ ملنے کی بھی نوید سنائی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوتی‘‘ کی راہ میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن اور فلم کےمعائنے کے لیے قائم کمیٹی نے’پدما وتی‘ کو چند شرائط پر نمائش کی تحریری اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے ایک فلم کانام ہے۔ سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’پدماوتی‘سے تبدیل کرکے’پدماوت‘کیا جائے۔ ان شرائط کے پورا ہونے پرفلم کو نمائش کی اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 190 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ’پدماوتی‘2017 کی بڑی فلموں میں سے ایک تھی لیکن فلم کی کہانی کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے اسے متنازع بنادیا اور فلم اپنی مقررہ تاریخ پرریلیز نہ ہوسکی۔

The post بھارتی سنسر بورڈ نے قینچی چلادی، ’پدماوتی‘ کا نام ہی بدل ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EiSN7I
via IFTTT

شریفوں کی لالچ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کب تک قوم سے لوٹی ہوئی دولت کو محفوظ بنانے کے لئے غیرملکی رہنماؤں سے مدد مانگیں گے اور اب ان کی لالچ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کب تک شریف خاندان کی جانب سے مسلسل ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ بھاگے بھاگے غیرملکی رہنماؤں کے پاس چلے جاتے ہیں تاکہ قوم سے لوٹی ہوئی رقم کو محفوظ بنایا جاسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کب تک قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لئے غیرملکی رہنماؤں سے مدد مانگیں گے اب تو ان کی لالچ ملک کی قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

The post شریفوں کی لالچ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DyoYyE
via IFTTT

اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں، رانا ثنا ایکسپریس اردو

 لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے، جب کہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس

واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔

The post اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں، رانا ثنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zPjIEH
via IFTTT

ابھی ابھی تو یہاں تھے، کہاں گئے وہ لوگ؟ ایکسپریس اردو

کچھ دن قبل مال روڈ لاہور سے اتفاقاً گزرا تو میری نظر فیروز سنز کی تاریخی عمارت پر پڑی۔ دکان چونکہ ایک عرصے سے بند ہے تو عمارت انتہائی خستہ حالت اختیار کرچکی ہے۔ فیروز سنز، غلام رسول بلڈنگ میں موجود ہوا کرتی تھی۔ اس عمارت کی حالت دیکھ کر مجھے فیض صاحب کا وہ مصرع ’’ہم کسے بیچنے الماس و گہر جائیں گے‘‘ یاد آگیا۔

فیروز سنز 1894 میں مولوی فیروز الدین نے قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ ایک صدی سے زائد عرصے تک لوگوں میں علم کی پیاس بجھاتا رہا۔ گو کہ یہ ادارہ اب بھی موجود ہے مگر یہ اپنی تاریخی حیثیت کھوچکا ہے۔ مال روڈ پر واقع فیروز سنز کی عمارت مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔ اس دکان کے بند کواڑوں نے میرے اندر وہ تمام احساسات جگادیئے جو میں نے لاہور اور اس سے وابستہ شخصیات کے متعلق سن اور پڑھ رکھے تھے۔ میں اسی کشمکش میں مال روڈ پر چلتا چلتا پرانی انارکلی پہنچا تو پرانی انارکلی کے چوک سے جالب صاحب مجھے یاد آگئے۔ جالب صاحب کے آخری ایام علیگ صاحب کے پرانی انارکلی والے چوبارے میں بسر ہوئے۔

ایک مرتبہ جالب صاحب نے وہاں روزانہ جانا شروع کر دیا۔ جالب صاحب جب پرانی انارکلی والے چوک میں پہنچتے تو وہاں پان شاپ پر ایک نوجوان ان کے استقبال کےلیے موجود ہوتا۔ وہ جالب صاحب کو پان اور سگریٹ کی ڈبیا دیتا، ان کا بستہ ان کے بغل سے ہاتھ میں لیتا اور انہیں مسعود باری صاحب کے ہاں پہنچاتا۔ لوگ اسے جالب صاحب کا دیوانہ سمجھتے تھے۔

ایک دن کیا ہوا کہ جالب صاحب اپنا بستہ خود بغل میں دبائے ہوئے چوبارے پر پہنچے، ان کا دیوانہ ان کے پیچھے تھا، وہ بہت غصے میں تھا اور بری طرح جالب صاحب کو گھور رہا تھا۔ جالب صاحب کے ہوش اڑے ہوئے تھے، کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ بڑی مشکل سے اس نوجوان کو بولنے پر آمادہ کیا گیا تو کہنے لگا ’’آپ لوگوں نے مجھے ان پڑھ سمجھا ہوا تھا اور میرے ساتھ دھوکا کیا ہوا تھا۔ ہاں! میں ان پڑھ ہوں مگر میری باجی نے تو بی اے کیا ہوا ہے۔ کل رات میں نے ذکر کردیا کہ آج کل ’’غالب صاحب ‘‘ کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہوں، تو میری باجی نے بتایا کہ غالب کو مرے ہوئے تو سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔‘‘ یہ واقعہ خاور ندیم ہاشمی صاحب نے تحریر کیا تھا۔

مال روڈ سے مجھے ایک اور واقعہ یاد آیا کہ انتظار حسین صاحب نے ایک مرتبہ لکھا تھا کہ ناصر کاظمی کو نیچر سے بہت پیار تھا۔ ’’ایک مرتبہ جون کی گرمی میں انتظار حسین صاحب دفتر جارہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ ناصر کاظمی سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے مال کے فٹ پاتھ پر جارہے تھے۔ انتظار حسین نے علیک سلیک کی تو کہنے لگے کہ پتے دیکھنے جا رہا ہوں، اس وقت لارنس باغ میں پتے جھڑ رہے ہوں گے۔‘‘

لیکن آج مال روڈ پر درخت بھی موجود ہیں، پتے بھی موجود ہیں۔ چڑیاں آج بھی ان لوگوں کو ڈھونڈتی ہیں۔ وہ قہوہ خانے بھی موجود ہیں۔ پاک ٹی ہاؤس بھی وہیں ہے۔ پرانی انارکلی بھی موجود ہے۔ مگر نہیں موجود تو وہ لوگ نہیں موجود جو شہر کی رونقیں ہوا کرتے تھے۔ وہ لوگ جو خود تو اداس تھے مگر ان کی موجودگی سے شہر ہمیشہ چمکتا دمکتا رہتا تھا۔ اب تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی کمی ہے، ایک لمبی مسافت ہے، ایک گہراخلا ہے۔

ناصر کاظمی نے خود ہی تو کہا تھا:

کہیں کہیں کوئی روشنی ہے
جو آتے جاتے سے پوچھتی ہے
کہاں ہے وہ اجنبی مسافر
کہاں گیا وہ اداس شاعر

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ابھی ابھی تو یہاں تھے، کہاں گئے وہ لوگ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zOZmeI
via IFTTT

روس ترکی کو دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کرے گا ایکسپریس اردو

 انقرہ: ترکی اورروس کے درمیان زمین سے فضا میں مارکرنےوالے دنیا کے خطرناک ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی اور روس کے درمیان زمین سے فضا میں مارکرنےوالے میزائل ’ایس400‘ دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں، ترک حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکےلئے اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

مبینہ طورپر ڈھائی ارب ڈالرمالیت کے اس معاہدے پر نیٹو اتحاد کو تشویش ہے، اگرچہ ترکی اور روس نیٹو اتحاد کے اراکین ہیں لیکن روسی ساختہ یہ ایس 400 میزائل سسٹم نیٹو میں شامل نہیں کیا گیا ہے، نیٹو کے اتحادی معاہدے کے مطابق نیٹو میں شریک تمام اتحادی اپنے دفاعی سازوسامان اور اسلحہ کو دیگر اتحادیوں کےساتھ مشترکہ طور پر استعمال کے پابند ہوں گے جبکہ یہ ایس 400 میزائل سسٹم نیٹو کا حصہ نہیں ہے۔

معاہدے کے تحت روس ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم کی دو بیٹریز فراہم کرے گا جبکہ ترک فوج اس کو آزادانہ طورپراستعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

The post روس ترکی کو دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CmSWsE
via IFTTT

2017 میں تنازعات کی شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات ایکسپریس اردو

کراچی: تنازعات  شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اگر یہ کہا جائے کہ شوبز انڈسٹڑی تنازعات کے بغیر ادھوری ہے تو غلط نہ ہوگا۔ شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار  خود کو تنازعات سے دو رکھنے کی چاہے کتنی ہی کوشش کرلیں  لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہو ہی جاتا ہے جس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن ہی جاتے ہیں۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ تنازعات شہرت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہیں لہٰذا بہت سے فنکار جان بوجھ کر تنازعات میں الجھتے ہیں تاکہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کی جائے ۔ رواں سال بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے۔

نیلم منیر:

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی رواں سال کی ابتدا میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنی کار میں بھارتی گانے’ماہی وے‘ پرڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو نے نیلم منیرکی مقبولیت میں یک دم اضافہ کردیا جب کہ گو کہ یہ مقبولیت  منفی تھی اور لوگ نیلم کے ڈانس کرنے کے انداز پر سخت تنقید کررہے تھے لیکن کہتے ہیں نہ کہ بدنام نہ ہوں گے تو نام نہ ہوگا نیلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔  حال ہی میں اپنی فلم ’چھپن چھپائی‘کی تشہیر کے دوران بھی لوگ نیلم سے فلم سے متعلق سوالات کرنے کے بجائے اسی ڈانس کی فرمائش کرتے رہے۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی کا ڈراما:

وینا ملک کا ذکر ہو اور تنازعات کانام نہ لیا جائے یہ ناممکن ہے ۔ اسکینڈل کوئین اور تنازعات کی ملکہ کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی تھیں کہ رواں سال اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ خبریں سامنے آنے کے بعد وینا  بھی میڈیا پر آگئیں اور اسد سے طلاق کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے جب کہ اسد خٹک اپنی  وینا سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔ تاہم چند نامور شخصیات کی مداخلت کے بعد وینا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیااور آج یہ جوڑا یک بار پھر خوشگوار زندگی گزاررہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں تھے انہوں نے اس واقعے کو وینا ملک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈراما قراردیاتھا۔

صبا قمر :

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر رواں سال بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے باعث تو خبریں میں رہیں لیکن رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئیں ۔ دراصل صبا قمر رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث نامزد تھیں لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اپنا نام واپس لے لیا کہ انہوں نے پہلی بار اچھا کام نہیں کیا ہے بلکہ وہ گزشتہ دس برسوں سے  انڈسٹری میں کام کررہی ہیں لیکن لوگوں کو اچانک اب احساس ہوا کہ میں نے اچھا کام کیا ہے صرف اس لیے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہوں۔ اپنا موقف بیان کرنے کے ساتھ انہوں نے شو کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے کہ آخر کس بنا پر اس ایوارڈ شو میں لوگوں کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔

ساحرلودھی:

پاکستان نے نامور اداکارومیزبان ساحر لودھی بھی رواں سال رمضان میں اس وقت تنازعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے رمضان شو میں شرکت کرنے والی لڑکی کو تقریر کے درمیان سے روک کر تنقید کرنی شروع کردی اور لڑکی پر خوب چلائے تھے اس کے علاوہ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں بھی نامناسب گفتگو کی تھی۔ یہ معاملہ اتنا زیادہ متنازعہ ہوگیا تھا کہ پیمرا نے ساحر لودھی کو ٹرانسمیشن کے دوران معافی مانگنے کا حکم دیاتھا۔

عامر خان فریال مخدوم:

سال 2017 کے تنازعات کی  اگر بات کی جائے تو اس کا ذکر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے بغیر ادھورا ہے۔ رواں سال کا سب سے بڑا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے سسرال والوں کا رویہ درست نہیں۔ فریال کےالزامات سے تنگ آکر عامر خان نےاپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تاہم پورے سال سوشل میڈیا پر جاری رہنے والی جنگ کے بعد بالآخر دونوں نے اپنےاختلافات بھلاکر دوبارہ ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ماہرہ خان متنازع تصاویر:

سال 2017 کا ایک اور تنازع اس وقت سامنے آیا جب ماہرہ خان کی مختصر لباس میں سگریٹ پیتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر نے پاکستان اور بھارت کے میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےماہرہ خان پر مختصر لباس پہن کر غیر مرد کے ساتھ سگریٹ پینے پر سخت تنقید کی گئی، بعد ازاں ماہرہ خان نے ان تصاویراپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکا اورلڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے تاہم انہوں نے اس واقعے سے سبق حاصل کیاہے۔

The post 2017 میں تنازعات کی شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cp0kB5
via IFTTT

تھائی لینڈ کے ڈبل شاہ کو 13 ہزار سال کی قید کی سزا ایکسپریس اردو

بنکاک: تھائی عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13 ہزار 275 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے فراڈ کے مجرم کو 13 ہزار 275 سال کی قید کی سزا سنادی۔ 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھڑ اڈلوک پر لوگوں سے رقم بٹورنے اور انہیں دھوکا دینا کا الزام تھا۔ وکیلِ استغاثہ نے عدالت کوبتایا کہ مجرم لوگوں کو اپنی کمپنیوں جو پراپرٹی ڈویلپمنٹ، برآمدات اور استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لئے سیمینار منعقد کرتا تھا، سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح کے منافع کا لالچ دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کار لانے کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے پرانے سرمایہ کاروں کو منافع دیا جاتا تھا۔

مجرم پوڈٹ اڈلوک نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس نے پونزائی اسکیم میں اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس اسکیم میں 40 ہزار افراد متاثر ہوئے جنہوں نے مجموعی طور پر 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

عدالت کے مطابق اڈلوک غیرقانونی قرضے دینے اور فراڈ کے جرم میں 2 ہزار 653 مرتبہ مرتکب ہوئے، مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر اس کی سزا میں نصف کردی گئی ہے اور اب اسے 6 ہزار 637 سال 6 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

تھائی قانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین کے مطابق مجرم جن 2 جرائم کا مرتکب ہوا ہے ان کی سزا 10 سال قید ہے اس لئے قوی امکان ہے اڈلوک اپنے زندگی کے 20 سال ہی جیل میں گزاریں گے۔

The post تھائی لینڈ کے ڈبل شاہ کو 13 ہزار سال کی قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CdOoFO
via IFTTT

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا ایکسپریس اردو

 کراچی: 

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے مُکرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران واقعے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی کی نقل حاصل کرنے کیلیے درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ رحمان بھولا کو پولیس نے واقعے کا مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور اسے انٹر پول کی مدد سے پاکستان لایا گیا تھا۔

The post سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zO2Zl0
via IFTTT

ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، ناصرحسین شاہ ایکسپریس اردو

 کراچی: 

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے سارے کام جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے شروع کئے لیکن نام نہاد مسیحاؤں کے آنے کے بعد بلدیاتی اداروں کے پاس رقم نہیں، بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں سندھ حکومت دے رہی ہے، کراچی میں ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست ہوئی ہے لیکن کراچی میں بوری بند لاشوں کی اب سیاست نہیں ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل تاریک ہے، بڑے جلسوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن لوگ نہیں آتے، ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، مصطفی کمال بتائیں کہ اکبرکنٹریکٹر کون ہے جسے سارے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، لیاری ایکسپریس وے کو جنوری میں کھول دیا جائے گا۔

The post ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، ناصرحسین شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lvgpNV
via IFTTT

سیاچن میں برفانی تودے کی زد میں آکر پاک فوج کے 5 جوان لاپتہ ہوگئے‘ریسکیو آپریشن جاری

وفاقی حکومت2 5ہزار سے زائد قبائلی نوجوانوں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کے دفاترہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب رات گئے تک کھلے رہیں گے

تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر تقدیس گیلانی کی سنٹرل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت جس نے خطے کی تعمیروترقی میں سو فیصد اپنا کردارادا کیا ہے ‘موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ‘موجودہ حکومت محض ... مزید

مسلمانوں کی اعلیٰ ظرفی کی مثال ، سکھ برادری کو لنگر کی تیاری اور تقسیم کے لیے تاریخی مسجد کی پیشکش

ایشیاء میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ‘مقبوضہ کشمیر سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی ‘نہتے مسلمانوں کی نسل کشی بھارتی حکمرانوں کو مہنگی ... مزید

این آر ایس پی کے سینئر سوشل آرگنائزر سردارفضال بلوچ کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ‘راجہ محمد نہیب ٹھاکر

یہ وقت مذہبی تحریک کا نہیں ‘دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ‘دینی قوتیں متحد ہوکر ہی پاکستان کے نظریاتی‘ ملی مسائل حل کرسکتی ہیں ،تمام دینی جماعتیں اورخانقاہیں ... مزید

منہاج القرآن فرانس کے ڈائریکٹر اور راولاکوٹ سے سابق اُمیدوار اسمبلی حسن میر قادری کی اہلیہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، مختار وازہ سیاسی کارکنوں، کم عمر لڑکوں اورمعمر افراد کو کالے قوانین کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں پہنچا دیا جاتا ... مزید

نیب کے چیئرمین نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈوپلمنٹ اتھارٹی میںانڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوںاور قومی خزانے کو نقصان کا نوٹس لے لیا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ... مزید

قاتلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مکمل صحت یابی کے بعد نئے عزمسے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،ضلع ناظم ہری پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع مانسہرہ میں’’ کریمنل واچ ونگ‘‘ کا افتتاح کردیا،جرائم پیشہ عناصر کا 15سالہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

دن دیہاڑے راہزنی کی واردات ، مسلح نقاب پوش کامسیٹس یونیورسٹی کے ملازم سے موٹرسائیکل اور10ہزار روپے نقدی چھین کر فرار

میر پور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران شراب کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ملزما ن گرفتار

غریب ریڑھی بان کے درزی بیٹے نے گھریلو تنازعہ پر اپنی کنپٹی پر فائر کرکے خودکشی کرلی، پولیس

نامیاتی کھادیں فصل کی پیداواربڑھانے میںاہم کردار ادا کرتی ہیں،زرعی ماہرین

کاشتکاروں کوموہڈھی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعدکرنے کی ہدایت

کاشتکار سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کو بطور چارہ استعما ل نہ کر یں ،ماہرین زراعت

کپاس پیدا کرنے والے دنیاکے بڑے ممالک میں کپاس کی پیداوارکم ہوگئی

زراعت کی ترقی کیلئے سوشل میڈیاکا کردار بہت اہم ہے ،محکمہ زراعت

بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کرنے کے بعد فوری تلف کردیں،محکمہ زراعت

سورج مکھی کاشت یکم جنوری سے شروع ہوگی

ملک میں ڈیری فارمنگ و لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں،محکمہ لائیوسٹاک

بچے قوم کا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں ، زرتاب خاں

سعودی عرب ، غیر ملکیوں کو نکاح کی صورت میں دلہا دلہن کی عدالت میں حاضری ضروری ہے

پتوکی ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق 2زخمی

بھارت نے پاکستانی زائرین کو خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت سے روک دیا

ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کا انکشاف ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ہرسال ایک ہزارچھ سو بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں، گزشتہ 9 سالوں میں ایک ہزار بائیس فوجیوں نے خودکشیاں کی۔

بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں۔ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہےہیں۔ بھارتی اخبار میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی  ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا، گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع سبھاش بھامرکی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، 2014  سے 2017  کے درمیان 425 جبکہ 2009 سے 2013 کے درمیان 597 فوجیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ۔ گزشتہ چار برسوں میں فوج کے 9 افسران اور  26 اہلکاروں نے خودکشی کی، سب سے کم خودکشیوں کے واقعات بحریہ میں دیکھنے میں آئیں جہاں دو افسران اور 16 سیلرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ جو زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرج ہورہا ہے، مگر سہولیات کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کر رہا ہے۔

The post ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lkEN5t
via IFTTT

اوکاڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

اوکاڑہ: شنکر داس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ کے علاقے شنکر داس میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوکت اٹھوال اور ظفراٹھوال کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا، ظفر اٹھوال اپنے ساتھیوں سمیت اوکاڑہ جارہا تھا کہ شنکر داس کے قریب ایک نواحی گاؤں میں گھات لگائے شوکت نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون مقتولین کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئی۔

ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موضع اراضی شنکرداس پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اور لاشوں کو ریسکیوٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post اوکاڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lrGai3
via IFTTT

سیاچن میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے ایکسپریس اردو

اسکردو: سیاچن سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر پاک فوج کے 5 جوان لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے  بھی مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسکردو میں برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

واضح رہے کہ اسکردو میں برفانی تودہ گرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے درجنوں جوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ برفانی تودے گرنے کے واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بھی 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 11 شہریوں سمیت پاک فوج کے 128 فوجی شہید  ہو گئے تھے۔

 

The post سیاچن میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BYnWf1
via IFTTT

طاہر القادری کی آج آل پارٹیز کانفرنس، تیاریاں مکمل ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

طاہر القادری نے تمام سیاسی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کا وفد شریک ہوگا جس میں سینیٹر رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، میاں منظور احمد وٹو اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے چوہدری برادارن، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پر قتل کے مقدمات چلنے چاہئیں، آصف زرداری

ایم ڈبلیو ایم کے سید اسد عباس نقوی وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شریک ہونگے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، وائس چیئرمین وسیم آفتاب بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جدوجہد کو فیصلہ کن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کارکنوں کو کم از کم 15 دن کا راشن جمع کرنے اور تیاری کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

عوامی تحریک جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے اور احتجاج کی نوعیت اور حتمی تاریخ کا اعلان آج کیا جائیگا۔ اے پی سی میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک ہی دن احتجاجی دھرنے دینے کے آپشن پر بھی غور ہوگا۔

The post طاہر القادری کی آج آل پارٹیز کانفرنس، تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cb8cJN
via IFTTT

چیئرمین نیب کا گوادر میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کانوٹس ایکسپریس اردو

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گوادر میں انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کانوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گوادرمیں صنعتی اور تجارتی اراضی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کافروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے حقیقی سرمایہ کاروں کایہ حق ہے کہ انہیں قواعد وضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کاموقع دیاجائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کا پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کی انکوائری کا فیصلہ

گوادر میں سرکاری ریکارڈ کےمطابق  کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدکو نظرانداز کیا گیا، ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا، صنعتکاروں اور اہل افراد کی درخواستوں کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا گیا، حقیقی سرمایہ داروں کو نظرانداز کیا گیا اور اپنوں میں کمرشل پلاٹ بانٹ دیئے گئے، گوادرکی معاشی ترقی داؤ پرلگانےوالوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

The post چیئرمین نیب کا گوادر میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کانوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2q0i03A
via IFTTT

بھارتی آبی دہشتگردی؛ پاکستان کا پانی روکنے کیلئے ایک اور ڈیم کی تیاری ایکسپریس اردو

 سری نگر: بھارت نے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور ڈیم بناکر پاکستان کا پانی روکنے کی تیاری شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے اجھ پر پانی ذخیرہ کرنے کے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کردی ہے۔ بھارت کے سنٹرل واٹر کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دریائے اجھ پر ڈیم تعمیر کرنے کی تفصیلی رپورٹ جموں و کشمیر حکومت کے پاس جمع کرادی ہے۔ رپورٹ منظور ہوتے ہی فوری طور پر اجھ ڈیم کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔

اجھ ڈیم ساڑھے 6 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا حامل منصوبہ ہوگا جس کے ذریعے بھارت پانی کا رخ موڑ کر اپنی 30 ہزار ہیکٹر اراضی کو سیراب کرے گا۔ دریائے اجھ دریائے راوی کی ایک شاخ ہے جو کٹھوعہ سے پاکستان میں داخل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی دہشتگردی اور سندھ ڈیلٹا کی تباہی

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں صاف الفاظ میں لکھا ہے کہ اس آبی منصوبے کا مقصد پاکستان کو سبق سکھانا ہے۔ رپورٹ میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان دہشتگردی کرتا رہے گا اس کے ساتھ پانی کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اور پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کا پانی کو روک کر اسے بھارت میں ہی استعمال کیا جائے گا۔

2016 میں انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الوزارتی ٹاسک فورسز بنائی تھی جسے سندھ طاس معاہدے کا جائزہ لینے اور پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا کام سونپا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کے لیے بھارت طویک عرصے سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام دریاؤں پر پانی ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیم بنانے میں مصروف ہے۔

The post بھارتی آبی دہشتگردی؛ پاکستان کا پانی روکنے کیلئے ایک اور ڈیم کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pXsPmX
via IFTTT