Thursday, June 30, 2022

بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان ایکسپریس اردو

قلات: بلوچستان کے کسانوں نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف چار جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمیندار کسان اتحاد کا بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر آغا لعل جان احمد زئی نے کی۔

اجلاس میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کسان رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے زمینداروں کا معاشی قتل قرار دیا۔

کسان اتحاد کے رہنما نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے کسان اور زمینداروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایکسیئن واپڈا ہمارے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کی بندش کے خلاف 4جولائی کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا لہذا ٹرانسپورٹرز اور عوام 4جولائی کو غیر ضروری سفر سے اجتنا ب کریں۔

The post بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8OhNScf
via IFTTT

)پی ڈی ایم قیادت کو ملک کو درپیش سنگین مسائل مشکلات پر ایک ساتھ ہوکر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، نیشنل پارٹی

امیتابھ، کرن اور شاہ رخ سمیت بالی ووڈ کے وہ اسٹارز جنہیں قتل کی دھمکیاں ملیں ایکسپریس اردو

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز ایک طرف پرتعیش زندگی گزارتے ہیں تو دوسری جانب انہیں قتل اور زیادتی جیسی سنگیں دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن، فلم ساز کرن جوہر سمیت شہرت یافتہ گلوکار آریجیت سنگھ اور سونو نگھم کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں تاہم خوش قسمتی سے اب تک ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور محفوظ ہیں۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ کو ماضی میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، ڈرایا گیا تھا کہ ان کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کردیا جائے گا، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ شاہ رخ کو اس سے قبل فلم شوٹنگ کے دوران بھی قتل کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

سلمان خان

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بالی ووڈ کے دبنگ خان کو دھمکی آمیز خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ان کا حال بھی سدھو جیسا کردیا جائے گا۔

عامر خان

ایک بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد انہوں نے بلیٹ پروف گاڑی لے لی اور اسی میں محفوظ سفر کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن

سال 2010 کے دوران بالی ووڈ کے شہنشاہ اور ان کے پورے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، بعد ازاں اداکار کو موبائل فون پر بھی دھمکی آمیز پیغامات ملے جس پر انہوں نے رپورٹ درج کرائی۔

سونو نگھم

معروف گلوکار سونو نگھم کو چھوٹا شکیل نامی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

The post امیتابھ، کرن اور شاہ رخ سمیت بالی ووڈ کے وہ اسٹارز جنہیں قتل کی دھمکیاں ملیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/J4r7bdB
via IFTTT

شیخ رشید کو اب کوئی خیرات نہیں ملے گی، سینیٹر پلوشہ خان

کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 8 افراد کی لاشیں ملیں جن کی ہلاکت کو پُراسرار کہا جارہا ہے۔

پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے کے قریب ندی سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق خاتوں کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں گھر سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق گھر سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،متوفی کی شناخت 68 سالہ تنویر احمد کے نام سے ہوئی۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا۔

میٹھادرسے فلیٹ میں نوجوان کی کئی روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعفن زدہ لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔

ماڑی پور پرانا ٹرک اڈا کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کے مطابق  لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی مرنے والا شخص بظاہر نشےکا عادی معلوم ہوتا ہے۔ سعیدآ باد بلدیہ ٹاؤن نمبر 9 کے قریب ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے  ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

لیاری پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،سرجانی ٹاؤن سیکٹر54 میں گھر سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی 3دن پرانی لاش ملی، پولیس کہ مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں فٹ پاتھ سے ضعیف العمر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار کے نام سے کی گئی۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WR8w2iQ
via IFTTT

Wednesday, June 29, 2022

بھارت میں پولیس اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گیا ایکسپریس اردو

آسام: بھارت میں سیلابی ریلا دو منزلہ عمارت میں قائم پولیس اسٹیشن کو بھی بہا کر لے گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اسٹیشن کے بہنے کا واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا، جہاں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں افراد ہلاک گھر نذر آب ہوچکے ہیں۔

انہیں متاثرہ عمارتوں میں ایک عمارت سیلاب میں بہنے جانے والے پولیس اسٹیشن کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عمارت کی نچلی منزل پانی میں ڈوب گئی ہے، اس کے بعد اچانک عمارت منہدم ہوجاتی ہے، خوش قسمتی سے حادثے کے وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، اپریل سے اب تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 ہزار 510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔

The post بھارت میں پولیس اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oVKADnU
via IFTTT

ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: 

پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مبینہ طورپرگستاخانہ بیانات کے ردعمل میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قتل کرنے والے دونوں افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں بھارتی شہریوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سے ہے۔

 

The post ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ItwXZKm
via IFTTT

پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی منصوبے‘ کا اسپیشل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو دس ارب درخت پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ 3 برس کا آڈٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آفس سے کہا گیا کہ 10 ارب درخت پروگرام حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعلقہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 ارب درخت کا منصوبہ سال 2023 میں مکمل ہونا ہے لیکن ابھی تک مذکورہ منصوبے کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا لہذا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرکے رپورٹ متعلقہ وزارت کو فراہم کی جائے۔

The post پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EM0pXyt
via IFTTT

کراچی میں رات کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی، کے الیکٹرک ایکسپریس اردو

 کراچی: کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کے آئندہ دو سے تین روز میں شہر بھر کے رہائشی علاقوں سے رات کے اوقات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکیٹیوآفیسرکےالیکٹرک عامر ضیاء کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں،آئندہ دو سے تین روز میں کراچی کے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے  لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئےعوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا،کمیٹی میں اہل علاقہ اور متعلقہ اداروں کے افسران شامل ہونگے جو اپنی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کریگی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران کو ہر قیمت پر حل کرنا ہوگا،شہریوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے کراچی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پر مسئلے کے حل کےلئے ہر قسم کی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

The post کراچی میں رات کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی، کے الیکٹرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AOSNWae
via IFTTT

بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں پیدا ہونے والے اختلافات شدت اختیار کرگئے جس پر رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان کے بعد سعید آ فرید ی نے بھی  اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا، ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑ گئی ہے۔

سعید آفریدی 2018 میں سائٹ کے علاقے پی ایس 120سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے نجی مصروفیات کو بنیاد بنا کر نشست سے استعفیٰ دیا جبکہ زرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی سعید آ فرید ی کو بلدیاتی امیدوار جن کو یوسی چیئرمین کے ٹکٹس دئیے گئے اس پر تحفظات تھے اور وہ مسلسل نا راضی کا اظہار کررہے تھے تاہم تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غٖفار نے اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ دئیے جس پر سعید آفرید ی ناراض تھے۔

زرا ئع نے بتا یا کہ سعید آفرید ی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور عمران خان چیئرمین تحریک  انصاف کو ارسال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم پررکن سندھ اسمبلی شہزار اعوان بھی پا رٹی سے ناراض ہو گئے ہے جبکہ  سعید آ فر ید ی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں تاہم رکن اسمبلی کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکتے۔

 

The post بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CxsDXMY
via IFTTT

Tuesday, June 28, 2022

پاکستان نے 11 ماہ میں ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد کا غیرملکی قرضہ لیا، رپورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد کا غیرملکی قرضہ لیا جس میں سعودی عرب سے ملنے والے تین ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے بیرونی قرضوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد کا بیرونی قرضہ وصول کرچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ کا تخمینہ تھا جس میں سے 13 ارب 53 کروڑ سے زائد کا قرضہ وصول کیا گیا جس میں سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کئے گئے تین ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔

ماہ مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا تاہم رواں مالی سال کے ماہ مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جارہ کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لئے گئے جس میں غیر ملکی کمرشل بینکوں سے لیا گیا 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے گیارہ ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے لیے گئے جب کہ بانڈز کے اجراء سے دو ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا۔

The post پاکستان نے 11 ماہ میں ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد کا غیرملکی قرضہ لیا، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36W4vIb
via IFTTT

ٹیلی نار پاکستان نےاریج خان کو کمپنی کی جانب سے چیف ہیومن ریسورس آفیسر مقرر کردیا

پاکستان تمام مذاہب کا احترام اور مذہبی سیاحت کی فروغ کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سکھ فوجیوں کے 12 رکنی وفد نے برطانوی فیلڈ آرمی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے لاہور، مزارِ اقبال اور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا جبکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی علاوہ ازیں برطانوی سکھ فوجیوں نے اپنے مذہبی مقامات کابھی دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وفد نے دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس، سمادی رنجیت سنگھ ، گردوارہ ڈیرہ صاحب، کرتار پور کوریڈور، ننکانہ صاحب اور ڈیرہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔

علاوہ ازیں وفد نے ضلع اورکزئی میں سمانہ قلعہ، لاک ہارٹ فورٹ اور سارہ گڑھی یادگار کا مشاہدہ کیا جہاں 1897 میں برطانوی مہم کے ایک حصے کے طور پر 21 سکھ سپاہیوں نے جانیں دی تھیں، برطانوی فوجیوں نے سارہ گڑھی یادگار پر چار چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے قبائلی اضلاع میں امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔

The post پاکستان تمام مذاہب کا احترام اور مذہبی سیاحت کی فروغ کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AOcwjoK
via IFTTT

عالمی حقوق کی تنظیموں کا بھارتی حکومت سے صحافی محمدزبیر کی فوری رہائی اورکارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وطن واپس آنے کا اعلان ایکسپریس اردو

 لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کرہے ہیں معالجین کے مطابق آئندہ 10سے12دنوں میں ان کا علاج مکمل ہوجائے گا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ آئندہ 10سے 12 روز میں علاج مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی یقینی ہے۔

ان کا کہناہےکے وطن واپسی پر بطور  سینیٹر حلف اٹھائیں گے، ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان  ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہےکے عمران خان دور حکومت میں ان پربنایاگیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لئے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ انہوں نے کہا کہ ان پر قائم کئے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا اور انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔

 

The post سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وطن واپس آنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TA2NSh8
via IFTTT

Monday, June 27, 2022

گجرات فسادات؛ مودی کو کلین چٹ ملنے کے خلاف ’احتجاج‘ کرنے والی سماجی رکن گرفتار ایکسپریس اردو

نیودہلی: گجرات فسادات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ کے بعد سماجی کارکن کی فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن مسترد ہونے کے اگلے روز ہی ٹیسٹا سیتلواد کو گرفتار کرلیا جس پر ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نیو دہلی، ممبئی، اور بنگلور سمیت مختلف شہروں میں ٹیستا کی رہائی کیلئے احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا ہےکہ مظلوم کے حق کیلئے آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں۔

رپورٹس کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ پولیس کی طرف سے سیتلواد کی گرفتاری ہفتہ کے روز عمل آئی جب وہ صحافیوں کا انتظار کر رہی تھیں، پولیس کی طرف سے ٹیسٹا پر عدالت میں دھوکہ دہی اور جھوٹے ثبوت پیش کرنے کا الزام  ہے۔

سیتلواد گجرات فسادات میں مارے جانے والے قانون دان احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی طرف سے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیل کی کو پٹیشنر ہیں۔

ٹیسٹا سیتلواد کی گرفتاری پر ممبئی پریس  کلب نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے انتقامی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے،گجرات میں  2002 میں ہونے والی قتل و غاری پر آواز اٹھانے والوں کو مجرم بنادیا گیا ہے مظلوم کی داد رسی کیلئےعدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کی طرف سے ٹیسٹا کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے،مئیری لولر نمائندہ یو این ایچ آرڈی کا کہنا ہے کے ٹیسٹا مظلوموں اور طبقاتی تقسیم کا شکار لوگوں کیلئے ایک توانا آواز ہے انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا کوئ جرم نہیں، ٹیسٹا کی رہائی کیلئے موثر اقدام کریں گے۔

 

The post گجرات فسادات؛ مودی کو کلین چٹ ملنے کے خلاف ’احتجاج‘ کرنے والی سماجی رکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/x0hIB7k
via IFTTT

پنجاب اسمبلی اجلاس میں زراعت پر عام بحث کا آغاز کر دیا گیا، کسانوں کو سولر پینل کے ذریعے مفت بجلی فراہم کی جائے ،بنجر زمینوںکو قابل کاشت بنانے کیلئے رہنمائی دی جائے، اراکین ... مزید

اردن میں زہریلی گیس سے بھرا ٹرک الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

اردن کے ساحلی شہر میں زہریلی گیس پھیلنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ اردن کے ساحلی شہر عقابہ میں اس وقت پیش آیا جب زہریلی گیس سے بھرا ہوا ٹرک اچانک الٹ گیا۔

زہریلی گیس کے پھیلتے ہی لوگوں نے جان بچاکر بھاگنا شروع کردیا اس کے باوجود 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 251 شہری گیس سے شدید متاثر ہوئے۔

سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا اور علاقے کو سیل کردیا۔

اردنی نشریاتی ادارے کے مطابق کچھ افراد کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا تھا تاہم 199 متاثرین اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور کھڑکی، دروازے بند رکھنے کی گزارش کی ہے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے قریبی رہائشی علاقہ بھی 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

The post اردن میں زہریلی گیس سے بھرا ٹرک الٹنے سے 10 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/c83pNv4
via IFTTT

صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس حکومت کا انقلابی قدم ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی ... مزید

بھارت میں 2018 کی ایک ٹوئٹ پر مسلمان صحافی گرفتار ایکسپریس اردو

دہلی پولیس نے حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ  آلٹ نیوز (AltNews) کے بانی صحافی محمد زبیر کو ان کی 2018 کی ایک متنازع ٹوئٹ میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 

متعدد کانگریس رہنماؤں نے محمد زبیر کی گرفتاری کو بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی)  کی کمزور سوچ اور تعصب پر مبنی سیاست قرار دیا ہے۔  این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صحافی محمد زبیر کے خلاف مذکورہ کیس ٹوئٹر ہینڈل balajikijaiin کی جانب سے رواں ماہ کی گئی ایک شکایت پر مبنی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد زبیر پر ’جان بوجھ کر ایک مخصوص مذہب کے دیوتا کی توہین‘ کرنے کے لیے ’قابل اعتراض‘ تصویر ٹوئٹ کا الزام ہے۔ محمد زبیر نے مبینہ ٹوئٹ مارچ 2018 میں کی تھی ۔

اس حوالے سے  آلٹ نیوز کے شریک بانی پراتک سنہا نے بتایا کہ محمد زبیر کو 2020 سے مختلف کیس میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا گیا تھا، جس میں عدالت نے انہیں گرفتاری سے تحفظ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن محمد زبیر کو ایک نئے کیس میں بغیر نوٹس کے گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد مرتبہ درخواست کے باوجود ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی جا رہی۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اس گرفتاری کے خلاف ٹوئٹ کیا اور بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ “حق کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے مزید ایک ہزار آواز بلند ہوں گی۔

 

The post بھارت میں 2018 کی ایک ٹوئٹ پر مسلمان صحافی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/A5KsbV1
via IFTTT

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 11 کارندے گرفتار کرلیے ایکسپریس اردو

 لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 11 کارندے گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

The post سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 11 کارندے گرفتار کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mqlotYa
via IFTTT

Sunday, June 26, 2022

السعودیہ کاموسم گرما میں سفر کرنے والوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جولائی اور اگست میں 30 ہزار پروازوں ، 65 لاکھ نشستوں کا آپریشنل پلان تیار

قوم سر اُٹھا کے اورسینہ تان کے کب چلے گی ایکسپریس اردو

موجودہ حکومت بظاہر IMF کی اُن شرائط پر عمل کررہی ہے جو سابقہ تحریک انصاف حکومت نے اس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت تسلیم کرلی تھیں لیکن اس نے اپنے آخری دنوں میں اس پر عمل کرنے سے انحراف کرتے ہوئے تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے بھی کم کردی تھیں جس کی وجہ سے IMF نے بھی مجوزہ قرضہ کی رقم پاکستان کو دینے سے انکارکر دیاتھا۔مگر ہماری اس موجودہ حکومت نے اس معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے نہ صرف وہ تمام شرائط من وعن مان لی ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت اورنئی شرائط پر فوری طور پرکام شروع کردیاہے۔

سالانہ بجٹ دیکھنے اور سننے کو تو بہت سندر اوردلفریب تھالیکن سپر ٹیکس کے نام سے ٹیکسوں میں حالیہ اضافے نے اس بجٹ کی ساری دلفریبی دھندلا کے رکھ دی ہے۔ سابقہ حکومت نے جن شرائط پرمعاہدہ کیا تھا ہماری یہ حکومت نے اس بھی دوقدم بڑھ کر اطاعت گذاری کی ایسی مثال قائم کردی ہے جو آج تک ہماری کسی حکومت نے نہیں کی۔پٹرول پر لیوی کی مد میں تیس روپے تسلیم کیے گئے تھے اور وہ بھی ماہانہ چار روپے کی قسطوں میں لیکن موجودہ حکومت نے یک دم پچاس روپے کی لیوی لگانے کا فوری وعدہ بھی کرلیا وہ بھی ایسے حالات میں جب پٹرول کے نرخ 234 روپے فی لٹرتک پہنچ چکے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ 18 صنعتوں پر دس فیصد اضافی ٹیکس بھی مان لیا ہے اور مئی کے مہینے میں سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی مد میں جو چھوٹ دی گئی تھی وہ بھی نہ صرف واپس لے لی گئی ہے بلکہ حیران کن طور پر اس میں بے تحاشہ اضافہ بھی کردیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب جس شخص کی تنخواہ ایک لاکھ یااس سے زائد ہوگی وہ 12فیصد انکم ٹیکس دیگا۔یعنی ایک لاکھ آمدنی والااب سالانہ ایک لاکھ 44 ہزار رووپے انکم ٹیکس دیگا۔یہ تنخواہ دار طبقے پرسراسر ذیادتی کے مترادف ہے۔ہمارے ملک میں تنخواہ دار لوگ ہی سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ۔اُن کاانکم ٹیکس پہلے کٹ جاتاہے اورانھیں تنخواہ بعد میں ملتی ہے۔ اس کے باوجود سارا بوجھ بھی انھی کے کاندھوں پر ڈال دیا جاتاہے۔

موجودہ حکومت بظاہر قوم کو ریلیف دینے کی غرض سے برسراقتدار آئی تھی،مگر اس نے تو قربانی کے نام پرقوم کاخون بھی نچوڑ کررکھ دیا ہے ۔ 75سالوں سے یہ قوم قربانی دیتی آئی ہے۔ اس کے باوجود اُسے سکھ کاایک سانس اورلمحہ بھی میسر نہیں ہوسکاہے، نئی حکومت مالی اورمعاشی بدحالی کاذمے دار سابقہ حکومت کو گردانتی رہتی ہے لیکن خود اس سے بھی زیادہ تباہی اور بد حالی کاباعث بن کر رخصت ہوتی ہے۔یہ سلسلہ نجانے کب تک چلے گا۔

ہم سے الگ ہونے والی بنگلہ دیشی قوم ہم سے آگے نکل چکی ہے ۔اس کے زرمبادلہ کے ذخائر ہم سے بہت بہتر ہوچکے ہیں ۔اس کی کرنسی کی ویلیو بھی ہم سے کئی درجہ اچھی ہے۔اس کی ایکسپورٹ بھی ہم سے تقریباً ڈبل ہوچکی ہے۔ آخر کیاوجہ ہے کہ ہم 75 سال بعد بھی آج وہیں ہی کھڑے ہیں جہاں 1947 میں کھڑے تھے۔ ہر چار پانچ سال بعد ہمیں ڈرایا اور دھمکایاجاتاہے کہ اگر ہم نے قربانی نہیں دی تو پھرہماراملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

ہم کیوں پیچھے رہ گئے۔ ہماری قوم کے مقدر میں وہ کون سادن ہوگاجب یہ قوم سر اُٹھاکے اور سینہ تان کر چل سکے گی۔دنیا ہمیں کب تک امداد اورقرض دیتی رہے گی۔ہم نے کبھی سوچاہے کہ ہم کب اس کاسہ لیسی اوردریوزہ گری سے باہر نکل پائیںگے۔وہ کون سادن ہوگاجب ہم پرایک روپے کابھی قرضہ نہیں ہوگااور ہم ایک آزاد اورخودمختار قوم کے طور پراپنے فیصلے خود کررہے ہونگے۔ہمیں اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لیے کسی IMF اورکسی ورلڈ بینک سے قرضہ نہیںمانگناپڑے گا۔

سب سے پہلے ہمیں اُن وجوہات اوراسباب پر غور کرناہوگا جنکی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھناپڑرہے ہیں۔ ایک دوسرے پرالزام تراشی سے ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کوسرجوڑ کر ملک کے مالی اورمعاشی مسائل کامستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔ غیر ملکی احتیاج اورغلامی سے چھٹکارے کے لیے ٹھوس اقدام اُٹھانے ہونگے۔ہم جب ایک طرف یہ تسلیم کرتے ہیں کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے تو پھر سیاسی استحکام کیوں قائم ہونے نہیں دیتے۔ بنگلہ دیش کی ترقی کی مثالیں دیتے ہوئے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اُس کے یہاں بھی معاشی استحکام اس وقت شروع ہوا جب سے وہاں سیاسی استحکام قائم ہوپایا ہے۔

اس سے پہلے وہاں کے حالات بھی ہماری ہی طرح گذر بسر ہو رہے تھے۔ آج وہاں حسینہ واجد کی قیادت میں عوامی لیگ کی حکومت قائم ہے جو مسلسل اورمتواتر دوسری بار انتخابات جیت کر برسراقتدار آئی ہے۔ وہاں نیب کی طرح کوئی ادارہ بھی موجود نہیں ہے لیکن وہاں کرپشن اورمالی بدعنوانیوں کی ایسی بازگشت بھی سنائی نہیں دیتی جیسی ہمارے یہاں سنائی دیتی ہیں۔

ہم دس بیس سال سے صرف یہ ایک کام بڑی جانفشانی اورتندہی سے کررہے ہیں۔ ایک دوسرے کو کرپٹ اور بدعنوان کہہ کر سیاست چمکاتے رہتے ہیں اورکچھ وصول بھی نہیں کرپاتے ۔ ڈاکٹر عاصم ، ایان علی ، پاپڑ اورفالودے والا، مقصود چپڑاسی اور نجانے کیسے کیسے اورکتنے کتنے کردار مالی بدعنوانی کے عنوان بنائے گئے مگر نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔

عمران خان کی توسیاست کامحور ہی یہی ایک مسئلہ ہے۔ اس کے بغیر اُن کے پلڑے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ چارسال تک برسراقتدار رہے ، اور نیب اور ایف آئی اے کو بھی اپنی مرضی و منشاء کے تحت چلاتے رہے لیکن حاصل کچھ بھی نہیں کر پائے۔ اُلٹا اِن دواداروں کو چلانے کے لیے قومی خزانے سے بے تحاشہ رقم خرچ کی جاتی رہی۔وہ آج بھی تسلسل سے یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کاملزم ملک کا وزیراعظم بناہواہے،وہ اگر ایسا نہ کہیں تو پھر کیا کہیںگے۔ جب کہ اپنے دور میں وہ سب کو جیلوں میںتوڈال کراپنی ذاتی اناکی تسکین کاسامان تو کرتے رہے لیکن کسی کو بھی قرار واقعی سزا نہیں دے پائے۔

ان کے دور میںاربوں روپوں کی مالی بدعنوانیوں کے کیس توبنائے گئے لیکن عدل انصاف کی چھلنی سے گذارے نہیں جاسکے ۔ہرزہ سرائی اورالزام تراشی ان کی سیاست کااصل منبع ہے۔ اُن کی ساری سیاست صرف اسی ایک پوائنٹ کے ارد گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے۔وہ اپنے علاوہ ہرکسی کو چور اورڈاکو سمجھتے ہیں۔اسی لیے کسی سے سیاسی سمجھوتہ بھی نہیں کرپاتے۔ قوم نے اُن سے جو امیدیں باندھ لی تھیں وہ اُن امیدوں پرپورا اتر تے دکھائی نہیںدیتے۔

The post قوم سر اُٹھا کے اورسینہ تان کے کب چلے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/munYZfv
via IFTTT

ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا سرمایہ دار حکمران نے غریب عوام سے قربانی کا تقاضہ کیا، سراج الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں نے ملکر ملک کی خودمختاری کا سودا اور نوجوانوں کا مستقبل گروی رکھ دیا، اب ملک ہمارا ہے اور فیصلے آئی ایم ایف کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹرین مارچ کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر اپنے استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنان جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاق اور صوبوں میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ  حکمرانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں اور عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے لیے وسائل دستیاب نہیں، جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو دولت کے ڈھیر پر بیٹھے حکمران، کارخانوں کے مالک، ٹیکس چور اور کرپٹ سرمایہ دار غریبوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ قربانی دیں۔

انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے اثاثوں کا دس فیصد ہی ملک کو دینے کے لیے راضی ہو جائیں، آخر کب تک عوام کی قربانیاں مانگتے رہیں گے اور ان کا مذاق اڑاتے رہیں گے، کوئی چائے کم پینے کے مشورے دے رہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ ایک وقت کی روٹی کم کرو۔

انہوں نے کہا کہ غریب اپنا خون بھی ملک کو دے دیں تو بھی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے جب تک یہ ظالم سرمایہ دار طبقہ خود قربانی نہیں دیتا۔

حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ عوام نے بہت صبر کر لیا، تم صرف ایک فیصد ملک کے 99 فیصد وسائل پر قابض ہو، تمھیں بار بار موقع ملا، مگر حالات بد سے بدتر ہوتے گئے، ملک جل رہا ہے، غریب کی جھونپڑی میں غربت ناچ رہی ہے۔ پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے والی تینوں بڑی حکمران جماعتیں ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آئیے مل کر جھوٹ، بددیانتی، گالی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کو دفن کریں اور اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

The post ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا سرمایہ دار حکمران نے غریب عوام سے قربانی کا تقاضہ کیا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dFyGERJ
via IFTTT

’’جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی‘‘ ... ملاقات میں دفاعی، عسکری شعبےمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان ... مزید

عوامی نیشنل پارٹی کا پی کے 7 سوات کے نتائج چلینج کرنے کا اعلان ایکسپریس اردو

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل خان نے سوات پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کے صدر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔

مزید پڑھیں: سوات پی کے 7 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کامیاب

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا نے پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ امیدوار پر واضح اکثریت حاصل کی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ ہرا سکیں، ہم مستقبل میں بھی اپوزیشن کو اسی طرح کے سرپرائز دیتے رہیں گے۔

The post عوامی نیشنل پارٹی کا پی کے 7 سوات کے نتائج چلینج کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RasXIZD
via IFTTT

Saturday, June 25, 2022

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا5331 نشستوں پر 21298 امیدوار مدمقابل ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، مختلف کیٹگریوں کی5331 نشستوں پر 21298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

14 اضلاع میں ووٹرز کی کل تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680  ہے جن کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، 14 اضلاع میں 9290 ہزار  پولنگ اسٹیشنز اور 29970 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے گا۔

سکھر ، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے جن 14 اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی،خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص،عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 887 یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مشترکہ 887 نشستوں میں سے 135 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں اس طرح اب 752 نشستوں پر 3190 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ضلع کونسلر کی 794 نشستوں میں سے 107 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب اور 687 نشستوں کے لیے 2604 امیدواروں میں انتخابی جنگ ہوگی۔ یونین کمیٹی اور یونین کونسل  کے وارڈز کونسلرز کی 3548 نشستوں میں سے 622 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب جبکہ 2926 نشستوں کے لیے 9744 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

ٹاؤن کمیٹیوں کے وارڈ کونسلرز کی 694 نشستوں میں سے 68 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب اور 626 پر 3325 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کونسلرز کی 354 نشستوں میں سے 14 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب جبکہ 340 پر 2435 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

دوسری جانب الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کے ساتھ رینجرز کوئیک رسپانس کیلیے موجود ہوگی، فوج سے بھی رابطہ ہے، الیکشن شفاف بنانے کیلیےکیمرے لگائے گئے ہیں اور  سیکیورٹی کا موثر سسٹم وضح کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ڈسکہ کا معاملہ سب کے سامنے ہے, امیدواروں کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

The post سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Cz0qjE6
via IFTTT

علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ ... ملکی سیاستدان قوم کیلئے خود مثال قائم کریں، اپنی دولت میں سے 5 فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کر دیں: گلوکار ... مزید

گاڑیوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس میں ایک فیصد کمی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہےجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپیٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گا۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیئت کی موٹر گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا، فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے 1کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا ہے ۔

ایف بی آر کے مطابق در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا، تاہم پاکستان میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانیوالی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر موٹر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے،نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی کیلئے تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلکٹرکسٹمز موٹر گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا جبکہ مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی قیمت پر ٹیکس وصول کرے گا۔

The post گاڑیوں پر عائد کیپیٹل ویلیو ٹیکس میں ایک فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UFKlEjM
via IFTTT

منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کو فعال طور پر محدود کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،وزیراعظم

ملکی وے کہکشاں کا سب سے بڑا ستارہ اختتام سے قبل عکس بند ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے ہماری کہکشاں ملکی وے کےممکنہ طور پر سب سے بڑے ستارے VY Canis Majoris کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر عکس بند کرلی ہے۔ یہ ستارہ تصویر کے مطابق اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

VY Canis Majoris ایک سرخ ہائپر جائنٹ ہے جسے سرخ دیو بھی کہا جاتا ہے۔۔ یہ ستاروں وہ کی قسم ہوتی ہے جو اتنے بڑے ہوتے ہیں کے ان کا قطر زمین اور سورج کے درمیان فاصلے سے 10 ہزار گُنا بڑا ہو سکتا ہے۔ تاہم ان کے اختتامی مراحل کے متعلق سائنس دانوں زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔

ستارے بھی انسانوں کی طرح پیدا ہوتے اور فنا ہوجاتے ہیں تاہم ان کی کمیت، ایندھن خرچ کرنے کے انداز اور ثقلی قوت کی بنا پر کبھی کوئی ستارہ سرخ دیو تک پہنچتا ہے، کوئی بلیک ہول بن جاتا ہے اور کوئی سپرنووا کی شکل میں پھٹ پڑتا ہے۔

سرخ جائنٹس کی طرح پھول کر بڑے سرخ گولے کی صورت اختیار کرنے کے بجائے ہائپر جائنٹس پھول کر بے ہنگم محرابوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں جو باہر خارج ہوتی رہتی ہیں۔ اس عمل سے گزرتے ہوئے یہ ستارے بھاری مقدار میں توانائی کا اخراج کرتے رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی ٹیم نے VY Canis Majoris کی خارج ہوتی محرابوں کو عکس بند کیا ہے جو کسی بھی مرتے ہوئے ہائپر جائنٹ کی اب تک کی سب سے صاف تصویر ہے۔

ان خمیدہ محرابوں کو کرونل آرکس کا نام دیا گیا ہے جو پلازما اور گیسوں پر مشتمل بڑے شعلے یا لپٹے ہوتے ہیں۔ ثقلی قوت کی باعث یہ ٹوٹی ہوئی چوڑی کے ٹکڑوں کی طرح خمیدہ شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

ہماری کہکشاں میں مٹھی بھر ہائپر جائنٹس موجود ہیں اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ روشن ستارے اورائن نامی ستاروں کی جھرمٹ میں موجود ہیں۔ لیکن VY Canis Majoris جو زمین سے 3000 نوری سال کے فاصلہ پر موجود ہے یہ بڑے ستاروں میں ہماری اب تک معلومات کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے۔

محققین کی ٹیم کی جانب سے حاصل کیے گئے نتائج کو کیلیفورنیا کے شہر پیسِیڈینا میں منعقد ہونے والی 240 ویں امیریکن آسٹرونومیکل سوسائیٹی کی میٹنگ کے موقع پر پیش کیا گیا۔

The post ملکی وے کہکشاں کا سب سے بڑا ستارہ اختتام سے قبل عکس بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ztbhjnw
via IFTTT

Friday, June 24, 2022

ایچ ای سی سے غیر تسلیم شدہ جامعات کی ڈگریاں مستند نہیں، پشاور ہائیکورٹ ایکسپریس اردو

پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے فیصلہ سنایا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے غیر تسلیم شدہ جامعات کی جانب سے تفویض کردہ ڈگریاں ’مستند‘ نہیں ہیں۔ 

یہ فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار نوید انجم کی جانب سے دائر پٹیشن پر سنایا۔

بیرسٹر سید سعد علی شاہ اور منصور ایڈووکیٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف صوابی کی نمائندگی کی۔ درخواست گزار نے اورینٹ یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اپنی بی بی اے کی ڈگری کی توثیق/دوبارہ تصدیق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اورینٹ یونیورسٹی سے بیچلر مکمل کیا اور بعد میں اس کی بنیاد پر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی اور اسلام آباد کیمپس سے بالترتیب ایم بی اے اور ایم ایس کی ڈگریاں حاصل کیں۔

اپنے تجربے اور اعلیٰ قابلیت کی وجہ سے انہیں قائم مقام رجسٹرار مقرر کیا گیا۔ تاہم انہیں اپنی اسناد کی تصدیق کرانے کی ہدایت دی گئی، اورینٹ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی بی بی اے کی ڈگری کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تصدیق نہیں کی۔

عدالت کے سامنے اہم سوال یہ تھا کہ کیا ایچ ای سی سے غیر تسلیم شدہ یونیورسٹی کی ڈگری کو درست قرار دیا جا سکتا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے عدالت نے فیصلہ دیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن 10 کے تحت کمیشن کو قانون اور قواعد کے مطابق کسی بھی یونیورسٹی کو تسلیم کرنے یا الحاق کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم اورینٹ یونیورسٹی کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اس لیے ڈگری جائز قرار نہیں دی جا سکتی۔

پی ایچ سی نے فیصلے میں کہا کہ ایچ ای سی کے طے شدہ معیار پر پورا نہ اترنے والا تعلیمی ادارہ ڈگری جاری نہیں کرسکتا اور ایسی ڈگریوں کا اجرا نہ تو درست ہے اور نہ ہی قابل اعتبار ہے۔

فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ عدالت ایچ ای سی کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی جسے تعلیمی ادارے کی حیثیت کو ریگولیٹ کرنے کا واحد اختیار حاصل ہے۔

 

The post ایچ ای سی سے غیر تسلیم شدہ جامعات کی ڈگریاں مستند نہیں، پشاور ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MtA74Do
via IFTTT

عوام سے 7004 ارب روپے کے بجائے 7470 ارب روپے ٹیکس لیا جائے گا ... ایک دفعہ کیلئے 10 فیصد سپر ٹیکس 13 سیکٹرز پر لگے گا، 4 فیصد ٹیکس دیگر تمام سیکٹرز پر لگے گا، وزیر خزانہ ملک کو ڈیفالٹ ... مزید

حکومت نے سالانہ 6 لاکھ تک آمدن والے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی ایکسپریس اردو

 کراچی: وفاقی حکومت نے نظر ثانی کے بعد آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ تک آمدن والے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے نظر ثانی شدہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کیلیے انکم ٹیکس سلیبز کی تعدد کم کرکے سات کردی جس کے بعد چھ لاکھ سالانہ آمدن پر صفر ٹیکس اور چھ  سے بارہ لاکھ سالانہ آمدنی رکھنے والوں پر 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔

دس جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں صرف 6 لاکھ روپے تک والوں پر 100 روپے سالانہ ٹیکس لاگو کیا گیا تھا مگر اب اس کو بڑھا دیا گیا ہے، اسی طرح سالانہ بارہ لاکھ سے 24 لاکھ کی آمدنی رکھنے والوں پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 12.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ جو سالانہ بارہ لاکھ سے اوپر والی رقم پر ہوگا۔

اس لحاظ سے بجٹ میں اس کٹیگری کے تنخواہ دار ملازمین پر سات ہزار روپے ماہانہ ٹیکس تجویز کیا گیا تھا جسے اب نظر ثانی شدہ بجٹ میں بڑھا کر اوسط تیرہ ہزار سات سو پچاس روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔

نظرثانی کے بعد چوبیس لاکھ سے 36 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے کے علاوہ24 لاکھ سے اوپر والی رقم پر 20فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، اس کٹیگری کے تنخواہ دار ملازمین پر ساڑھے 19 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس تجویز کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر 33  ہزار سات سو پچاس روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔

سالانہ 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے آمدنی پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے فکس رقم کے علاوہ 36 لاکھ کی اوپر والی رقم پر 25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، اس کٹیگری کیلئے بجٹ میں اوسط ساڑھے چون ہزار روپے ماہانہ ٹیکس تجویز کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر 83 ہزار سات سو پچاس روپے ماہانہ کیا گیا ہے جبکہ 60 لاکھ سے ایک کروڑ20 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 10 لاکھ 5 ہزار روپے کے علاوہ 60 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر 32.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

مذکورہ کٹیگری کے تنخواہ دار ملازمین کیلئے دس جون کو پیش کردہ بجٹ میں اوسط ایک لاکھ67 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس تجویز کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر دو لاکھ 46 ہزار 250 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی پر 29 لاکھ 55 ہزار روپے کے علاوہ ساڑھے 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، اس لحاظ سے اس کٹیگری کے تنخواہ دار ملازمین کی اگر سالانہ آمدنی دو کروڑ روپے ہو تو اس صورت میں دس جون 2022 کو پیش کردہ بجٹ میں اس کٹیگری کیلئے چار لاکھ 79 ہزار583 روپے ٹیکس تجویز کیا گیا تھا جسے اب بڑھا کر آٹھ لاکھ83 ہزار 666روپے کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں سے ایکٹ کے طور پر نافذ ہونے پر یکم جولائی سے ان تنخواہ دار ملازمین پر نئی شرح کے حساب سے ٹیکس کتوتیاں شروع ہوجائیں گی۔

The post حکومت نے سالانہ 6 لاکھ تک آمدن والے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Z1Izhwi
via IFTTT

کوہاٹ ویلمیک مندر کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے ، وزیر زادہ ... اقلیتوں کے مذہبی عبادگاہوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 1 ارب روپے مختص کیئے ... مزید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

The post ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TBORk31
via IFTTT

Thursday, June 23, 2022

پولیس وردی کا فائدہ اٹھا کر سستے آم خریدنے والا اے ایس آئی معطل ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹھا در تھانے کی حدود میں میں پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو حکام نے معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھادر تھانے کے اے ایس آئی کا پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا ، اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔

پھل فروش کا کہنا ہےکہ وہ آم 180 روپے کلو آم  فروخت کر رہا تھا پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

The post پولیس وردی کا فائدہ اٹھا کر سستے آم خریدنے والا اے ایس آئی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tRdMWns
via IFTTT

اقوام متحدہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرے، بلاول ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی معلومات کے سدباب اور اس کے خلاف مجموعی سماجی رویہ پیدا کرنے کے لے ’انٹر ایجنسی ٹاسک فورس‘ قائم کریں۔

گروپ آف فرینڈز کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ رکن ممالک، نجی میڈیا اور آن لائن کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرکے فوکل پرسن مقرر کرے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی غلط معلومات کا سراغ لگانے، تجزیہ کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کی صلاحیت پیدا کرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی محققین اور ان اداروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جانی چاہیے جو غلط معلومات کا پتہ لگانے میں مدد گار ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس بین الاقوامی کوششیں ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کو بے نقاب اور ختم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق اور کمیونٹی اور ریاستوں کے درمیان تعلقات پر غلط معلومات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے تعاون کے ذریعے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا۔

The post اقوام متحدہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1FzI6c3
via IFTTT

ترکی کے معروف صوفی بزرگ شیخ محمدآفندی انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

انقرہ: ترکی سے تعلق رکھنے والے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ محمد آفندی انفیکشن کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی جائے گی۔

استاد شیخ محمد آفندی کو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ دینی علوم پر عبور حاصل تھا،دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعد اد موجود ہے،انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کیلئے بہت سےفلاحی ادارے قائم کئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے دینی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے استاد شیخ محمد آفندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو مسلم دنیا کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

The post ترکی کے معروف صوفی بزرگ شیخ محمدآفندی انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KXobltm
via IFTTT

کراچی میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی ایکسپریس اردو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کےباقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہوں گی،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ان کے مطابق پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے۔رواں برس مون سون کےدوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے۔اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔دوروز کے دوران صبح کے وقت بلوچستان کی ریگستانی جبکہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق عمرکوٹ،تھرپارکر سانگھڑ اور میرپورخاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

24 جون سے وسطی اور بالائی سندھ میں گرم/ انتہائی گرم موسم واپس آنے کا امکان ہے۔اس دوران دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

جمعرات کو دوسرے روز بھی دن کے وقت بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب موسم گرم رہا اور شدید حبس محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔گرمی کا احساس(فیل لائیک )اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس ہوا۔

The post کراچی میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kJCcy0o
via IFTTT

وزیر اعظم کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ایکسپریس اردو

اسلام آباد/کابل: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع اور مادی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور افغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔

شہباز شریف نے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو پاکستانی اسپتالوں میں علاج کے لیے کھول دیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے دونوں عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عزم ہے۔

The post وزیر اعظم کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rTW36qa
via IFTTT

جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے ... معیشت وینٹی لیٹر پر اور ملک افواہوں کی زدمیں ہے، شیخ رشید احمد نے عوام کو خبردار کر دیا

زلزلے کی تباہ کاریاں: افغان حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل ایکسپریس اردو

کابل: افغان حکومت نے زلزلے سے ہونے والے نقصات پر عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق افغانستان  میں آنے والے زلزلےکے بعد اب تک ہو نے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ زخمی حالت میں موجود سینکڑوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا اور خوست میں آنے والے زلزلے  کے بعد افغان حکومت نے عالمی برداری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پہاڑی مقامات تک رسائی ممکن نہ ہو نے کی وجہ سے اموات میں بڑی حد تک اضافہ کا خدشہ ہے۔ مغرب کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث جنگ زدہ ملک پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا، زلزلے کے بعد مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے  سےمتاثرہ علاقوں میں بارش، لینڈ سلائیڈ اور مٹی کے کے تودے گرنے کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کاعمل انجام دے رہے ہیں۔

The post زلزلے کی تباہ کاریاں: افغان حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1koI0zE
via IFTTT

Wednesday, June 22, 2022

یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے ایکسپریس اردو

کیف: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی آئل ریفائنری کی عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کے حملے سے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال یوکرین نے قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب یوکرائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا نتیجہ ہیں۔

 

 

The post یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VMO2PTB
via IFTTT

پاکستان کی جانب سے افغانستان زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی روانگی

ڈاکٹر طالب عزیز کو اغوا کرنے والے انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ گرفتار ایکسپریس اردو

کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران احسن آباد اور اللہ بخش گوٹھ میں چھاپہ مار کر اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان اقبال احمد ، افراسیاب ، منظور حسین اور حافظ اعظم خان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر طالب عزیز کو رواں ماہ 14 جون کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے اغوا کیا تھا اور 30 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے مغوی ڈاکٹر کو رہا کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تاوان کی مدد میں وصول کی جانی والی رقم سے 6 لاکھ 89 ہزار روپے نقد اور اسی تاوان کی رقم سے خرید گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راﺅنڈ ، ایک لیپ ٹاپ ، 11 اسمارٹ فونز اور مختلف اقسام کی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم گروہ کی صورت میں کام کر رہے تھے اور اس سے پہلے بھی اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کی 20 سے زائد ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان کو برآمد سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

The post ڈاکٹر طالب عزیز کو اغوا کرنے والے انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fqZ0HQC
via IFTTT

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

افغانستان؛ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے افراد جاں بحق اور600 سے زائد  زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  حکام نے  نے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے1000 سے زائد افراد  کی اموات  کی  تصدیق کردی۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ  پکتیکا میں  ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، آئی ایس پی آر

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان زلزلہ: پاکستان کا متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

امارات اسلامیہ کی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ دو صوبے متاثر ہوئے۔

The post افغانستان؛ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/woeUuT4
via IFTTT

Tuesday, June 21, 2022

اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 239 پریشر ہارن والی گاڑیوں اور 76 دھواں چھوڑنی والی ( ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی) گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کے وفاقی دارلحکومت میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، کسی بھی ان فٹ گاڑی کے داخلے پر سخت قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔

پولس حکام کا کہنا ہے کہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد روٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے جب کہ اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ ز کے دستے بھی اسلام آباد ایکسپریس وے ، آئی جے پی روڈ، فیض آباد اور سری نگر ہائی وے پر قانون کی عملدرآمدکو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام الناس کیلئے سوشل میڈیا اور اسلام آباد پولیس ایف ایم کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے اور اس مہم کی نگرانی خود ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کررہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

The post اسلام آباد پولیس کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے گاڑیوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://www.express.pk/story/2339084/1
via IFTTT

ملک کے کئی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ... سال کے سب سے گرم ترین مہینے میں ملک کے کئی علاقے سرد موسم کی لپیٹ میں آگئے

پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے جڑا ہے، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے وابستہ ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو پاکستان کے تمام غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اس کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے چودہ سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں، تعلیم حاصل کی اور تاریخ کا علم حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی جیل میں انقلابات اور مختلف معاشروں پر عمل حاصل کیا اور بس سوچتا ہی رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جیل میں  اپنی روح اور ذہن کو مضبوط کیا۔ آصف زرداری نے اس امر پر زور دیا کہ  پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ضیا الحق کے دور میں سینئر لیڈروں نے جب شہید بے نظیر کا ساتھ چھوڑا تو نوجوان آگے بڑھے جس کے بعد انہیں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے نوجوانوں کو بے نظیر بھٹو کی دو کتابیں ’مشرق کی بیٹی‘ اور دوبارہ احتساب ’ری کنسیلیئشن‘ لازمی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔

The post پاکستان کے تمام مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں سے جڑا ہے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NRHGcBZ
via IFTTT

عمران نیازی نے ملک کونقصان پہنچایا، اکتوبرتک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یومِ ولادت ... مزید

لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس طبیعت ناسازی پر آئی سی یو منتقل ایکسپریس اردو

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس علالت کے باعث لندن کے نجی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین کہلانے والے ظہیر عباس برطانوی دارالحکومت لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ لیجنڈری کرکٹ کے اہل خانہ نے ظہیر کے مداحوں سے جلد صحت یاب کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سابق کھلاڑی کی اہلیہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ظہیر لندن آمد سے قبل دبئی میں قیام کے دوران کوویڈ19 کا شکار ہوئے تھے، گزشتہ تین دن سے زیرعلاج  ظہیرعباس گردوں کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ کا بھی شکار ہیں۔

خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

The post لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس طبیعت ناسازی پر آئی سی یو منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qxvH2tY
via IFTTT

Monday, June 20, 2022

ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا؛ گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 کیسز رپورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 5.01 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.67 فی صد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کوروناکے مثبت کیسز 10.08 فی صد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 فی صد ،مردان میں کورونا کیسز کی شرح 3.39 فی صد ،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.07 فی صد ،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فی صد جبکہ ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.2 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا؛ گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5SJplyf
via IFTTT

میرپور میں باؤلے کتوں کے کاٹنے کے 6 مریضوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرا,دیا گیا

افغانستان کے بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، اقوام متحدہ ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب طالبان حکام نے کہا کہ حملے میں صرف 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ صوبہ ننگرہار کے ایک پرہجوم بازار میں آج صبح ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں‘۔

ننگرہار کے لیے طالبان انتظامیہ کے میڈیا اور اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے حملے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ ہدف واضح نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 10 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہیں، واقعہ میں کسی کے مرنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سےطالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور ملک کو عسکریت پسندوں کے خطرات سے دور کر دیا ہے جبکہ بین الاقوامی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی میں دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

داعش کے جنگجو گروپ نے حالیہ مہینوں میں کچھ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

The post افغانستان کے بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jvFipsf
via IFTTT

ملک میں بیشتر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ... ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 55 روپے، اماراتی درہم کی قیمت 57 روپے سے بھی اوپر چلی ... مزید

کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ایکسپریس اردو

 کراچی: احسن آباد اور گلستان جوہر سے دو افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیکر تحقیقات شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے فلیٹ سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او رانا حسیب کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ شاہ زیب ولد دلبر حسین کے نام سے کی گئی جو کہ فلیٹ میں اکیلا ہی رہتا تھا جبکہ واقعہ کی اطلاع فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو دی تھی۔

متوفی کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا تاہم ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے جبکہ فوری طور خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ میں مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 33 سالہ نوید ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات واقعہ خودکشی لگ رہا ہے جبکہ فوری طور پر خودکشی کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lPBds8p
via IFTTT

Sunday, June 19, 2022

بھارتی فنکاروں کی آمد پر عدنان صدیقی کا امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے انکار ایکسپریس اردو

 کراچی: امریکا میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر اداکار عدنان صدیقی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) کی جانب سے ریاست نیو جرسی میں 13 سے 17 جولائی تک ’گالا‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس ایونٹ میں پاکستانی فنکاروں سمیت بھارتی آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم عدنان صدیقی نے تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے بے شمار مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں آرٹسٹوں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو نظر انداز کروں۔

The post بھارتی فنکاروں کی آمد پر عدنان صدیقی کا امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zK5lR7F
via IFTTT

وطن واپسی کے لیے رابطے پر ملکی قیادت کے شکر گزار ہیں، اہل خانہ پرویز مشرف ایکسپریس اردو

 کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے لیے رابطہ کرنے پر سرکاری قیادت کے شکر گزار ہیں مگر پرویز مشرف کی دوا اور علاج کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

سابق صدر کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن واپسی اور سہولت فراہم کرنے پر سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کرنے پر شکر گزار ہیں۔

اہل خانہ نے کہا کہ پاکستان مشرف کا گھر ہے تاہم واپسی سے قبل اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چلینجز پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فوج کا خیال ہے پرویز مشروف کو واپس آنا چاہیے، فیصلہ فیملی اور ڈاکٹر کا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیملی نے مزید بتایا کہ پرویز مشرف کو زیر استعمال دوا کی بلا تعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں مقیم پرویز مشرف کی گزشتہ کئی روز سے طبیعت بہت زیادہ ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں نے پاکستان کا سفر کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔

The post وطن واپسی کے لیے رابطے پر ملکی قیادت کے شکر گزار ہیں، اہل خانہ پرویز مشرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mRx5NGl
via IFTTT

احتجاج کی کال دوں گا اگر صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور اُس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی کیونکہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو مزید انتشار ہوگا۔ 

اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ’میچ فکس‘ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اس طرح کے عام انتخابات کرائے تو مزید انتشار بڑھے گا، سیاست میں غیر یقینی فضا بڑھتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمراں ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

’امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا‘

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر سے ریلیف مانگنے امریکا پہنچ گئے ہیں لیکن وزیر خزانہ اور شہباز شریف سمجھ لیں کہ کوئی جیز مفت نہیں ہوتی ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کرسکتے کہ سازش نہیں تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے ٹی وی پر کہا کہ ان کو ڈر تھا کہ عمران خان رہے گا تو ان کے رہنماجیل میں ہوں گے۔

’اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟‘

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی میں ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے، جب عدم اعتماد ہوا تو ڈالر 178 کا تھا آج 208 کا ہے، ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی، بجلی کی قیمت میں چار روپے فی یونٹ کمی کی، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دیا، کیا ہم پر قیمتیں بڑھانے کا دباؤ نہیں تھا؟ اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

’مسلط ہونے والوں نے نیب اور ایف آئی اے کو دفن کردیا‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک پر وہ لوگ مسلط کردیتے گئے ہیں جو چوری کرکے اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیتے ہیں اور پھر پریشر ڈال کر این آر او لے لیتے ہیں، یہ لوگ جب تک رہیں گے ملک کے تمام سرکاری اور انصاف کے تمام اداروں کو دفن کردیں گے اور نیب اور ایف آئی اے کو دفن کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری معیشت خطرے  سے دوچار ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے، فیٹف قانون کی منظوری کے لیے ہمیں بلیک میل کیا گیا، مجھے امید ہے کہ ان پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی۔

 

 

 

The post احتجاج کی کال دوں گا اگر صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4QwRe9y
via IFTTT

سعودی عرب کا عمرہ اجازت ناموں کے اجراء کی آخری تاریخ کا اعلان ... عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ جمعرات 23 جون ہے ۔ وزارت حج و عمرہ

بجلی تقریباً 8 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ... سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی

عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی کے  خلاف احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

بارش کے باوجود اسلام آباد میں کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہوئے اور امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج میں رہنما تحریک انصاف، مراد سعید، علی محمد خان، پرویز خٹک اور قاسم سوری بھی شریک ہوئے۔

اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان، حیدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پشاور جب کہ شہر قائد شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

The post عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FV3JIrD
via IFTTT

Saturday, June 18, 2022

کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا ایکسپریس اردو

لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے ہیں جبکہ قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لےپالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ موقع سے برآمد ہوئے اسلحے کو فرانزک لیب بھجوادیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 62 سالہ فرح مظہر کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے جبکہ قتل کی گئی خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں مسلم ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے فرید احمد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق اطلاع کنندہ فرید احمد  کے بھائی فہد نے فون پر اطلاع دی کہ والدہ نے فائر مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے،والدہ کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

ایف آئی آر میں بتاگیاہے کہ کمرے سے نہ تو کوئی پستول ملا اور نہ ہی کوئی خول برآمد ہوا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

The post کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/T2sJxUl
via IFTTT

سول ہسپتال حیدرآباد میں چھاچھرو سے لائی گئی خاتون کا آپریشن، ڈلیوری کے دوران رہ جانے والا بچے کا گلا نکال دیا گیا

ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی پر مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا ایکسپریس اردو

 کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس پی سربراہ کو اسلام آباد طبی کا نوٹس بھیجا جس میں انہیں 22 جون 2022ء کو صبح دس بجے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر مصطفی کمال کو نوٹس

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال 50 سے 60 کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے جہاں انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر پھاڑ دیے۔

The post ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی پر مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Mp6hcEG
via IFTTT

ماحولیات پاکستان کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے،وفاقی وزیر شیری رحمان کا تقریب سے خطاب

سائنس دانوں کا ’منکی پاکس‘ کے لیے غیر امتیازی نام کا مطالبہ ایکسپریس اردو

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ادارہ ماہرین کے ساتھ مل کر منکی پاکس کے لیے نئے نام کے متعلق کام کررہا ہے۔

ادارے کی جانب سے یہ بات گزشتہ ہفتے 30 سے زائد سائنس دانوں کے لکھے گئے خط کے بعد سامنے آئی ہے۔

خط میں سائنس دانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس وائرس اور اس کے سبب ہونے والی بیماری کے لیے فوری طور پر ایک غیر امتیازی اور رسوا کن نہ سمجھے جانے والے نام کی ضرورت ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ وائرس کو مسلسل افریقی کہنا نامناسب اور امتیازی دونوں ہے۔

گزشتہ ہفتوں میں عالمی سطح پر وائرس کے 1600 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ جن ممالک میں یہ وائرس پہلے ہی وباء کی صورت اختیار کیے ہوئے تھا وہاں اس کے سبب 72 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، لیکن متاثر ہونے والے نئے 32 ممالک میں ایک بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے میں عوامی صحت کے لیے اس وباء کو ایمرجنسی قرار دیے جانے کا تعین کرنے کے لیے ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔

یہ میٹنگ ماضی میں صرف سوائن فلو، پولیو، اِبولا، زِکا اور کووڈ کے لیے بلائی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف ٹیڈروس ایڈھینم کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کی وباء غیر معمولی اور تشویشناک ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے اس کے متعلق ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی جائے۔

The post سائنس دانوں کا ’منکی پاکس‘ کے لیے غیر امتیازی نام کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h75LO31
via IFTTT

Friday, June 17, 2022

انگلش اوپنر جیسن رائے اپنے خالہ زار بھائی کے ہاتھوں بولڈ ایکسپریس اردو

ایمسٹر ڈیم: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 232 رنز سے شکست دے دی۔

ایمسٹیلوین میں 11 ماہ بعد ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے والی عالمی چیمپئن انگلینڈ نے 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے ایک روزہ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

لیکن رنز کے پہاڑ کے علاوہ اس میچ میں ایک اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے وہ یہ کہ انگلینڈ کے اوپنر بیٹر جیسن رائے میچ کے دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر اپنے کزن کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے بطور فاسٹ باؤلر کھیلنے والے شین سنیٹر انگلش بیٹر جیسن رائے کے سگے خالہ زاد بھائی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی والدائیں سگی بہنیں ہیں۔

واضح رہے نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 498 رنز اسکور کیے۔ جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز آخری اوور میں 266 رنز بنا کا آؤٹ ہوگئی۔

70 گیندوں پر 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 162 رنز بنانے والے جوز بٹلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سیریز کا دوسرا میچ 19 جون بروز اتوار ایمسٹیلوین میں ہی کھیلا جائے گا۔

The post انگلش اوپنر جیسن رائے اپنے خالہ زار بھائی کے ہاتھوں بولڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dUMG62z
via IFTTT

مزید بارش کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

کراچی میں عائشہ منزل پُل پر ڈمپر نے دو افراد کو کچل ڈالا ایکسپریس اردو

 کراچی: شہرقائد میں عائشہ منزل فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی شب جوہر آباد تھانے کے علاقے عائشہ منزل فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکلوں کو روندا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 24 سالہ جمال الدین ولد سلیمان اور 22 سالہ اسرار احمد ولد سید اکبرکے نام سے کی گئی، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، حادثے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورصورتحال پرقابو پا لیا گیا، جبکہ ڈمپر میں لگی آگ پر قابو پانے کے نلیے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔

حادثے کے بعد شاہراہ پاکستان پر ٹریفک کی روانی متاثرہ ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا ایک شخص گڈاپ ٹاؤم  ضلع ملیرجبکہ دوسرا شخص کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا۔

The post کراچی میں عائشہ منزل پُل پر ڈمپر نے دو افراد کو کچل ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QrlVXPw
via IFTTT

51 برس بعد کتاب لائبریری میں واپس لوٹ آئی ایکسپریس اردو

کینیڈین شہری نے معافی نامے کے بعد 51 سال قبل لی ہوئی کتاب لائبریری کو واپس لوٹا دی۔

دنیا بھر میں لائبریریاں بنائی جاتی ہیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں ان کتب کا مطالعہ بھی کرسکیں جو انہیں دیگر مقامات اور گھروں میں دستیاب نہیں اور ہر لائبریری سے کتاب کچھ رقم کے عوض کرائے پر بھی حاصل کی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کتاب لائبریری کو لوٹاتے نہیں ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈین شہر وینکوور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 51 برس قبل 20 اپریل 1971 میں لائبریری سے کرائے پر کتاب حاصل کی اور واپس نہیں کی۔

شہری نے کتاب 51 برس بعد معافی نامے کے ساتھ لائبریری کو لوٹائی جسے دیکھ کر لائبریری انچارج حیران رہ گئے اور کتاب کی تصویر معافی نامے ساتھ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

The post 51 برس بعد کتاب لائبریری میں واپس لوٹ آئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GlgEtz8
via IFTTT

ڈی سی لاہور کے شہرکے مختلف نشیبی علاقوں کے دور ے ، بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیا

Thursday, June 16, 2022

زیادتی سے بچنے کی کوشش لڑکی نے تیزاب پی لیا ایکسپریس اردو

 کراچی: خیرپور میں زیادتی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئےلڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا،متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے حصول کیلئے ریسٹورنٹ گئی تھی جہاں ملزمان کی طرف سے لڑکی کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس کا کہناہے دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان پر مشتمل گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے۔

پولیس نے بتایاکے ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھناسہ دے کر بلاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بلیک میلنگ کے بعد زیادتی پر مجبور کرتے ہیں، متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے، لڑکی کاکہنا ہے کے دیگر متاثرہ لڑکیاں بھی موجود ہیں لیکن عزت کے ڈر سے خاموش ہیں۔

The post زیادتی سے بچنے کی کوشش لڑکی نے تیزاب پی لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/neU4kgz
via IFTTT

جامعہ کراچی؛ مستقل وائس چانسلر کیلیے انٹرویوز/منتخب نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 کراچی: جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم انٹرویوز کے نتیجے میں منتخب تین امیدواروں کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

انٹرویوز سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین اور تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں جمعرات کو ہوئے۔  تلاش کمیٹی نے کل 13 میں سے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے تحقیقی پرچوں کی تصدیق کے نتیجے میں 5 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا۔

اس سلسلے میں دیے گئے اشتہار کے مطابق کسی بھی اسسٹنٹ پروفیسر کو انٹرویو کے لیے نہیں بلایا گیا۔ انٹرویو میں شریک امیدواروں میں ڈاکٹر مونس احمر، ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر خالد عراقی ، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، ڈاکٹر جمیل کاظمی شامل تھے۔

جن میں سے 3 ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ادھر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیموں نے بتایا کہ “میں نے حلف لیا ہے اور کچھ نہ بتانے کا پابند ہوں منتخب امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیر اعلی سندھ نے کو بجھوارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی میں ڈاکٹر طارق رفیع کے علاوہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ، سابق بیورو کریٹ انوار حیدر اور ڈاکٹر صاحبزادہ رفیقی شامل تھے جبکہ سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی نے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

The post جامعہ کراچی؛ مستقل وائس چانسلر کیلیے انٹرویوز/منتخب نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fF5TOAz
via IFTTT

معروف میزبان اور ڈرامہ نویس طارق عزیز کی دوسری برسی ایکسپریس اردو

 لاہور: پی ٹی وی کے پہلے نیوزکاسٹر، ڈرامہ نویس اور شاعر طارق عزیز کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے۔

یہ ڈائیلاگ “دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام۔” طارق عزیز کی پہچان بن گیا۔ انہوں نے نیلام گھر سے شہرت حاصل کی، رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ نیوز کاسٹنگ کا شعبہ ہو یا پروگرام کی میزبانی، فلم میں اداکاری ہو یا پھر دلوں پر اثر کرتی شاعری، فن تقریر ہو یا سیاست کا میدان طارق عزیز کا ہر انداز ہی منفرد تھا۔

طارق عزیز 28 اپریل1936 کو بھارتی پنجاب جالندھر میں پیدا ہوئے، ہجرت کے بعد پاکستان آئے اور اہلخانہ کے ہمراہ و ساہیوال میں سکونت اختیار کی۔ ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو وہ پی ٹی وی کے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔

1975 میں شروع کیے جانے والے اسٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام چار دہائیوں تک جاری رہا۔ پروگرام کے آغاز میں یہ ڈائیلاگ ”دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کوطارق عزیز کاسلام“۔”ان کی پہچان بن گیا۔

طارق عزیر نے شاعری کے ساتھ ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا۔۔ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967ء میں ریلیز ہوئی، ہار گیا انسان، سالگرہ، قسم اس وقت کی، چراغ کہاں روشنی کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طارق عزیز سابق وزیر اعظم عمران خان کو شکست دے کر 1997سے 1999 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، شاندار فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

طارق عزیز آخری ایام میں شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 17 جون 2020,کو چوراسی برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے،ان کی وصیت کے مطابق ان کی تمام جائیداد 4کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم حکومت پاکستان کے نام کر دی گئی۔

 

The post معروف میزبان اور ڈرامہ نویس طارق عزیز کی دوسری برسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zmuyUSA
via IFTTT

منکی پاکس میں مبتلا افراد کو 21 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا، دبئی حکام ایکسپریس اردو

ابوظبی: اماراتی ریاست دبئی نے منکی پاکس کا شکار ہونے والے افراد کےلیے تین ہفتے کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد اماراتی حکام نے بیماری کو وبائی صورت اختیار کرنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ہدایات جاری کی ہیں کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریض کو 21 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معمولی علامات اور مستحکم صحت والے بالغ مریضوں کو گھر میں بھی قرنطینہ میں رکھا جا سکتا ہے جب کہ ایسے مریض جن کا بخار 101 سے زیادہ ہو اور ان کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ آبلوں سے متاثر ہو انہیں ہسپتال میں آئسولیٹ کرنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ حاملہ خواتین، چھ سال سے کم عمر بچے، 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی اس وقت پر ہسپتال میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہ ہو جائیں۔

The post منکی پاکس میں مبتلا افراد کو 21 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا، دبئی حکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/U3wRLWS
via IFTTT