Sunday, December 31, 2023

ہم ایسے مستقبل کے لیے پرامید ہیں جہاں خواتین فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گی،فریال تالپور

انجمن اساتذہ کا شاہ لطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مبینہ نازیبا وڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ ایکسپریس اردو

  کراچی:  شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلرکی مبینہ طور پر  نازیبا وڈیو وائرل ہونے کے معاملے  پر انجمن اساتذہ نے نگراں وزیراعلیٰ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ 

سندھ کی اکیڈمک تاریخ میں نازیبا حرکات پر مشتمل وڈیو کا ایک حیران کن اور تازہ معاملہ سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابوپوٹو کی مبینہ طور پر نازیبا وڈیو نے سندھ کے اکیڈمک حلقوں میں سراسیمگی پھیلا دی ہے۔

وائس چانسلر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے سے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے اساتذہ و ملازمین میں چہ مہ گوئیوں سے شروع ہونے والے معاملے کی بازگشت اب وزیر اعلی ہائوس تک پہنچ گئی ہے۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور شاہ لطیف یونیورسٹی کی اساتذہ کی انجمن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور انجمن کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر حسام الدین شیخ نے اس معاملے کو قرطاس پر لاتے ہوئے نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر سے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹاکر فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈینز نے اساتذہ کو بتایا ہے کہ اگر وزیر اعلی ہائوس اس معاملے کا فوری نوٹس نہیں لیتا تو وہ پیر سے وائس چانسلر کی صدارت میں منعقد ہونے والے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

فپواسا کے جنرل سیکریٹری اور انجمن اساتذہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے صدر ڈاکٹر گھمرو نے ’’ ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں یونیورسٹی ڈینز کے اس ارادے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں بھی سوشل میڈیا پر بعض ڈینز کے کچھ اس طرح کے تحریری پیغامات موصول ہوئے ہیں جبکہ پیر کو ڈینز وزیر اعلی ہائوس کو خطوط بھی لکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی مبینہ ویڈیو 3 روز قبل منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد یونیورسٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے، ہم نے وزیر اعلی سندھ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائیں اور تحقیقات کے دورانیے میں ڈاکٹر ابوپوٹو کو اس عہدے سے علیحدہ کردیں۔

اس سلسلے میں صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو لکھے گئے مکتوب میں انجمن اساتذہ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے موقف اختیار کیا ہے کہ  وہ وائس چانسلر کی مبینہ نازیبا وڈیو پر سنجیدگی سے فوری نوٹس لیں کیونکہ اس وڈیو سے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی ساکھ شدید مجروح ہوئی ہے جس میں بظاہر وائس چانسلر ملوث ہیں۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وائرل وڈیو نے یونیورسٹیز کی لیڈر شپ پر سنجیدہ سوالات اٹھادیے ہیں جو اداروں کی ساکھ کے لیے شدید خطرے والی بات ہے،  یہ وڈیو یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور عام لوگوں کے لیے حیران کن ہے اور سب کو اس پر شدید تحفظات ہیں۔

خط میں نگراں وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعات پر عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔
واضح رہے کہ مبینہ نازیبا وڈیو سے شدید تنقید کی زد میں آنے والے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابوپوٹو کے عہدے کی مدت کا یہ آخری سال ہے،  ان کے عہدے کی مدت اکتوبر 2024 میں پوری ہوجائے گی ان کی تقرری سابق سندھ حکومت کے دور میں تلاش کمیٹی(سرچ کمیٹی) کی سفارش پر کی گئی تھی۔

ایکسپریس نے اس معاملے پر وائس چانسلر کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا جس پر ان کا پیغام موصول ہوا کہ یونیورسٹی کے پی آر او سے رابطہ کرلیں۔  یونیورسٹی کے پی آر او سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ  وائس چانسلر اپنے جاری وڈیو پیغام میں اس وڈیو کو جعلی قرار دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ اس وڈیو کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے۔

پی آر او کا مزید کہنا تھا کہ اس یونیورسٹی کے اندر اور باہر سے کئی لوگ اس میں ملوث ہیں جو وائس چانسلر سے کہتے ہیں کہ سابق انتظامیہ کی طرز پر انھیں accommodate کیا جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے تمام ملوث متعلقین کے خلاف ایف آئی آے سائبر کرائم میں درخواست بھی دے دی ہے۔

اس سلسلے میں حکومت سندھ کا موقف جاننے کے لیے وزیر اعلی سندھ کے ترجمان رشید چنا سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

The post انجمن اساتذہ کا شاہ لطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مبینہ نازیبا وڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wl9NH7h
via IFTTT

Saturday, December 30, 2023

آئندہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں،سراج الحق

برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان صدر ہاکی فیڈریشن کے مشیر مقرر ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان کو اپنا مشیر مقرر کردیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان کو اپنا مشیر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مسرت اللہ خان سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

میر طار ق حسین بگٹی  نے مسرت اللہ خان کی پاکستان ہاکی کے معاملات میں بصیرت اور اسپورٹس انفراسٹکچر مینجمنٹ میں وسیع تجربہ اور اہلیت کی بنیاد پر تقرری کی ہے۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان کے تجربات اور انکی پیشہ ورانہ خدمات سے پاکستان ہاکی میں جدت اور پیشہ ورانہ کھیل کا رجحان متعارف کرائینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو قومی کھیل کی طرف مائل کرنے کے لئے اسٹریٹیجک پلاننگ کی ضرورت ہے جس کے لئے بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں بھی غور و خوض کیا جارہا ہے۔

The post برگیڈیئر (ر) مسرت اللہ خان صدر ہاکی فیڈریشن کے مشیر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/k9YxKbO
via IFTTT

Friday, December 29, 2023

پنجاب کے دارالحکومت میں خون جما دینے والی سردی ... لاہور کا درجہ حرارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کم ہو گیا

محکمہ کالج ایجوکیشن کی اکیڈمکس سے لاتعلقی؛ 4 سال سے کالجوں میں گریجوکیشن کے دروازے بند ایکسپریس اردو

کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن کی اکیڈمکس سے لاتعلقی کے بعد کراچی کے نوجوانوں پر چار سال سے کالجوں میں گریجوکیشن کے دروازے بند ہیں۔ 

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی لاپرواہی اوراکیڈمک معاملات سے لاتعلقی کے سبب کراچی کے نوجوان گزشتہ 4برس سے گریجویشن پروگرام سے محروم ہیں اورانٹرمیدیٹ کرکے سرکاری کالجوں سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے خواہش مند ہزاروں متوسط اورغریب طلبہ پر گورنمنٹ کالجوں میں ڈگری پروگرام کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اورشہرکے ہزاروں ایسے نوجوان جوجامعہ کراچی اورپبلک سیکٹرکی دیگرکسی جنرل یونیورسٹی میں داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے یاتونجی یونیورسٹیزکارخ کررہے ہیں یاپھر سرمایہ نہ ہونے کے سبب اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوکرگھروں پر بیٹھ گئے تاہم ان پر گریجویشن کے دروازے بند ہوچکے ہیں جبکہ سندھ کے دیگر ریجن میں بھی یہی صورتحال ہے اور اب پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے بعد نگراں صوبائی حکومت بھی اس سلسلے میں کسی پیش رفت کرنے میں ناکام ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کورواں سال اکتوبرمیں سرکاری کالجوں میں 4سالہ بی ایس ڈگری پروگرام شروع کرنے کااچانک خیال آیا تھا اس سلسلے میں ایک پہلے سے تیارشدہ ڈرافٹ پالیسی کاجائزہ لینے کے لیے 9رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کاایک بھی اجلاس تاحال نہیں ہوسکے جس سے محکمہ کی اس سلسلے میں سنجیدگی کاانداز بخوبی لگایاجاسکتاہے

قصہ یوں ہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے چار برس قبل سندھ سمیت پورے پاکستان سے دوسالہ گریجوکیشن ”بی اے، بی ایس سی اوربی کام“ختم کردیاتھا اورکالجوں میں بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جوگریجوکیشن کے مساوی ہوگااس اثناء میں کالجوں میں کئی عشروں سے جاری دوسالہ گریجویشن کوایک درجے کم کرکے ”ایسوسی ایٹ ڈگری“میں تبدیل کردیاگیایہی پروگرام انتہائی معمولی انرولمنٹ کے ساتھ آج تک جاری ہے کیونکہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن کے مساوی نہ ہونے کے سبب طلبہ اس میں داخلہ لینے سے کتراتے ہیں کیونکہ بیشترطلبہ کایہ کہناہے کہ”ان دوبرسوں میں پڑھ کرجب انھیں گریجوکیشن کی سندنہیں ملنی تواس پروگرام کاکیافائدہ ہوگابہتریہ ہے کہ براہ کسے ایسے تعلیمی ادارے میں داخلہ لیں جہاں چارسالہ گریجویشن ڈگری پروگرام میسرہوایک طالب علم حماد نے بتایاکہ جب انٹرمیڈیٹ کے بعد انھوں نے کالج سے گریجویشن کاسوچاتومعلوم ہواہے کہ اب گریجویشن کی ڈگری نہیں مل رہی اس کے لیے یونیورسٹی ہی جاناپڑے گامجھے یونیورسٹی میں اپنے مطلوبہ پروگرام میں داخلہ نہیں مل سکااورنجی یونیورسٹی سے گریجویشن کے اخراجات کے لیے میرے پاس رقم نہیں تھی لہذااب میں کالج میں داخلہ لینے کے بجائے پرائیویٹ بنیادپر ایسوسی ایٹ ڈگری میں رجسٹرڈہوگیاہوں کیونکہ اس پروگرام کے لیے کالج جاکراپنے پیسے خرچ کرناایک فضول بات ہے“

واضح رہے کہ اس وقت صرف کراچی میں 92سرکاری کالج ایسے ہیں جنھیں محکمہ کالج ایجوکیشن سے ڈگری کالج کاٹائیٹل ملاہواہے اوران کالجوں میں چارسال قبل تک دوسالہ گریجوکیشن بی اے،بی کام اوربی ایس سی چلایاجارہاتھا تاہم اب ان کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے بعد انرولمنٹ نہ ہونے کے برابرہے کیونکہ طلبہ کی دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں پائی جاتی 92میں سے کراچی میں صرف پانج سرکاری کالج ایسے ہیں جہاں انتہائی محدودپیمانے پر بی ایس چارسالہ ڈگری پروگرام جاری ہے ان میں سے گورنمنٹ کامرس کالج اورخورشید گرلز کالج نے حال ہی میں جامعہ کراچی سے بی ایس پروگرام کی منظوری حاصل کی ہے جبکہ جامعہ ملیہ اورایجوکیشن کالج میں پہلے سے بی ایڈ اوررعنا لیاقت علی کالج میں ہوم اکنامکس پروگرام چلایاجارہاہے باقی 87سرکاری کالجوں میں سے کسی میں بھی سائنس، آرٹس،ہیومینیٹیز،تجارت،کامرس،ایڈمنسٹریشن اوراسلامک لرننگ سمیت کسی بھی ضابطے کے ڈگری پروگرام آفرنہیں کیے جارہے۔

”ایکسرپیس“نے اس سلسلے میں کراچی ریجن کے سرکاری کالجوں کے ڈائریکٹرپروفیسرسلیمان سیال سے رابطہ کیااوران سے پوچھاکہ آخرکالجوں میں ڈگری پروگرام شروع کرنے میں کارکاوٹ ہے اوراس سلسلے میں اب تک کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی ”جس پر انھوں نے دعویٰ کیاکہ پیش رفت ہورہی ہے ہم جلد اجلاس بلارہے ہیں ہمیں ایچ ای سی نے کہاہے کہ ابھی رکیں تاہم جب ان سے سوال کیاگیاکہ ایچ ای سی نے کیوں روکاہے جس پر وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے“

یادرہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے تقریباچار سال کی تاخیرکے بعد 4اکتوبرکوسرکاری کالجوں میں بی ایس چارسالہ گریجویشن شروع کرنے کے لیے پہلے سے تیار شدہ ایک ڈرافٹ پالیسی جاری کی تھی اس پالیسی کے اجراء کے ضمن میں 12اور13اکتوبرکودوعلیحدہ علیحدہ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے جس کے تحت سندھ کے تمام ریجنز کے کالجوں کے ڈائریکٹرزاورچند پرنسپلز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی اوراس وقت کے ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسرسلیان سیال اس کمیٹی کے خود کنوینرمقررہوئے تاہم ان تین مہینوں میں اس کمیٹی کاایک اجلاس بھی نہیں ہوااس تساہلی سے محکمہ کالج ایجوکیشن کی اکیڈمک معاملات میں سنجیدگی کااندازلگایاجاسکتاہے۔
اس صورتحال پر جب ”ایکسپریس“نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف شیخ سے رابطہ کرکے سرکاری کالجوں کو ڈگری پروگرام سے محروم رکھنے کی وجہ دریافت کرنی چاہی جس پر ان کا کہناتھا ابھی اجلاس میں مصروف ہیں شام کو رابطہ کریں شام کو رابطہ کرنے پر انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا انھیں اس سلسلے میں ایس ایم ایس اور ووٹس ایپ بھی کیا گیا تاہم ان کی جانب سے محکمے کا موقف موصول نہیں ہوا۔

The post محکمہ کالج ایجوکیشن کی اکیڈمکس سے لاتعلقی؛ 4 سال سے کالجوں میں گریجوکیشن کے دروازے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/O4kjID1
via IFTTT

ایف بی آر کا بزنس اور کمرشل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کیلئے ملک گیر سروے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نےرواں مالی سال2023-24 کے اختتام تک 15 لاکھ نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا ہدف حاصل کرنےکے لیے اب تک سات لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، متعدد کاروباری افراد ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں جنہیں نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے والوں کے بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ایف بی آر نےتھرڈ پارٹی کی مد سے لاکھوں افراد کی مالی ٹرانزیکنشز کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ کی آبادی میں سے ٹیکس نظام میں ایک کروڑ دس لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں ان میں سے صرف 53 لاکھ افراد نے پچھلے سال گوشوارے جمع کرائے ہیں، اس کے علاوہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف بی آر نے اس اقدام سے پہلے ٹیکس دہندگان کو پینلٹی، جرمانے سے بچنے کیلئے انکم گوشوارے داخل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بزنس اور کمرشل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کیلئے ملک گیر سروے پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

The post ایف بی آر کا بزنس اور کمرشل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کیلئے ملک گیر سروے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/N8dwiVI
via IFTTT

Thursday, December 28, 2023

/ پائیدار ترقی کا خواب تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا،کمشنر نصیر اباد ڈویژن طارق قمر بلوچ

تجاوزات کیخلاف آپریشن پراسکیم 45 کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، بچہ جاں بحق ایکسپریس اردو

  کراچی: گلشن معمار اسکیم 45 میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

مظاہرین نے پولیس و رینجرز سمیت دیگر سرکاری عملے پر پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر 2 کمسن لڑکے زخمی ہوگئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلشن معمار میں ایم ڈی اے کی زیرنگرانی اسکیم 45 کے 5 سیکٹرز رہائشی سیکٹر 11 ، 18 اور 23 جبکہ کمرشل سیکٹر  19 اور 24  میں زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے آپریشن کیا جس پر مشتعل افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ مہروز علی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے پولیس، رینجرز ودیگر سرکاری عملے پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال کیا۔ سخت جدوجہد کے بعد تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران قابضین کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفی کی عمر 9 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اُس کے سر پر لگنے والی گولی دوسری جانب سے پار ہوگئی تھی۔ شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ نامعلوم لڑکے کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ اُس کو گردن پر لگنے والی گولی دوسری جانب سے پار ہوگئی تھی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی  فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس واقعہ کو قابضین کی فائرنگ کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک گلشن معمار تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا جا رہا تھا جس کے بعد قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔

The post تجاوزات کیخلاف آپریشن پراسکیم 45 کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mnRDgf2
via IFTTT

Wednesday, December 27, 2023

ن لیگ نے بلاول بھٹو کی تقریر کو مایوس کن قرار دیدیا ... ملک کو معاشی بحران سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، پی پی چیئرمین کے پاس پاکستان کو آگے بڑھانے کا کوئی منشور نہیں ہے، ... مزید

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی ایکسپریس اردو

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے سے تیسرے اور بابراعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

The post آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0V1DxgH
via IFTTT

Tuesday, December 26, 2023

پیپلز پارٹی کی بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری

بھارتی اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی گلو کار غلام علی کی مداح نکل آئیں ایکسپریس اردو

 لاہور: ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی گلو کار غلام علی کی مداح نکل آئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اداکارہ کے اعزاز میں لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جس میں نامور پاکستانی گلوکار غلام علی بھی موجود تھے۔

استاد غلام علی نے اس موقع پر مشہور غزل ’چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ پر آواز کا جادو جگایا۔

 

پاکستانی گلوکار کی مسحور کن آواز پر گلوکار وارث بیگ، اداکار احسن خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ  ممتاز بھی انہیں  داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں۔

 

The post بھارتی اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی گلو کار غلام علی کی مداح نکل آئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pUxbF7O
via IFTTT

Sunday, December 24, 2023

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری جاں بحق ایکسپریس اردو

کراچی: شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی نزد غوثیہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے سعد حسین نامی 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں قمر کیانی نے بتایا کہ مکان نمبر اے ون 68 میں شادی کی تقریب میں شریک افراد نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر پڑوسی سعد حسین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے شخص عارف کو گرفتار کرلیا، مقتول سعد کی لاش قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

The post شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DzKs9ob
via IFTTT

Saturday, December 23, 2023

لاہور ، این اے127 ،پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈسٹرکٹ،زونل و یو سی تنظیموں کا اجتماع،کا رکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت

زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی ایکسپریس اردو

مدینہ منورہ: مسجد نبوی جانے والے زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسولؐ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا۔ یہ اجازت نامہ صرف ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت سرف ان لوگوں کو ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

The post زائرین کو سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخلے کی اجازت ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Pd86qNw
via IFTTT

Friday, December 22, 2023

وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تقرر و تبادلے، ڈاکٹر طارق محمود پی آئی او تعینات، سید مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

سیاسی منظر نامے پر بڑی ہلچل، فیصل واؤڈا کی آصف زرداری سے اہم ملاقات ایکسپریس اردو

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واؤڈا کی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی منظر نامے پر ہلچل اُس وقت ہوئی جب کراچی بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے فیصل واؤڈا کی اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت عام انتخابات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے آصف زرداری اور فیصل واؤڈا کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں سابق صدر خوشگوار موڈ میں سابق وفاقی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی منظر نامے میں اہم مقام رکھنے والے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد فیصل واؤڈا کی پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

The post سیاسی منظر نامے پر بڑی ہلچل، فیصل واؤڈا کی آصف زرداری سے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zOhGuCi
via IFTTT

Thursday, December 21, 2023

گ*لورالائی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جموریہ چیک میں مسلح طالب علم کی یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

پیراگوئے: جمہوریہ چیک میں مسلح شخص نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں واقع پراگ کے علاقے میں قائم چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 15 افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے یونیورسٹی کو گھیرے میں لیا اور حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح طالب علم نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس چیف نے حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم اُس کی شناخت کو مخفی رکھا گیا ہے۔

جمہوریہ چیک کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر واقعے کو کسی دہشت گرد یا شدت پسند گروہ سے جوڑا جائے۔

پولیس نے یونیورسٹی کو خالی کرانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید حملہ آور نے عمارت میں دھماکا خیز مواد نصب کیا ہے۔

The post جموریہ چیک میں مسلح طالب علم کی یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TX6wFYe
via IFTTT

Wednesday, December 20, 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس و ریسکیو حکام

اٹلی: شادی سے انکار پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید ایکسپریس اردو

اٹلی میں شادی سے انکار پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر ریگیو ایمیلیا کی عدالت نے منگل کو ایک پاکستانی جوڑے کو اپنی 18 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔

ثمن عباس کے والدین شبر عباس اور مفرور ملزمہ نازیہ شاہین اُس کی شادی پاکستان میں کزن سے کرانا چاہتے تھے لیکن ثمن نے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ اپریل 2021 میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ بعدازاں نومبر 2022 میں ثمن عباس کی لاش شمالی اٹلی میں ان کے والدین کے فارم ہاؤس کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔

شیبر عباس کو گزشتہ سال نومبر میں پنجاب کے ایک گاؤں سے بیٹی کے قتل کے شبہ میں اطالوی پولیس کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد ازاں  یکم ستمبر 2023 کو اٹلی کے حوالے کیا گیا تھا۔

 

استغاثہ کے مطابق ثمن کے والدین اس بات سے ناراض تھے کہ وہ اٹلی میں کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے۔ ثمن نے والدین کے خلاف پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد نومبر 2020 میں لڑکی کو شیلٹر ہوم میں رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں اپریل 2021 میں پاسپورٹ لینے اور والدین کے سامنے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ سنانے کے لیے لڑکی اپنے خاندان سے ملنے گئی جس کے بعد وہ اچانک لاپتا ہوگئی۔ بوائے فرینڈ کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی کے گھر چھاپہ مارا لیکن والدین پہلے ہی پاکستان فرار ہوچکے تھے۔

 

لاپتا ہونے کے ایک سال بعد نوویلارا میں ثمن عباس کے خاندانی گھر کے قریب سے انسانی باقیات برآمد ہوئی تھیں جس کی شناخت ثمن عباس کے طور پر ہوئی۔ لاش پر وہی کپڑے موجود تھے جو ثمن عباس نے گمشدگی کے وقت پہن رکھے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لڑکی کے خاندان کے پانچ افراد کو چند اوزاروں سمیت گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور تقریباً تین گھنٹے بعد وہ گھر واپس آئے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ والدین نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور چچا نے اپنی بھتیجی کا گلا گھونٹا۔ اس سے قبل ثمن عباس کے چچا دانش حسنین کو قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

The post اٹلی: شادی سے انکار پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/a5Dtcfx
via IFTTT

Tuesday, December 19, 2023

پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کااعلان ... 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔9مئی کے ذمہ داران جو بھی ہیں انھیں سزا ملنی چاہیے، سابق ایم این اے سید فیض الحسن ... مزید

کوئٹہ کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزارت صحت نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کررہا ہے تاہم لوگوں کی نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس سامنے آرہا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ایک بار پھر وزارت صحت نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

The post کوئٹہ کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/efva7yJ
via IFTTT

Monday, December 18, 2023

پی ڈی ایم دور حکومت میں لگائے جانے والے افسران تاحال اہم انتظامی عہدوں پر براجمان ... وفاقی حکومت نےیکم مئی 2022 کو موجودہ آئی جی اسلام آباد کو تعینات کیا تھا اسی طرح اپریل ... مزید

بارسلونا میں ’اوور سیز کا پیغام پاک فوج کے نام‘ سے انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد ایکسپریس اردو

بارسلونا: ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا “اوورسیز  کا پیغام پاک فوج کے نام “ انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان جبکہ اس کی صدارت تمغہ خدمت چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرا نے کی۔

تقریب میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر میرا ضمیر جزل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

شریک پاکستانیوں نے سبز ہلالی لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں شریک بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ شرکا ملی نغموں پر جھومتے بھی رہے۔

The post بارسلونا میں ’اوور سیز کا پیغام پاک فوج کے نام‘ سے انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8cN6bTd
via IFTTT

Sunday, December 17, 2023

ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ... نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، فاٸرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے، ... مزید

لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا اختتام ایکسپریس اردو

لاہور میں تین روز سے جاری برائیڈل فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیشن ویک کے آخری روز بھی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، نت نئے ڈیزائنوں اور زرق برق لباس پہنے دلہنوں کی پرفارمنس نے فیشن ویک کو چار چاند لگا دیئے۔

برائیڈل شو میں اشنا شاہ، عائشہ عمر، سارہ خان سمیت ٹاپ ماڈلز نے بطور شو سٹاپر شرکت کی جبکہ شو کے دوران میل ماڈلز کےملبوسات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیے تاکہ ماڈلز کے ساتھ نئے ڈیزائنرز کے کام کو بھی پذیرائی ملتی رہے۔

اس  موقع پر فلک شبیر سمیت ملک کے نامور گلوکاروں نے آوازکا جادو جگا کر شرکاء سے بھرپور داد بھی سمیٹی۔

The post لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا اختتام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/N1Hpotz
via IFTTT

Saturday, December 16, 2023

الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے۔ جمعیت علمااسلام کے کارکنان الیکشن کی تیاریاں تیز کریں،صوبائی امیر مولانا عبدالواسع

کراچی میں اتوار سے سردی میں اضافے کی پیش گوئی ایکسپریس اردو

  کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار سے شہر قائد میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روزکے دوران سمندری ہواؤں کی دوبارہ بندش اوربیشتروقت بلوچستان کی شمال مشرق ہوائیں چلنے کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ درجہ حرارت میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر13.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ گلستان جوہرمیں 14 ڈگری، شاہ فیصل میں 16.5 ڈگری جبکہ سرکاری ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے حامل ویدراسٹیشن (پہلوان گوٹھ) پر کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں اتوار سے سردی میں اضافے کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GW2BcNo
via IFTTT

Friday, December 15, 2023

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفی دے دیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےاستعفی دے دیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نے سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظورِ کرلیا۔ سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو استعفی دیا تھا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اج منظور کیا سرفراز بگٹی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نگران حکومت سے مستعفی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول سے قبل استعفٰی دینا ضروری تھا، سرفراز بگٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اںتخابات میں حصہ لیں گے۔

The post وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفی دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VxdzO1F
via IFTTT

Wednesday, December 13, 2023

سیکٹر پلان کی تشکیل محکمہ لوکل گورنمنٹ اور یورپی یونین کا بڑا اقدام ہے ،صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ

نواز شریف سیاسی میدان میں اکیلے دوڑ کر بھی چوتھے نمبر پر ہی آئیں گے، فیصل واؤڈا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاست اور خالی میدان بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خود پلیٹ میں رکھ کر دیا مگر وہ خالی میدان میں اکیلے دوڑ کر بھی چوتھے نمبر پر ہی آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ پچھتر سال سے قوم کو کچھ پتہ ہی تو نہیں ہے، نو مئی کا اشتعال عمران خان نے دلایا اور جمہوریت و پارٹی دونوں کا نقصان کیا اور نواز شریف کو سیاست و میدان خود پلیٹ میں رکھ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس خالی میدان میں اکیلے بھاگ کر بھی چوتھے نمبر پر آئیں گے، جو بیانیہ نواز شریف بنانا چاہ رہے ہیں وہ بالکل پٹا ہوا بیانیہ ہے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ دو رکنی بینچ نے نواز شریف کو بحال کردیا، تین رکنی بینچ دوبارہ نااہل کرسکتا ہے، کیونکہ ہم دیکھتے آرہے ہیں کہ یہاں فیصلے تبدیل ہوجاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ العزیزیہ میں نواز شریف کے بری ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے والا فیصلہ غلط تھا، ان سب چیزوں سے عدلیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں، جنہوں نے العزیزیہ کا پہلا فیصلہ دیا انہیں ہم سزا ہوتے ہوئے کب دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیوں اور جرائم کا اعتراف کرکے خود کو کٹھہرے میں پیش کریں اور پھر احتساب کا نعرہ لگائیں۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب کو جنہوں نے سزائیں سنائیں اُن کا آپ کیا احتساب کریں گے؟ نسلہ ٹاؤر کا فیصلہ دینے والے کو بے گھر کریں گے؟ اُس کے بچوں کو سڑکوں پر چھوڑیں گے، جائیداد ضبط کریں گے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نور مقدم کیس کا فیصلہ سنایا مگر آج تک سزا نہیں ہوئی، سانحہ آرمی پبلک اسکول میں سارے پھانسی چڑھ گئے، ایک آدمی سویلین کورٹ میں گیا وہ آج تک بچا ہوا ہے، ریکوڈک میں اربوں کا نقصان ہوا، وہ پیسہ پاکستانیوں کا تھا، جس نے وہ فیصلہ دیا اب قوم کا پیسہ واپس کرے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آنے کے بعد ایک امید ہے کہ وہ گیارہ ماہ میں کچھ بہتری کرلیں گے کیونکہ وہ سسٹم کے خلاف کھڑے ہوئے تو انہیں سازشوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

عدالتی تاریخ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ جب عدلیہ کو ہر معاملہ اچھا چلانا آتا ہے تو پھر ملک بھی وہی چلا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی دس سے پندرہ لاکھ روپے تنخواہیں ہیں اور انہیں گرمیوں سردیوں میں تین ماہ کی چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں، یہ چھٹیاں ایسے کرتے ہیں جیسے ملک کے سارے کیسز حل کردیے۔

فیصل واؤڈا نے عدلیہ کی بہتری کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ (ججز) سیاست نہ کریں، آپس میں ایک دوسرے کیخلاف محاذ نہ کھولیں بلکہ انصاف کی فراہمی کا کام کریں، عدالتی نظام کی تبدیلی تک پاکستان بہتر نہیں ہوسکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی کا لاوا پھٹتا ہے تو بڑے بڑوں کو بہا کر لے جاتا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے۔ فیصل واؤڈا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو چیفس جو ملے ہم اُن کی عزت کریں۔

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں شامل ایک جج نے نااہلی کو تاحیات قرار دیا مگر اب تین روز پہلے انہوں نے اس حوالے سے کچھ اور ریمارکس دیے۔

فیصل واؤڈا نے امید ظاہر کی کہ آج ایک بااصول اور طاقتور شخص جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کے منصب پر ہیں، اُن کے پاس موقع ہے کہ کھڑے ہو کر اصول طے کردیں ور نہ پھر خدشہ ہے کہ معاملہ سڑکوں پر آجائے گا اور پھر اگر ایسا ہوا تو ہم سب کیلیے بہت مشکل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم عدل کا نظام درست کردیں تو پھر طاقتور بھی کچھ نہیں کرسکے گا۔

The post نواز شریف سیاسی میدان میں اکیلے دوڑ کر بھی چوتھے نمبر پر ہی آئیں گے، فیصل واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8fJibBl
via IFTTT

Tuesday, December 12, 2023

کراچی، چیکنگ کیلیے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران  پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے والے کار سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات نے بتایا کہ قیوم آباد سی آر پٹہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران اہلکار نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فرحان نذیر کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار  30 سال بلال اور شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم جانچ کا عمل جاری ہے ۔

The post کراچی، چیکنگ کیلیے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8CmWauo
via IFTTT

ایبٹ آباد میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے ماں اور چار کمسن بچے جاں بحق ایکسپریس اردو

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گیس لیکج کے باہر ماں اور چار کمسن بچے دم توڑ گئے جبکہ باپ کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع کھولہ چوناکاری میں مزدور کے گھر پر گیس لیکج کے باعث دو کمسن بیٹیاں، دو بیٹوں اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شمیم بی بی، دو کمسن بچیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص جو باپ ہے اُسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

مکینوں نے تشویش ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر ماں اور چار بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔

The post ایبٹ آباد میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے ماں اور چار کمسن بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oG21etQ
via IFTTT

Monday, December 11, 2023

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کوہوگا

ق لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا ایکسپریس اردو

 پشاور: مسلم لیگ ق کے بعد جمعیت علماء اسلام نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا۔

پیر کی شب مفتی محمود مرکز پشاور میں دونوں جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کے لیے مختلف فارمولوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جے یو آئی وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور (ن) لیگ کی قیادت صوبائی صدر امیر مقام نے کی جبکہ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گزشتہ دو عام انتخابات کے دوران دونوں جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں پر بات ہوئی۔ اس موقع پر جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے ساتھ پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، ق لیگ نے 10 قومی اور 22 صوبائی نشستیں مانگ لیں

جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں کے درمیان بات چیت کے مطابق سیٹ ایڈجیسٹمنٹ پورے ملک کے لیے ہوگی تو ہر جگہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد مذاکرات کا تیسرا راﺅنڈ منعقد ہوگا۔

دریں اثناء جے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ ہم نہ تو الیکشن سے بھاگے ہیں اور نہ ہی راہ فرار اختیار کرنے کا اراداہ ہے، جے یو آئی فروری نہیں جنوری میں بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے الیکشن کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کام سکیورٹی الرٹس سے آگاہ کرنا نہیں بلکہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

The post ق لیگ کے بعد جے یو آئی نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wUmb60B
via IFTTT

Sunday, December 10, 2023

’’بال پِکر‘‘ سے کرکٹر بننے تک ایکسپریس اردو

انتیس سالہ ممتاز بلے باز، بابر اعظم حالیہ ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ میں عمدہ کارکردگی نہیں دکھا پائے مگر ان کی داستانِ زندگی میں سبھی کے لیے کئی سبق پوشیدہ ہیں۔وہ عیاں کرتی ہے کہ انسان بے سروسامانی میں محنت، استقلال، صبر اور ہمت سے کام لے تو قدرت الہی بھی اسے عظیم کامیابیاں عطا کرتی ہے۔

بابر اعظم نے1994ء میں لاہور کے ایک متوسط گھرانے میں جنم لیا۔ والد، اعظم صدیقی ایک سرکاری ادارے میں پڑھاتے تھے۔ تنخواہ مگر کم تھی۔ اِسی لیے اْنھوں نے گھڑیاں مرمت کرنے والی چھوٹی سی دکان بھی کھول لی۔ یوں ضروری گھریلو اخراجات پورے ہونے لگے۔ مگر کوئی زائد خرچ آجاتا، تو پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ گھرانا پھر بھی شکر ادا کرتے زندگی گزار رَہا تھا۔

اعظم صدیقی کے بڑے بھائی، محمد اکمل صدیقی ایک کرکٹ اکیڈمی کے منتظم تھے۔ اْنھوں نے اپنی نگرانی میں اپنے ایک بیٹے، کامران اکمل کو کرکٹ سکھائی اور اْسے عمدہ بلے باز اور وِکٹ کیپر بنا دیا۔ جب بابر آٹھ سال کا تھا، تو 2002ء میں کامران اکمل کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کامران کا چھوٹا بھائی، عمر اکمل بھی عمدہ بیٹسمین ثابت ہوا۔

ہمدرد والدین

چچازاد بھائیوں کو کھیلتا دیکھ کر بابر بھی بچپن سے کرکٹ میں دلچسپی لینے لگا۔ اْس نے محلے کی گلیوں میں کھیل کا آغاز کیا۔ اعظم صدیقی روایتی والد کی طرح نہیں تھے جو بچوں پر عموماً اپنی مرضی ٹھونس دیتے ہیں۔ اْنھوں نے دیکھا کہ بابر کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی لیتا ہے، تو وہ بیٹے کی حوصلہ افزائی کرنے لگے۔ یہی نہیں، وہ اْس کے ساتھی و مددگار بن گئے۔باپ کی مدد پا کر بابر کو بہت اعتماد حاصل ہوا۔

اب اْسے گھر والوں سے چھپ کر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اِس امر نے نوجوان لڑکے کا بہت حوصلہ بڑھایا۔ بابر نے ہر قیمت پر بہترین بلے باز بننے کا تہیہ کر لیا تاکہ اپنے اور وَالد کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے، تاہم اِس خواب کی تکمیل میں پیسوں کی کمی آڑے آگئی۔

دراصل بابر والدین کا دوسرا بیٹا ہے اور جب اْس نے 2004ء سے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا، تو بابر کے دو اَور بھائی بہن تولد ہو چکے تھے۔ یوں چھ افراد وَالے گھرانے کے اخراجات بڑھ گئے۔ حتیٰ کہ اتنی رقم نہ ہوتی کہ بابر کے لیے اچھی قسم کا بلا اور گیند خریدا جا سکے۔بابر کی خوش قسمتی کہ اْسے ہمدرد وَ بہترین والدہ بھی نصیب ہوئیں۔ والدہ روزمرہ اَخراجات سے کچھ رقم بچا لیتی تھیں۔

یہ رقم پھر بچوں کی ضروریات پوری کرنے میں کام آتی۔ بچائی گئی رقموں ہی سے وقتاً فوقتاً بابر کے لیے بلا، گیند، گلوز وَغیرہ خریدے گئے۔ یوں والد کے ساتھ ساتھ نرم و شفیق والدہ بھی بیٹے کی مدد کرتی رہیں تاکہ وہ اَپنے سارے خواب پورے کر سکے۔

ہمارے معاشرے میں دیکھا جاتا ہے کہ اگر کوئی بیٹا یا بیٹی والدین کی خواہشات کے برعکس اپنا کوئی راستہ چْن لے، تو اْس کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ والدین ہی نہیں سارے خاندان والے بھی اْسے لعن طعن کرتے ہیں۔ بہت کم والدین بچوں کی تمنا کا احترام کرتے اور پھر اْن کے مددگار بن جاتے ہیں۔ عقلِ سلیم کا تقاضا یہی ہے کہ بچوں کی تمناؤں کو اوّلیت دی جائے۔ بیشک وہ ناتجربے کار ہوتے ہیں مگر وقت اْنھیں تجربہ دے ڈالتا ہے۔ پھر بچہ اپنی خوشی سے زندگی کے فیصلے کرتا اور اْن کے اچھے یا خدانخواستہ بُرے ہونے کا ذمے دار ہوتا ہے۔

بابر تیرہ سال کا تھا کہ ایک کرکٹ کلب میں تربیت پانے لگا۔ کلب والوں نے اْس کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے کم فیس رکھی ۔ اعظم صدیقی کے پاس ایک ٹوٹی پھوٹی موٹرسائیکل تھی۔ وہ اْس پہ بابر کو کلب لے جاتے۔ یہی نہیں، وہاں رْک کر بیٹے کا اِنتظار کرتے۔کلب والے کبھی کبھی دوپہر کا کھانا کھلاڑیوں کو کھلاتے تھے۔

اْدھر اعظم صدیقی کے پاس صرف ایک انسان کا پیٹ بھرنے کی خاطر رقم موجود ہوتی، لہٰذا جب بابر کو کھانا نہ ملتا، تو وہ اْسے کِھلا دیتے اور یہ بہانہ کرتے کہ اْنھوں نے کھا لیا ۔ یوں بیٹے کا مستقبل سنوارنے اور بہتر بنانے کے لیے باپ قدم قدم پر قربانیاں دیتا رہا۔ ایک باپ ہی ہے جو بچوں کی خوشیوں کے لیے اپنی خوشیاں قربان کرتا ہے۔

اسٹیڈیم میں آمد

اْنہی دنوں ستمبر 2007ء میں جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی۔ اْسے لاہور میں ایک ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کھیلنے تھے۔ تب کامران اکمل قومی کرکٹ ٹیم کا حصّہ بن چکے تھے۔ اْن کی سفارش پر بابر کومددگار اور باؤنڈری پہ بال پکڑ لڑکے کے طور پر رکھ لیا گیا۔ چنانچہ پاکستانی اور جنوبی افریقن ٹیموں کے مقابلوں کے دوران بابر نے مددگاری فرائض انجام دیے۔

یہ تجربہ نشوونما پاتے بابر کے لیے خوشگوار ثابت ہوا۔ اْس نے جانا کہ دورانِ کھیل اور عام حالات میں اسٹیڈیم کا ماحول کیسا ہوتا ہے۔ اعلیٰ سطح پر کرکٹ کیونکر کھیلی جاتی ہے۔ بلے بازوں اور بالروں کا کھیل دیکھ کر اْن کی خوبیاں اور خامیاں کیسے جانی جاتی ہیں۔ غرض تیرہ برس کے لڑکے کو ’’مددگار لڑکا‘‘ بن کر بھی سیکھنے کے لیے بہت کچھ مل گیا۔

جب پاکستانی اور جنوبی افریقن کھلاڑی نیٹ پریکٹس کرتے، تو بابر اْنھیں کھیلتے ہوئے بغور دَیکھتا۔ جنوبی افریقن ٹیم میں اْس کا پسندیدہ بلے باز، اے بی ڈی وِیلیرز بھی شامل تھا۔ بابر اْس کے کھیلنے کی تکنیک غور سے دیکھتا۔ یوں وہ مشاہدے کی اپنی قوت سے بھی کرکٹ کے اسرار و رْموز جاننے کی جدوجہد کرتا رہا۔

ایک بار بابر نے باونڈری پر جنوبی افریقن کھلاڑی کا مارا چھکا کیچ کر لیا۔ اْس نے جس مہارت و آسانی سے کیچ پکڑا، اْسے دیکھ کر جنوبی افریقن کھلاڑی، جے پی ڈومنی نے پیش گوئی کی کہ یہ لڑکا ایک دن عمدہ کھلاڑی بنے گا۔ اْسے یقیناً خبر نہ تھی کہ یہ پیشین گوئی ایک دن زبردست طریقے سے پوری ہو کر رہے گی۔

بابر بڑی محنت سے کرکٹ کھیلتا رہا۔ مسلسل مشق سے اْس کا کھیل بہتر ہونے لگا۔ وہ چوکے چھکے مارنے والا نامور بلے باز بن گیا۔ لاہور کے مشہور کرکٹ کلب اْسے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی تگ و دو کرنے لگے۔ اپنے شاندار کھیل کی بدولت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ اْن لوگوں کی نظروں میں بھی آ گیا جو اْبھرتے جوہرِ قابل کی تلاش میں رہتے۔ 2007ء ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلی جانے والی انڈر 15 ٹرائلز کرکٹ کے مقابلوں میں اْسے بھی شامل کر لیا گیا۔

جوتے نہیں ہیں

ٹرائلز کرکٹ کے مقابلوں میں کھیل کے مطلوبہ جوتے پہن کر ہی کھلاڑی شریک ہو سکتے تھے۔ یہ جوتے خاصے مہنگے تھے۔ اِس لیے اعظم صدیقی نے کوشش کی کہ اْن کا کوئی بھتیجا اپنے کرکٹ جوتے بابر کو مستعار دَے ڈالے۔ کہتے ہیں، دونوں کا کہنا تھا، اْن کے پاس مطلوبہ جوتے موجود نہیں۔بابر اْس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتا ہے ’’مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ابّا کو اَپنے بھتیجوں سے جوتے نہیں مانگنے چاہئیں تھے۔ اْن کے انکار سے ہمیں کچھ بے عزتی محسوس ہوئی۔ تب مَیں نے عہد کیا کہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا، بلکہ اپنی محنت و سعی سے ہر شے حاصل کروں گا۔‘‘

ٹرائلز کرکٹ کے مقابلوں میں بھی بابر نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ اپنے معیاری کھیل کی بدولت وہ سرکاری اداروں کی کرکٹ ٹیموں کے سلیکٹروں کی نگاہوں میں آ گیا جو نوجوان بلے بازوں کو کھوجتے رہتے۔ اب زیادہ اَعلیٰ کرکٹ کھیلنے کے لیے بابر کو ’’کرکٹ کِٹ‘‘ درکار تھی۔ کرکٹ کِٹ میں بلا، گلو، بیٹنگ پیڈ اور دِیگر ضروری سامان شامل ہوتا ہے۔ مگر یہ کرکٹ کِٹ ہزاروں روپے میں آتی تھی اور یہ بابر کے اہلِ خانہ کے لیے بھاری رقم تھی۔

 زیور کی فروخت

دکان سے تو جو آمدن ہوتی، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے میں صَرف ہو جاتی۔ تاہم بابر کی والدہ اخراجات میں سے کچھ رقم بچا کر محفوظ کر لیتی تھیں۔ اب پھر یہی رقم بابر کے لیے کرکٹ کِٹ خریدنے میں کام آئی۔ مگر یہ رقم کم تھی، اِس لیے والدہ نے اپنا کچھ زیور بھی فروخت کر دیا۔ اِس طرح بابر کے لیے کرکٹ کِٹ کا بندوبست ہوا۔یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے والدین کی صورت اولاد کو بہت بڑی نعمت عطا فرمائی ہے۔ ماں باپ نہ صرف اپنے بچوں کو دکھ درد سے دور رَکھنے کی بھرپور جدوجہد کرتے ہیں بلکہ اْن کی سرتوڑ کوشش رہتی ہے کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرے اور معاشرے میں بلند مقام پا لے۔

کرکٹ کِٹ پا کر بابر کا کھیل مزید نکھر گیا۔ وہ اَب باآسانی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا۔ ماں باپ کی دعائیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور 2010ء میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم میں اْسے شامل کر لیا گیا۔ یوں صرف سولہ سال کی عمر میں بابر والدین کا کماؤپوت بن گیا۔ اْسے بینک سے مناسب تنخواہ ملنے لگی۔ اب وہ اَپنے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہو گیا۔

قومی کرکٹ میں

فرسٹ کلاس کرکٹ نے بابر کا کھیل مزید نکھار دِیا۔ وہ بڑی مہارت اور خوبصورتی سے شاٹس کھیلنے لگا۔ اْسے موقع محل کے مطابق بھی کھیلنا آگیا۔ جب وکٹیں محفوظ رکھنا ہوتیں، تو وہ سست رفتاری سے کھیلتا۔ اور جب تیز بلے بازی کرنے کا موقع آتا، تو وہ چوکوں چھکوں کی بارش کر دیتا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کھیل کے باعث ہی مئی 2015ء میں بابر کو پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔بابر نے یہ خبر سنی، تو اْس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ برسوں کی محنت آخر رنگ لے آئی تھی۔ گھر میں والدین اور بہن بھائی بھی بہت خوش تھے۔یوں عالمی کرکٹ میں اس کے تحیر خیز سفر کا آغاز ہو گیا جو کئی بین الاقوامی ریکارڈ بناتا جاری و ساری ہے۔

The post ’’بال پِکر‘‘ سے کرکٹر بننے تک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Jogjxf
via IFTTT

Saturday, December 9, 2023

ا*کوئٹہ کے علاقوںمیں 64شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروںکو اتارکرتبدیل کردئیے

W حاجی محمد اختر صافی کراچی میں انتقال کرگئے

اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور آج ڈی جی کسٹمز کو بھی مسلح افراد نے موبائل سے محروم کردیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ڈی جی کسٹمز چہل قدمی کیلیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

واقعے کا مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ملازم کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ جی 11/3 میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے کھڑا تھا اور ڈی جی کسٹم چہل قدمی کیلیے چلے گئے تھے۔

اسی دوران اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے صاحب کا قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے۔

 

مدعی نے استدعا کی ہے کہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کروائے۔

The post اسلام آباد میں ڈی جی کسٹمز کا موبائل چھین لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gVn6WIQ
via IFTTT

بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بالاچ مولاچ بلوچ بخش کے قتل کا مقدمہ تربت سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ نوجوان کے قتل کیخلاف لواحقین کے لاش کے ہمراہ کئی روز تک دھرنا دیا تھا اور اُن کا الزام تھا کہ بالاچ کو حراست میں لینے کے بعد قتل کیا گیا۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اہل خانہ نے 7 روز بعد مقامی قبرستان میں نوجوان کی تدفین کی، میں لواحقین کے علاوہ دیگر افراد کی بڑی تعداد  شریک ہوئی تھی۔

 

The post بلوچ نوجوان بالاچ کے قتل کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bQC8MrP
via IFTTT

Friday, December 8, 2023

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ ، پی ٹی وی بولان پر بلوچستان کی دیگر علاقائی زبانوں کی طرح ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے کی ہدایت

لاہور؛ چِیلوں کو مارنے کیلیے شہریوں کو معاوضہ دینے کی تجویز ایکسپریس اردو

 لاہور: میٹروپولٹین کارپوریشن نے چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے چیلو ں کو ہی مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیل مارنے والے شہری کو ایک ہزار روپے انعام دینے کی تجویز۔ نیشنل الائنس فارانیمل رائٹس ایکٹویسٹ اینڈ ایڈوکیٹس  نے اس اقدام کو ہائیکورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی فضاؤں میں چیلوں کے غول پروازکرتے نظرآتے ہیں۔  خاص طور پر دریائے راوی کے پل، ڈمپنگ سائٹ ایریا اورلاہورکینال روڈ کے ساتھ وہ علاقے جہاں چیل گوشت بیچنے والے کھڑے ہوتے ہیں۔

حکومت نے چیل گوشت بیچنے پرپابندی عائد کررکھی ہے اس کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی اورملی بھگت کے باعث یہ دھندہ ختم نہیں ہورہا۔

چیلیں یہ گوشت کھانے کے لیے جمع ہوتی ہیں ،اس سے بعض اوقات موٹرسائیکل سوارحادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں جبکہ ان خوفناک اوربھوکی چیلوں کی وجہ سے چھوٹے پرندے جن میں چڑیاں، فاختائیں، لالیاں شامل ہیں وہ ختم ہوتی جارہی ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے چیل گوشت کی فروخت روکنے میں ناکامی پراب چیلوں کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیل کو مارنےوالوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سے  چیلوں کو مارنے کی حکمت عملی اپنانے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں جن کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سیکشن آفیسر ریگولیشنز نے مراسلہ جاری دیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کے سیکشن 140اے کے تحت جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیل کو مارکر   لانے والے شخص کو 1ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

میٹروپولیٹن آفیسر فنانس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر اور ایم او ریگولیشن کی تصدیق کے بعد رقم کا اجرا کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق انسانی جان محفوظ بناتے ہوئے چیل کو مارنے کے لیے ہوائی فائر کیا جا سکتا  ہے۔ چیل کی خوراک کے لیے گوشت کے ٹکڑے بلڈنگ ،ریسٹورنٹ، ہوٹل  کی چھت پر پھینکنے کی صورت میں  اسے سیل کیا جائے گا۔

شہر کی حدود میں متعلقہ زونل افسر ریگولیشن چیل اور گوشت کا ریکارڈ مرتب کرنے کا  ذمے دار ہوگا جبکہ متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر بائی لاز کے مطابق گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مجاز ہو گا۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے  خلاف کار سرکارمیں مداخلت پر 188کے تحت ایف آئی ار کا اندارج کروایا جائے گا،تجاویز ایڈمنسٹریٹر لاہور کو منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہیں ،منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

دوسری طرف نیشنل الائنس آف اینیمل رائٹس ایکٹویسٹ اینڈ ایڈووکیٹس کی فوکل پرسن عنیزہ خان عمرزئی کا کہنا ہے یہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہوگا۔ اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اب چیلوں کو مارنا چاہتی ہے۔

The post لاہور؛ چِیلوں کو مارنے کیلیے شہریوں کو معاوضہ دینے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nv9sxw4
via IFTTT

Thursday, December 7, 2023

ن لیگ میں اختلافات شدید، دانیال عزیز کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدید نوعیت اختیار کرگئے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی سیاست میں ن لیگ کو بڑے نقصان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سینئر رہنماؤں کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے مختلف اضلاع میں پارٹی کو سیاسی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے ضلع نارووال میں احسن اقبال اور دانیال عزیز کی لڑائی سے مقامی سیاست میں مسلم لیگ ن کو بڑا ڈینٹ پڑنے کا امکان ہے۔ پارٹی قیادت نے نواز شریف کا ساتھ دینے اور 5 سال نااہلی بھگتنے والے سینئر لیگی رہنما دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس پر حلقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا۔

لیگی ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں اور اہم قریبی ساتھیوں نے دانیال عزیز کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ علاقے کی بااثر شخصیات، برادریوں اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی صورت میں دانیال عزیز کی مکمل حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تو وہ اپنے پورے پینل کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے اپنے ساتھیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب دانیال عزیز نے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی البتہ انہوں نے لیگی قیادت کا نام لیے بغیر چند شخصیات کو کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

The post ن لیگ میں اختلافات شدید، دانیال عزیز کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/awcEHqK
via IFTTT

کراچی، دم کیلیے آنے والی بزرگ خاتون کو قتل کر کے لاش چھپانے والا حافظ قرآن گرفتار ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں دم درود کرنے والے حافظ قرآن نے لالچ میں بزرگ خاتون کو قتل کر کے لاش گھر کے ڈرم میں چھپا دی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی پختون خان چوک گلی نمبر 3 میں مکان کے اندر ڈرم سے بزرگ خاتون کی 5 سے 6 دن پرانی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور قتل کے الزام میں حافظ قرآن نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عبیداللہ خان نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 60 سالہ زاہدہ بی بی کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم 24 سالہ ضیا الرحمٰن حافظ قرآن ہے اور دم درود کا کام بھی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ زاہدہ بی بی گزشتہ ہفتے کو ضیاالرحمٰن کے پاس دم کرانے گئی تھی اور اس دوران اس نے طلائی بالیاں اور چین پہنی ہوئی تھی جسے دیکھ کر ملزم کے دل میں لالچ آگیا اور اس نے خاتون کو سر پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں موجود ڈرم پر ڈال دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر نورالسلام نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کی اہلیہ لاپتہ ہے جو کہ ضیاالرحمٰن کے پاس دم کرانے گئی تھی جسے وہ اپنے ہمراہ پولیس کے پاس بھی لایا تھا تاہم پولیس نے شک کی بنا پر تحقیقات کی تو ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دوسرے گھر کی نشاندہی کی جہاں اس نے زاہدہ بی بی کو دم کرانے کے لیے بلایا اور وہیں پر اسے قتل کر کے لاش ڈرم میں چھپا دی تھی۔

ملزم جس گھر میں رہتا تھا مقتولہ کے شوہر کو وہاں کی تلاشی بھی کرائی تھی لیکن اس کی اہلیہ وہاں نہیں ملی۔ ایس ایچ او عبیداللہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے مقتولہ کی 2 طلائی بالیاں اور طلائی چین لانڈھی میں کسی جیولر کو ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کر دی تھی جس کی بنیاد پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

The post کراچی، دم کیلیے آنے والی بزرگ خاتون کو قتل کر کے لاش چھپانے والا حافظ قرآن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ks95WvE
via IFTTT

اردو یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے’ پروفیسر‘ کی شرط ختم ایکسپریس اردو

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے مذکورہ منصب کے امیدواروں کے لیے ’’ پروفیسر‘‘  ہونے  کی شرط ختم کردی ہے اور دو روز بعد شائع ہونے والے اشتہار میں’’امیدوار برائے پروفیسر پر ایچ ای سی کی تمام شرائط عائد ہوں گی‘‘ سے متعلق سطر شامل ہی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی کے قواعد کے تحت پروفیسر کے لیے 15 برس کا تدریسی تجربہ اور آخری 5 برسوں میں 5 تحقیقی مقالوں کی اشاعت لازمی ہوتی ہے تاہم اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے امیدواروں کے لیے پروفیسر کی شرط ختم کرنے سے امیدوار اب ان دو مذکورہ تکنیکی شرائط سے آزاد ہوگئے ہیں۔

اب ایسے امیدوار بھی وائس چانسلر کے منصب کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو اسٹنٹ پروفیسر یا ایسوسی ایٹ پروفیسر رہے ہوں یا پھر وہ اس تدریسی کیٹیگری سے باہر ہوں، تاہم تلاش کمیٹی نے امیدوار کے لیے 15 تحقیقی مقالوں اور 20 برس کے تدریسی/انتظامی تجربے کی مجموعی شرط شامل کی ہے لیکن علیحدہ سے تدریسی تجربے کی شرط عائد نہیں کی گئی۔

امیدوار کی عمر کی حد 65 برس رکھی گئی ہے جس کے لیے پی ایچ ڈی ہونا لازمی ہوگا،  یہ فیصلے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی کنوینر شپ میں منعقدہ تلاش کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں شریک ایک رکن نے’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر کافی بحث ہوئی کہ امیدوار کے لیے پی ایچ ڈی اور پروفیسر کی لازمی شرط ختم کردی جائے تاہم اکثر اراکین پی ایچ ڈی کی شرط ختم کرنے پر تیار نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سینیئر رکن کا اصرار تھا کہ یونیورسٹی کو ریسرچر نہیں ایڈمنسٹریٹر درکار ہے لہٰذا پروفیسر کی شرط ختم کردی جائے اور مذکورہ رکن کے اصرار پر یہ شرط ختم کردی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں اردو یونیورسٹی کی پرنسپل سیٹ(وائس چانسلر و دیگر کلیدی انتظامی دفاتر) کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی تاہم اس موقع پر کہا گیا کہ فی الوقت یہ بات چھوڑ دیں یہ ہمارا کام ہے ہم اسے بعد میں دیکھیں گے۔

’’ ایکسپریس‘‘ کے ایک سوال پر چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ایکٹ میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد لکھی گئی ہے تو اسے وہیں ہونا بھی چاہیے،  چیئرمین ایچ ای سی نے اپنی بات کی تائید میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کا وائس چانسلر آفس بھی پہلے لاہور میں ہوا کرتا تھا تاہم اسے بعد میں اسلام آباد منتقل کردیا گیا تو اردو یونیورسٹی کا کیوں نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی کا یہ اجلاس ایچ ای سی کے ریجنل دفتر کراچی میں منعقد ہوا تھا جس میں پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل ، شاہد شفیق ، پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر سید اخلاق حسین اور شیخ کاشف رفعت شریک ہوئے۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق تلاش کمیٹی 6 ہفتے میں اپنا کام مکمل کر لے گی تاکہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں جلد از جلد مستقل شیخ الجامعہ کا تقرر ہو سکے ۔

The post اردو یونیورسٹی؛ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے’ پروفیسر‘ کی شرط ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JAia4Ik
via IFTTT

ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین پرقید اور جرمانہ ہوگا، قانون منظور ایکسپریس اردو

ڈنمارک کی پارلیمان نے قرآن مجید سمیت مقدس کتابوں کی سرعام بے حرمتی ، نذر آتش کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سزا کا قانون منظور کرلیا۔

قانون کے مطابق عوامی مقامات پر قرآن مجید سمیت کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی، نذر آتش کرنے یا اُس کو پھاڑنے والے شخص کو زیادہ سے زیادہ دو سال قید اور جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہوں گی۔

ڈنمارک میں کئی بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی گئی جس پر مسلم دنیا میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد یورپی ملک میں قرآن پاک  کی بے حرمتی اور اسے نذرآتش کرنے پر پابندی کا قانون منظور کیا گیا ہے۔

179  رکنی پارلیمان میں بل کی حمایت 94 اور مخالفت میں 77 ووٹ آئے۔ بل کے مطابق’   کسی مذہبی برادری کے لیے اہم مذہبی اہمیت کے حامل کلام یا تحاریر کے ساتھ نامناسب برتاؤ‘ پر پابندی ہوگی۔

عملی طور پر اس قانون کی منظوری کے بعد عوامی سطح پر کلام الہٰی کو نذر آتش اور اوراق کو پھاڑنے پر پابندی ہوگی۔ اس قانون کا اطلاق  مقدس کتابوں کی بے حرمتی پر مبنی ان ویڈیوز پر بھی ہوگا جن کو وسیع پیمانے پر پھیلانا مقصود ہو۔

قانون کی خلاف ورزی  کرنے والے شخص کو جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ دو سال تک کی قید کی سزا یا پھر دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ پارلیمان سے منظوری کے بعد اب بل دستخط کے لیے  ملکہ مارگریتھ کو ارسال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ رواں ماہ ہی اس بل پر دستخط ہوجائیں گے۔

ڈنمارک  کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کا مقصد ’ منظم انداز سے کی گئی تضحیک‘کے اثرات کو زائل کرنا ہے جس نے دیگر عوامل کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی کے خطرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  رواں برس ڈنمارک اور سویڈن میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی  ناپاک جسارت کئی بار  کی گئی جس  کے ردعمل میں مسلم دنیا کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں بھی مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

 

 

The post ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین پرقید اور جرمانہ ہوگا، قانون منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Que8whl
via IFTTT

Wednesday, December 6, 2023

تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر بھر میں بلاتفریق کیا جا رہا ہے، تحصیلدار عبدالرازق میانی

نگراں حکومت بندرگاہ پر کھڑی بسیں سڑکوں پر لانے کیلیے اقدامات کرے، شرجیل میمن ایکسپریس اردو

  کراچی: سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے نگراں حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پورٹ پر کھڑی بسوں کو سڑکوں پر لانے کیلیے اقدامات کرے۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بیرون ملک سے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلیے درآمد کی گئی بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں، نگراں حکومت سے اپیل ہے کہ ان کھڑی بسوں کو سڑکوں پر لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی خریدی گئی بسیں بندر گاہ پر مہینوں سے کھڑی ہیں، بندرگاہ پر کھڑی بسیں عوام الناس کے لئے فوری طور پر سڑکوں پر لائی جائیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بسیں سڑکوں پر آنے سے عوام سستی اور بہترین بسوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

The post نگراں حکومت بندرگاہ پر کھڑی بسیں سڑکوں پر لانے کیلیے اقدامات کرے، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nOMj432
via IFTTT

Sunday, December 3, 2023

بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان کا کنٹرول کانگریس سے واپس لے لیا جبکہ مدھیہ پردیش میں ریکارڈ پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔

ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو شکست دے کر  میدان مار لیا۔

بھارت کی پانچ ریاستوں میں انتخابات پچھلے ماہ 7 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ہوئے تھے۔ بھارت میں پولنگ عام طور پر بڑی آبادی کی وجہ سے مراحل میں ہوتی ہے۔ ریاست میزورم کے نتائج کا اعلان ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی ویزراعظم نریندر مودی نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے جشن منانے والے کارکنوں سے خطاب کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان نتائج کی گونج دور تک جائے گی اور پوری دنیا میں سنائی دے گی۔ انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ ملک کا نوجوان صرف اور صرف ترقی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومتوں نے نوجوانوں کے خلاف کام کیا وہ حکومتیں اقتدار سے باہر ہوئی ہیں۔ خواہ راجستھان، چھتیس گڑھ یا تلنگانہ ہو۔ ان تینوں ریاستوں میں حکمراں پارٹی اب اقتدار سے باہر ہے۔

The post بھارت کی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج: بی جے پی نے 3 میں میدان مارلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KReaWjy
via IFTTT

Saturday, December 2, 2023

پی سی بی نے ایک روز بعد ہی سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا ... وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سلیکشن کمیٹی میں اچھی شہرت والوں کو شامل کرنےکی ہدایت کر دی

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ایکسپریس اردو

  کراچی: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا، رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے کریوز کی تعداد 5 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا آپریٹ ہونے والی پروازپی کے 784 کے ذریعے اسٹیورڈ ایاز قریشی کینیڈا پہنچا، فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

مبینہ طور پر پی آئی اے کا فضائی میزبان ایاز قریشی کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔ گذشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: فضائی میزبان کینیڈا سلپ؛ پی آئی اے نے ’عمر کی حد‘ مقرر کردی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ نے کینیڈا میں حکام کو کریو کے حوالے سے  آگاہ کردیا ہے، کریو سے متعلق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کینیڈا میں فضائی عملے کے غائب ہونے کے واقعات کے سدباب کیلئے ضوابط کو مزید سخت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان سے کینیڈا جانے والے دو فلائٹ اسٹیورڈز خالد محمود آفریدی اور فداحسین شاہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد  پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا اور یورپی ممالک جانے والے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کی تھی۔

The post پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wa2wmSA
via IFTTT

اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ گرنے کا خطرہ، علاقے کو خالی کرالیا گیا ایکسپریس اردو

روم: اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ کسی بھی وقت گرنے کے خطرے کی وجہ سے علاقے کو سیل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم سے 375 کلومیٹر دور واقع اطالوی شہر بولوگنا میں قرون وسطیٰ دور کے ایک ہزار سال سے زائد قدیم گیریزنڈا ٹاور کو ضرورت سے زیادہ جھکاؤ کے بعد اچانک گرنے کے خطرے کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے ٹاور کے آس پاس کا علاقہ سیل کرکے وہاں جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ شہری حکام کا کہنا ہے کہ ٹاور کے گرد ایک حصار بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ 16 فٹ اونچی رکاوٹ کی تعمیر بھی شروع کردی ہے تاکہ اس کے گرنے کی صورت میں ملبہ کو روکا جا سکے۔

ٹاور گرنے کا انتباہ ایک سائنسی کمیٹی نے جاری کیا ہے جو 2019 سے اس کی نگرانی کررہی ہے۔  ٹاور میں نصب سینسر اُس کی نقل و حرکت کی پیمائش کرتے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں ریڈنگ نے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔

‘ہائی الرٹ’ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ لیننگ ٹاور کی بنیاد میں استعمال ہونے والے پتھروں میں دراڑیں اوپر کی اینٹوں تک پھیل سکتی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق گیریزنڈا ٹاور کی تعمیر 1173 میں شروع ہوئی تھی جو 14 ویں صدی سے 4 ڈگری کے زاویے پر جھکا ہوا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں کے دوران اطالوی حکومت نے اسکو برقرار رکھنے کے لیے وسیع کام کیا ہے لیکن اب ٹاور ضرورت سے زیادہ جُھک گیا ہے جس سے اس کے اچانک کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور ٹاور پیسا شہر میں بھی واقع ہے تاہم وہاں سیاحوں کو جانے کی اجازت ہے۔

The post اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ گرنے کا خطرہ، علاقے کو خالی کرالیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tSa16YX
via IFTTT

Friday, December 1, 2023

گلگت بلتستان سروس ٹریبونل میں ممبران کی تقرری سے سرکاری ملازمین کےقانونی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائیگا،حاجی گلبر خان

سول اسپتال کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ایکسپریس اردو

  کراچی: ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری کہا ہے کہ اسپتال کی گزشتہ دو سالوں کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے مالی نقصانات کا انکشاف ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے جمعے کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے مرکزی اسٹور کے بہت سے شعبہ جات بدعنوانی اور گھپلوں میں ملوث ایک گروپ کے زیر انتظام تھے جو اسپتال میں ادویات، انجیکشن، مشینری، سرجیکل آلات سمیت دیگر ساز وسامان وصول کم کرتے اور دکھاتے زیادہ تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور گھپلوں کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال براہ راست متاثر ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث ان بد عنوان ملازمین کے خلاف کاروائیوں پر ایک گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی بلاجواز کردار کشی کی جاری ہے لیکن وہ ایسے کسی حربہ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد کی ہدایت پر اسپتال کے اسٹور کے تمام شعبوں میں ان ملازمین کے بجائے فارماسسٹ تعینات کر دیئے ہیں جو انتظام کو بہتر بنانے اور مزید مالی نقصانات کو روکنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اسٹور کے اندر کلیدی عہدوں پر ڈاکٹر سمیرا جبین، ڈاکٹر ثروت، ڈاکٹر حنا احمد، اور ڈاکٹر سدرہ امتیاز سمیت قابل فارماسسٹ کو تعینات کیا ہے جبکہ بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملوث ملازمین کی رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری آئے گی، ادویات آسانی سے دستیاب ہوں گی اور ایک موثر، قابل کنٹرول اور جوابدہ نظام نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔

The post سول اسپتال کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Au83YKJ
via IFTTT